Mehran Teachers Association Hyd.

Mehran Teachers Association  Hyd.

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mehran Teachers Association Hyd., Education, .

Operating as usual

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 27/06/2022

انتظامیہ ہوش کے ناخن لے یہ معزز اساتذہ ہیں جن کو بھیڑ بکریوں کی طرح ناکارہ اور خستہ حال گاڑیوں میں لادا گیا اور دھکا لگانے پر مجبور کیا گیا الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل رکھنے کے باوجود اساتذہ کی نیشنل ڈیوٹی کے نام پر تذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی حلیہ ووٹر لسٹ کی تیاری میں ایک ماہ کا معاوضہ 15000 بتا کر 72 دن تک دن رات اساتذہ سے ووٹر لسٹ فزیکل سروے کا کام لیا اور ٹیکس کی مد میں پیسے بھی کاٹے گئے اب بھی کئی اساتذہ کے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں پہنچے۔۔۔ یہ تمام صورتحال اساتذہ میں شدید بیچینی کا سبب بن رہی ہے الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ اساتذہ چاہے پرائمری ہوں یا سیکنڈری یا کالج کے پروفیسر ہر سطح پر شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
رفعت زیدی۔
جنرل سیکریٹری۔ مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حیدرأباد

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 21/06/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔ اور ریٹائرڈ اساتذہ کے جائز مطالبات کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ وہ اساتذہ جو کہ سونے میں تولنے کے قابل ہوں ان کو اپنے جائز حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنا پڑے یہ سراسر حکومت کی نااہلی ہے۔ حیدرأباد پریس کلب پر احتجاجی پھوک ہڑتال پر بیٹھے انتہائی قابل احترام ریٹائرڈ اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لئے مھران کے ڈویژنل صدر علیم مرزا۔ڈویژنل جنرل سیکریٹری سید ریاض شاہ۔ ضلعی جنرل سیکریٹری رفعت زیدی۔ تعلقہ سٹی کے صدر عبدالحکیم۔ جنرل سیکریٹری صغیر قریشی۔ تعلقہ لطیف أباد کے صدر نعیم رضوی پر مشتمل وفد نے دورہ کیا اور جائز حقوق کی اس جدوجہد میں اپنے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
. . . . 🌹مھران زندہ باد۔🌹

16/06/2022
Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 16/06/2022

آج مورخہ 15 جون 2022 کی خوبصورت شام
آج مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن حیدرآباد ڈویژن
حیدرآباد ڈسٹرکٹ
تعلقہ سٹی حیدرآباد اور
تعلقہ لطیف آباد
کی تقریب حلف وفاداری کی سادہ اور پر وقار تقریب لطیف آباد کے ایک خوبصورت اسکول میں منعقد ہوئی . . مندرجہ ذیل عہدیداران سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب محمد خان لاکھو صاحب نے حلف اٹھوایا ۔۔۔
ڈویژنل صدر مھران۔ علیم مرزا
نائب صدر فیمیل ذویژن أپا مریم پٹھان
جنرل سیکریٹری ڈویژن سیدریاض شاہ
فنانس سیکریٹری ڈویژن جاوید پارس
پریس سیکریٹری ڈویژن شمشاد لاکھو۔
جنرل سیکریٹری ضلع حیدرأباد رفعت زیدی
صدر تعلقہ سٹی عبدالحکیم
جنرل سیکریٹری سٹی صغیر قریشی
فنانس سیکریٹری سٹی افتخار عالم
صدر لطیف أباڈ نعیم رضوی
سنیر نایب صدر شہاب الدین نائب صدر فیمیل کوثر جہاں
جنرل سیکریٹری عابد شبیر
ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی حیدر نقوی
جوائنٹ سیکریٹری فیمیل فرح ناز مونا۔پریس سیکریٹری حق نواز قاضی فنانس سیکریٹری عمران راجپوت۔ أفس سیکریٹری نعمان مری بلوچ . .
اس تقریب میں چیف آرگنائزر مھران سندھ جناب نواب ندیم راجپوت صاحب اور ڈپٹی چیف آرگنائزر جناب اکرم چاچڑ صاحب
مٹاس کے موسٹ سینئر رہنما جناب عابد خان پٹھان صاحب جناب سلیمان خان زادہ صاحب نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی.
. . 🌹🌹 مھران زندہ باد 🌹🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 14/06/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے ڈویژنل صدر علیم مرزاکی زیر صدارت حیدراباد ڈویژن کاایک اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر فیمیل آپا مریم پٹھان۔جنرل سیکریٹری سید ریاض شاہ۔فنانس سیکریٹری جاوید پارس اور پریس سیکریٹری شمشاد لاکھو نے شرکت کی اجلاس میں ڈویژن۔ضلع اور تعلقوں کی حلف برداری کے انتظامات کے حوالے سے مختلف سطح کی انتظامی کمیٹیاں بنانے پر غور ہوا اور متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تفریب شایان شان طریقے سے منعقد کی جائے اور مرکزی قائدین محکمہ تعلیم کےافسران اور اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی خصوصی دعوت دی جایے۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 14/06/2022

مھران سے محبت رکھنے والے میرے بڑے پھائ اور دوست ڈویژنل صدر گواز GOAS اور تعلقہ ایجوکیشن أفیسر سیکنڈری سٹی حیدرأباد امداد گوپانگ صاحب سے تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو ۔ ڈویژنل صدر حیدرأباد مھران علیم مرزا۔ضلعی جنرل سیکریٹری رفعت زیدی۔ صدر سٹی تعلقہ عبدالحکیم اور جنرل سیکریٹری سٹی صغیر احمد بھی موجود ہیں۔

11/06/2022
25/05/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ ٹھل ضلع جیکب أباد کے جنرل سیکریٹری جناب عبدالقیوم دایو کے بڑے بھائی ہیڈ ماسٹر عبدالقادر دایو کے انتقال پر ضلع حیدرأباد کی جانب سے تعزیت ۔
اللہ مرحوم کو مغفرت کلی عطا کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

21/05/2022

ضلع حیدرآباد ویٹنگ لسٹ میں موجود تمام ٹیسٹ پاس PST میل ۔فیمیل کو بھی جلد پوسٹنگ دی جائے کیمپس اسکولوں میں پوسٹیں موجود ہیں یہ بھی دیکھا گیاہے کہ یو سی میں پوسٹ ہونے کے باوجود فیمیل کو دور دراز یوسی میں پوسٹنگ دی جارہی ہے۔ افسران نوجوان اساتذہ کو احتجاج پر مجبور نہ کریں۔
رفعت زیدی
جنرل سیکریٹری
مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 18/05/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے ڈویژنل صدر علیم مرزا , ڈویژنل جنرل سیکریٹری سید ریاض شاہ اور ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری رفعت زیدی کی قیادت میں مھران ضلع حیدرأباد اور تعلقہ لطیف أباد کے ایک وفد نے نئے چارج لینے والے تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لطیف آباد جناب مسعود قریشی صاحب سے ملاقات کی
ملاقات میں مھران تعلقہ لطیف آباد کی نئی منتخب کابینہ کا تعارف بھی کرایا گیااس موقع پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر صاحب نۓ اساتزہ اور اسکولوں کی بہتری کے لئۓ مھران کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر تعلقہ لطیف أباد کے صدر نعیم رضوی۔ جنرل سیکریٹری عابد شبیر ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی حیدر نقوی۔ فنانس سیکریٹری عمران راجپوت۔ پریس سیکریٹری حق نواز قاضی۔أفس سیکریٹری نعمان مری بلوچ۔ جبکہ سینئر رہنما مھران عابد پٹھان اور سلیمان خانزادہ اور ریحان شیخ بھی موجود تھے۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 03/05/2022

مھران کی جانب سے اہل وطن کو عید مبارک۔🌹🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 02/05/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے تمام اساتذہ برادری اور اہل وطن کو دلی عید مبارک۔ 🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 30/04/2022

ماشااللہ مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر سندھ نواب ندیم راجپوت ڈپٹی چیف أرگنائزر اکرم چاچڑ ڈویژنل صدر حیدرأباد علیم مرزا جنرل سیکریٹری سید ریاض شاہ نے ڈسٹرکٹ مٹیاری کا دورہ کیا اس موقع پر مختلف اسکولوں میں اساتذہ کو مھران کا پیغام پہنچایا اس موقع پر صدر مدرس عبداللہ سموں۔صدر مدرس شمس الدین سمون۔ صدر مدرس ضمیر حسین لغاری سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے مھران میں شمولیت اختیار کی۔ انشااللہ مھران کا قافلہ چلتا رہے گا۔
مھران سندھ ہے
سندھ ہمارا ہے۔۔🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 19/04/2022

مھران کی مرکزی سینئر نائب صدر أپا شیریں شورو کی جانب سے تعلقہ رورل کے اسکول میں غریب بچوں میں مفت کاپیاں اور کتابیں تقسیم کی گئیں اس موقع پر ضلعی صدر جاوید اقبال شیخ بھی موجود تھے۔ مھران زندہ باد🌹

05/04/2022

آخر میرٹ کا قتل کب تک چلتا رہے گا۔ تعلقہ لطیف آباد میں ٹیسٹ میں مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے باوجود کامیاب امیدواران کو یوسی میں سیٹ نہ ہونے کے بہانے پر آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔ محکمہ تعلیم 2013 کی تاریخ کو نہ دہرائے ۔ وزیر تعلیم میرٹ پاس سب امیدواروں کو پوسٹنگ دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں تاکہ احساس محرومی دور ہوسکے۔

03/04/2022

The Oath taking ceremony of MTAS. central cabnit at Larkana.

27/03/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے تمام سیکنڈری بورڈ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کو والدین پر بوجھ سمجھتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ سنجیدگی سے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیکر مفت تعلیم کا وعدہ پورا کرے بورڈز کو واجب الادا فنڈ فوری جاری کرے۔ ساتھ ہی ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن پرائیویٹ اسکولوں کو نوٹیفیکشن کے مطابق فیس وصولی کا پابند کرے۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 26/03/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکز۔ڈویژن۔ضلع اور تعلقوں کی قیادت پر مشتمل وفد نے حیدرآباد بورڈ کی جانب سے امتحانی و دیگر فیسوں میں حالیہ اضافے پر طلبا اور والدین میں پائی جانے والی بیچینی کی صورتحال پر کنٹرولر ایگزامینیشن حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر مسرور احمد زئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسسٹنٹ کنٹرولر صلاح الدین ڈپٹی کنٹرولر انوار زئی جبکہ ایپکا بورڈ أفس کے صدر عزیز قریشی بھی موجود تھے ملاقات میں ڈاکٹر مسرور احمد زئی کہا کہ عرصہ دراز سے فنڈ کی کمی اور شدید مالی بحران کا شکار ہیں سال 2022 میں نویں اور گیارہویں کی انرولمنٹ فیس نہیں لی جائے گی اگلے نوٹیفیکیشن میں طلبا کو سہولت میسر ہوگی۔جبکہ پرائیویٹ اسکول بھی زائد فیس وصول کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرأباد کی فیس تمام بورڈز سے کم ہے جبکہ یہ کسی فرد واحد کا فیصلہ نہیں اور معاملات کو غلط نہ دیا جائے کوشش ہے کہ طلبا کو سہولت دی جائے جلد ہی بورڈ أف گورنرز کے اجلاس میں ضرور اس مسئلے پر بات کی جائے گی اور خوشخبری متوقع ہے۔ ملاقات میں مھران کے مرکزی سیکریٹری جنرل سیف الدین رفائ۔ڈپٹی سیکریٹری نرگس سموں۔ ڈویژنل صدر علیم مرزا جنرل سیکریٹری ریاض شاہ فنانس سیکریٹری جاوید پارس ضلعی صدر جاوید اقبال جنرل سیکریٹری رفعت زیدی نائب صدر شاہد حفیظ ڈپٹی جنرل سیکریٹری مرزا منصور فنانس سیکریٹری سلمان خان صدر تعلقہ لطیف آباد نعیم رضوی۔جنرل سیکریٹری عابد شبیر نائب صدر کوثر جہأں ڈپٹی سیکریٹری علی حیدر نقوی جوائنٹ سیکریٹری فرح ناز مونا۔فنانس سیکریٹری عمران راجپوت۔ تعلقہ سٹی کے صدر عبدالحکیم نائب صدر نعیم انصاری۔جنرل سیکریٹری صغیر قریشی فنانس سیکریٹری افتخار عالم پریس سیکریٹری عدنان سواتی شریک تھے۔

22/03/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن کی قیادت پ۔ٹ۔الف کے ضلعی صدر علی احمد منگھن سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہماری مرکزی سینئیر نائب صدر محترمہ شیریں شورو صاحبہ سے پ۔ٹ۔الف تعلقہ سٹی کے صدر کی جانب سے بدتمیزی اور ان کے بیٹوں کو قتل کرنے کی دھمکیوں کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائے۔ مھران آپکی اعلی قیادت کی یقین دہانی پر خاموش رہی اب لازمی ہے کہ مصلحتوں سے بالاتر ہوکر فوری فیصلہ کریں۔ ورنہ ہم بھی فیصلے کرنے میں آذاد ہوں گے۔

20/03/2022

✌مھران زندہ باد۔✌

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 20/03/2022

ماشااللہ۔ مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کا اجلاس مرکزی صدر جناب شمس الدین سوھو کی زیر صدارت رہائش گاہ جناب محمد خان لاکھو( دادو) منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل سیف الدین رفائی۔ سینئر نائب صدر دریا خان جتوئی۔نائب صدر فیمیل آپا شیریں شورو ڈپٹی جنرل سیکریٹری آپا نرگس سموں سرپرست اعلی و بانی مھران جناب منٹھار علی جتوئی سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی کابینہ کی شاندار تقریب حلف برداری انشااللہ 2 اپریل کو لاڑکانہ میں منعقد ہوگی. 🌹🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 16/03/2022

مہران ٹیچرز ایسوسی ایشن حیدرآباد ڈویژن کے فنانس سیکٹریری محترم جاوید پارس بھائ.ضلعی صدر جاوید اقبال بھائ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکٹریری مرزا منصور بیگ مانی.ضلعی پریس سیکٹریری سلمان خان بھائ.تعلقہ صدر عبدالحکیم بھائ.جنرل سیکٹریری صغیر قریشی بھائ.فنانس سیکٹریری افتخار عالم بھائ.نےمہران ٹیچرزایسوسی ایشن سٹی تعلقہ سٹی کے سینئر نائب صدر اور ابو ایوب ا نصاری کے نو منتخب جوائنٹ سیکٹریری نعیم انصاری بھائ نومنتخب صدر احسان انصاری بھائ.نائب صدر عارف انصاری بھائ.جنرل سیکٹریری تنویر حیدر بھائ فنانس سیکٹریری راشد انصاری. ہیڈ ماسٹر الیاس آباد اسکول و سینئر رکن خالد انصاری بھائ بزرگ رکن ذاکر انصاری صاحب طاہر انصاری.صاحب کو انصاری چیرٹیبل اہسپتال و مرکزی آفس میں جا کے مبارک باد دی اور اجرک پہنائ اس موقع پر جاوید پارس بھائ جاوید اقبال بھائ عبدالحکیم بھائ نے تعلیم و صحت کے میدان میں انصاری برادری کی خدمات پر پوری برادری کو خراج تحسین پیش کیا.

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 14/03/2022

آج بروز پیر 14-3-2022 مہران ٹیچرز ایسوسیشن تعلقہ سٹی کے صدر جناب عبد الحکیم صاحب جنرل سیکریٹری جناب صغیر احمد قریشی سینئر نائب صدر جناب نعیم انصاری ڈپٹی جنرل سیکریٹری عدنان خان فنانس سیکریٹری جناب افتخار عالم نے مرکزی عہدیدار سینئر نائب صدر آپا شیریں شورو سے ملاقات کی اور انہیں مرکز پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ساتھ ساتھ سٹی کی عہدیدار محترمہ نایاب خاتون اور محترمہ فاطمہ بیبی کو بھی اجرک کا تحفہ پیش کیا.

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 05/03/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس حیدرأباد ڈویژن کے صدر علیم مرزا. جنرل سیکریٹری سید ریاض شاہ.فنانس سیکریٹری جاوید پارس۔ پریس سیکریٹری شمشاد لاکھو کی میزبانی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 7 میں منعقد ہوا مرکزی سینئر نائب صدر آپا شیریں شورو سیکریٹری جنرل پیر سیف الدین رفائی۔ضلعی صدر جاوید اقبال نائب صدر شاہد قائمخانی۔ جنرل سیکریٹری۔ سید رفعت زیدی۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری مرزا منصور۔تعلقہ رورل کے صدر سکندر جمالی نائب صدر خادم میرانی جنرل سیکریٹری پریم چند۔تعلقہ سٹی کے نائب صدر نعیم انصاری جنرل سیکریٹری صغیر شبیر۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری عدنان خان سواتی۔ فنانس سیکریٹری افتخار عالم۔ تعلقہ لطیف آباد کے صدر نعیم رضوی نائب صدر فیمیل کوثر جہاں۔جنرل سیکریٹری عابد شبیر۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی حیدر نقوی۔جوائنٹ سیکریٹری فرح ناز مونا۔فنانس سیکریٹری عمران راجپوت۔ پریس سیکریٹری حق نواز قاضی جبکہ سابقہ نائب صدر لطیف آباد عابد پٹھان اور سلیمان خانزادہ بھی شریک تھے۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 02/03/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی جنرل سیکریٹری پیر سیف الدین رفائ مھران سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر آپا شیریں شورو۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آپا نرگس سموں۔ سینئر نائب صدرضلع حیدرأباد شاہد حفیظ قائم خانی۔ جنرل سیکریٹری ضلع حیدرآباد رفعت زیدی۔ سینئر نائب صد تعلقہ لطیف آباد کوثر جہاں۔جوائنٹ سیکریٹری فرح ناز مونا نے شرکت کی۔ اجلاس میں مھران کی مرکزی نائب صدر أپا شیریں شورو سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اتفاق رائے سے منظور کیاگیا کہ اگر آپا شیریں شورو سے پ۔ٹ۔الف کی جانب سے تعلقہ سٹی کے صدر کی دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کرنے کے معاملے میں جلد کوئی اقدام نہیں کیا گیا تو مھران پورے سندھ میں جلد ہی احتجاج مظاہرے اور بھوک ہڑتال کی کال دے گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ پ۔ٹ۔الف کی تحقیقاتی کمیٹی کو کسی بھی دباؤ اور مصلحت سے بالاتر ہوکر رپورٹ ضلعی اور مرکزی قیادت کوجلد دینا چاہئے کیونکہ ادارے اور تنظیمیں شخصیات سے بالا ہوتی ہیں لہذا تنظیم کو نقصان سے بچایا جانا ضروری ہے۔ مھران جلد ہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

27/02/2022

ماشااللہ۔حیدرأباد کے تعلقہ رورل ٹنڈوجام کے دیہی علاقے میں مھران کے صدر تعلقہ جناب سکندر جمالی اور خازن جناب مجید مسیح بھٹی صاحب کے اسکولوں کا دورہ کیا جہاں طلبا کی کثیر تعداد دیکھ کر دل خوش ہوگیا تعلقہ مھران کی جوائنٹ سیکریٹری میری بہن عابدہ کی ECE کی کلاس کے لئے محنت قاپل تعریف ہے۔ اساتذہ اور وسائل کی کمی کے باوجود مجید بھٹی صاحب کا انتظام قابل تعریف ہے۔ مھران کےضلعی سینئر نائب صدر شاہد حفیظ قائم خانی اور خازن حنیف راجپوت بھائی کی محنت اورمیزبانی کا مشکور ھوں۔ 🌹🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 27/02/2022

ماشااللہ مھران ضلع حیدرآباد کے وفد کا تعلقہ دیہی ٹنڈو جام. آبڑی اور اسماعیل لاکھو کا کامیاب دورہ تعلقہ کے عہدیدارن کو الیکشن میں بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ 🌹 مھران زندہ باد۔🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 22/02/2022

Thanks ..fb.

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 18/02/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی جنرل سیکریٹری پیر سیف الدین شاہ رفائ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری فیمیل آپا نرگس سموں سیکریٹری جنرل ضلع حیدرآباد رفعت زیدی۔سینئرنائب صدر شاہد حفیظ قائم خانی۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری مرزا منصور بیگ۔جوائنٹ سیکریٹری صائمہ خان۔ پریس سیکریٹری سلمان خان۔آفس سیکریٹری سیدریاض شاہ صدر تعلقہ سٹی عبدالحکیم نائب صدر نعیم انصاری۔جنرل سیکریٹری صغیر قریشی۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری عدنان خان۔ پریس سیکریٹری ذوالفقار علی۔ صدر تعلقہ لطیف أباد نعیم احمد۔ جنرل سیکریٹری عابد شبیر سمیت وفد نے مھران کی مرکزی سینئر نائب صدر محترمہ شیریں شورو کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے اور قاتلانہ دھمکی دینے والے نام نہاد لیڈر کے خلاف تحریری درخواست ڈی ای او پرائمری جناب خالد حسین ببر کو پیش کی ڈی ای او صاحب نے انکوائری کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام اساتذہ خصوصاً خواتین کا احترام سب پر لازم ہے۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 17/02/2022

محترمہ آپا شیریں شورو مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن کی مرکزی سینئر نائب صدر ہیں اور مھران کا مان ہیں کسی بھی نام نہاد لیڈر کے خلاف قانونی کاروائ ہمارہ حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مھران کے ضلعی صدر جاوید اقبال شیخ سینئر نائب صدر شاہد حفیظ قائمخانی۔ جنرل سیکریٹری رفعت زیدی اور کابینہ کے دیگرارکان نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں مزید کہا کہ پ۔ٹ۔الف تعلقہ سٹی کے صدر روشن مشوری نے تعلقہ سٹی فیمیل آپا حمیدہ زرداری کے آفس میں اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردی ہیں خاتون آفیسر اور عملہ کے ساتھ نازیبا الفاظ ادا کئے اور اس وقت وہاں موجود مھران کی مرکزی عہدیدار محترمہ شیریں شورو کے سمجھانے پر انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی جس کے گواہ خاتون آفیسر سمیت وہاں موجود عملہ بھی ہے۔ مھران افسران بالا اور گواز سے بھی اپیل کرتی ہے کہ خاتون آفیسر کو تحفظ فراہم کریں اور پ۔ٹ۔الف۔ کی مرکزی۔ڈویژن۔اور ضلعی قیادت سے بھی امید ہے کہ مصلحت پسندی چھوڑ کر ایسے عناصر کو اپنی صفوں سے دور کریں۔ مھران احتجاج اور قانونی چارہ جوئ کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 03/02/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈائیریکٹر سیکنڈری/ہائر سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد جناب عزیز اوڈھو سے ملاقات حیدرآباد میں چارج لینے پر مبارکباد پیش کی وفد نےاساتزہ اور تعلیم وتدریس کی بہتری کے لئے اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 19/01/2022

🌹مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ ذندہ باد🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 18/01/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن حیدرأباد کا اجلاس مقامی ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں تعلقہ۔ضلع اور مرکز کے سابقہ عہدیداران نے شرکت کی اور آئندہ الیکشن کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ مزید ممبر سازی اور رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق ہوا اجلاس میں پیر سیف الدین رفائی۔ جاوید اقبال شیح۔عابدپٹھان۔سید ریاض شاہ۔ عابد شبیر۔نعیم رضوی۔مرزا منصور بیگ۔نعیم انصاری۔ سلیمان خانزادہ۔ رفیق عباسی ۔وسیم صدیقی۔شاہد حفیظ قائم خانی اور رفعت زیدی نے شرکت کی تمام شرکاء نے مھران کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 12/01/2022

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن واحد تنظیم ہےجو پرائمری و سیکنڈری اساتذہ کی بلاتفریق نمائندگی کرتی ہے۔مھران نے گسٹا اورپ ٹ الف کے رہنماؤں سے بھی اساتذہ کےHST پروموشن کےاجتماعی مسئلے پر رابطے کئے اور ڈی ای اوصاحب سے مشترکہ میٹنگ میں سینیارٹی لسٹ اور اساتذہ کی فائلوں کی تیاری جیسے کام میں معاونت کی بلامشروط پیشکش کی اور ایک کمیٹی تشکیل پائی تاکہ تمام مراحل جلد مکمل ہوسکیں۔ مھران ٹیچرز کوماضی میں DPC کرانے کا تجربہ رہاہے اور گسٹا کے ضلعی صدر محمود چوہان صاحب اور سٹی کے صدر مبارک عباسی صاحب کی مشاورت بھی حاصل رہی ہے۔ لیکن افسوس اس بار کچھ دوستوں کی باہمی تنظیمی چپقلش کی بدولت DPC التوا کا شکار ہوگئی جس کا نقصان سینئر اورجونیئر پرائمری اساتذہ کو پہنچا۔مھران ٹیچرز ایسوسی مطالبہ کرتی ہے کہ ڈی ای او صاحب کی جانب سے نکالے گئے ویکنسی پوزیشن کے لیٹر کے مطابق جلد از جلد سینئر پرائمری اساتذہ کو HST پروموٹ کیا جائے. ساتھ ہی پ۔ٹ۔الف کے ضلعی صدر محترم علی احمد منگھن اورجنرل سیکریٹری امجد سموں صاحب اور تعلقوں کی قیادت سے بھی امید ہے کہ وہ اساتذہ کے اجتماعی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اساتذہ کی پروموشن کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ شکریہ۔🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 06/01/2022

ماشااللہ۔ مھران زندہ باد🌹 پرائمری اساتذہ کے HST پروموشن کی ویکینسی پوزیشن کا لیٹر جاری کرادیا گیا۔ ٹیم مھران نے آج بھی اساتذہ کے ناموں کا سینیارٹی لسٹ میں اندراج کرایا ہے۔اساتذہ اپنی تین فائلیںں تیار رکھیں اپنے کاغزات کےعلاوہ بی ایڈ سرٹیفیکیٹ ویریفیکیشن کا بنک چالان بھی ساتھ لگائیں۔ کسی بھی قسم کی رہنمائ اورمعلومات کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔0313.3078563
جلد فائنل لسٹ بھی جاری کردی جائے گی۔
آپ کا ساتھ ہماری طاقت۔ 🌹

Photos from Mehran Teachers Association  Hyd.'s post 30/12/2021

مھران ٹیچرز ایسوسی ایشن۔ گسٹا اور پ۔ٹ۔الف کے عہدیداران کی ڈی۔ای۔او پرائمری وسیکنڈری پیر غلام محی الدین صاحب سے ملاقات۔
پرائمری اساتذہ کے HSTاور JST پروموش کی سینیارٹی لسٹ درست تشکیل دینے میں تعاون پیش کیا۔ ڈی او صاحب نے اساتذہ نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامت جاری کردئے۔ جو تعلقہ افسران کے تعاون سے سینیارٹی لسٹ میں تمام اساتذہ کے ناموں کی شمولیت کو یقینی بنائے گی۔
مھران زندہ باد🌹🌹

Want your school to be the top-listed School/college?

Videos (show all)

Website