hijab online Quran academy

hijab online Quran academy

𝑵𝒐𝒘 𝑹𝒆𝒂𝒅𝒊𝒏𝒈 𝑸𝒖𝒓𝒂𝒏 𝑯𝒂𝒔 𝑩𝒆𝒄𝒐𝒎𝒆 𝑽𝒆𝒓𝒚 𝑬𝒂𝒔𝒚

Operating as usual

28/08/2022

اے خاصہ خاصان رسل ﷺ وقت دعا ہے
امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہےﷺ

ہم نیک ہیں یا بد ہیں،بالاخر ہیں تمھارے یا رسول اللہ ﷺ
نسبت بڑی اچھی ہے،مگر حال برا ہے

دیکھیں ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت
سچ ہے کہ برے کام کا انجام برا ہے

فریاد ہے اے کشتیءامت کے نگہباںﷺ
بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے

کر حق سے دعا امت مرحوم کے حق میں یا رسول اللہ ﷺ
خطروں میں بہت اس کا جہاز آکے گھرا ہے

تدبیر سنبھلنے کی ہمارے نہیں کوئ آقا ﷺ
ہاں ہاں ایک دعا تیریﷺ جو مقبول خدا ہے

اے خاصہ خاصان رسل ﷺ
وقت دعا ہے'
آقاﷺ وقت دعا ہے آقا ﷺ وقت دعا ہے
آقا ﷺ وقت دعا ہے

آمین یارب العالمین بجاہ وبحق حبیبک الکریم علیہ افضل الصلوة والتسلیم

23/08/2022

*🍂انسان کو بچانا ہے تو قرآن پہنچانا ہے 🍂*
*ان شاءاللہ✨*

23/08/2022

🪷🌿اگر دنیا والوں کے ساتھ دوڑ لگانی ھی ھے،تو نیکیوں میں لگائیں،دنیا حاصل کرنے میں نہیں۔۔
کیونکہ پھر بھی یہ دنیا آپ کو اتنی ھی ملے گی ،جتنی اللہ نے آپ کی قسمت میں لکھ رکھی ھے۔۔۔🪷🌿

23/08/2022

*اِصلاحی قَول*

‏اگر آپ کو وہ *فَصـــــــل* پسند نہیں،
جو آپ *کاٹ* رہے ہیں،
تَو!
آپ اُن *بِیجُوں* پر دھیان دیں،
*جو آپ بَو رہے ہیں••••••*🌹♥️🌹

17/08/2022

✅* hijab Online Quran Academy *✅
*Following Courses*
🎧💻📚
• Madni Qaida with duas, kalimas , Namaz
• Nazra Quran and tajweed
• ahadees
• Translation
• Tafseer of the Quran

(Our Features)
✅ We have qualified staff in the field of Islamic studies. 🎓
*🕝 Flexible timing available.🕝*
✅20 to 30⏰ mints class per student.
✅Over class will be through , WhatsApp andSkype for all ages.
✅Class Timing: 30 Minutes 5 Days of Week and weekened
classes also available (saturday&sunday)
✅Class and Time on Your Choice.
✅Female Teachers Also Available.
✅WhatsApp: 03106083938

17/08/2022

Aslamualikum warhmatullahe wabarakuth. Online Quran Academy.
I Am Online Quran Teacher Good News For Muslims. You And your Family's Children Can Learn
📘 madani Qaida
📗 Nazra Quran
📜 Tajweed Quran
📕 Tarjuma Quran
📚 Tafseer Quran
📙 Basic Islam
& Wahtsapp
03106083938

17/08/2022

𝑵𝒐𝒘 𝑹𝒆𝒂𝒅𝒊𝒏𝒈 𝑸𝒖𝒓𝒂𝒏 𝑯𝒂𝒔 𝑩𝒆𝒄𝒐𝒎𝒆 𝑽𝒆𝒓𝒚 𝑬𝒂𝒔𝒚
**Aslam-o-Alikum**
This is a Institute of Online Quran and Islamic Studies.
We Provide Online Quran Classes to kids and Females of any age at Home.
If you or Anyone in your Family Want to learn The Holy Quran please Contact us.
Whatsapp:03106083938

17/08/2022

نوجوان بل گیٹس کو پڑھنا چھوڑیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھیں جنہوں نے پوری دنیا کو بدل دیا ۔۔
🖤⁦♥️⁩

17/08/2022
06/08/2022

*. وہ کیسی عورتیں تھیں...*

جو گِیلی *لکڑیوں* کو پھونک کر چولہا جلاتی تھیں...

جو سل پر سرخ *مرچیں* پیس کر سالن پکاتی تھیں...

صبح سے شام تک مصروف، لیکن *مسکراتی* تھیں...

بھری دوپہر میں سر اپنا *ڈھک* کر ملنے آتی تھیں...

جو پنکھے ہاتھ کے *جھلتی* تھیں.. اور پھر بھی *تھک* نہ پاتی تھیں...

جو دروازے پہ رک کر دیر تک *رسمیں* نبھاتی تھیں...

پلنگوں پر نفاست سے *دری چادر* بچھاتی تھیں...

بصد اصرار مہمانوں کو *سرہانے* بٹھاتی تھیں...

اگر گرمی زیادہ ہو تو *روح افزا* پلاتی تھیں...

جو اپنی بیٹیوں کو *سوئیٹر* بننا سکھاتی تھیں...

سلائی کی مشینوں پر *کپڑے* روزے بتاتی تھیں...

بڑی پلیٹوں میں جو افطار کے *حصّے* بناتی تھیں...

جو کلمےکاڑھ کر لکڑی کے *فریموں* میں سجاتی تھیں...

دعائیں پھونک کر بچوں کو بستر پر *سُلاتی* تھیں...

اور اپنی جا نمازیں موڑ کر تکیہ لگاتی تھیں...

کوئی *سائل* جو دستک دے اسے *کھانا* کھلاتی تھیں...

پڑوسن مانگ لے کچھ، *باخوشی* دیتی دلاتی تھیں...

جو رشتوں کو برتنے کے کئی *نسخے* بتاتی تھیں...

محلے میں کوئی مر جائے تو *آنسو* بہاتی تھیں...

کوئی *بیمار* پڑ جائے تو اس کے پاس جاتی تھیں...

کوئی *تہوار* ہو تو خوب مل جل کر *مناتی* تھیں...

*وہ کیسی عورتیں تھیں...*

میں جب *گھر* اپنےجاتا ہوں تو *فرصت* کے *زمانوں* میں...

انہیں ہی *ڈھونڈتا* پھرتا ہوں *گلیوں* اور *مکانوں* میں...

کسی *میلاد* میں، جزدان میں، تسبیح کے دانوں میں...

کسی *برآمدے* کے طاق پر، باورچی خانوں میں...
مگر اپنا *زمانہ* ساتھ لیکر کھو گئی ہیں وہ...

کسی اک *قبر* میں ساری کی ساری سو گئی ہیں وہ..

*وہ کیسی عورتیں تھیں...*

*کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟*
*صلی اللہ علیہ والہ وسلم*

*تحریک چلاٸیں*
*زِنا کو رد کریں*
*نکاح کو عام کریں*

*رات سوتے وقت والدین کے*
*قدم بُوسہ کی ترکیب فرماٸیں*

06/08/2022

❤تَنَم فَرسُودَہ جَاں پَارہ❤
❤زِھِجراں یا رَسُول اللہ❤

💚میرا جسم ناکارہ اور ٹکڑے ٹکڑے ھوگیا ھے💚
💚آپ کی جدائی میں،اے اللہ کے پیارے نبی💚

❤دِلَم پَژ مُردَہ آوارَہ❤
❤زِعصیَاں یَارسُول اللہ❤

💚میرا دل بھٹک رہااور دل کاپھول مُرجھا چکا ہے💚
💚گُناہوں کہ بوجھ سے،اے اللہ کے پیارے نبی💚

❤چُوں سُوۓ مَن گُزر آرِی❤
❤مَنِ مِسکیں زِ نَاداری❤

💚کبھی خواب میں اپنا جلوہ دکھا دیں💚
💚اس عاجِز مِسکین اور غریب نادار سائل کو💚

❤فِداۓ نقشِ نعلَینَت❤
❤کُنم جَاں یَا رسُول اللہ❤

💚تو میں پھر آپ کے(جوتےکے)نقشِ پَا پر فدا💚
💚ہو جاؤں گا،اے اللہ کے پیارے نبی💚

❤زِکردہ خویش حَیرانم❤
❤سِیاہ شد روز عِصیَانَم❤

💚میں نے جو کچھ کیا ھے بہت حیران ہوں💚
💚روزِحساب میرا اعمال نامہ گناہوں کی بہتات سے سیاہ ہوگا💚

❤پَشیمَانم پَشیمَانم❤
❤پشِیماں یَا رسُول اللہ❤

💚میں انتہائی پشیماں اور سخت شرمندہ ہوں💚
💚پشیمان ہی پشیمان ہوں،اے اللہ کے پیارے نبی💚

❤زِجَامِ حُبِّ تومَستَم❤
❤بَہ زَنجیرِ تو دِل بَستَم❤

💚آپ کی محبت میں،میں مَست ہوں💚
💚آپ کے عشق کی زنجیر سے میرا دل بندھاہوا ہے💚

❤نمی گویم کہ مَن ھستم❤
❤سُخن دَاں یَا رسُول اللہ❤

💚میں عاجز اور مِسکین کوئی دعویٰ نہیں کرتا کہ میں💚
💚ایک بہت بڑا شاعرہوں،اے اللہ کے پیارے نبیؐ💚

❤چُوں بازُوۓ شفاعَت را❤
❤کُشائی بَر گُنَاہ گاراں❤

💚جب روزِ قیامت آپ اپنی شفاعت کا بازو💚
💚لمبا کرکے گناہ گاروں کے سر پر پھیلا دیں گے💚

❤مَکُن محرومِ جامی را❤
❤دَرا آں یَا رسُول اللہ❤

💚اُس روز اِس عاجز جامی کو محروم نہ رکھیے گا💚
💚اُس جان جوکھوں کی نازک گھڑی میں،اے اللہ کے پیارے نبی💚

❤ز مہجوری برآمد جان عالم❤
❤ترحم یا نبی اللہ ترحم❤

💚آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہجر میں دنیا کی جان لبوں پر آگئی رحم فرمائیے یارسول اللہ! رحم فرمائیے 💚

❤نہ آخر رحمۃ للعالمینی❤
❤ز محروماں چرا فارغ نشینی❤

💚کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے عالم کے لئے رحمت نہیں ہیں؟پھر محروموں سے یہ کتمان/فراغت کیوں ھے؟💚

❤بروں آور سر از برد یمانی❤
❤کہ روئے تست صبحِ زندگانی❤

💚یمنی چادر سرسے ہٹا کر اپنا جمال دکھائیے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ ھی زندگانی کی صبح ھے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کفن یمنی چادروں پر مشتمل ھے💚

❤شبِ اندوہ مارا روز گرداں❤
❤ز رویت روز ما فیروز گرداں❤

💚ہماری شب ِ غم کودن میں تبدیل کردیجئے،اپنے💚
💚جلوہ نمائی سے زندگانی کو کامران عطافرمائیے💚

❤بہ تن در پوش عنبر بوئے جامہ❤
❤بہ سر بربند کافوری عمامہ❤

💚(ہماری چارہ سازی کے واسطے) معنبر لباس پہن لیجئے اور سراقدس پر کافوری عمامہ کو جگہ دیجئے💚

❤ادیم طائفی نعلین پا کن❤
❤شراک از شتۂ جانہائے ما کن❤

💚💚طائف کے ادیم کی بنی ہوئی نعلین پہن لیجئے، اس کے تسموں کی جگہ ہمارے رشتۂ جاں کو کام میں لائیے💚💚

❤فرود آویز از سر گیسواں را❤
❤فگن سایہ بہ پا سرو رواں را❤

💚سراقدس سے دونوں طرف معنبر گیسو لٹکا لیجئے اور اپنے مناسب قد کا سایہ اپنے قدموں پر ڈالئے، یعنی ہماری مدد کو چلے آئیے💚

اللہ پاک ہم سب کو بھی ایسا عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عطا فرمائے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین بطفیل سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💟💚🙏

نظر کرم یا سیدی یا حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🙏😥

💞 فِداک اٙبِی و اُمّی و رُوحِی و ماٰلی و نٙفسی و وٙلدیّ یٙارٙسُول اللّہ ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ علیہ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ 💞

تاقیامت درود و سلام میرے ہادی برحق شافعی محشر رحمۃالعالمین فخر موجودات وجہ خلق کائنات محبِ فقراء و لغرباۓ سید الثقلین مالکِ عرب ولعجم بدرالدجی صدرالوراء صاحب جود ولکرم شفیع المذنبین راحت العاشقین محب فقراء و الغرباء المساکین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی بلند ترین شان مطہر و معطر و مقدس و اطہر و منور پر❤💚

اللَّهُمَّ صَلِّ اللہ محمد وآلِ مُــحَـــمَّــــدٍ وعَـجِـــّـلْ فَــــرَجَـهُــــمْ عجمین ❤

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ نُّوْرِ الْاَنْوَارِ وَ سِرِّ الْاَسْرَارِ وَ سَیِّدِ الْاَبْرَارَ💚

💚اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہ❤
❤اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ اللہﷺ💚
💚اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَا نُوْرَ اللہﷺ❤
❤اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاخَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنْﷺ💚

❤السلام سیّد و سردارِ ما ﷺ! ❤
💚السلام مالِک و مختارِ ما ﷺ! 💚
❤سیّد و سرور محمد ﷺ نُورِ جاں! ❤
💚مہتر و بہتر شفیعِ مجرماں ﷺ! 💚😥🙏

اَلّٰلھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی ابْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ❤
اَلّٰلھُمَّ بَارِک عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ💚

الَلّٰــهُمَ صَــِلّ عَلٰى سَــيَّدِنَاوَمَوْلٰنَا مُحَمَّدٍوَّعَلَىٰ اٰلِهِ وَاَصْــحَابِهِ وَبَـارِكْ وَسَــلِّمْ💞

دعاؤں کا طلبگار ❤💚

04/08/2022

اس مہینے میں تعزیہ بنانا، ماتم کرنا، گھوڑانکالنا، سینہ پیٹنا، آہ وزاری کرنا حرام ہے.
نوحہ سننا اور پڑھنا حرام ہے.

حضور پاک ﷺ نے اس سے سختی سے منع فرمایا ہے
📓(ابوداود،ح3127)

04/08/2022

♦️ *شیعہ کی طرف سے ماتم کے تمام دلائل اور ان کے جوابات*♦️

*ماتم کے حق میں دی گئی دلیلوں کے آسان اور عام فہم شافی جوابات نوجوان حضرات پڑھ کر رٹ لیں شيعوں کا منہ بند کرنے کے کام آئیں گی*

🔸 *شیعہ دلیل نمبر1* 🔸
حضرت یعقوب علیہ السلام بھی تو یوسف علیہ السلام کے غم میں روئے تھے یہاں تک کہ رو رو کر ان کی آنکھوں کی بینائی جاتی رہی تھی، چنانچہ قرآن پاک میں آتا ہے کہ:
*’’وَتَوَلَّى عَنْهُمْ وَقَالَ يَا أَسَفَى عَلَى يُوسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ ‘‘:* (سورة یوسف آیت 84)
''اور اس نے منہ پھیر لیا اور کہنے لگا ہائے افسوس! یوسف پر اور غم واندوہ کی وجہ سے اس کی دونوں آنکھیں سفید ہوگئیں۔''
تو جب ایک نبی دوسرے نبی کے غم میں رو رو کر آنکھیں سفید کرسکتا ہے تو امام عالی مقام کا غم منانے پر کیا اعتراض ہے؟

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
*ماتمی شیعہ نے اس آیت کے لفظ *’’فَهُوَ كَظِيمٌ‘‘* پر غور نہیں کیا، جس کا ترجمہ ہے کہ *’’وہ اپنے غم کو روکنے والے تھے‘‘*
معلوم ہوا کہ غم لاحق ہونا حضرت یعقوب علیہ السلام کا غیر اختیاری فعل تھا اور انہوں نے اپنا ارادہ و اختیار غم منانے پر نہیں بلکہ غم ختم کرنے پر صرف کیا۔ اسی کو صبر جمیل کہتے ہیں جس پر انعامات کی بشارتیں اللہ کا قرآن سناتا ہے۔
2-آیت میں نہ *''منہ پیٹنے''* کا لفظ ہے نہ *''سینہ کوبی''* اور *''ماتم''* کا بلکہ صرف *''حزن''* کا لفظ ہے جس کا معنی صرف *''غم واندوہ''* ہے۔
3-حضرت یوسف علیہ السلام کے فراق کا صدمہ حضرت یعقوب علیہ السلام کو مسلسل رہا۔ لیکن جب دور فراق ختم ہوا اور آپ علیہ السلام کو حضرت یوسف علیہ السلام کے تخت ِمصر پر متمکن ہونے کی بشارت ملی تو پھر آپؑ کا غم بھی جاتا رہا اور آنکھوں کی روشنی بھی واپس لوٹ آئی۔ اس سے ثابت ہوا کہ جب تک کسی محبوب کی مصیبت باقی ہو اور اس کا صدمہ لاحق رہے لیکن صبر کے خلاف کوئی حرکت نہ کرے تو یہ غیر اختیاری ''غم و اندوہ ''گناہ نہیں اور جب وہ مصیبت ختم ہو جائے تو پھر غم بھی ختم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ میدان کربلا میں حضرت امام عالی مقام اور آپ کے اعزہ واحباب پر جو مصیبت نازل ہوئی وہ وقتی تھی۔ شہادت کا درجہ پانے کے بعد جب آپ کو جنت مل گئی تو پہلی مصیبت ختم ہوگئی۔
اب شہدائے کربلا کی روحوں کو حسبِ آیاتِ قرآنی جنت کا رزق ملتا ہے اور وہ وہاں خوش ہیں تو اب رونے اور ماتم کرنے کا کیا موقعہ ہے؟ ہم تو حضرت یعقوب علیہ السلام کی پیروی کرتے ہیں کہ جب تک آپ علیہ السلام مصیبت میں مبتلا تھے اس وقت بھی صبر کیا اور جب حضرت یوسف علیہ السلام کے بلند مقام کی بشارت ملی تو پہلا غم بھی بالکل ختم ہوگیا۔ مصر کے تخت سے جنت کا مقام تو اعلیٰ درجہ رکھتا ہے کیا ماتمیوں کو حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے جنتی ہونے اور وہاں خوشیاں منانے کا یقین نہیں ہے اور اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ جنت میں بھی وہ مصیبت میں ہیں۔
4- حضرت یوسف علیہ السلام کو مصر کی سلطنت ملنے کے بعد بھی کیا حضرت یعقوب علیہ السلام نے اس گزری ہوئی مصیبت کی یادگار میں ہر سال غم کی مجلس منعقد کی تھی؟
5-حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے لیے سانحہ کربلا ایک بہت بڑا ایمانی امتحان تھا۔ جس میں آپ رضی اللہ اعلیٰ نمبروں سے پاس ہوئے تو اب *''واہ واہ حسین''* امام کربلا کی شان کے لیے مناسب ہے یا *''ہائے حسین، ہائے حسین ''* جو امام عالی مقام کو پاس سمجھتا ہے وہ ''واہ واہ'' کرے اور جو نعوذ باللہ فیل سمجھتا ہے وہ ''ہائے ہائے'' کرتا رہے ۔ نگاہ اپنی اپنی، پسند اپنی اپنی.
6- پاکستان میں کتنے ماتمی شیعہ ایسے ہیں جو امام حسین رضی اللہ عنہ کے غم میں اندھے ہوئے ہیں؟

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 2*🔸
*ماتمی شیعہ حضرات اپنے ماتم کی حمایت میں پارہ 7المائدہ آیت 83 بھی پیش کرتے ہیں جس کا ترجمہ یہ ہے:*
*"اور جب وہ سنتے ہیں اس کو جو رسول ﷺ کی طرف اتارا گیا تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کہ انہوں نے حق پہچان لیا۔" الخ۔*

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
1- یہ آیت ان عیسائیوں کے حق میں نازل ہوئی ہے جو ملک حبشہ سے حضرت جعفر بن ابی طالب کے ساتھ مدینے شریف پہنچے تھے اور جب رسول خدا ﷺ کی زبان مبارک سے انہوں نے قرآن مجید سنا تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور وہ مسلمان ہوگئے۔ یہاں تو صرف آنکھوں سے آنسو جاری ہونے کا ذکر ہے اور وہ بھی قرآن سننے پر۔ اس کو تمہارے ماتم سے کیا تعلق ہے؟
2-اگر ماتمیوں کے نزدیک اس آیت کا مطلب ماتم کرنا ہے تو پھر قرآن سننے پر ماتم کیوں نہیں کرتے؟

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 3*🔸
*ماتمی شیعہ حضرات کا ایک استدلال یہ بھی ہے کہ فرعون کے غرق ہونے کے واقعے کے دوران اللہ جل شانہ فرماتے ہیں کہ*:
*’’فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠‘‘:*
*''نہ ان پر آسمان رویا نہ زمین نے گریہ کیا۔ اور نہ انہیں اللہ کی طرف سے مہلت دی گئی۔''*
معلوم ہوا کہ جو برے لوگ ہیں وہ اس قابل نہیں کہ ان پر رویا جائے، اس کے بالمقابل ثابت ہوتا ہے کہ اچھے لوگوں پر رونا چاہئیے۔'

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
1- اس آیت میں نہ شہادت کا ذکر ہے نہ ماتم کا تو اس سے مروجہ ماتم کیسے ثابت ہوگیا۔
2- اس آیت میں کوئی حکم نہیں ہے کہ نیک لوگوں پر رونا چاہیے۔
3- کیا ماتمی لوگ زمین وآسمان کے مذہب کے پیروکار ہیں؟
4- اگر اللہ کے مقبول اور صالح بندے مستحق گریہ ہیں تو پھر حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور دیگر صلحائے امت کی وفات پر ہر سال کیوں گریہ وماتم کی مجلس بپا نہیں کرتے؟
5- نیک لوگوں کی وفات پر طبعاً انسان کو افسوس ہوتا ہے اور غیر اختیاری طور پر رونا بھی آتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں، اعتراض تو سال بسال اس دن کی یادگار منانے اور بے صبری و نوحے کے اعمال کرنے پر ہے جن کے کسی ثبوت کا اشارہ بھی اس آیت سے نہیں نکلتا.

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 4*🔸
*بعض ماتمی تفسیر ابن کثیر کے ایک حوالے سے بھی اپنے مروجہ ماتم کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تفسیر ابن کثیر میں ہابیل و قابیل کے واقعہ کے تحت لکھا ہے کہ:*
*''کہتے ہیں کہ اس صدمہ سے حضرت آدم علیہ السلام بہت غمگین ہوئے اور سال بھر تک انہیں ہنسی نہ آئی۔ آخر فرشتوں نے ان کے غم دور ہونے اور ہنسی آنے کی دعا کی۔''الخ*
*(تفسیر ابن کثیر مترجم جلد اول صفحہ86)*

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
1- فرمائیے! کیا اس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام ہر سال''غم کی مجلس'' قائم کرتے تھے یا یہ ثابت ہوتا ہے کہ فرشتوں نے ان کے غم کو دور کرنے کی دعا کی تھی؟ اس سے معلوم ہوا کہ غم دور کرنا ضروری ہے نہ کہ باقی رکھنا۔
2-حضرت آدم علیہ السلام نے ''منہ پیٹا'' اور نہ ''سینہ کوبی'' کی اور نہ کالے کپڑے پہنے تو ماتمی لوگ یہ کام کر کے کس کی سنت کی پیروی کرتے ہیں؟

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 5*🔸
*''حضرت نوح علیہ السلام کا اصلی نام عبد الغفار تھا اور نوحہ کرنے کی وجہ سے نوح کہلاتے ہیں۔ ''(الصاوی علی الجلالین، جلد دوم صفحہ 133مطبوعہ مصر)*

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
1- حضرت نوح علیہ السلام کسی مقبول بندے کی مصیبت، بشارت کی وجہ سے سے نہیں روئے بلکہ اس کی وجہ سے خود صاوی حاشیہ جلالین میں یہ لکھی ہے :
*''لقب نوح لکثرة نوحة علی نفسہ حیث دعا علی قومہ فھلکوا ۔وقیل لمراجعتہ ربہ فی شان ولدہ کنعان۔*
"آپ علیہ السلام کا لقب نوح اس لیے ہوا کہ آپ اس بنا پر زیادہ روتے رہے کہ آپ علیہ السلام نے اپنی قوم کے لیے بددعا کی تھی جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گئی تھی اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ کے رونے کی وجہ یہ تھی کہ اپنے بیٹے کے بارے میں آپ علیہ السلام نے اپنے رب تعالیٰ سے سوال کیا تھا۔"
2- اس نوحہ (رونے) سے منہ پیٹنا اور سینہ کوبی کرنا کیسے ثابت ہوگیا؟

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 06*🔸
*حضرت ابراہیم بن محمد کے انتقال کی آنحضرت ﷺ کو خبر ہوئی تو عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے ساتھ تشریف لائے۔ نزع کی حالت تھی گود میں اٹھا لیا۔ آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ (سیرت النبیؐ حصہ اول صفحہ 728)*

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
1-اس کے بعد یہ الفاظ بھی ہیں کہ:
''عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہﷺ ! آپ کی یہ حالت؟ آپ نے فرمایا یہ رحمت ہے۔''
اس سے ثابت ہوا کہ اپنے فرزندحضرت ابراہیم کے انتقال پر رحمت کی وجہ سے حضورﷺ کی آنکھ سے آنسو جاری ہوگئے تھے لیکن اس سے ماتم مروّجہ کیسے ثابت ہوا۔؟
2-اور اس گریہ کی بھی کیا ہر سال ابراہیم کی وفات کے دن رسول اللہﷺ نے کوئی مجلس بپا کیا تھی؟
3-حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ماتمیوں نے بھی کبھی حضرت ابراہیم بن محمد ﷺ کے ماتم کی مجلس بپا کی ہے؟ عجیب بات ہے کہ جس چیز سے استدلال کرتے ہیں خود اسی پر عمل نہیں۔

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 7*🔸
*حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت پر حضرت رسول اکرم ﷺ روئے اور فرمایا۔ ہائے آج حمزہ کا ماتم کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اس پر صحابہ نے اپنی عورتوں سے کہا کہ تم حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا ماتم کرو اور عورتوں نے گریہ کیا اور صف ماتم بچھائی۔ آنحضرت ﷺ نے عورتوں کا گریہ سن کر خود گریہ کیا اور عورتوں کو ماتم کرنے کی وجہ سے دعائے خیر دی۔ (کتاب مغازی فتوح الشام صفحہ 108، سیرة ابن ہشام ،سیرة النبی شبلی نعمانی جلد اول)*

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
1- اس عبارت میں بھی منہ پیٹنا اور سینہ کوبی کرنا ثابت نہیں جس سے مروجہ ماتم ثابت ہوتا ہے۔
2-سیرة النبی شبلی نعمانی حصہ اول 387میں تو یہ الفاظ ہیں۔
''آنحضرت ﷺ نے دیکھا تو دروازہ پر پردہ نشینان انصار کی بھیڑ تھی اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا ماتم بلند تھا۔ ان کے حق میں دعائے خیر کی اور فرمایا تمہارے ہمدردی کا شکرگزار ہوں لیکن مُردوں پر نوحہ کرنا جائز نہیں''
اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے ماتم میں عورتوں نے رواج کے تحت نوحہ (بین کرکے رونا)شروع کر دیا تھا جس سے رحمة للعالمین ﷺ نے ان کو منع فرمادیا۔
4- کیا پھر ہر سال حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن ماتم و گریہ کی مجلس بھی قائم کی گئی تھی؟
*5-* کیا آج کل کے ماتمیوں نے بھی کبھی حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی مجالسِ ماتم بپا کی ہیں۔اگر نہیں تو کیوں؟
🔸 *شیعہ دلیل نمبر 8* 🔸
"حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے سال کو آنحضرتﷺ نے "عام الحزن " یعنی غم کا سال کے نام سے یاد کیا ہے۔
🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
اگر اس سال کو عام الحزن کا نام دینے کا مطلب یہی ہے کہ ہر سال ان کی وفات کے دن ماتم کی مجالس قائم کی جائیں تو کیا حضرت علی المرتضیٰ ،حضرت فاطمۃ الزھراء، حضرت حسن و حضرت حسین رضی اللہ عنھم اجمعین نے ہر سال کوئی مجلس غم بپا کیں تھی؟ اور کیا رحمۃ للعالمینﷺ نے بھی اپنے مہربان چچا ابو طالب اور اپنی پیاری بیوی خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہ کی وفات کا دن ہر سال مجلس ماتم کی طرح منایا تھا؟اگر نہیں تو پھر کس کی پیروی کرتے ہو؟

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 9* 🔸
جنگ احد میں رسول اللہﷺ کا دانت مبارک شہید ہوگیا جس کی خبر سن کر خواجہ اویس قرنی نے اپنے دانت توڑ دیے آنحضرت ﷺ نے اس فعل کو پسند فرمایا اور خواجہ کے لیے دعا دی۔

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹

*1۔* یہ روایت بلاسند اور بلا حوالہ پیش کی گئی ہے اس لیے اس کو حجت نہیں بنایا جاسکتا۔
*2۔* اگر اسی طرح اپنے دانت توڑنا صحیح اور کارِ ثواب ہوتا تو پھر حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ بھی اپنے دانت توڑ دیتے کیا ماتمیوں کے نزدیک خواجہ اویس قرنی کا عشقِ رسالتﷺ حضرت علیؓ سے زیادہ تھا؟
*3* ۔اگر خواجہ اویس قرنی کی یہ سنت ماتمیوں کو پسند ہے تو پھر سرکارِ دو عالمﷺ کے دانت شہید ہونے کی یادگار میں اپنے دانت کیوں نہیں توڑ دیتے *سارا قصہ ہی ختم ہو جائے نا مرثیہ خواں رہیں نا سوز خواں "نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری"۔*
🔸 *شیعہ دلیل نمبر 10*🔸
اسلام دینِ فطرت ہے اور رونا فطرتِ انسانی ہے بچہ پیدائش کے بعد زندگی کا آغاز رونے سے کرتا ہے۔ الخ

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
*1۔* پیدائش کے بعد رونا مروجہ ماتم کی دلیل کیسے بن گیا؟بچہ کس کے ماتم میں روتا ہے؟۔
*2۔* اگر بچہ روتا ہے تو پیشاب پاخانہ بھی کرتا ہے تو اس فطرت انسانی کے پیش نظر پیشاب پاخانہ کی مجالس بھی قائم ہونی چاہییں واہ کیا خوب عقل ہے سبحان اللہ۔

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 11* 🔸

سانحہ کربلا کے وقت اسلام میں کوئی فرقہ بندی نا تھی قاتلانِ امام دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے تھے آج امام حسین رضی اللہ عنہ کا ذکر اور ان کی حمایت کرنا گویا امام مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔ الخ

🔹 *الجواب اہلسنّت*🔹
*1۔* ماتم کرنے کو امام حسین رضی اللہ عنہ کی حمایت سے کیا تعلق ہے؟ حسینیت تو یہ کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے جس شریعت اور سنت مقدسہ کے لیے اپنی جان قربان کی تھی اس کی اتباع کی جائے اور اعمال صالحہ کو رائج کیا جائے شرک و بدعت اور بت پرستی کے مظاہر کو مٹایا جائے۔
*امام عالی مقام کو دعوت دینے والے بھی کوفی ہیں اور یزیدیت کی حمایت میں شہید کرنے والے غدار بھی کوفی لوگ ہیں جو ماتم امام حسین رضی اللہ عنہ نے ساری عمر نہیں کیا اس کا ارتکاب حسینیت کی حمایت ہے یا مخالفت؟*
*2۔* اخبار ماتم ص 967 میں ہے کہ سب سے پہلے شہادت حسین رضی اللہ عنہ کا ماتم یزید کے گھر میں اس کی بیوی ہندہ نے بپا کیا تھا اب یہ نتیجہ نکالنا آسان ہے کہ حسینیت کیا ہے اور یزیدیت کیا؟

*🔸شیعہ دلیل نمبر 12*🔸
فریقین کی معتبر روایتوں میں ان المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما اور حضرت انس رضی اللہ عنہ وغیرہ سے منقول ہے کہ جناب رسالت مآب ﷺ نے فرمایا جو شخص کربلا میں امام حسین رضی اللہ عنہ کی زیارت کرے اس حال میں کہ ان کے حق کو پہچانتا ہو تو اس پر بہشت واجب ہو جاتی ہے۔

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹

*1* ۔فریقین (یعنی سنی اور شیعہ) کی کتابوں کا حوالہ نہیں لکھا گیا تاکہ معلوم ہو کہ یہ روایت کیسی ہے۔
*2۔* امام حسین رضی اللہ عنہ کے مزار کی زیارت کرنے سے ماتم کا عبادت ہونا کیسے ثابت ہوگیا؟۔
*3۔* جو شخص امام حسین کے صبر اور نماز کی پیروی نہیں کرتا اور سنت کو ترک کرتا ہے اور بدعات کا مرتکب ہے وہ امام حسین کا حق پہچاننے والوں میں شامل ہی نہیں ہوسکتا پھر جنت کا مستحق کیسے ہوگیا۔؟

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 13* 🔸
حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر ان کا حق پہچانتے ہوئے روئے اس پر جنت واجب ہے۔

🔹 *الجواب اہلسنّت*🔹
*1۔* اس روایت کا بھی حوالہ پیش نہیں کیا گیا۔
*2* ۔پھر اس میں ماتم مروجہ کا تو کوئی ذکر نہیں.
*3۔* اگر صرف رونے سے جنت ملتی ہے پھر شریعت کی کیا ضرورت ہے۔
*4* ۔آئمہ اہل بیت امام زین العابدین ,امام محمد باقر اور امام جعفر صادق رحمھم اللہ تعالی نے ایسی مجالس ماتم کیوں نہیں قائم کیں؟بلکہ ان امور کو حرام قرار دیا ہے جیسا کہ آئندہ حوالہ جات میں پیش کیا جائے گا۔

🔸 *شیعہ دلیل نمبر 14*🔸
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا غم تو وہ غم ہے، جس پر انسان تو کجا جن و ملک, چرند و پرند, آسمان و درخت سب نے گریہ کیا چناچہ لکھا ہے آسمان حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر 40 دن تک روتا رہا. (ینابیع المودات از علامہ شیخ سلیمان حنفی قندوزی مطبوعہ قسطنطنیہ ص 39) ثابت ہوا کہ مرثیہ پڑھنا, رونا اور ماتم کرنا انبیاء کی سنت اور اصحاب رسول اکرم ﷺ ہے۔
🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹
*1* ۔"ینابیع المودات "حنفیوں کی کوئی مستند کتاب نہیں پھر قرآن و حدیث کے صریح ارشادات کے خلاف ایسی روایات کیونکر قابل قبول ہو سکتی ہیں۔
*2* ۔اس عبارت میں بھی منہ پیٹنے اور سینہ کوبی کا کوئی ذکر تک نہیں۔
*3* ۔کیا فرشتوں کی فطرت بھی رونا اور ماتم کرنا ہے.؟ العیاذباللہ!
4۔کیا ہر سال زمین آسمان ماتم کرتے ہیں ؟
🔸 *شیعہ دلیل نمبر 15* 🔸
اے منکر غم گر میرے پیر ناہوتے, مسمارمحل دین کے تعمیر نا ہوتے, حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی سے زندہ ہے یہ اسلام, مٹ جاتا اگر دنیا میں شبیر نا ہوتے۔

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹

*1۔* ان اشعار میں تو دعویٰ ہے نہ کہ دلیل۔
*2* ۔اس کو ماتم سےکیاتعلق؟
*3* ۔کیا دین کے محل میں رحمت للعالمین حضرت محمد ﷺنے کوئی ماتم کی اینٹ بھی لگائی ہے یا دین کا محل نماز، روزہ،صبر و رضا جیسے اعمال صالحہ سے تعمیر کیا گیا ہے؟
🔸 *شیعہ دلیل نمبر 16* 🔸
🔸 *شیعہ دلیل نمبر 17* 🔸
🔸 *شیعہ دلیل نمبر 18*🔸
دلیل نمبر 16 ،17، 18 میں
*تورات* کی عبارتیں پیش کی گئی ہیں جن میں گریہ،ماتم رونے کے الفاظ ہیں۔

🔹 *الجواب اہلسنّت* 🔹

*1-* ان عبارتوں میں بھی *منہ پیٹنے* اور *سینہ کوبی* کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے *مروّجہ ماتم* کیونکر ثابت ہوا۔

*2-* قرآن کے بعد تورات انجیل وغیرہ آسمانی کتابیں منسوخ ہوچکی ہیں ،جن کی عبارتیں مسلمانوں کے لئے حجت نہیں ہیں۔کیوں کہ اصلی آسمانی کتابوں میں تبدیلی ہو گئی ہے۔

*3-* اگر تورات انجیل کے مذہب کی پیروی کرنی ہے تو کیا اس پر بھی ایمان لاؤگے جو تورات میں لکھا ہے کہ:
*(ا) حضرت یعقوب علیہ السلام نے خدا کے ساتھ کُشتی کی تھی۔نعوذ باللہ (پیدائش صفحہ 46)*

*(ب) حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی بیٹیوں سے بدکاری کی تھی. استغفراللہ (پیدائش صفحہ 24)*

🔹 *خلاصہ جوابات* 🔹
*یہ ہے کہ مذکورہ 18 دلائل میں سے کسی ایک دلیل سے بھی مروجہ ماتم ثابت نہیں ہوسکتا اور اگر یہ ماتم عبادت ہوتا تو اولاً قرآن میں اس کا صریح حکم ہوتا اور ثانیاً احادیث مبارکہ میں اس کی تصریح ہوتی اور نعوذ باللہ خود رسول ﷺ ماتم کی مجالس بپا کرتے جیسا کہ نماز روزہ وغیر عبادات پہلے خود حضورﷺ نےادا کی ہیں۔*

03/08/2022

Aslamualikum warhmatullahe wabarakuth. Online Quran Academy.
I Am Online Quran Teacher Good News For Muslims. You And your Family's Children Can Learn
📘 madani Qaida
📗 Nazra Quran
📙 Basic Islam
📚 Ahadees

02/08/2022

Aslamualikum warhmatullahe wabarakuth. Online Quran Academy.
I Am Online Quran Teacher Good News For Muslims. You And your Family's Children Can Learn
📘 madani Qaida
📗 Nazra Qura
📜 Tajweed Quran
📙 Basic Islam
📚 Ahadees
& Wahtsapp
+9203106083938

02/08/2022

𝑵𝒐𝒘 𝑹𝒆𝒂𝒅𝒊𝒏𝒈 𝑸𝒖𝒓𝒂𝒏 𝑯𝒂𝒔 𝑩𝒆𝒄𝒐𝒎𝒆 𝑽𝒆𝒓𝒚 𝑬𝒂𝒔𝒚
**Aslam-o-Alikum**
This is a Institute of Online Quran and Islamic Studies.
We Provide Online Quran Classes to kids and Females of any age at Home.
If you or Anyone in your Family Want to learn The Holy Quran please Contact us.
Whatsapp: +9203106083938

Want your school to be the top-listed School/college?

Website

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00