Government Girls High school Halan Shamali

Government Girls High school Halan Shamali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Girls High school Halan Shamali, School, .

29/03/2024

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہالن شمالی
۔ جماعت ہشتم
سمومنہ محمود17ویں پوزیشن
ہادیہ مظہر 18ویں پوزیشن
مبارک ہو

29/03/2024

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہالن شمالی کے شاندار نتائج

جماعت پنجم 100فیصد
جماعت ہشتم 86 فیصد۔

11/03/2024
04/03/2024

وہ جواں سال خوش شکل نرس تھی۔ ہمارے پاس ہسپتال میں کام کر رہی تھی کہ اس کی شادی کے دن آ گئے۔

شادی سے ایک ہفتہ پہلے وہ چھٹی لے کر اپنے علاقے میں واپس چلی گئی۔ رخصتی سے پہلے اس سے یقین دہانی لی کہ وہ شادی کے بعد بھی ہسپتال میں کام جاری رکھے گی ، بھاگ نہیں جائے گی۔ اور یقین دہانی کے بعد ہم سب نے اسے خوشیوں کی دعائیں دیتے اور ہنسی مزاح کرتے رخصت کیا۔

اس کی شادی والے دن اس کا بھائی ہسپتال آیا، یہ بتانے کے لیے کہ وہ اب کبھی دوبارہ ہسپتال نہیں آئے گی۔ اس لیے نہیں کہ شادی کے بعد اس کے سسرال والوں نے نوکری پہ پابندی لگا دی ہے بلکہ اس لیے کہ وہ شادی تک پہنچ ہی نہیں پائی۔ اس نے بتایا کہ "وہ مر گئی ہے۔ گزشتہ روز اس کا انتقال ہو گیا ہے۔"

ہم سب یہ بات سن کر ششدر رہ گئے تھے۔ جسے ہنستے ہوئے دعاؤں کے ساتھ خوشیوں کے لیے رخصت کیا تھا، اس کی موت کی خبر پہ کیسے یقین آ جاتا۔

اس کے بھائی نے بتایا کہ اس نے شادی کے لیے کان چھدوائے تھے۔ کان چھدواتے ہوئے استعمال کیے جانے والے آلہ جات جراثیم سے پاک نہیں تھے۔ اسے ٹیٹنس کا انفیکشن ہو گیا تھا۔ وہ کچھ دن زندگی کی جنگ لڑتی رہی اور پھر ہار کر ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئی۔ جس گھر میں خوشی کے شادیانے بجنے تھے ، اس گھر میں کہرام مچ گیا ، صفِ ماتم بچھ گئی۔
یہ سب بتا کر وہ روتا ہوا اٹھا اور ہمیں دکھی چھوڑ کر چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

زندگی کی بےاعتباری میں تو کوئی شک نہیں لیکن وہ احتیاط جو ہم پہ فرض ہے وہ تو ہمیں کرنی ہی چاہیے۔ کسی جگہ سے کان چھدواتے ہوئے یا بغیر کسی ڈگری کے دانتوں کا علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہوئے دھوکے بازوں کو دانت دکھاتے ہوئے یہ تو دیکھنا ہی چاہیے کہ اس کے آلات جراثیم سے پاک ہیں یا نہیں۔
سڑک پہ گر کر چوٹ لگوا بیٹھیں یا جھاڑو کا تنکا ہی انگلی میں چبھ جائے یا کسی ایسی چیز سے زخم لگ جائے جس تک مٹی میں موجود جراثیم پہنچ سکتے ہیں تو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ٹیٹنس کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ اس معاملے میں بالکل سستی نہ کریں۔ یہ ایسی خطرناک بیماری ہے کہ اس میں جسم کے پٹھوں میں شدید ترین اکڑاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ اتنا شدید کہ انسان سیدھا تک نہیں ہو پاتا ، بس مسلسل اور شدید ترین تکلیف سہنے پہ مجبور ہوتا ہے۔

خدانخواستہ کوئی اس کا شکار ہو جائے تو اس کے لیے کوئی باقاعدہ علاج بھی میسر نہیں ، بس وقتی علامات سے متعلقہ ادویات دے کر وائرس کے ختم ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے اور اکثر وائرس کے ختم ہونے سے پہلے پہلے انسان ختم ہو جاتا ہے۔

ایک دفعہ اس کا حفاظتی ٹیکہ لگوا لیا جائے تو عموماً تین سے پانچ سال تک جسم میں حفاظتی خلیے موجود رہتے ہیں۔ پانچ سال سے چھوٹے بچوں کو ویسے ہی یہ ٹیکا لگوانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ان کو جو حفاظتی ٹیکوں کا کورس لگوایا جاتا ہے، یہ اسی میں شامل ہوتا ہے۔

احتیاط کریں ، اپنی جان کی خود حفاظت کریں اور دوسروں کو بھی آگہی دیں۔ سلامت رہیں !

ڈاکٹر نوید خالد تارڑ۔

27/02/2024

ریٹائرمنٹ کے موقع پر صدر معلمہ محترمہ سیدہ عفت پروین صاحبہ کا چارج سنیئر معلمہ محترمہ ریحانہ ناز صاحبہ کو سپرد کرتے ہوئے

27/02/2024

اک عہد تمام ہوا ۔
آج صدر معلمہ محترمہ سیدہ عفت پروین صاحبہ ایک بہترین عرصہ ملازمت کے بعد ریٹائر ڈ ہو گئی ہیں۔ ادارہ میں ان کا قیام ایک زبردست پریڈ تھا۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین۔

06/02/2024

محترمہ زاہدہ پروین ریٹائر معلمہ اف سولی کی وفات کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے ُلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔امین😭😭

05/02/2024

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہالن شمالی میں یوم یکجہتی

Photos from Government Girls High school Halan Shamali's post 05/02/2024
Photos from Government Girls High school Halan Shamali's post 04/02/2024

یوم یکجہتی کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہالن شمالی میں پروگرام

04/02/2024

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہالن شمالی

03/02/2024

Secondary schools exams

Photos from Government Girls High school Halan Shamali's post 03/02/2024

GHS hallan shamali. A morning with snow.

17/01/2024

Morning assembly of Govt Girls high school halan shamali.

01/01/2024

Happiest New year from. Govt Girls high school halan shamali.

07/11/2023

Government Girls high school halan shamali

07/11/2023

Morning assembly in Government Girls high school halan shamali

21/10/2023

News

Want your school to be the top-listed School/college?

Videos (show all)

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہالن شمالی میں یوم یکجہتی
Morning assembly of Govt Girls high school halan shamali.
Happiest New year from. Govt Girls high school halan shamali.
Government Girls high school halan shamali
Morning assembly in Government Girls high school halan shamali
News

Website