Govt. Boys High School Baitran Pallandri

Govt. Boys High School Baitran Pallandri

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. Boys High School Baitran Pallandri, School, .

Operating as usual

20/08/2023

بریکنگ نیوز

20/08/2023
28/03/2023

پہلے آئیں پہلے پائیں

بوائز ہائی سکول بیتراں میں داخلے جاری

28/03/2023

بوائز ہائی سکول بیتراں میں داخلے جاری

Photos from Govt. Boys High School Baitran Pallandri's post 26/03/2023

بہترین نتائج دکھانے پر پورے سٹاف و صدر معلم صاحب کو سرخ سلام

Photos from Govt. Boys High School Baitran Pallandri's post 26/03/2023

بوائز ہائی سکول بیتراں میں سالانہ نتائج 23-2022کی تقریب آجمورخہ 26مارچ 2023 بروز اتوار منعقد ہوئی تقریب کے دو مہمان خصوصی جناب سردار اصغر صاحب ایڈوکیٹ کونسلر یونین کونسل جھنڈابگلہ سید مبشر حسین شاہ چیرمین یونین کونسل جھنڈابگلہ تھے جبکہ تقریب کی صدارت عابد حسین صدرمعلم ادارہ ہذا فرما رہے تھے تقریب سالانہ نتائج میں علاقہ کے نومنتخب لوکل کونسلرز سردار رب نواز،شعیب الطاف ،سردارمحمد عامر کے علاوہ سابق ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار رئیس انقلابی صاحب ، زاہد حسین قریشی صاحب صدر معلم بوائز ہائی سکول منگریوٹ ،سابق صدر معلمین ادارہ ہذا سردار فاروق صاحب ،،،سید سخاوت حسین شاہ صاحب،،،سردار ذوالفقار ناز ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ضلع سدہنوتی ، سید امجد صاحب،،،سردار طارق صاحب،،سردار جاوید صاحب سابق مدرس ادارہ ہذا،،مہتمم جامعہ مسجد بیتراں سیداں سید توصیف احمد شاہ صاحب، سردارمنظور حسین،،،سردار خالد صاحب،،سردار واجد کمال ،سردار ظہیر،،،اورنگذیب صاحب سابق مدرس ادارہ ہذا،،سردار ایوب صاحب سابق مدرس ادارہ ہذا،،ودیگر مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔
مقررین نے تقریب میں بچوں کے طرف سے بہترین پروگرامات پیش کرنے پر انکے ٹرینرز و صدر معلم ادارہ ہذا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔۔۔بچوں نے نعت،ترانے،تقاریر،ڈرامے ،،خاکے،،ٹیبلو،سمیت کئی ایک دلچسپ و دل کو چھو لینے والے پروگرام پیش کر کہ خوب داد وتحسین وصول کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں اساتذہ کرام کی کار کردگی کو خوب سراہا اور صدر معلم ادارہ ہذا اور انکی پوری ٹیم کو زبردست نتائج واحسن کاکردگی پر شاباش دی۔۔
عوام علاقہ نے اپنی گفتگو میں جملہ اسٹاف اداہ ہذا سپورٹنگ اسٹاف و صدر معلم ادارہ ہذا کی انتھک محنتوں و کاوشوں پر انھیں دادوتحسین دی اور مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ادارہ کیساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔
مہمان خصوصی صاحبان سید مبشر حسین شاہ صاحب،،سردار اصغر صاحب ،سردار رئیس انقلابی ودیگران نے ادارہ کی عمارت کی تعمیر پانی و گراؤنڈ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔
جہاں عوام علاقہ نے ادارہ کے قائم کردہ ٹرسٹ میں بچوں کے مفت یونیفارم وکتب کی فراہمی کے لیے دل کھول کر عطیات دیے وہاں چیرمین یونین کونسل سید مبشر حسین شاہ صاحب نے 10ہزار روپے،،سردار محمد اصغر صاحب ڈسٹرکٹ کونسلر جھنڈابگلہ نے 15ہزار روپے،،سردارسفیر صاحب سفیر کریانہ اینڈ جنرل اسٹور والے نے 10ہزار روپے،،سید توصیف احمد شاہ صاحب مہتمم جامعہ مسجد بیتراں سیداں نے 10ہزار روپے ٹرسٹ اور 5 ہزار روپے بچوں کی مٹھائی کے لیے۔سردار طارق صاحب ایلیمنٹری مدرس اتوال بیتراں نے 5ہزار روپے سردار منظور صاحب نے 1 ہزارروپے ذوالفقار ناز صاحب نے 2ہزار روپے و دیگر لوگوں نے بھی دل کھول کر عطیات دیے..جس سے غربا کے بچوں کو ادارہ ہذا سے مفت کتابیں و یونیفارم دیے جائیں گے۔۔۔
ہر آنے والے مقرر نے بچوں کی زبردست پرفارمنس بہترین نتائج پر جملہ اسٹاف ادارہ ہذا صدر معلم ادارہ ہذا کو مبارکباد دی اور ادارہ میں تدریسی سرگرمیاں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
تقریب کے صدارتی خطاب میں صدر معلم ادارہ ہذا عابد حسین نے عوام علاقہ سیاسی زماءکرام والدین کی کثیر تعداد میں شرکت جملہ اسٹاف وبچوں کی حوصلہ افزائی پر سبکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ادارہ نے بڑے بڑے نام پیدا کیے یہاں سے فارغ التحصیل طلباء ملک و بیرون ملک بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔انشاء مستقبل میں بھی میں اپنی ٹیم کیساتھ ملکر اپنی پوری کوشش وکاوش کروں گا اپنی بھر پور توانائیاں سرف کر کہ ہم آپکی نسلوں کا مستقبل روشن کرنیکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر والدین کا یہی جذبہ و تعاون ہمارے ساتھ رہا تو انشاءاللہ ہم انہی محدود وسائلز میں یہاں سے مستقبل کے ڈاکٹرز،،انجنئیر،،،سائنسدان،،پروفیسرز ،،ٹیچرز بنا کر نکالیں گے انشاءاللہ
پروگرام کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز بچوں میں شیلڈز ٹرافیاں،میڈلز،تقسیم کیے گے۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کیساتھ ہوا۔۔۔
تحریر سردار عرفان الحسن سدوزئی کلرک ادارہ ہذا

24/11/2022

اساتذہ کیساتھ زیادتی ہائے ہائے۔۔

24/11/2022

ایپکا آزاد کشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن کے احتجاج وہڑتال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اساتذہ تنظیم کی کال پر پورے آزادکشمیر میں ایک انقلابی اتحاد حکومتی ناقص پالسیوں و وعدہ خلافیوں کے خلاف بن سکتا ہے اگر سیاستدان ہزارہا اختلافات بھلا کر اپنے مفاد کے لیے ایک ہوسکتے ہیں تو وہ یہ سمجھ لیں کہ ملازمین جو ایک کنبہ ایک خاندان اور ایک اکائی ہیں وہ بھی حکومت کی زیادتیوں و ناانصافیوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔
ہم حکومت آزادکشمیر سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ تنظیم کیساتھ کیے گے وعدے من و عن وفا کریں اور اساتذہ قائدین کو عزت کیساتھ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکشن ہاتھ میں دیں بصورت دیگر تمام تنظیمیں و ملازمین مشکل کی اس گھڑی میں اساتذہ برادری کی کال پر لبیک کہنے کو تیار بیٹھی ہیں۔۔۔۔۔اساتذہ کے مطالبات جائز درست تسلیم شدہ و قابل منظوری ہیں انکا نوٹیفیکشن جاری نہ ہونا ظلم عظیم ہے۔۔۔۔
انشاء اللہ ایپکا آزادکشمیر اپنا اساتذہ و قائدین اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔۔۔۔سردار عرفان الحسن سدوزئی جنرل سکریٹری ایپکا ضلع سدہنوتی

22/07/2022

ظلم کے خلاف باہر نکلیں ،،اور احتجاج کو کامیاب کریں نسلوں کی بقا کا مسلہ ہے۔
غیر سیاسی سنجیدہ بات
عوام کے مسائل غریبوں کی بدعائیں وآہیں
مڈل کلاس و لوئر مڈل کلاس سے جینے کا حق چھین لیاگیا۔
میرے ہم وطنو اپنے اپنے بل ملاحظہ کریں ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے۔
ہمارے آزادکشمیر سے تقریباً6ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور آزادکشمیر کی ضرورت 350میگاواٹ ہے باقی بجلی پاکستان استعمال کرتا ہے۔۔۔۔پورے آزادکشمیر میں جہاں بجلی فری ہونی چائیے وہاں مہنگی ترین بجلی دی جاتی ہے اور اکثر سدہنوتی میں بجلی غائب نظر آتی ہے۔۔
میں قبل ازیں بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ بجلی ہم خریدتے ہیں فی کس یونٹ کے حساب سے لیکن اس کے علاوہ کئی مدہا میں ہم سے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔۔۔۔
مثلاََ
281 یونٹ کا بل. 23۔ 3132 روپے
جبکہ
سرچارج۔۔۔۔557.70
جی ایس ٹی. 1000.97
بینک چارجز. 08
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ. 2221.57
کل بل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6925.25
یہ کیا تماشا ہے بجلی جب خریدی جاتی ہے تو بجلی فی یونٹ کے علاوہ باقی واجبات کیوں؟
ہم یہ ظلم نہیں مانتے ملازمین تاجران کسان محنت کشوں مزدوروں ہرمکتبہ فکر کے افراد سے پرزور اپیل کی جاتی ہیکہ اس ظلم کے خلاف روڈوں پے نکلیں اور اس وقت تک مستقل مزاجی سے قائدین کا ساتھ دیں جب تک اس ظالمانہ اقدام کا خاتمہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔
عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے یہ ظلم بڑھتا ہی گیا اور بڑھتا ہی جائےگا .
اب بھی وقت ہے شہدا کے وارثو غازیوں وشہدا کی دھرتی کے عظیم لوگو اٹھو اور دہرا دو اپنے پرکھوں کی تاریخ ۔۔۔
میں سول سوسائٹی اور ملازمین تنظیموں سے پرزورمطالبی کرتا ہوں کے ظلم کے اس نظام کے خلاف نکلیں اور پوری قوم ساتھ دے۔۔۔۔
اس بار کوئی شخص بجلی کے بل جمع نہ کروائے اس وقت تک کہ جب تک انصاف نہیں کیا جاتا۔جو بھی جماعت تنظیم بجلی کے ظالمانہ نظام کے خلاف باہر نکلے میں ہر طرح سے اسکے ساتھ کھڑا ہوں ۔اور ہم انشاء اس ظالمانہ نظام کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔۔۔
سردار عرفان الحسن سدوزئی

16/06/2022

مہنگائی مہنگائی۔۔۔۔مار گئی مہنگائی

11/06/2022

تمام تنظیمی سربراہان اور قائدین کو مبارک جنکی کوششوں کاوشوں سے ملازمین دوست بجٹ پیش ہوا

09/06/2022

لٹ کے کھا گے۔۔۔ہائے ہائے۔۔وزیر سارے۔۔۔ہائے ہائے ۔۔۔ملک سارا۔۔ہائے ہائے

Want your school to be the top-listed School/college?

Videos (show all)

Website