Awabeen

Awabeen

O you who have believed, respond to Allah and to the Messenger when he calls you to that which gives you life.Verse (8:24) - Al Quran.

This page is dedicated towards the service (khidmat) of deen by Hazrat Shaykh Dr. Hammad Chaudhary (db). Dr. Hammad Tufail Chaudhary:

Dr. Hammad Tufail Chaudhary has done *M.B.B.S, FCPS and PhD* in Hematology from Punjab Pakistan. He has also completed a formal eight-year course under qualified ulama in classical Islamic learning including Tafsir, Hadith, and Fiqh from *Wifaq Ul Madaris, Pakistan

Operating as usual

06/02/2024

السلام علیکم

*ووٹ ڈالنے کی اہمیت* :

ووٹ کی شرعی حیثیت کم ازکم شہادت کی ہے، اس کو محض سیاسی ہارجیت کا ذریعہ قرار دینا سخت نادانی ہے، قرآن وسنت کی رو سے واضح ہے کہ نااہل، ظالم، فاسق اورغلط آدمی کو ووٹ دینا گناہِ عظیم ہے، اسی طرح ایک اچھے نیک اور قابل آدمی کو ووٹ دینا ثواب بلکہ ایک فریضہ شرعی ہے،

قرآن کریم میں جیسے جھوٹی شہادت کو حرام قرار دیا ہے اسی طرح سچی شہادت کو واجب اور لازم فرمایا ہے،

ارشاد باری ہے کُونُوا قَوَّامِینَ لِلَّہِ شُہَدَاء َ بِالْقِسْطِ اور دوسری جگہ ہے کُونُوا قَوَّامِینَ بِالْقِسْطِ شُہَدَاء َ لِلَّہِ ان دونوں آیتوں میں مسلمانوں پر فرض کیا کہ سچی شہادت سے جان نہ چرائیں، اللہ کے لیے ادائیگی شہادت کے لیے کھڑے ہوجائیں، تیسری جگہ سورہٴ طلاق میں ارشاد ہے وَأَقِیمُوا الشَّہَادَةَ لِلَّہِ یعنی اللہ کے لیے سچی شہادت قائم کرو، ایک آیت میں ارشاد فرمایا کہ سچی شہادت کا چھپانا حرام اور گناہ ہے، ارشاد ہے: وَلَا تَکْتُمُوا الشَّہَادَةَ وَمَنْ یَکْتُمْہَا فَإِنَّہُ آَثِمٌ قَلْبُہُ یعنی شہادت کو نہ چھپاوٴ اور جو چھپائے گا اسکا دل گنہ گار ہے۔

حاصل یہ ہے کہ مسلمانوں کو ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے، البتہ ووٹ ڈالنے جس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال رہا ہے اس کے حق میں گویا یہ خود ہی گواہی دے رہا ہے کہ یہ امیدوار میرے علم کے مطابق سب سے زیادہ مستحق اور دیانت دار ہے، اس لیے چند امور اس کو ملحوظ رکھنے چاہئیں:

(۱) ووٹ ڈالنے میں احتیاط سے کام لے، غلط جگہ مہر وغیرہ نہ لگے، اس کا خیال رکھے ورنہ اس کا ووٹ ضائع ہوجائے گا جو کہ بڑا نقصان ہے۔

۲) باہم مشورے سے خوب سوچ سمجھ کر ووٹ دے، محض اپنے تعلقات یا غیرشرعی دباوٴ سے متأثر ہوکر ہرگز ووٹ نہ دے۔

۳) جو امیدوار اس کے علم کے مطابق ووٹ کا زیادہ مستحق ہے دیانةً اسی کو اپنا ووٹ دے۔

4) جس امیدوار سے نقصان پہنچنے کا غالب اندیشہ ہو اس کو ہرگز ووٹ نہ دے۔

۵) *اگر تمام امیدواروں کے حالات یکساں ہوں تو پھر جس سے زیادہ فائدہ کی امید اور کم نقصان کا اندیشہ ہو اس کو ووٹ دے* ۔

6) روپیہ یا کوئی مال لے کر کسی کو ووٹ نہ دے یہ بدترین رشوت اور حرام فعل ہے۔

17/06/2023

SUMMER CAMP

17/03/2023

Talk at LUMS.

27/07/2022

Schedule of lectures in Peshawar visit

07/07/2022
22/05/2021

اسلام عليكم ورحمة الله و بركاته
💐Dearest Sisters
🌟 Lifeseekers Academy 🌟
محترم مفتی شیخ ڈاکٹر حماد طفیل (عفی عنہ)۔ اور
محترمہ عالمہ أم اؤاب صاحبہ
کی زیرنگرانی
📌 *اصلاحی اور تربیتی ورکشاپ* کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انشاء الله تعالى
🌠 الله سبحانه و تعالى کے قرب کی جستجو ہی انسان کی تخلیق کا مقصد ہے اور قرب الہٰی کی پہل فرائض ادا کرنے سے ہوتی ہے۔ فرائض انجام دینے کیلیےان کے بارے میں احکاماتِ خداوندی کا جاننا ضروری ہے۔
🎇 *نماز* ایک اہم فریضہ ہے اس کی ادائیگی میں غلطیوں کی اصلاح کیلیے
🌼نماز کےبنیادی احکاماتِ کو سمجھنے
🌸 نماز کی تجوید کی درستگی اور
🌻منسلک فقہی مسائل
سے آگاہی کے لیے
💐 صرف خواتین اور بچیوں کیلیے
ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📝معلمات = ڈاکٹر طوبی & أم عبدالله
📌 آغاز = *28مئی* 2021
🕰️ اوقات = ہر جمعہ
4 - 5 pm PST
For Information :
📲 Whatsapp = 03231703099

📧 For Registration : [email protected]
(All with small font)
جزاكم الله خيرا كثيرا و احسن الجزاء

Want your school to be the top-listed School/college?