04/09/2024
GMX Mentor Academy - GMX Mentor Academy Welcome to GMX Mentor Academy, a Leading online learning platform offering affordable online education in digital skills courses. Boost your career with our
Welcome To Our Islamic Page, We Teach Online Quran Dua's Namaz And All Islamic Education, Highly Experienced Teacher Available To Serve You.
We Give Online Quran Classes And Home Tuition Also Available In United Arab Emirates.
04/09/2024
GMX Mentor Academy - GMX Mentor Academy Welcome to GMX Mentor Academy, a Leading online learning platform offering affordable online education in digital skills courses. Boost your career with our
30/05/2024
Arabic classes for kids and Quran classes available in Dubai and Sharjah
https://wa.me/971554511081/
Alhamdulillah Qiyam ul lail
17/04/2023
Alhamdulillah we are here today
13/04/2023
*آج جمعرات ہے مغرب کے بعد جمعہ کی رات شروع ہو جائے گی۔
23یئیسویں رات بھی ہوگی۔ طاق بھی اور جمعہ کی بھی۔ ابن رجب نے لطائف المعارف میں ابن ھبیرہ کا یہ قول لکھا ہے: جب جمعہ کی رات طاق رات سے آملے تو بہت امید کی جا سکتی ہے کہ یہی شب قدر ہو۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں: *جب جمعہ کی رات آخری عشرہ رمضان کی طاق* *رات سے آملے تو یہ رات باذن اللہ زیادہ لائق ہے کہ اسے شب قدر کا درجہ ملے*۔
اے روزہ دارو!
🌔آج کے دن مغرب کی اذان سے رمضان کا آخری سورج ڈوبنے تک اس قول کی کثرت کریں:
🌔 *الھم انک عفو كريم تحب العفو فاعف عنا*
🌔ایک لمحہ کے لیے بھی اسکی کمی نہ کریں ۔۔۔۔
اور نہ ہی اس کی تکرار میں وقفہ دیں ۔۔۔۔
کیونکہ جب اللہ سبحانہ آپ سے درگزر فرما دے
توتم فلاح پاجاؤ گے۔۔
اور نجات۔۔۔
اور خوشبختی۔۔۔۔۔
🌔 *ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :جب تم۔دعا کرو اور تم وقت کی کمی کا شکار ہو اور تمہارے دل میں ضروریات کی کثرت ہو تو اپنی ہو دعا کو یہ بناؤ کہ اللہ تم سے درگزر کر لے کیونکہ جب اللہ سبحانہ تم سے درگزر کر دیں گے تو تمہاری ضروریات بن۔مانگیں تمہارے پاس آتی جائیں گی* ۔۔۔
🌔اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا
*زرا غور کرو یہاں عفو کے معنی کن چیزوں پر مشتعمل ہیں:*
بدن میں عافیت۔۔۔
دین میں عافیت۔۔۔
۔۔جہاں تک بدن میں عافیت ہے تو وہ یہ ہے کہ تمہیں ہر بیماری سے شفا دے
دین میں عافیت کا مطلب نیکی بھلائ اور عبادت کی توفیق کا ملنا اور آخرت سے متعلق ہر عمل ۔۔۔
۔۔دین میں عفو یہ ہے کہ درگزر معافی بخشش ملے اللہ العفو الکریم اور المنان کی طرف سے
۔گناہ مٹا کر
۔اور گناہ سے تجاوز کر کے
۔اور اس پر سزا نہ دے کر
۔اور لغت میں عفو کا معنی ہے :اضافہ اور کثرت ہے تو مال میں عفو کا ہونا مال کی زیادتی ہے {{وہ آپؐ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا خرچ کریں آپ ان سے کہیں جو زائد از ضرورت ہے}}
یعنی وہ چیز جو اصل خرچ سے ذیادہ ہو
تو اسکی زیادتی یہ ہے کہ تم جو مانگو تمہیں وہ دے دے ۔۔۔
اور تمہارے سوال سے بڑھ کر دے ۔۔۔
تو تم اس قول کی کثرت کرو تو اللہ کی قسم یہ قول تمہیں ہر دعا سے بے نیاز کر دے گا *
🌔 *مغفرت اور عفو میں کیا فرق ہے*؟
المغفرة:تمہارے گناہ سے اللہ درگزر کر لیں لیکن وہ تمہارے نامہ اعمال میں لکھا ہوا ہو
🌔جہاں تک عفو کا تعلق ہے تو وہ گناہ سے درگزر کرنے کے ساتھ نامہ اعمال سے بھی اس کا ختم ہونا ہے گویا کہ وہ گناہ آپ نے کیا ہی نہ ہو۔۔
نبیؐ نے اسی بات کی وصیت حضرت عائشہؓ کورمضان میں کی تھی اور لیلةالقدر میں
تو تم اور بھی اس قول کی کثرت کرو اور اس کو بھی یاد دہانی کراؤجس سے محبت کرتے ہو
*ہماری طرف جب بہار کی آمد ہوتى ہے۔ سوکھی ٹہنیاں پھر سے ہری ہونے لگی ہیں۔ ساتھ میں خود رو پھول پودے بھی بکثرت اگ رہے ہیں۔ ہری بھری گھاس پر پیلے رنگ کے خوشنما پھول۔۔۔ لیکن جتنے بھی بھلے معلوم ہوں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی لان کے لئے بہتر ہے*۔ باقی پودوں کی خوراک پر قبضہ کر کے انہیں بھی خراب کرتے ہیں، زمین اور گھاس بھی خراب ہوتی ہے۔
*گناہ بھی ایسے ہی ہوتے ہیں*۔ دیکھنے میں خوبصورت (شیطان انہیں مزین کر کے دکھاتا ہے)، باقی نیکیوں کو کھا جاتے ہیں، دل کی زمین بھی خراب کرتے ہیں۔ خود رو ہوتے ہیں۔ کچھ خاص محنت نہیں کرنی پڑتی، بس شیطان کے وسوسے پر عمل کرنا ہے۔ نہ نفس پر بوجھ، نہ دنیا والوں کی باتیں۔
*نیکیوں کی حفاظت کے لئے دل کی زمیں کو ان خود رو گناہوں سے بچانا ہی پڑتا ہے*۔
الھم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا
سال کا سب سے با برکت مہینہ ہے۔ اسکی مقدس ترین راتیں ہیں۔ ان میں ایک رات ایسی ہے کہ فرشتوں کے غول کے غول برکات لیکر اتر رہے ہیں۔ *ہزار مہینوں سے برتر اس رات میں ہم دنیا نہیں مانگ رہے، آخرت بھی نہیں مانگ رہے۔ ہم بس معافی مانگ رہے ہیں*۔
نئے اور پرانے، خفیہ و اعلانیہ، دانستہ و غیر دانستہ گناہوں کی معافی۔ دل پر لگے دھبے صاف کر رہے ہیں۔ یا رب ہمیں معاف کر دے۔ ہمیں پاک کر دے۔
*الھم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا
فاعف عنا
فاعف عنا
*نئے پھول لائیں تو گلدان میں سے پچھلے مرجھانے ہوئے پھول نکال لئے جاتے ہیں۔ وائٹ بورڈ ہو یا بلیک، نیا لکھنا سے پہلے پچھلا مٹایا جاتا ہے- کھانا پکانا ہو تو پہلے برتن صاف کیا جاتا ہے۔ میلے کپڑوں کے اوپر ہی نئے، صاف کپڑے نہیں پہنے جاتے*۔
صفائی کرنی ہے تو پہلے پچھلا گند صاف کرنا ہی پڑتا ہے۔ اس گندگی کی موجودگی میں صفائی ممکن نہیں۔ *اللہ ہمارا دل صاف کر دیں۔ مسلسل گناہوں سے جو داغ دھبے پڑ چکے ہیں، انکی صفائی ہو جائے*۔
الھم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا
الھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا
*اے اللہ! آپ معاف کرنے والے ہیں، اور معاف کرنا پسند فرماتے ہیں۔ پس ہمیں معاف فرما دیں*۔
ہماری کوتاہی، ہماری کمی، ہماری زیادتی، ہمارے معاملات کی خرابی، ہماری عبادات میں کمی، ہمارا وقت کو ضائع کرنا، ہمارا مال کو ضائع کرنا، ہمارا دین کو ڈھال بنا کر غلط کاموں کو جاری رکھنا، ہماری دین سے دوری، ہمارے ظاہر و باطن کا فرق، ہم جہاں جہاں بھی چوکے، رمضان کے مہینے میں بھی اپنی پرانی عادات اور روایات پر ہی چلا کیے، آپ معاف فرما دیں۔
یہ ایک ہی مسنون دعا ہے ان آخری راتوں کی۔ سوچیں کہ تین بار عفو کا لفظ کیوں آیا۔ کچھ بھی اور، دین و دنیا کی کسی بھی چیز کو مانگنے کے بجائے معافی ہی کیوں طلب کی جا رہی ہے؟
29/03/2023
خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ (Sahih Bukhari)
The best among you are those who learn the Qur'an and teach it.
Lets Learn Quran Make Your Path To Janna
25/03/2023