مدرسہ تدبرالقران

مدرسہ تدبرالقران

قرآن اور حدیث کی دعوت لئے کر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا ج?

Operating as usual

15/11/2022

"آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے"
آہ ! نزیر احمد ڈار صاحب!! اللہ نے آپکو اپنے پاس بلا لیا۔ جب سے اطلاع ملی تو دل پھٹنے کو لگا،آنکھیں نم ہوگئی ، زبان ساکت رہ گئی، ذہن میں بہت سارے خیال ابھر آۓ ،کبھی آپکی پرخلوص باتیں ذہن میں نقش کر رہی ہے ،تو کھبی آپکا وہ بارعب لہجہ یاد آرہا ہے جب آپ حق و باطل کی تمیز کرتے تھے، کبھی آپکی مسکراہٹ آنکھوں میں منقش ہو رہی ہے، تو کبھی دل کو چیرنے والی اور دردمندانہ انداز میں آپ کے اذان کی وہ آواز کانوں میں گونجھ رہی ہے۔ غرض آپ کے حرکات و سکنات دل و ذہن میں ایک ہی پل میں ابھر آۓ۔ اتنی مختصر علالت کے بعد جب کہ آپ کی صحت یابی کی خبر بھی موصول ہوئی تھی،یہ کیسے ممکن ہوا کہ آپ ہم سے بچھڑ گئے،کل تک لوگوں کے جنازے کو کاندھا دینے والا آج خود میّت بن کر لوگوں کے کندھے پر سوار ہوگیا،کل تک لوگوں کی تعزیت پرسی کرنے والا آج ہمیں چھوڑ کر خود سپرد خاک ہوگیا۔ بہر حال اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے ہم سب بے بس ہے۔اللہ کے حکم کے آگے ہمیں سرتسلیم خم کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ جو بھی کرتا ہے اسی میں بہتری ہوتی ہے۔انَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
تیری لحد کو خدا کی رحمت
تیری لحد کو سلام پہنچے
مگر تیری مرگِ ناگہانی کا
مجھے ابھی تک یقین نہیں ہے۔
انسان ایک گاڑی کی مانند ہے، پتا ہی نہیں چلتا کہ کب اور کہاں اس کا انجن ختم ہوگا ،زندگی ایک سفر ہے اور انسان ایک مسافر ہے جس کا مخرج اللہ ہی ہے اور منزل بھی اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے: یعنی انسان آتا بھی اللہ تعالیٰ سے ہی ہے اور دنیا کی پٹری پر چل کر جاتا بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ہی ہے۔ اس سے پغبمرِ اسلام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیثِ مبارکہ یاد آتا ہے جس میں ہمیں ہادئےِ برحق صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت کی ہے کہ "كُنْ في الدُّنْيا كأَنَّكَ غريبٌ، أَوْ عَابِرُ سبيلٍ"( "دنیا میں ایسے رہو جیسے کوئی اجنبی یا راہ چلتا مسافر") بخاری۔۔۔
نذیر صاحب! آپکی کی زندگی بھی ایک اجنبی جیسی ہی تھی، نہ دنیا کی لالچ نہ مال و متاع کا حرص۔ایک سادہ لوح انسان، خدا پر پختہ ایمان اور اپنے دین پر مان رکھ کر آپ اللہ کی امان میں جاپہنچے۔
آپ نے ہمت و شجاعت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر رکھی تھی۔ آپ نڈر اور بے باک شخصیت کے حامل تھے۔نہ کسی کا خوف نہ ہی ڈر، حق کو حق اور باطل کو باطل کہنے والے پھر چاہیے کوئی ناراض ہی کیوں نہ ہوجاۓ، جو بھی بات کہنی ہوتی منہ پر کہہ دیتے ۔ تعزیت پرسی و یا عیادت پرسی دور دور تک آپ کی حاضری ہوتی تھی، بچپن سے ہی دین اسلام سے محبت کرتے تھے اور دورِ نواجونی میں ہی آپ تحریک ِاسلامی کے صفوں میں شامل ہوئے اور آخری لمحے تک اس کے مقصد اور اعلاۓ کلمۃ اللہ کے لیے جد و جہد کرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے اپنی زندگی کی بیشتر اوقات تحریک اسلامی کو وقف کیا۔
آپ نہ صرف تحریک اسلامی کے ایک اہم کارکن کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں بلکہ بہترین معلم کی حیثیت سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔۔۔۔ علاقے میں بلا مذہب و ملت آپ کے چہتے نظر آتے ہیں، ہر کوئی آپ کی ضرب الامثال سے خوب واقف ہیں جو آپ لوگوں کو بات سمجھاتے سمجھاتے پیش کرتے تھے۔۔۔
گھریلو زندگی میں بھی آپ کی مثال لا جواب ہے
باپ کی شفقت کا سایہ آپکی کم عمری میں ہی اٹھا گیا تھا اور آپ نے اپنے باپ کی زمہ داری بھی بحسن و خوبی انجام دیا ،،
آپ نے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو باپ کی شفقت سے نوازا۔۔۔۔
کوئی مبالغہ نہیں ہوگا اگر میں کہوں کہ آپ نے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو پالا پوسا اور انہیں تب تک تھما دیا جب تک کہ وہ خود اپنے ٹانگوں پر تیار ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔ کہا جاتا ہے بڑا بھائی باپ کے مانند ہوتا ہے مگر اس کی مثال کوئی آپ سے سیکھے۔۔۔۔۔۔

بہت سی باتیں لوگوں کو آپکی پتہ ہونگے اور بہت سی باتوں سے ناواقف ہونگے۔لیکن آپکی ذات تھی ہی ایسی، اپنی ذات میں انجمن،گویا تنہا پوری تحریک ،علم کا دریا،محبت کی شیرینی،ذہین و زیرک،جری اور بہادر،گفتگو کا فن،بذلہ سنج و حاضر دماغ،پھرتیلا اور چست، جزبوں سے سرشار خوش مزاج اور قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال۔۔۔۔۔جنکو منصب قیادت کی ضرورت ہی نہیں جہاں ہو قدرتی قائد۔۔۔کیا کیا یاد آتا چلا جا رہا ہے!!!
کس کس بات کو یاد کروں۔۔۔۔۔اس وقت دل تو چاہ رہا ہے آپ کے بچیوں کو گلے لگاوْں خوب روؤں اور انہیں بتاوٗں کہ تمھارا باپ تھکن سے چور،مشقت سے بھری مجاہدانہ زندگی گذار کے اپنے رب سے ملاقات کا شوق لئے اسکے حضور حاضر ہو گئے ہیں۔ قدردان رب نے قدردانی کی ہوگی فرشتوں سے ذکر کیا ہوگا ان شاء اللہ۔۔۔۔
ہم گواہی دیتے ہیں مالک تیرا بندہ تیری رضا کی تلاش میں تھکا تھا پس تو اس سے راضی ہوجا۔
میرے پیاروں حالات کی مجبور کی وجہ سے میں اور کچھ عزیز تمھارے پاس نہ آسکے لیکن ہمارا دل تم میں ہی سے لگا ہے۔اللہ تم لوگوں کو اپنی سکینت سے ڈھانپ لے اور صبر کا اجر عظیم عطا کردے۔
پرودگار عالم مرحوم ڈار صاحب کی ساری کاوشیں ،محنت کوششیں ،مشقتیں ،محبت ،لگن اور جانفشانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور ان سے راضی ہو جا اور ان کی بشری لغزشیں اور کوتاہیاں صرف نظر فرما۔(آمین)

#تاثرات : #ذاکرنبی

Photos from Darasgah Al Banaat Al Salihaat's post 04/11/2022
Want your school to be the top-listed School/college?

Videos (show all)

Assalamu Ailikum Dear all well wishers:#EID #MUBARAK*تقبل اللہ منا ومنکم  صالح الاعمالکل عام وانتم بخیر* On this auspici...
Quran Sikhne Ka Aasan Tarika - Aao Quran Padhna Seekhein Ep 05
#Weekly #Tajweed #classQuran Sikhne Ka Aasan Tarika - Aao Quran Padhna Seekhein Ep 04.  https://www.youtube.com/channel/...
Episode no.1 :-       حروف تہجی کی پہچان مع مخارج
کیا دین سیکھنا سکھانا اور قرآن پڑھنا پڑھانا صرف مولویوں کی زمہ داری ہے بہت خوب صورت سپیچ                                ...
میرے دل کے ویرانے سے آہ کی آواز نکلتی ہے جب وہ پل یاد آتے ہیں بڑی تکلیف ہوتی ہے #مدرسہ #تدبرالقرآن #اللہ #کی #سرزمین کو ...
مدرسہ تدبر القرآن کی طرف سے 20 اگست 2018ء کو  "تعلیم سے تعمیر "کے حوالے تقریری مقابلے کا ویڈیو پیش خدمت

Telephone

Website

Address

Sonigam Kulgam
Kulgam