حضور نبی اکرمﷺ کی ذاتِ با برکات کو جانے بغیر تو امتی ہونے کا دعوہ بھی جھوٹا محسوس ہوتا ہے اور ہم دعوے دار ہیں عشق و محبت کے۔ آج ضرورت ہے کہ ہم خود بھی حضور نبی اکرمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اپنے بچوں کو بھی سیرت کا مطالعہ کرائیں تاکہ محبت کا دعوہ بھی ثابت ہو اور دل میں حقیقی محبت بھی پیدا ہو۔ تاکہ ہم جان سکیں جن سے ہم محبت کے دعوے دار ہیں ان کی زندگی کے شب و روز کیسے گزرے، اس دین متین کو ہمارے تک پہنچانے میں انہوں نے کیسی کیسی تکالیف برداشت کیں۔ اللہ رب العزت ہمیں حضور نبی اکرمﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرنے والا بنائے اور ہمیں ان کے بتائے ہوئے رستے پر چلنے والا بنائے۔ آمین۔
Urduiat
ادارہ اردویات ایک نجی ادارہ ہے جس کو اردو زبان وادب کی ت
Operating as usual


نشہء شوق ہے فزوں شب کو ابھی سحر نہ کر
دیکھ حدیثِ دلبراں اتنی بھی مختصر نہ کر
مجید اختر
Majeed Akhtar

سیماب عارف

Ki Muhammed (S.A.W.) Se Wafa Tu Ne Tau Hum Tere Hain
Yeh Jahan Cheez Hai Kya, Loh-o-Qalam Tere Hain
To my Muhammad be but true, And you have conquered me;
The world is nothing you will command My Pen of Destiny.
Designed by: Muhammad Atif Saeed

آیۂ کائنات کا معنیِ دیر یاب تُو
نکلے تری تلاش میں قافلہ ہائے رنگ و بُو
علامہ محمد اقبالؒ

روز سورج تو ضیا بانٹنے آتا ہے مگر
جن کی بینائی نہ ہو اُن کی سحر کیسے ہو
اسرار ایوب
Asrar Ayyub Asrar Ayyub

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
مجروح سلطانپوری

نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیا
کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
میرا جی

مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
فیض احمد فیض

ai mohabbat tire anjām pe ronā aayā
jaane kyuuñ aaj tire naam pe ronā aayā
SHAKEEL BADAYUNI

دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا
ناصر کاظمی

بدن میں جیسے لہو تازیانہ ہو گیا ہے
اسے گلے سے لگائے زمانہ ہو گیا ہے
عرفان صدیقی

تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو
میں یوں ہی مست نغمے لٹاتا رہوں
ساحر لدھیانوی

بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتا
جو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا
ندا فاضلی

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
فیض احمد فیض
ادارہ اردویات
ادارہ اردویات ایک نجی ادارہ ہے جس کو اردو زبان وادب کی تحقیق،تنقید،تدوین،ترویج ،ترقی اور اشاعت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس ادارے کے تحت تنقیدی نشستیں،ادبی مجالس،مشاہیرِ اردو کے انٹرویوز،مشاعرے،تقریری مقابلے،کانفرنسیں کروانے کے ساتھ ساتھ کلاسک و جدید ادب کی کتابیں بھی شائع کی جاتی ہیں۔
اس ادارے کو دو دوستوں نے قائم کیا ہے جن کے نام ”عثمان غنی رعدؔ “اور ”محمد عاطف سعید“ ہیں جو بالترتیب مدیرِاعلیٰ ونائب مدیر ہیں۔