Mera Karachi میرا کراچی

Mera Karachi میرا کراچی

Comments

دعا اور زہرہ کی شادی کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں
اپنی رائے دیں۔
‏مقدمہ جیتنے کے بعد کراچی کی لڑکی دعا زیرہ لاہور میں ویب چینل کو انٹرویو دیتے وقت وکٹری کا نشان بناتے ہوئے
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شاہراہ نور جہاں تھانے کے ناک کے نیچے ڈکیتی کی وارداتیں ہونے لگی پولیس اسٹیشن کا عملہ چار دیواری کے اندر تک محدود

امروز تھانہ نور جہاں کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات تعاقب میں آنے والے ڈکیتوں نے بنک اور تھانے کے بالکل سامنے 35 لاکھ سے زائد رقم روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اورنگزیب نامی شہری بینک میں رقم جمع کروانے آیا تھا۔

واقعہ کے فورآ بعد بینک کے عملہ نے دروازے بند کر کے خود کو محفوظ کر لیا۔ جبکہ ڈکیتی کے دوران گارڑ کی جانب سے بھی کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔

ڈکیت باآسانی 35 لاکھ 30 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے صدر ریگل کے قریب واقعہ کوآپریٹو مارکیٹ والی گلی القیام ہوٹل میں آگ لگ گئ
ہزاروں اصلاحات کے باجود روایتی تھانہ کلچر میں تبدیلی نا ہوسکی

پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں پولیس اہلکاروں کا نازیبا رویہ منظر عام پر آگیا

تھانہ کے افسران کو بااثر ایس ایچ او کا بیٹر ندیم عرف کیپٹن احکامات دینے لگا

لیاقت آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ میں اہلکاروں سمیت پولیس افسران کی بدمعاشی عروج پر ہے کوئی بھی سائل اگر غلطی سے پولیس اسٹیشن چلا جائے تو وہاں کے عملہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے ۔

شہری کو موٹر سائیکل کے کاغذات نا ہونے پر روکا گیا اور تھانہ لاکر حراساں کیا گیا اور وہاں کی لیڈی کاسٹیبل بھی سر عام بدمعاشی کر رہی ہے

حاصل کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہیں ہیں مگر اس نے واٹس ایپ پر بائیک کے کاغذات منگوائے اس کے باوجود افسران اور لیڈی کانسٹیبل اور ھیلمٹ پکڑے شخص جس کا نام ندیم عرف کیپٹن معلوم ھوا ایس ایچ او کا بیٹر ھے جس کے خلاف آئی آر بھی موجود ھیں مگر بااثر ایس ایچ او کے اعلیٰ افسران بھی بےبس ہیں

اعلیٰ افسران سے استدعا کی جاتی ہے کہ کراچی کے شہری اکثر اسٹریٹ کرائم ھونے کی وجہ سے بائیک اور کاغذات سے محروم ہو جاتے ھیں بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھونے پڑتے ھیں اگر لیاقت آباد پولیس اگر روایتی رویہ اپنانے کے بجائے بذریعہ سی پی ایل سی اور اے وی ایل سی کی ھیلپ لائن سے موٹر سائیکل کی تصدیق کرسکتے تھے مگر پولیس نے 54 دفعہ کا خوف دلا کر شہری کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں تاکہ شہری خوف کے سبب رشوت دینے پر مجبور جائے اعلیٰ افسران نوٹس لیں*
ہر سـال کـی طـرح امـسال بھـی مـویشـی مـنڈی سـج گـئی
خـرید و فـروخت کـے لئـے گــروپ جـوائن کــریں۔۔

https://chat.whatsapp.com/CeXEmfhYeSMCpmHP19KP06
کـراچی کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بوندا باندی شروع
کراچی کے علاقے c۔5موسی نگر سے موبائل چھیننے کی واردات۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔
فوٹیج میں شلوار قمیض میں ملبوس دو لڑکوں کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے
پھـر تـو بـرسوں پـرانی خبـروں کا انـداز بـدل کـر کـچھ اسـں طـرح کی خـبروں میـں تبدیل ہـوجـائے گا۔۔۔۔

.

ہیڈ محرر کی سرپرستی میں فحاشی کے اڈوں کے اضافہ۔

۔
ہیڈ محرر کی آشیر باد سے نوجوان لڑکی گھر سے فرار ہوگـئی.



ہیڈ محرر لپ اسٹک ڈھونڈتی رہی گئی جبکہ ڈکیت تین دکانوں کا صفایا کر کے چلتے بنے 😂😂😂
ڈکیـتی کا ڈرامـہ رچاکـر رقـم ہڑپ کـرنے والا ملـزم ڈرامـائی انـداز میـں پکـڑا گــیا
کیـا اور کیـسے ہـوا اســی کـی زبانـی ســنیں۔
پـولیس اسٹیشن سـرجانی کـی حـدود مـیں تعـینات کانـسٹیبل شـیعب کـی سـرپرسـتی میـں تمـام غـیر قانـونی کام کـی کھلـی چھـوٹ دے دی گئـی افـسران بالا کا نـور نظـر ہونے کـے باعـث ایـس ایچ او سـرجانی نـے بھـی اپنـی آنکھـیں بنـد کـر لیـں۔

پولیس اسٹیشن سرجانی کی حدود میں یوسف گوٹھ میں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شعیب کے بیٹر کو پکڑ لیا۔
کامران نامی بیٹر پولیس اسٹیشن میں تعینات شعیب نامی کانسٹیبل کا سب سے معتبر اور خاص بیٹر سمجھا جاتا ہے جوکہ مختلف علاقوں سے بھتہ جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں مضر صحت گٹکا مافیا فروخت میں بھی ملوث ہے۔
ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق کامران نامی بیٹر پولیس کی کالی بھیڑوں کی مکمل سرپرستی میں اپنی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر گھر میں گٹکا ماوا بنانے کا کام کرتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے متعدد بار شکایات کرائی تاہم کامران بیٹر کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئ۔ جس پر علاقہ مکینوں نے ازخود پکڑ کر سروس کر دی۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کے بالا افسران سے درخواست کی کہ علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کا سبب مقامی پولیس کی سرپرستی ہے جن کے خلاف کارروائی کرکے سرجانی سے جرائم کا خاتمہ ہوکر قانون کی بالادستی قائم رہ سکتی ہےن
تـلاش مـیں مـدد کـریں۔۔
حـضرت عبـداللہ شـاہ غازی کـے درگاہ پر فیملـی کے ہمراہ آنیوالا معصوم بچہ موصف علی ولدسقلین لاپتہ ہوگیا ہے۔

اگـر کـسی کو اس کے بارے کوئی معلومات ہوں تو درج ذیل نمبر یا قریبی پولیس اسٹیشن یا مددگار 15 کو پر اطلاع دیں

+92 306 2749290

This page has been created as the faith of the people for sharing true and informative news across t N/A

Operating as usual

28/11/2022

لانڈہی نمبر1 مین روڈ نزد بخاری میڈیکل دکان میں آتشزدگی
فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف

28/11/2022

کراچی والوں کی قسمت

لاوارث شہر میں شہریوں کو بھی لاوارث بنا کر رکھ دیا۔
شہریوں کو پینے کا پانی نلکے میں دستیاب نہیں مگر کس بے دردی سے ضائع ہو کر سیوریج کی لائنوں میں بہہ رہا ہے۔ شہری نے وڈیو بنا کر بدقسمت کراچی کی چھوٹی سی جھلک دکھانے کی کوشش کی۔

27/11/2022

کورنگی میں گوسٹ گارڈ کے قریب سام مارکی نامی شادی ہال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ نے اڑوس پڑوس کے دیگر شادی ہال کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے دوران شادی ہال میں تقریب جاری تھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہیں ہوا۔

27/11/2022

تلاش میں مدد کریں۔

خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سے کئی دنوں سے بچہ غائب

کراچی کے علاقے تھانہ اجمیر نگری کی حدود سے 15 سالہ بچہ بنام زمان خان ولد حبیب الرحمان لاپتہ ہوگیا۔ مگر ایس ایچ او اجمیر نگری راوّناظم نے افسران بالا کو خوش کرنے اور علاقے میں آرگنائزڈ جرائم نا ہونے کا دکھانے کے لئے والدین کو سادے کاغذ پر درخواست پر ٹرخا دیا۔ اہلخانہ زمان خان کی گمشدگی کے سبب شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

اس حوالے سے جب ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری سے موقف لینے کی کوشش کی گئی انہوں نے عوام الناس کی خدمت کرنے کے بجائے بیٹروں اور جرائم پیشہ افراد کی خدمت کا موقع دیتے ہوئے میڈیا پرسنز کا فون اٹھانا تک گوارا نہیں سمجھا۔

والدین کی ایس ایس پی اور دیگر قانون نافذ کروانے سے اپیل ہے خدارا ہمارے ننھے سے پھول کو جلد از جلد تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔

27/11/2022

عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا۔

شاہراہ نور جہاں کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں سے عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا۔

پولیس پیٹرولنگ نا ہونے کے سبب اسٹریٹ کرمنلز آزادانہ لوٹ مار کرنے میں مصروف۔ خوف و ہراس کے شکار مارکیٹ کا رخ ہی نہیں کرتے جس کے باعث دکانداروں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں ذریعہ آمدن ہی بند ہو کر رہ گیا۔
دکانداروں کا کہنا تھا مقامی پولیس صرف ٹھیلے پتھاروں اور دکانداروں سے ہفتہ وصول کرنے کی مہم میں دکھائی دیتی ہے جبکہ اسٹریٹ کرمنلز اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
علاقہ مکینوں اور چھوٹے دکانداروں نے افسران بالا سے درخواست کی کے برائے مہربانی تھانہ نور جہاں میں ایماندار اور فرض شناس ایس ایچ او تعینات کئے جائیں جوکہ پیٹ بھرنے کے بجائے عوام کے جان و مال کا تحفظ کر سکیں

27/11/2022

Mera Karachi..

Karachi Lovers like and share Please.

27/11/2022

ذہر فروخت کرنے والی خاتون سمیت دو افراد گرفتار۔۔

27/11/2022

میکسیکن ویلا کی اونر کا بیان۔

شیشہ چلانے والی میکسین ولا کی وائرل ہونے والی وڈیوز کے بعد
٘مالکن کا وڈیو بیان

مکان کرائے پر درکار ہے - Cidnews 27/11/2022

مکان کرائے پر درکار ہے - Cidnews

ایک چھوٹی فیملی جو کے صرف 4 افراد پر مشتمل ہے
ان کو کرائے پر ایک مکان کی ضرورت ہے۔

مکان کرائے پر درکار ہے - Cidnews چھوٹی فیملی کو مچھر کالونی ،آگرہ تاج کالونی یا اس کے اطراف میں دو کمروں کا مکان پانی، بجلی اور گیس کے ساتھ مناسب کرائے میں درکار

27/11/2022

بلاشبہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

26/11/2022

کار چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج

ملزمان بفروزون تھانے کی حدود سے شہری کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج نے ملزمان کے چہرے کیمرے میں محفوظ کر لئے۔

لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین - Cidnews 26/11/2022

لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین - Cidnews

گلشن حدید سے لاپتہ خاتون کا ڈراپ سین ہوگیا۔

لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین - Cidnews .کراچی کے علاقے گلشن حدید سے لاپتا شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین، خاتون مرضی سے گھر سے گئی پولیس کے مطابق ملزم طلحہٰ محمود کی نشاندہی پر خاتون

26/11/2022

موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے.

26/11/2022

مکان کرائے پر درکار ہے۔
کراچی کے علاقے میں چھوٹی فیملی کو آگرہ تاج کالونی یا اس کے اطراف میں
دو کمروں کا مکان پانی، بجلی اور گیس کے ساتھ مناسب کرائے میں درکار ہے۔

26/11/2022

اسٹریٹ کرائم کا ایک اور واقعہ

کراچی میں شہری اب گھروں کے باہر بھی محفوظ نا رہ سکے
اسٹریٹ کرائم کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آگیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم یونیورسٹی جانے کے لئے گلشن حدید میں واقع اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا جہاں آتشی اسحلہ لئے موٹرسائیکل سوار آئے اور شہری سے موبائل فون، پرس ۔ بیگ اور دیگر قیتمی سامان لوٹ کر باآسانی چلتے بنے۔
فوٹیج میں ملزمان کا چہرہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

26/11/2022

لاوارث شہر میں ایک اور واقعہ

شہرقائد میں چوری ڈکیتی، اور بدمعاشی ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگی۔ شہرقائد سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے۔
دن دھاڑے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرنے کی واردات، سی سی ٹی کیمرے کی زد میں آگئی فوٹیج میں شلوار قمیض پہنچے موٹرسائیکل سوار کو شہری کی موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر KLO-7357 کو چوری کرتے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

25/11/2022

خرم نثار نے وڈیو بیان جاری کر دیا۔۔

واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا خرم نثار کی اپنے وڈیو بیان میں وضاحت دینے کی کوشش

25/11/2022

مچھرکالونی واقع میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم نورزمان عرف برما گرفتار۔

25/11/2022

بانی متحدہ الطاف حسین کی واپسی؟

کیا کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر تبدیلی متوقع ہونے والی ہے
معروف صحافی و ویلاگر انیس منصوری کا تجزیہ۔

25/11/2022

ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی ملک اشفاق صاحب کی جانب سے تمام کباڑ کا کام کرنے والے افراد سمیت عام عوام النّاس کو مطلع کیاجاتاہےکہ کسی بھی نشے کے عادی یا چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد سے کسی بھی قسم کے سامان کی خریدوفروخت نہ کی جاۓ کیونکہ یہ نشے اور چوری ڈکیتی کے عادی افراد کسی کی بھی موٹر ساٸیکل یا دیگرسامان چراکر اسے فروخت کرکے اپناگزارہ کرتےہیں۔
لہٰذا اگر کسی بھی کباڑکی دکان سےکسی بھی چوری شدہ موٹرساٸیکل یا دیگر کوٸ دوسرا سامان جسکی گمشدگی کی درخواست متعلقہ تھانے میں درج ہو،برآمدہواتو دکان مالکان سمیت اسکےساتھ کام کرنےوالے تمام افراد کے خلاف کارواٸ عمل میں لاٸی جاۓ گی۔لہٰذاکچھ بھی سامان فروخت کرنے والے مشکوک شخص یا
چوری شدہ سامان فروخت کرنے والےکے خلاف فوری طورپر درج ذیل نمبروں پراطلاع دی جاۓ۔
ایس ایچ او پاک کالونی۔موباٸل نمبر۔ملک اشفاق صاحب۔0300922927
اےایس آٸ۔گلزارخان۔موباٸل نمبر۔03002534861
انچارج سی سی ٹی وی فوٹیج۔ پی سی دانش عالم۔موباٸل نمبر۔03323686164
چوکی انچارج،جہان آباد،ہیڈکانسٹیبل۔بلال اکبر۔موباٸل نمبر۔03157206962

25/11/2022

کراچی کی سیاست میں خصوصی کردار ادا کرنے والے بانی متحدہ الطاف حسین پر 2016 سے لگی پابندی ہٹا لی گئی۔ ذرائع۔

25/11/2022

عوامی کالونی میں مسلح غنڈوں کا راج۔
پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی

24/11/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

24/11/2022

صحافت کو بدنام کرنے والے بھتہ خور کے خلاف مقدمہ درج

صفدر آرائیں کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ نمبر 920/22 پیزا لیب کے مالک انس نے درج کرایا

صفدر آرائیں پیزا لیب کے مالک انس سے پچاس ہزار روپے بھتہ طلب کررہا تھا

ملزم صفدر آرائیں نے پچیس ہزار دوپے بھتہ وصول کرچکا تھا جبکہ پچاس ہزار روپے مزید دینے پر زور دے رہا تھا ۔مقدمہ کا متن

بھتہ نہ دینے کی صورت میں صفدر آرائیں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر خبریں چلانے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ مقدمہ ک متن

ملزم صفدر آرائیں کے خلاف کورنگی کے مختلف تھانوں میں زمینوں پر قبضے کے مقدمات بھی درج ہیں

پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاری کیلئے صفدر آرائیں کی تلاش شروع کردی

Photos from ‎Mera Karachi میرا کراچی‎'s post 24/11/2022

السلام علیکم۔ مجبوری میں فون فروخت کرنا ہے۔۔

مجھے اپنا فون infinix NOTE 10 PRO
منٹ کنڈیشن 10/10 اسکریچ لیس سیٹ موبائل فون + چارجر + ٹائپ سی کیبل + باکس 8/128 فروخت کرنا ہے ۔ PUBG 33w فاسٹ چارجنگ کے لئے GB بہترین کوئی مسئلہ نہیں ہے سیٹ مین باس فنگر آپشن نہیں آرہا ری سیٹ کے بعد باقی سیٹ اکر دیکھ پھر لے جین شکریہ واٹس ایپ نمبر 03478650690

24/11/2022

شہر قائد میں بھارتی فلم کمپنی کی طرز کا گینگ سرگرم
کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والا وقار گینگ خوف و دہشت کی علامت بن گیا۔

23/11/2022

شہر قائد میں خوف و دہشت کی علامت بننے والا خطرناک وقار گینگ تاحال قانون کی گرفت میں نا آسکا۔
زرائع کے مطابق وقار اور اس کے گینگ میں شامل افراد پولیس کے حاظر و سپینڈ اہلکار کی سرپرستی میں اغواء اور بھتہ خوری کے سنگین جرائم میں مرتب ہیں تاہم
کالعدم و دہشت گرد تنظیموں سے براہ راست تعلقات کے باعث قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔ وقار فراز نامی گینگ پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کی حدود میں خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا ہے۔
وقار گینگ کی سوشل میڈیا اور علاقوں میں خطرناک آتشی اسحلہ کی کھلے عام نمائش جاری۔ علاقہ مکینوں نے ڈی جی رینجرز اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مداخلت کی اپیل کر دی۔

23/11/2022

ملیر میں افسوک ناک واقعہ

ملیر جناح اسکوائر کـے قریب گھـر میں مبینہ طور پر چار سے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی
پولیس کے مطابق واقعہ خواتین کے پرس بنانے والے کارخانے میں پانی پینے سے پیشـں آیا

23/11/2022

تلاش میں مدد کریں۔

ایک بچہ جس کی دماغی حالت درست نہیں عمر 9/10 سال ہے بچہ بول نہیں سکتا کل شام سے بلدیہ مہاجر کیمپ سے لاپتہ ہے اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں علم ہو تو براے مہربانی اس نمبر03458081372 پر رابطہ کریں

یا قریبی پولیس اسٹیشن میں پہنچا دیں

المشتہر والد رضوان

چچا کفایت شاہ
03212628416

دولہا چال چلتی ترقّی - Cidnews 23/11/2022

دولہا چال چلتی ترقّی - Cidnews

کم عمر نوجوان لکھاری روبیہ کی
نئی تحریر۔ "دولہا چال چلتی ترقّی"
مذید پڑھنے کے لئے۔۔۔۔

دولہا چال چلتی ترقّی - Cidnews دولہا چال چلتی ترقّی .تعلیم اور پھولوں کا شہر بھمبر آزاد کشمیر اور اس کے گِردو نواح میں قدرت نے اپنی مخلوق کو بے پناہ خوبیوں اور وسائل سے

23/11/2022

کسی بھی نمبر کی ڈیٹیل نکالیں

اگر آپ کو کوئی تنگ کر رہا ہے۔ چاہے واٹس ایپ پر یا ایس ایم ایس کے ذریعے تو باآاسانی پتا لگائیں کے آپ کو تنگ کرنے والا کون ہے۔ اور کہاں سے پیغامات بھیج رہا ہے۔

23/11/2022

بیٹری چور پکڑا گیا۔

علاقہ مکینوں کا چور سے سوالات بیٹری چور پکڑا گیا۔

رات گئے کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاوّکالونی کے علاقے سے گاڑیوں سے بیٹری چوری کرتے ہوئے پوڈری پکڑا گیا۔۔۔۔

Photos from ‎Mera Karachi میرا کراچی‎'s post 22/11/2022

کورنگی تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں خطرناک مسلح گروپ گینگ۔کے افراد

22/11/2022

شہر قائد میں مسلح ڈکیتوں کا راج

شہر قائد میں مسلح گروپ کا قبضہ شانی گروپ جس کا لیڈر وقار اور زیشانی عرف شانی ہے کراچی میں ڈآن بننے کے خواب دیکھنے لگا۔
مسلح گروپ کا یہ گینگ ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کی حدود میں اپنے مسلح گینگ بنا کر شہریوں کو ہراساں کرنا اور سوشل میڈیا میں بلا دریخ آتشی اسحلہ کی نمائش کر کے اپنے خوف و دہشت کا سکہ جمانے لگا۔

ملسح لڑکوں کا یہ گینگ جن میں عادل ، شبیر ، اور کئی درجنوں افراد شامل ہیں
شہرقائد کے کئی علاقوں میں چوری اور ڈکیتی جیسی بڑی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔۔ اس گینگ کی مبینہ طور پر سرپرستی پولیس اسٹیشن کورنگی، عوامی کالونی اور ملیر کے تھانوں کے کچھ حاظر اور سسپینڈ اہلکار کر رہے ہیں جس سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
یہ مسلح گینگ مبینہ طور پر اغواء اور بھتہ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

فوٹیج میں اس گینگ کے افراد کو آتشی اسحلہ کی نمائش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایچ او عوامی کالونی اور ایس ایس پی شرقی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔۔۔

22/11/2022

ایک نوجوان کا سوال

یہ معاملہ صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے
آخر ان سوالوں کا جواب کون اور کب دے گا؟؟

22/11/2022

تھانہ اورنگی پولیس نے لیڈیز اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کر کے دونوں خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

21/11/2022

شہید جوان عبدالرحمٰن

21/11/2022

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کی شہادت کا واقعہ
پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے شاہین فورس نے تلاشی کے لئے گاڑی کو روکا جس پر تلخ کلامی کے بعد ملزم نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی ملزم فائرنگ کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں فرار ہو گیا کراچی: فرار ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ، پولیس حکام

21/11/2022

ڈیفنس فیز فائیو میں فائرنگ
فائرنگ 26 اسٹریٹ میں فائرنگ کی گئی
پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

21/11/2022

تلاش میں مدد کریں

پولیس کانسٹیبل مدثر حسین جس کی پوسٹنگ شاہراہ فیصل میں ہے اپنی ڈیوٹی کے لئے صبح 9 بجے نکلا تھا۔
تاہم ابھی تک کچھ معلوم نہیں چل سکا اس کا فون بھی بند جا رہا ہے۔ اگر کسی کو اہلکار مدثر کے بارے میں کچھ بھی معلوم ہو تو اس نمبر پر یا تھانہ شاہراہ فیصل کو مطلع کریں۔
03012915149

اہم اعلان۔۔۔
اس پیج میں خواتین ممبرز بھی شامل ہیں ۔ ہم لوگ جیسے اپنے گھر کی عزت کا احترام کرتے ہیں تو ہمیں دوسری بہنوں کے احترام کو بھی ملحوظ خاص رکھا جائے۔
میرا کراچی Mera Karachi کا واٹس اپ گروپ ختم کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی لوگوں استعمال کرتا ہے اور کسی قسم کی منفی پوسٹ کرتا ہے تو ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
سیاسی اور نظریاتی اختلافِ رائے رکھنے کا ہر شہری کو حق حاصل ہے، لیکن برائے کرم اپنی تعلیم و تربیت کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی کمنٹ کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ گروپ کے باقی ADMIN اور Moderator سیے بھی گزارش ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کے غیر مطعلقہ پوسٹ نا شائع کی جائیں اگر کسی اور کی جانب سے اجازت مل گئی ہے تو اسے فی الفورDelete کر دیا جائے۔
کسی حادثے اور عمومی مسائل پر پیچ پر دیئے گئے نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔ اپنی آراء سے ضرور آگاہی دیں۔ جو کے ہمارے لئے خوش آئند بات ہو گی۔
Note:
رابطہ کے لئےصرف پیج کے انبکس یا پھر واٹس اپ نمبر پر رابطہ کیا جائے۔
وسلام٫ ایڈمن۔

All About Pakistan Current news especially Karachi

Videos (show all)

کورنگی میں پولیس اہلکار کی  کی بعدمعاشی
گینگ پکڑا گیا۔
پولیس پارٹی پر حملہ۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اسٹیشن رضویہ تھانے کی حدود مین کازمین امام بارگاہ کے اطراف شادی کی تقریب میں۔ اندھا دھن  فائرنگ کا س...
ایک واقعہ۔۔
شہر قائد میں نشئیوں کا ٹولہ
پولیس اسٹیشن مبینہ ٹاوّن کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول کا حصہ بن گئیں۔
شہر کے نامور سرکاری ہسپتال کی اندرونی حالت زار
پولیس لاک اپ میں ہلاک والی خاتون کے شوہر کا وڈیوبیان
فائیو اسٹار نادرا میگا سینٹر پر شہریوں کا رش

Location

Category

Address


Riyadh Saudi Arab
Dammam

Opening Hours

Monday 09:00 - 01:00
Tuesday 09:00 - 01:00
Wednesday 09:00 - 01:00
Thursday 09:00 - 00:00
Friday 08:00 - 12:45
Saturday 09:30 - 02:00
Sunday 10:00 - 01:00

Other Education in Dammam (show all)
Health and Financial Educator for OFW Health and Financial Educator for OFW
Dammam

International Marketing Groups (IMG, help everyone who wants to be financially literate, financially

Learn Quran from home Learn Quran from home
Dammam

Learn and recite Quran with proper tajweed from the comfort of your home from a certified female tea

Online Quran Tutor Online Quran Tutor
Dammam

BINT E RAFIQUE

نبراس المعرفة - Nebras El Marefa نبراس المعرفة - Nebras El Marefa
Saudi
Dammam

Educational center includes an integrated team of specialist work in explaining the scientific mater

منصة ساهم منصة ساهم
Al Taif Street
Dammam, 3210

منصة لنشر العلم والمعرفة

AMISD PC - TV AMISD PC - TV
Al Majd International School
Dammam, 32424

English Club English Club
Dammam, SAHRIYAR122

this page has been created for education. those who want to learn English language. you guys can f

Hidayatul Quran Academy Hidayatul Quran Academy
Dammam

This is a Quranic Online Academy, Our concern is children's and womens to learn the Quran from the b

ram.ishwar0209 ram.ishwar0209
Dammam

Ram Ishwar # Vaastu Shastra Consultant YT channel: Ram Ishwar 0209 # Bastu Shastra

Hidayat Ka Rasta Hidayat Ka Rasta
Dammam
Dammam

We want to true islam, As prophet Mohammed S.A.w Said convey from me even if it is one ayah(Sentence), Whosoever Want to help us plz contact us.

ATECO NDT, Training & Inspection Services ATECO NDT, Training & Inspection Services
Ateco TWI Training Center, Building No. : 3658 - Al Sharjah Street, Ar Rabiyah D
Dammam

ATECO is emerging company in the middle east in the sector of oil & gas industry and infrastructure

مدارس التربية والتعليم بنات المسار السعودي مدارس التربية والتعليم بنات المسار السعودي
Dammam, 32254

مدارس التربية والتعليم بنات المسار السعودي