
Ghs Neher Allai - Battagram
گورنمنٹ ہاٸ سکول نہر الاٸ (بٹگرام)


گورنمنٹ ہائی سکول بٹہ موڑئی بٹگرام میں ھیٹ سٹروک کیوجہ سے بچوں کی حالت غیر۔ کئی بچے گرمی کی شدت کی وجہ سے بے ہوش۔ اساتذہ کی دوڑیں لگ گئی۔ ایس ایس ٹی صدام کی بروقت اقدامات سے بچوں کو کسی ناخوشگوار سیچویشن سے بچایا گیا۔

ایف سی میں نوکریاں آئی ہیں۔ خواہشمند متعلقہ اسناد کے ھمراہ 10 اور 11 مئی کو ٹاکرہ سٹیڈیم مانسہرہ تشریف لائیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول نہر کے وہ طلبہ جو میٹرک پاس کر چکے ہیں۔ اور ایف سی میں بھرتی کی خواہش رکھتے ہیں۔ ضرور ایپلائی کرے۔

جماعت نہم اور دھم کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہورہے ہیں۔ ایبٹ آباد بورڈ نے ڈیٹ شیٹ جاری کردیا ہے۔

تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں روزانہ کی بنیاد پر افواجِ پاکستان کی خدمات بارے لیکچر لازمی قرار۔
نوٹی فکیشن جاری

گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی، سالانہ امتحانات 2023.
محترم اساتذہ کرام جناب اکمل وہاب صاحب، نثار احمد خان صاحب ، سید نادرشاہ صاحب، محترم ظاہر رحمان صاحب، مولانا حسین احمد صاحب اور دیگر کی نگرانی میں طلباء سالانہ امتحانات کے پیپرز حل کرنے میں مصروف ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی۔ سالانہ امتحانات 2023 انشاء اللہ 16 مارچ 2023 سے شروع ہونگے۔ تمام طلباء اور والدین نوٹ کریں۔

آج گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی میں جماعت نہم کے طلبا کیجانب سے دسویں جماعت کے طالبعلموں کے لیے حسب روایت فئیرول پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے بعد طلبا نے اساتذہ کرام ، جناب اعجاز صاحب، اکمل وہاب صاحب، سید نادر شاہ صاحب، نثار صاحب اور دیگر کیساتھ یادگاری گروپ فوٹوز بھی بنوائیں۔

موسم سرما کی تعطیلات میں 28 فروری تک توسیع۔
اب سکول یکم مارچ 2023 کو کھلے گا۔ جملہ سٹاف اور طلبہ نوٹ کرے۔

آرمی میں بھرتیاں آئی ہیں۔ خواہشمند ضرور ایپلائی کرے۔

مدارس کے طلبا کے لیے عمران خان کا تحفہ
ایپلائی کرنے کی آخری تاریخ16 فروری 2023
والدین کے نام ایک اہم پیغام :
تمام والدین سے گذارش ہیں."کہ موسم سرما کی چٹھیاں ہوچکی ہیں.اور بچوں کو گھر پر مصروف رکھنے کے لئے سکول کی طرف سے بچوں کو گھر کا کام حوالہ کیا گیا ہیں. تاکہ بچے تعلیم کا تسلسل برقرار رکھ سکے .
لہزاتمام والدین کو درخواست کیجاتی ہے.کہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے کام میں مدد کریں .اور ان کی بھرپور رہنمائی کریں.اور ان پر کھڑی نظر رکھیں.کیونکہ یہی ہمارا قیمتی آثاثے ہیں. تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوں .

سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافے کی پیشن گوئی اور موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے مجاز اتھارٹی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سمر زون کے سکولز کل (25 دسمبر 2022) سے اگلے اتوار (1 جنوری 2023) تک بند رہیں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ونٹر زون کے اسکول بھی کل (25 دسمبر 2022) سے 15 فروری 2023 تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لہذا گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی 25 دسمبر سے 15 فروری تک موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہے گا۔
منجانب: I/c ھیڈ ماسٹر سید نادر شاہ۔
“گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی کل بروز منگل بتاریخ 13/12/2022 کو سالانہ سپورٹس چٹھی کے سلسلے میں بند رہے گا۔ جملہ طلبا اور سٹاف کی چٹھی ہوگی۔”
منجانب: انچارج ہیڈ ماسٹر سید نادر شاہ

Date sheet HSSC Annual-II Examination (Part-I & II)

ایف سی میں بھرتیاں ، برائے ضلع بٹگرام
13 دسمبر 2022, سکاوٹ ٹریننگ اکیڈمی ورسک۔

ابہام ختم ۔ کل یوم اقبال کے سلسلے میں صوبہ بر میں عام تعطیل ہے۔ لیکن سکولوں میں یوم اقبال کے حوالے سے پروگرامات ہونگے۔
زونل کرکٹ ٹورنامنٹ : گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی نے گورنمنٹ ہائی سکول گنتڑ کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ کے لیے کولیفائی کرلیا

خطرناک دہشت گرد اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار،

گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقعہ پر محترم اعجاز صیب، سید نادر شاہ صاحب، مولانا حسین احمد صاحب اور دیگر پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کر رہے ہیں۔

بہت بہت مبارک ہو

خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے بھر کے پرائمری سکولز کے 72 ہزار میل/فیمل اساتذہ سے NTS کے ذریعے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹیسٹ میں جن اساتذہ کے نمبر 60 سے کم ہونگے۔اُنکو قبل از وقت گولڈن ہیڈ شیک پنشن دیکر نوکری سے فارغ کیا جائے۔فیصلہ صوبے میں تعلیم کی ابتر صورتحال میں بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بظاہر یہ فیصلہ تعلیم کی بہتری کیلئے ایک بہترین فیصلہ ہے۔ جس کے ذریعے میرٹ پر اہل اساتذہ کی بھرتی ہوگی۔ جسکی وجہ سے عوام کو پرائیوٹ سکولز کے بجائے سرکاری سکولز پر اعتماد بڑھے گا۔
ایسے اساتذہ کیخلاف حکومت وقت کا یہ فیصلہ انتہائی اہمیت اور تعلیم کی بہتری کیلئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔

بٹگرام پولیس میں بھرتی کے سلسلے میں ایٹا کے زیر نگرانی آج ڈگری کالج بٹگرام میں قد، چھاتی اور دوڈ کے مرحلے کا آغاز۔ بھرتی میرٹ پر ہوگی، محنت کریں اور اپنی قابلیت پر پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔
(ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان)
تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ ایٹا کے زیر اہتمام ڈگری کالج چھپرگرام میں پولیس کانسٹیبل بھرتی کے سلسلے میں جسمانی پیمائش کا عمل جاری ہے جو 7 جون تک جاری رہے گا۔
ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی انتہائی فرض شناسی سے ادا کریں اور تمام آنے والے امیدواروں کے ساتھ نہایت ہی خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
ایٹا کے زیر نگرانی جسمانی پیمائش کے موقع پر ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جہانزیب خان،پی ایس او ٹو ڈی پی او بٹگرام طاہر حسین شاہ،لائن آفیسر گل ذاکر شاہ اور دیگر پولیس افسران فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور ان کے ساتھ ہر قسم مدد کرنے کیلئے موجود ہیں۔

.......اطلاع عام.... ۔۔۔
برائے V/C نہر
الیکشن کمیشن کے ہدایت کے مطابق أپ کے علاقے نہر کے گورنمنٹ ہائی سکول نہر الائی میں ڈسپلے سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
انتخابی فہرستوں کے مطابق اگر کسی شخص کا ابتداٸی انتخابی فہرست میں ووٹ درج نہیں
, یا ,
اگر کسی شخص کو ابتداٸی انتخابی فہرست میں درج کسی نام پر اعترض ہو, , یا,
کسی شہری کا انتخابی فہرست میں درج پتہ اس کے قومی شناختی کارڈ کے مطابق درست نہیں
, یا ,
کوٸی شہری ووٹ ٹرانسفر کرانا چاہتے ہو توایسی صورت میں اپنے أوریجنل (اصلی) شناختی کارڈ کے
ہمراہ GHS نہر الائی تشریف لاٸیں۔
شکریہ۔
انچارج ڈسپلے سنٹر وی سی نہر
آخری تاریخ 19 جون 202

ضلع بٹگرام پولیس میں 484 آسامیوں کا اشتہار
تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک
عمر کی حد 18 تا 25 سال
قد 5 فٹ 7 انچ
سینہ 33x34
درخواست جمع کرنے کی تاریخ 12اپریل سے 30 اپریل 2022 تک
ایٹا ویب سائٹ پر

احساس کفالت پروگرام / بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والے اپنے بچوں کیلئے ماہانہ احساس تعلیمی وظائف وصول کرسکتے ہیں۔ گھر بیٹھے بچوں بچیوں کی رجسٹریشن کیلئے پلے سٹور سے احساس تعلیمی وظائف کا موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔

ٹرانسفر آرڈرز ڈسٹرکٹ بٹگرام