*حراء انگلش اسکول میں آگ سے بچاؤ پر کامیاب ورکشاپ کا انعقاد*
*حراء انگلش اسکول اینڈ جونیئر کالج* میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات پر مبنی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو آتشزدگی کے حادثات سے محفوظ رہنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
ورکشاپ کی رہنمائی *محترم شیخ عبداللطیف*( ہندوستانی فائر) نے کی۔ انہوں نے فائر سیفٹی کے حوالے سے نہایت مفصل اور مؤثر تربیت فراہم کی۔ طلبہ و طالبات کو آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات، آگ بجھانے کے مختلف طریقے، اور فائر ایکسٹنگویشر کے درست استعمال کے بارے میں عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر محترم شیخ عبداللطیف نے فائر ایکسٹنگویشر کے صحیح استعمال کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات میں اختیار کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
ورکشاپ کے دوران طلبہ و اساتذہ نے نہ صرف آگ بجھانے کے طریقوں کو سیکھا بلکہ ہنگامی حالات میں فوری ردعمل دینے کی اہمیت کو بھی سمجھا۔ *اسکول کے پرنسپل اور انتظامیہ* نے اس طرح کے پروگرام کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ طلبہ میں شعور اور آگاہی میں مزید اضافہ ہو سکے۔
اس ورکشاپ میں شریک ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے اس تربیتی نشست کو انتہائی مفید قرار دیا اور اس سے ملنے والی معلومات کو عملی زندگی میں اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔
مولانا حسیب احمد انصاری
Hera English School
This is Hera English School Official page
Operating as usual
Urse Ala Hazrat Alahirrahma ki Report
*حراء انگلش اسکول اینڈ جونیئر کالج میں 106واں عرس اعلی حضرت کا انعقاد*
حراء انگلش اسکول اینڈ جونیئر کالج مہاپولی بھیونڈی میں بتاریخ 31 اگست 2024ء بروز سنیچر نہایت ہی شان و شوکت کے ساتھ 106 واں عرس اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان منایا گیا۔ اس پُرنور محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کے بعد *محمد رفیع نوری صاحب* (معلم حراء انگلش اسکول) نے اپنی شیریں آواز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
نظامت کے فرائض *حافظ شہباز نوری صاحب*(معلم حراء انگلش اسکول) نے نہایت احسن طریقے سے انجام دیے۔ اس بابرکت موقع پر مہمان خصوصی *حضرت مولانا مفتی جامی رضا ازہری* (پروفیسر جامعہ حراء نجم العلوم) نے امام احمد رضا خان کی ہمہ گیر شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اعلی حضرت کی دینی خدمات کا شہرہ ہر سو پھیلا ہوا ہے۔ آپ کی حیات مبارکہ میں بھی آپ مرجع علما و فقہا تھے اور وصال کے بعد بھی عشق رسول ﷺ کا انعام یہ ملا کہ دنیا کے کونے کونے میں ذکر رضا گونج رہا ہے اور نغمات رضا سے فضائیں معطر ہو رہی ہیں۔
تحقیقات رضویہ کے ذریعے علمی دنیا میں روشنی پھیل رہی ہے اور اعلی حضرت عشق رسول ﷺ کی تحریک کا نام ہیں۔ اگر عشق رسول مجسم ہوتا تو وہ امام احمد رضا کی صورت میں افق عالم پر نمودار ہوتا۔ آپ کو جو شہرت اور مقبولیت ملی، وہ محض عشق رسول ﷺ کی بدولت تھی۔
اس موقع پر اساتذہ، طلبہ، اور ادارے کے اراکین سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کے ساتھ اس روحانی محفل کا اختتام ہوا۔
*تحریر: مولانا حسیب احمد انصاری*
9545908185
Assalamualaikum
Tomorrow in sha Allah....Urse Ala Hazrat
Happy Independence Day
Annual Function of Madrasa Faizane Tajushshriya Islamiyat SDI Bhiwandi
Assalamualaikum
Alhamdulillah
Admission Open
Assalamualaikum
Today Special Program for Hera Students
Today Handwriting Competition 1st 8th Standard
Assalamualaikum
Happy Islamic New Year
Admission Open 2024
9545908185
Assalamualaikum
Alhamdulillah Hifz and Qirat Course Start
Alhamdulillah
Aaj *Madrasa Faizane Tajushshriya* (Islamiyat SDI) mai *Summer Camp* mai Aane wale Sabhi Students ko *Certificate* diya gaya..
Summer Camp
Ansar Nagar Near Banda Nawaz Masjid Bhiwandi
Addmission Open
9545908185
Addmission Open 2024
Alhamdulillah
Hera English School & Junior College
Alhamdulillah
Iqra Noori Arabi Madrasa
Taiba Noori Arabi Madrasa
Madrasa Faizane Tajushshriya
Madrasa Faizane Nizami Arabi Madrasa
Alhamdulillah Saare Madrase mak Admission Open hai
Annual Exam of Madrasa Faizane Tajushshriya Bhiwandi
Iqra Noori Arabi Madrasa Bhiwandi
Hera English School Present
Science and Arts Exhibition
Tomorrow in sha Allah
Assalamualaikum
Tomorrow in sha Allah
عرس خواجہ غریب نواز کے مقدس موقع پر *طیبہ نوری عربی مدرسہ،اقرأ نوری عربی مدرسہ اور مدرسہ فیضانِ تاج شریعہ* میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا
Videos (show all)
Contact the school
Opening Hours
Monday | 09:00 - 12:00 |
Tuesday | 09:00 - 12:00 |
Wednesday | 09:00 - 12:00 |
Thursday | 09:00 - 12:00 |
Saturday | 09:00 - 12:00 |