Hamalia public school Badan Mamund district Bajaur
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamalia public school Badan Mamund district Bajaur, School, .
Operating as usual
نہیں ہےناأمید اقبال اپنے کشت ویراں سے
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔۔
Name:Waqas Ahmad
Class: 3rd
جانا ہے ہمیں وقت کی رفتار سے آگے
سورج کی کرن ہم سے نا پہلے کبھی جاگے.
Name Asadullah Khan
Class.3rd
Note Book.general knowledge
یوم تکبیر اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاکستان نے 1998 میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے۔ بطور پاکستانی ہم اس دن کا احترام کرتے ہیں آج اس مناسبت سے ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند میں اس دن کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
سکول ھذا میں طالبات کے لیے تجوید کا کلاس ۔
دادہ بابا دہ زڑہ آرمان وو
دغہ آرمان بائی ضرور پورہ کاؤم
کلاس سوم کے ایک ننھے طالب لعلم محمد یسین کی خواہش پر ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند کے سٹاف نے محمد یسین کو ایک گنٹھہ کے لیے پرنسپل بناکر والدین کے نام موبائیل کے نقصانات پر بہترین پیعام دیا۔
Clean and Green Pakistan.
Today a huge number of saplings were distributed to the students of Hamalia public school Badan Mamund to plant them at their homes. which will grow into big trees and help not only in enhancing our lives in so many ways but also provide humans with a sourc of energy and food it also provide habitat for wildlife.
All the students committed to make our environment clean and green.
اُردو حُروفِ تہجی
اردو زُبان کے حُروفِ تہجی اکاون ( 51 ) ہیں :
ا ، ب ، بھ ، پ ، پھ ، ت ، تھ ، ٹ ، ٹھ ، ج ، جھ ، چ ، چھ ، ح ، خ ، د ، دھ ، ڈ ، ڈھ ذ ، ر ، رھ ، ڑ ، ڑھ ، ز ، ژ ، س ، ش ، ص ، ض ، ط ، ظ ، ع ، غ ، ف ، ق ، ک ، کھ ، گ ، گھ ، ل ، لھ ، م ، مھ ، ن ، نھ ، و ، ہ ، ء ، ی ، ے -
بعض علماے اردو نے ان سے زیادہ اور بعض نے کم بتائے ہیں ، جب کہ تحقیقی بات یہی ہے -
اِن اکاون (51) حروف میں جو پندرہ (15) بھاری آواز والے مرکب حروف ہیں( بھ ، پھ ، تھ وغیرہ ) انہیں مہاپران کہاجاتاہے -
☉ مَہاپران بھی وزن میں مفرد حرف ( ب ، پ ، ت وغیرہ )کے برابر ہوتے ہیں ، کیوں کہ یہ بھی مفرد حُروف کی طرح ایک ہی آواز کو ظاہر کرتے ہیں-
چوں کہ یہ حروف پہلے سے موجود حروف میں ھ کو ملا کر بنائے گئے ہیں اس لیے ان کی آوازوں کو ہائیہ آوازیں بھی کہا جاتا ہے ، جب کہ درحقیقت ان میں ھ کی اپنی آواز موجود نہیں ، مثلاً : پھ میں ھ نے پ سے مخلوط ہو کر اپنی آواز کھو دی ہے -
☉ الفاظ : پَل اورپھَل وزن میں برابر ہیں کیوں کہ وزن کا تعلق اس عرصہ سے ہے جو حروف کو بولنے یا انہیں متلفظ کرنے میں لگتاہے ، اور اِنہیں ادا کرتے ایک جتنا ہی وقت درکار ہے -
لفظ پَہل ( پیش قدمی ) البتہ وزن میں پل اور پھل کے برابر نہیں ہے ، پھل میں ھ نے مخلوط ہو کر اپنا وزن کھودیا ہے مگر پہل میں ہ کا وزن موجود ہے ، لہٰذ پھل وزن میں دو حروف کے برابر ہے مگر پہل تین حروف کے برابر ہے ، اِسی طرح باری اور بھاری ہم وزن ہیں مگر بہاری وزن میں ان کے برابر نہیں ہے ، اِس لیے ہم اشعار کی تقطیع کرتے وقت پھل کو پل اوربھاری کو باری کی طرح ہی لیں گے ، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ ان الفاظ میں ھ کوئی وزن نہیں رکھتی ، مخلوط ہونے والا حرف اپنا وزن کھو دیتا ہے اس لیے اُسے تقطیع میں نہیں لکھاجاتا -
☉ چوں کہ عربی اور فارسی میں مہاپران نہیں ہیں اس لیے ان زبانوں میں ھ کو مخلوط کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، وہاں الفاظ کے شروع اوربیچ میں آنے والی ہاے ہوز کو ہمیشہ ھ کی شکل میں لکھاجاتا ہے ہ صرف الفاظ کے آخر میں لکھی جاتی ہے ، عربی میں الفاظ : ہادی ، بہتان ، تہذیب ، جہاد ، دہقان وغیرہ کو ہمیشہ : ھادی ، بھتان ، تھذیب ، جھاد اور دھقان لکھاجاتا ہے-
اسی طرح فارسی میں : ہزار ، بہار ، جہان ، چہار ، مہمان اور پنہاں کو بھی ھزار ، بھار ، چھار ، مھمان اورپنھاں لکھتے ہیں مگر اُردو میں اس کی اجازت نہیں ؛ کیوں کہ اردو میں ہائے ہوز کی اس شکل ( ھ ) کو مرکبات مخلوطی کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے ، بلکہ اسے ہاے مخلوط کا نام بھی دے دیا گیا ہے اور یہ تخصیص بیسویں صدی میں ہوئی ہے -
☉ قُدَمَا ہاے ہوز کی دونوں شکلوں ( ھ ، ہ ) میں فرق نہیں کرتے تھے ، پرانی کتب اورمخطوطات میں بھائی کو بہائی اور پھل کو پہل لکھا بھی ملتا ہے ، لیکن چوں کہ اہل علم حرف کو آواز پر مقدم سمجھتے ہیں اس لیے غلط املا ان کا تلفظ بگاڑنے کا باعث بنتی ہے ، نیز نوآموز شعرا کو غلطیوں میں پھنسانے کاسبب بھی ہے ،
اس لیے ھ اور ہ کے استعمال کافرق کرنا ضروری ہے -
بارش کے پیشگوئی کی وجہ سے آج ہمالیہ پبلک سکول بدان بند رہے گا۔
ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند ضلع باجوڑ .....
تمام طلباء کے سرپرست / والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز پیر بتاریخ 15 اپریل کو ہمالیہ پبلک سکول بدان عیدالفطر کی تعطیلات کی بعد دوبارہ کھلا رہے گا _ تمام والدین سے گزارش ہے کہ
اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں _
منجانب پرنسپل و جملہ سٹاف ہمالیہ پبلک سکول
آج ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند باجوڑ میں سالانہ امتحان 2024 رزلٹ کے حوالے سےتقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا ,جس میں طلبہ نے حمد ۔نغت شریف انگلش،اردو تقاریر کے ساتھ مختلف نظمیں پیش کئیں۔
اور آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والا طلبہ میں انعامات تقسیم کے گۓ۔
ہمالیہ بپلک سکول بدان ماموند میں داخلے جاری ۔
نوٹ: اول۔دوم۔سوم۔چہارم۔پنجم اور ششم میں گنجائش نہیں ۔
Enroll your child in HPS Badan Mamund where dreams take flight ✈️
COME TO READ
GO TO LEAD
بارش کی وجہ سے آج ہمالیہ پبلک سکول بند رہے گا۔
نئ سیشن کےلے اعلان داخلہ
یکم مارچ 2024 سے ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند میں نئی کلاسز کا آعاز کیا جارہا ہے تمام خواہشمند طلباء
ایڈ میشن کے لئے رابطہ کریں ۔شکریہ۔
( اطلاع)
ہمالیہ پبلک سکول کے تمام طلباء کے والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز پیر بتاریخ 12.2.2024 سے ہمارا سالانہ امتحان شروع ہو نے والا ہے اسلیۓ اپنے بچوں کے حاضری یقینی بنائیں ۔
شکریہ
منجانب پرنسل و جملہ سٹاف
CERTIFICATES OF APPRECIATION
FROM
HAMALIA PUBLIC SCHOOL BADAN MAMUND
TO
Kamran Khan,Belal Ahmad and Rafiullah
These certificates are given to kamran khan,Belal Ahmad and Rafiullah for their achievements in the field of English and Urdu grammar and proves that they are competent in their field.
These certificates are awarded on February 2024.
تمام طلباء اور والدین نوٹ فرمائیں ۔
ان شاءاللہ ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند باجوڑ بروز جمعرات (01/02/2024) کو کھلا رہے گا،۔ تمام طلبہ اپنی حاضری یقینی بنائے۔ والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحان قریب ہے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں شکریہ۔
حاضری کا وقت: صبح 8:15 بجے۔
پرنسپل و جملہ سٹاف ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند
Congratulations to Manzoor Ahmed Ex Teacher of Hamalia public school Badan Mamund for being selected in the post of Computer Operator in Nadra.
Ex Teacher of Hamalia Public School Badan Mamund Hanzala khan has been selected for MBBS. Cordially congratulations to him.
تقسیم انعامات تقریب
آج ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اساتذہ نے ٹرافیاں پیش کیں۔ اس موقع پر طلباء نے اپنی کامیابی کا سہرا اساتذہ کی محنت کو قرار دیا۔ اور تدریسی فرائض میں ذمہ داری کا ثبوت قرار دیا۔
2nd victory
انٹر سکولز کرکٹ لیگ میں مسلسل دوسری فتح۔ ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند نے پہلے میچ میں گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ جب کہ دوسری میچ میں کنڈل پبلک سکول چینہ گئی کو شکست دے کر اپنے گروپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔۔
غیر نصابی سرگرمیاں نہ صرف انسانی صحت اور اس کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں بلکہ تعلیم کے لیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ طلبہ کے لیے ایک بہترین درس گاہ وہی ہے جو انہیں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کرے۔
اگر بچے میں خود اعتمادی،تخلیقی صلاحیت، لیڈر شپ، مشکل حالات کا سامنا کرنے اور مقابلہ کرنے،ڈسپلن ،ٹیم ورک کی صلاحیت جگانا چاہتے ہیں تو اسے ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کا بھرپور موقع دیں۔
بچے کے ٹیلنٹ کو جلا بخشنا چاہتے ہیں تو اسے اس کی پسند کی ہم نصابی سرگرمی میں حصہ لینے کا موقع دیں۔
ایک محنتی بچہ اگر ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی وجہ سے امتحان میں دو چار نمبر کم بھی لے تو کوئ مسئلہ نہیں کیوں کہ اس کی خود اعتمادی عملی میدان میں اسے کامیابی ضرور دلائے گی۔
ان شاءاللہ۔
ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس میں علاقائی صوبائی و قومی سطح پر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہےہیں۔
آج ہمالیہ پبلک اسکول بدان ماموند اور گورنمنٹ مڈل اسکول ڈمہ ڈولہ کے درمیان کرکٹ کا ایک شاندار مقابلہ ہوا۔ جس میں ہمالیہ پبلک اسکول بدان کو 17 رنز کی برتری حاصل ہوکر میچ اپنے نام کیا۔
کیپٹن کامران کے سربراہی میں ہمالیہ کھیلاڑیوں نے شاندار اور جارہانہ انداز کا مظاہرہ کیا۔
اس میچ میں کیپٹن کامران نے بہترین پرفارمینس دیکھا کر ایک اوور میں 2 ویکٹس حاصل کی ۔ اعجاز احمد نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بہترین سکور کی۔
مین آف دی میچ کا اغزاز کامران اکمل کو حاصل ہوا۔
بچوں کو جدو جہد۔عزم۔استقلال۔مشقت۔ہمت۔ثابت قدمی اور مسلسل محنت کرتے رہنے کی تلقین بہت نرمی اور شفقت کے ساتھ کی جانی چاہیے ۔ان میں مقابلہ کرنے کی ہمت اور کامیابی حاصل کرنےکا جذبہ توازن کے ساتھ پیدا کرنا چاہیے ۔کسی مقصد کے لیے جدو جہد کرنے سے بچوں کے اخلاق اورشخصیت پر بہت خوشگوار اثر پڑتا ہے۔چھوٹے چھوٹے کاموں اور مقاصد میں کامیابی بچے بڑے بڑے کام کرنے اور بڑے مقاصد حاصل کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے۔
توآئیں اور آج کے اس ویڈیوں میں ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند کے طلبہ کی مختلف سرگرمیاں ملاحظہ فرماۓ۔
ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند میں آپ کے داخل بچے ہمارے ساتھ ایک امانت ہے اور اس امانت کی اخلاقی اور جسمانی تربیت کرنا ہمارے ذمہ داری ہیں۔
تو ائیں اور اس ویڈیوں میں اپنے بچوں کی مختلف سرگرمیاں ملاحظہ فرماۓ۔
زندگی جہد مسلسل ہے تماشہ تو نہیں۔وہی جیتے ہیں جو رہتے ہیں طوفانوں کے قریب❤️
ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند کے ہونہار طالب العلم سیراج الدین خان۔
Science presentation by Siraj uddin Khan
نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرانم ہو تویہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی
ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند کے دو ہونہار طالب العلم۔
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند کلاس سوم کا ہونہار طالب العلم سیف اللہ ۔
Mathematics presentation by Saifullah class 3rd.
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر
تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
ہمالیہ پبلک سکول بدان ماموند کے شاہینوں کی فضا۶ میں انچی اڑان جاری وساری۔جی ہا ایک منفرد سوچ ،کردار، اخلاق اور قابلیت کا مالک سابقہ سٹوڈنٹ زبیر احمد خان حال ہی میں MD/Mbbs کے لیے سلیکٹ ہوا ہے ۔امید ہے کہ وہ اس عظیم مقصد میں کامیاب ہوکر ملک و قوم کا ہیرو بن سکے ۔ہماری نیک خواہشات اپ کیساتھ ہیں۔
Congratulations.
Dr of future.
Videos (show all)
Website
Address
Rajshahi Division