01/12/2022
طلبہ کیلئے "خوشخطی"کی اھمیت۔
خوشخطی یاخوش نویسی طلبہ کی اعتمادسازی و قابلیت میں بہت بڑا رول ادا کرتی ھے۔
خوشخطی سیکھنے کا سب سے موثر آلہ تختی ھے۔
ھم نے نصاب کی موثر تدریس،پریکٹیکلز کے ساتھ لیکچرز،
ملٹی میڈیا کے استعمال،مکالمہ کے ذریعےانگریزی گرائمر سمجھانے اور دیگر جدتوں کے ساتھ ساتھ قدیم روایت "تختی لکھوانے "کو بھی اپنے تدریسی نظام کا حصہ بنایا۔
اسمبلی میں بڑےوائیٹ بورڈ پرموٹےقلم سے حروف تہجی اور دوحرفی مرکبات کی ساخت اور لکھنے کے طریقے سمجھاکر لکھوائے جاتے ھیں۔ پھر بچے گھروں میں تختیوں پر لکھ کر اگلے دن لاتے ھیں۔اور اسمبلی ھی میں سب کی تختیاں چیک کی جاتی ھیں۔
نیزبچوں کو شوق دلانےکیلئے وقتا فوقتا مختلف کلاسز کے درمیان خوشنویسی کے مقابلے بھی کرائے جاتے ھیں۔
الحمداللہ مختصر مدت میں نرسری،پہلی،دوسری کلاسز کے ننھے بچوں کے خط میں جتنی خوبصورتی نفاست آئی ھے۔
ھمیں توقع ھے کہ رفتہ رفتہ اگلی کلاسز میں انکے خط
ان شاءاللہ اعلی ترین معیار تک پہنچ جائینگے۔
28/11/2022
ننھے سپیرئیرز نے وزٹرز کو حیران کردیا۔
یہ ٹسٹ "اوپن انسپکشن"میں اپنے سر پرستوں کے سامنے نرسری کلاس کے4اور5سال کےان ننھےبچوں نےحل کیاھے
جن کیلئے چند ماہ قبل تک قلم پکڑنا بھی دشوار تھا۔اور جو کلاس روم کو قید سمجھ کر اس میں بیٹھنے سے بھی خوفزدہ ھوتے۔
چند ماہ کی مختصر مدت میں اگر وہ محض حروف تہجی کے اشکال بھی پہچان لیتے تو انکا کمال ھوتا۔لیکن انکے اساتذہ کی مخلصانہ ومشفقانہ محنت نے ایسا جادو جگایا کہ انگریزی و اردو کے حروف سے بڑھ کر الفاظ وجملوں کی ریڈنگ کےساتھ انکی املاء لکھنے،انکو ذہن نشین کرنےاور جملے ترجمہ کرنے کے بھی اھل ھوگئے۔اور تحریر میں ایسی خوشنویسی وپختگی بھی لے آئے۔
کوئی مثال مل سکتی ھے کہ 31 ننھے منےبچوں/بچیوں پر مشتمل پوری کلاس نے چند ماہ کے اندر تعلیمی ترقی کا اتنا سفر طے کیا ھو؟
21/11/2022
سکولزکےنامکمل تدریسی سیشن میں طلبہ کی تعلیمی ترقی کیسے ممکن ھے؟ جبکہ
☆۔مارچ داخلوں اورنومبرامتحانات کے نذر ھوکرپڑھائی کیلئے صرف 7ماہ بچ جاتےھیں۔
☆۔سہ ماھی وشش ماھی امتحانات میں 20 دن تک کلاسز نہیں ھوتی ھیں۔
☆۔عیدین پرایک ایک ھفتہ تک پڑھائی متاثر ھوتی ھے۔
☆۔اساتذہ کے 25 اتفاقیہ چھٹیوں میں انکی کلاسز متاثر ھوتی ھیں۔
☆۔10تا15 دن قومی/مقامی سرکاری تعطیلات ھوتی ھیں
☆۔ایک ھفتہ تک"جشن آزادی"میں پڑھائ متروک ھوتی ھے۔
☆۔تدریسی اوقات ھی میں"سپورٹ ویک"ھوتے ھیں۔
☆۔امسال 2ھفتے سیلاب کےنام پر چھٹیاں کی گئیں۔
☆۔مختلف پروگرامرز و تقریبات میں پڑھائی نظرانداز رھتی ھے۔
☆۔ھفتہ میں2دن چھٹی والے اداروں کا مہینہ 20دن کا ھوتا ھے۔
☆۔عموماسکولز کا دورانیہ 6گھنٹے سے کم ھو تا ھے۔
☆۔ بعض پرائمری سرکاری سکولزکایومیہ دورانیہ صرف
3 گھنٹے ھوتا ھے۔
☆۔سختی کیوجہ سےبیشترطلبہ غیرحاضریاں کرتے ھیں۔
☆۔ممکنہ احتجاج مزید تعلیمی تعطل کاسبب بنتا ھے۔
☆۔بقیہ چندگنےچنےایام میں طلبہ کوبغیرسمجھےعبارات کاپیوں پر درج کرانے کی بے مقصد سرگرمی پر لگایا جاتا ھے۔
مذکورہ تعطیلات و دیگر خامیوں سے بچنے کیلئے ھم نے تعمیرنو/سپیرئیر سکولوں کے طلبہ کا وقت امانت سمجھتے ھوئے تدریسی دورانیہ بڑھانے کیلئے یہ نظام الاوقات متعین کیا ھے۔
1۔داخلے 21تا28 فروری۔
2۔ریگولر پڑھائی کا آغاز یکم مارچ۔
3۔سالانہ امتحانات 5تا 11 دسمبر۔(صرف2ماہ چھٹیاں)
4۔یومیہ دورانیہ پورے 6گھنٹے۔
5۔ٹرم وائز امتحانات کے پرچے پہلے 2پیریڈز میں۔باقی دن کلاسز۔
6۔پروگرامز آدھی چھٹی کے بعد۔
7۔حاضری کے ھر ماہ نمبرز۔جوسالانہ امتحان میں کریڈٹ ھوتے ھیں۔
8۔جسکی وجہ سےامسال گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سپیرئیرز نے ریکارڈ بناتے ھوئے اگلےھی دن 116/121 حاضر رھے۔
9۔سیلاب کے 14 دن چھٹیوں میں ھمارا سکول و تعلیمی سلسلہ جاری رھا۔
10۔اتوار،یوم پاکستان،محرم اور 12ربیع الاول کےسوا کوئی چھٹی نہیں کی۔
11۔سیکنڈ ٹائم "سپورٹ ویک"کا انعقاد۔
12۔ 15 سےکم چھٹیاں کرنےپر اساتذہ کواضافی یومیہ تنخواہ ملتی ھے۔ اسلئےاساتذہ نے بہت کم چھٹیاں کیں ۔حتی کہ ایک استاد نے پورے سیشن میں صرف ایک چھٹی کی۔
الحمدللہ پڑھائی کا زیادہ وقت اور مواقع ملنے کی وجہ سے ہمارے طلبہ نے ایک ھی سیشن میں 2 سیشنز کے برابر تعلیمی کارکردگی دکھائی۔
08/11/2022
سپیرئیرز کی اکثریت پر ایک بار پھر انعامات کی بوچھاڑ۔
17تا22اکتوبرمنعقدہ 3rd ٹرم امتحان میں تمام اساتذہ اور بیسیوں طلبہ نے اعلی کارکردگی دکھا کر
حسن کارکردگی کے نقد انعامات کے مستحق ٹہرے۔
بہ حیثیت مجموعی تمام طلبہ نے سابقہ ٹرمنل امتحانات کے مقابلہ میں پیشرفت کی تھی۔
لیکن 114 میں سے
11طلبہ وطالبات نے100%،
9 نے90% سےزیادہ
24نے80%سےزیادہ،
اور کل 64 طلبہ وطالبات نے 70% سے زیادہ نمبر سکور کئے۔
یہ تصاویر سپیرئیر سکول کےمحنتی اساتذہ اور انعام کے مستحق بننے والے ہونہار طلبہ کی ھیں۔
26/10/2022
تعمیرنوھائی سکول ژوب کی ازسرنوفعالیت کےاپڈیٹس
سپیرئیرسکول ژوب کے موثر طرز تدریس، سائنٹیفک امتحانات،اساتذہ و طلبہ کو محنت پر ابھارنے والی مسابقت اور دیگرامتیازات سے ژوب وشیرانی اضلاع کےبہت سارے شہری واقف ھیں۔
اگلےسیشن 2023میں تعمیرنوھائی سکول ژوب کوبھی اسی طرز پر ازسرنو فعال و منظم کرنے کا پروگرام ھے۔
اس منصوبےپرتیزی سےکام جاری ھے۔جس کے چنداپڈیٹس پیش خدمت ھیں۔
1۔تعمیرنو کی موجودہ عمارت سکول ھی کیلئے بنائی گئی 17ھوادار/روشن کلاسرومز، بہت بڑی لیبارٹری،آفس،گیراج،8واشرومز،بڑے ھال نمابرآمدوں اوروسیع صحن پر مشتمل ھے۔
2۔دوسری منزل پر 20 کمروں پرمشتمل ہاسٹل زیر تعمیر ھے۔دیواریں تقریبا مکمل ھو گئی ھیں۔نومبرمیں ان شاءاللہ اسکی چھت بھی ڈال دی جائیگی۔
3۔لیبارٹری کیلئے 150 سے زائد آئیٹم پرمشتمل سائنسی سامان کی لسٹ مرتب کرکے تعطیلات میں انکی دستیابی کا بندوبست کیا جائیگا۔
4۔ششم تا ھشتم گرلزسیکشن کی علیحدگی اور الگ دروازہ دینے کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیاھے۔
5۔بلڈنگ کی تزئین/رنگ روغن،واشرومز کوٹائلز لگانے،صحن کے ٹف ٹائلز نصب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ھے۔
6۔کوالیفائڈ وانرجیٹک اساتذہ کے انتخاب کیلئے فروری کے پہلے عشرے میں ٹسٹ انٹرویوز ھونگے۔اساتذہ کوسپیرئیر کے طرز پر تنخواہوں کے علاوہ دیگر متعدد ترغیبات وسہولیات بھی دی جائینگی۔
7۔یکم مارچ سے قبل اساتذہ کی ٹریننگ کا سیشن ھوگا۔
8۔طلبہ کےداخلے 28فروری تک کرکے ٹھیک یکم مارچ کو ان شاءاللہ کلاسز کا آغاز ھوگا۔تاکہ سلیبس بروقت مکمل کیا جاسکے۔
16/10/2022
تعلیمی لحاظ سےکمزور طلبہ کا مسئلہ اور اسکاحل
خشت اول چوں نہدمعمارکج تا ثریا میرود دیوار کج
مستری جب پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھتاھے۔تو آسمان تک دیوار ٹیڑھی رھتی ھے۔
ھمارےھاں ایک غلط رجحان پایاجاتاھے کہ ابتدائی کلاسز میں اپنےبچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتے پھر میٹرک اور کالج سطح پر ان کیلئے ٹیوشنز شروع کردیتے ھیں۔
جوبچےوالدین کی ناسمجھی وبےتوجہی،اساتذہ کی بےبسی یالاپرواہی اور تعلیمی نظام کی بےاثری کیوجہ سے ابتدائی کلاسز میں بنیادی تعلیمی مہارتوں(حروف ومرکبات کی پہچان،پڑھنے،لکھنے،املاء،ابتدائی گرائمر،ریاضی کی جزئیات اورمختلف مضامین کے بنیادی تصورات سےمحروم رہ جاتے ھیں۔
تو ان کیلئے اگلی کلاسز میں حصول تعلیم مشکل یاناممکن بن جاتاھے۔ جیسےکسی کو سیڑھی کےابتدائی چند زینے استعمال کئےبغیرچڑھنے پر مجبور کرنا۔
اس کاواحدحل یہ ھے کہ ایسے بچوں کو اگلی کلاسز میں بٹھانے کی بجائے پہلے انکوابتدائی تعلیمی مہارتوں کی تعلیم دی جائے۔
راقم نے 40سالہ تدریسی تجربات کی روشنی اوربچوں کی نفسیات کا مطالعہ کرنے کے نتیجہ میں ایسے کمزور بچوں کیلئے ایک آسان کورس وسلیبس مرتب کیاھے۔ اور انفرادی طور پر بہت سارے طلبہ پر آزما کر اس کے حیران کن اثرات کا مشاھدہ کیا ھے۔
انشاءاللہ اگلے سال اپنے زیرانتظام دونوں سکولوں سپیرئیر و تعمیرنو میں ایسی بنیادی مہارتوں سے محروم بچوں کیلئے ایک ایک مستقل کمبائن کلاس بنانے کا ارادہ ھے۔
جسمیں پہلےانگریزی/اردو کے حروف تہجی،پھر3/2حرفی مرکبات،پھرمکمل الفاظ،اور آخر میں جملوں و عبادات کی خواندگی،تحریر،ترجمہ اور املا کی تربیت دینے، ریاضی کے ھندسے وبنیادی کلیات ماڈلز کےذریعےسمجھانے، سائنس کے ابتدائی تصورات پریکٹیکلزکےتوسط سے ذھن نشیںن کرانے اردو و انگریزی گرائمر کے آساں مشقوں کی پوری سیریز کرانے،خوشنویسی کی تربیت دینے اور انکی خود اعتمادی بڑھانےجیسی سرگرمیاں شامل ھیں۔
جو بچے اس سلیبس کو جتنے جلد مکمل کرینگے انکو ایک ایک کرکے اپنی کلاسز میں منتقل کیا جائے گا ۔تاکہ وہ انہی بنیادی مہارتوں کی بنیاد پر اپنی کلاسز کے ساتھ آسانی سے چل سکیں۔
12/10/2022
ژوب وشیرانی کیلئے ایک اور معیاری سکول کی خوشخبری
1995 میں بندہ نے "تعمیر نو" کے نام سےژوب کا ابتدائی و معیاری پبلک سکول قائم کیا۔
جسکےطلبہ ہمیشہ سکالرشپ، بورڈ ودیگر مقابلہ امتحانات میں ضلع،ڈویژن حتی کہ صوبہ کی سطح پر بھی پوزیشنز لیتے رھے۔مثلا ششم سےنہم تک یہاں پڑھنےوالےطالب علم محمداسماعیل نےمیٹرک کاامتحان تعمیرنوکوئٹہ سےدیکر بلوچستان بورڈ میں پہلی پوزیشن لی۔
یہاں سےفارغ التحصیل اکثرطلبہ آج کلیدی پوسٹوں پرھیں
ہزاروں طلبہ اور انکے سرپرست اسکے ڈسپلن،معیاری تعلیم و طلبہ کی تربیت کے گواہ ھیں۔
میری بیرون ضلع طویل پوسٹنگ کی وجہ سے ادارہ کافی مدت تک دیگر منتظمین کے زیرنگرانی رھا۔
اب بندہ نےاپنی ریٹائرمنٹ پر اسکو سابقہ آب وتاب سےبھی بڑھ کر جدت و معیار کی ساتھ سیشن 2023 میں فعال و منظم کرنے کا ارادہ کرکے اس کیلئے پلاننگ کی ھے۔
انشاءاللہ "تعمیر نو" بھی"سپیرئیر" کے طرز پر انہی شاندار امتیازات کا حامل ھوگا۔
تعمیرنو کی عمارت 17کھلےو روشن کلاس رومز، بہت بڑی لیبارٹری،آفس، گیراج، کینٹین، 8واشرومز، 4000مربع فٹ ھال نمابرآمدوں، 20 کمروں کے زیر تعمیرھاسٹل و دیگر کئی سہولیات کی حامل ھے۔
شاید "تعمیر نو"کے منظور شدہ، رجسٹرڈ و بلوچستان بورڈ سے الحاق شدہ نیٹ ورک کے تحت سپیرئیر و تعمیرنو کے ان دونوں اور مستقبل میں بنائے جانے والے تمام برانچز کو ایک ھی نام اور یکساں طریقہ کا سے فعال بنادیں۔
اگلی پوسٹوں میں ان شاءاللہ کلاسز، سیکشنز، طریق کار شیڈیول اور امتیازات قارئین کی خدمت میں پیش کروں گا۔
06/10/2022
مشاھدہ فرمائیں۔
یہ سپیرئیرز سکول ژوب کی پہلی جماعت کے ننھے منے بچوں کا یومیہ ٹسٹ ھے۔
یہ بچے اس معیار تک صرف6ماہ میں پہنچے ھیں۔
آغاز میں یہ انگریزی کے Alphabitsکےاشکال تک سے نا بلد تھے۔مگرآج خوف وسزا کےبغیرمقابلہ کے ماحول میں روزانہ ھر مضمون کے 15۔10الفاظ سیکھ ویاد کرکےاملا کرنے کے اھل بن گئے ھیں۔
یہ محض چند چیدہ و قابل بچوں کی نہیں بلکہ15تعداد پر مشتمل پوری کلاس کی کارکردگی ھے۔جن میں ایک بھی کمزور یا بےسواد نہیں رہ گیا ھے۔
سپرئیرسکول ژوب کے تمام طلبہ کی اھلیت،استعداد، شوق خوداعتمادی وخوشنویسی دن بہ دن بڑھ اورنکھر رھی ھے۔
ان شاءاللہ تمام کلاسزکونومبرکے آخر میں اپنے سر پرستوں کےسامنےاوپن انسپکشن کیلئے پیش کیا جائیگا۔تاکہ وہ خود ھی اپنے بچوں کے تمام مضامین کا جائزہ لےسکیں۔
18/09/2022
کاروبار یا خدمت
راقم نےسماج سےحاصل کردہ مالی وسائل،سہولیات،احترام اورشہرت کاقرضہ سماج کوعملا واپس لوٹانے کیلئےتعلیمی خدمت کا عزم کرکے سپیرئیرز سکول کاآغاز کیا۔
کچھ لوگ ذیل جیسےکمنٹ دیکر اسےکاروبار سمجھ بیٹھے ھیں۔انکی غلط فہمی کے ازالہ اور عوامی اعتماد کے حصول کیلئے چند وضاحتیں پیش خدمت ھیں۔
1۔ دولاکھ تنخواہ چھوڑ کر ایک لاکھ پنشن پر قناعت کرکے تعلیمی مشن ہی کیلئے 2سال قابل ازوقت ریٹائرمنٹ لی۔
2۔ اپنے وسائل سے بہت منافع بخش کاروبار شروع کرسکتا تھا لیکن فروغ تعلیم کو ترجیح دی۔
3۔ ھر امتحان پر 40ہزار تک خرچ ھوتا ھے مگر امتحانی فیس نہیں ۔
4۔اساتذہ کو تنخواہوں کے ساتھ ذیل اضافی مراعات بھی دی جاتی ھیں۔
کارکردگی پراضافی معاوضے، سکول آمدن میں10% حصہ تعطیلات کی تنخواہوں کی ضمانت، سالانہ 10% اضافہ
15یوم تک اضافی تنخواہ، ماسٹر ڈگری پر اضافی الاونس
پیپرز ڈیزائینگ کا معاوضہ۔
5۔یتیموں کیلئے10%مفت کوٹہ جس سے11/113 طلبہ مستفید ھو رھے ھیں ۔
6۔8thکےصرف2 طلبہ سےجان چھڑا کر ایک تنخواہ +دیگر اخراجات بچائی جاسکتی تھیں مگر نہیں۔
7۔عمارت کی تزئین وبچوں کی سہولیات پرلاکھوں اخراجات میں(خسارہ کے باوجود)کمی نہیں کی گئی۔
8۔لائق بچوں کو 150روپےتک سینکڑوں انعامات کی ادائیگی
9۔بپلشرز سے کمیشن آفرز کوٹھکرا کر بلوچستان بک بورڈ کی کتب کا انتخاب۔
10۔اپنے پارٹنر(شریک) کی تنخواہ مقرر کی ھے۔مگر اپنی نہیں۔
اسکے باوجود کہ پیپرز ڈیزائننگ،مارکنگ،سکول منیجمنٹ، کلاسز کا معائنہ،سلیبس کی نگرانی،سر پرستوں سے ڈیلنگ اور 4th تا8th کلاسزکےاردو و انگریزی گرائمر کی تدریس کے فرائض خود ھی انجام دیتا ھوں۔
راقم ھر شہری کو تنقید،محاسبہ وجواب طلبی کا حق دیتے ھوئے گزارش کرتا ھے کہ میرے زیر انتظام سکول یا سکولوں کو پبلک اثاثے سمجھ کر طریق کار،ضوابط حتی کہ مالیات تک رسائی حاصل کرکے اپنے اطمینان یا تحفظات کی شکل میں ردعمل کا اظہار کرسکتے ھیں۔
12/09/2022
سپیرئیرز کی تعلیمی ترقی کا بڑھتا گراف
سپیرئیرز سکول کے آغاز پر کئی اساتذہ نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ داخلہ لینے والے طلبہ کی اکثریت کمزور اور بےسواد بچوں کی ھے ۔
انکو سزاوتخویف کے بغیر قابل و لائق کیسے بنایا جاسکتا ھے
میں نے گزارش کی کہ اگر ھم حوصلہ افزائی کے ذریعے ان میں خود اعتمادی پیدا کرسکے تو ان میں بہتری لانا ممکن وآساں ھے۔
الحمداللہ سکول کی حوصلہ افزاء پالیسی و اعتمادساز سسٹم کی بدولت چندھی مہینوں میں انہی "نالائق" بچوں کو "اھلیت کے پر لگ گئے"
شروع سے ہراستاد کو ھفتہ وار سلیبس دیا جاتاھے۔پھرہفتہ بعد اس کا جائزہ لیا جاتا ھے۔
پورے50 منٹ کے ھر پیریڈ میں ھوم ورک کی چیکنگ، گزشتہ سبق کا تحریری ٹسٹ اور نیاسبق پڑھا کرطلباء سے ریسپانس لینا معمول ھے۔ اس کا نتیجہ یہ برآمدھوا ھے کہ
سیکنڈ ٹرم کے شفاف ونقل سے پاک امتحان اور کورس کا احاطہ کرنے والے اساتذہ سے بھی پوشیدہ تمام مضامین کے تفصیلی پرچوں میں کل 113 طلبہ وطالبات میں سے
☆21طلبہ وطالبات نے تمام تر مضامین میں 100 فیصد
☆17طلبہ وطالبات نے 90 تا 99 فیصد اور
☆22نے 70 تا 89 فیصد نمبر لئے۔
اس طرح تمام 60 طلبہ وطالبات کو فی کس 150روپے تک نقد انعامات سے نوازا گیا ۔
☆چندھی بچے ایسے رہ گئے ھیں جو 50 فیصد نمبر پانے سے قاصر رھے۔
☆تقریباتمام بچوں نےفرسٹ ٹرم امتحان کے مقابلے میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی۔
ھماری جانب سے دعوت ھے کہ ژوب کا ہرشہری سکول تشریف لاکر تعلیمی ماحول،طلبہ کی بڑھتی اھلیت،اساتذہ کی انتھک محنت ،اساتذہ و طلباء میں جذبہ مسابقت،طلباء کی سائنٹیفک اخلاقی تربیت اورطلباءکی بنیادی مہارتوں و صلاحیتوں(خواندگی یاریڈنگ،ٹرانسلیشن،املاء،خوشخطی
اور انگریزی و اردو گرائمر کے سکھانےکاآساں ودلچسپ نظام مشاھدہ کریں۔
03/09/2022
یکم تا6 اگست ھونے والے سیکنڈ ٹرم امتحان میں پوزیشنز لینے والےسپیرئیرسکول ژوب کےھونہارطلبہ وطالبات کو میڈلز پہنائے گئے۔
نیز اساتذہ کو انکی محنت وکارکردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازاگیا۔
انشاءاللہ اگلے ھفتے 70 فیصد سے زیادہ مجموعی نمبر لینے والے سکول کے تمام تر طلبہ کوانکے حاصل کردہ فیصد کے تناسب سے انعامی رقوم پیش کئے جائینگے۔
الحمدللہ اس مسابقتی مقابلے کے نتیجہ میں آدھے سے زائد طلبہ کی کارکردگی سابقہ امتحان کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ھوئی۔
03/09/2022
یکم تا6 اگست ھونے والے سیکنڈ ٹرم امتحان میں پوزیشنز لینے والےسپیرئیرسکول ژوب کےھونہارطلبہ وطالبات کو میڈلز پہنائے گئے۔
نیز اساتذہ کو انکی محنت وکارکردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازاگیا۔
انشاءاللہ اگلے ھفتے 70 فیصد سے زیادہ مجموعی نمبر لینے والے سکول کے تمام تر طلبہ کوانکے حاصل کردہ فیصد کے تناسب سے انعامی رقوم پیش کئے جائینگے۔
الحمدللہ اس مسابقتی مقابلے کے نتیجہ میں آدھے سے زائد طلبہ کی کارکردگی سابقہ امتحان کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ھوئی۔
02/09/2022
Superior Schooling System Zhob updated their phone number.
Superior Schooling System Zhob updated their phone number.
30/08/2022
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ھےساقی
عام طورپرسکولوں میں کئی دنوں کی چھٹیوں کےبعدپہلے دن طلبہ کی حاضری نہایت کم ھوتی ھے۔اور محدود طلبہ ھی ھوم ورک کرکے لاتے ھیں۔
لیکن29اگست کوسرکاری تعطیلات کےبعد پہلے ہی دن سپیرئیرسکول کےطلبہ تمام اساتذہ سمیت121 میں سے116نہ صرف حاضرتھےبلکہ تمام مضامین کا ھفتہ بھر کا ھوم ورک بھی 100 فیصدنے پورا کیا تھا۔
جس پر بندہ نے اسکول کی اسمبلی کو سیلوٹ پیش کیا ،ان پر داد وتحسین کے کلمات نچھاور کئے اور انکے سنھرے مستقبل کیلئے دعا دی۔
یہ کارکردگی کسی سزا،جرمانے یا خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ انکو ہر ماہ 1۔حاضری،2۔محنت،3۔صفائی،4۔رویہ اور
5۔دیانت داری پرملنے والےعملی اخلاقیات کے نمبرز کی جستجو کی وجہ سے سامنےآئی۔
یہ نمبر انکے امتحانی مارکس میں جمع کرکے طلباء کی پوزیشنیں متعین ھوتی ھیں۔
اور انہی کی بنیاد پرتمام طلبہ کے ٹوٹل نمبرزکے فیصدکے تناسب سے 10 تا 150 روپے دو ماہی امتحانات کے نتائج کےساتھ بہ طور انعام دئے جاتے ھیں۔
نیزاساتذہ کوتنخواھوں کےعلاوہ انکے پڑھائےھوئےمضامین کے نتائج کے تناسب سے 350 تا 2850 روپے کارکردگی کا انعام ملتا ھے۔جن پر سکول ھذا 30تا40 ھزار روپے صرف کرتا ھے۔
اس حوصلہ افزائی نے ایک جانب اساتذہ کو بے حد محنتی بنادیاھے ۔اور دوسری جانب طلبہ ایک ایک نمبر کےحصول کیلئے حاضرباش،محنتی،صاف ستھرے،سنجیدہ اوردیانتدار بنتے جارھے ھیں۔
الحمدللہ چند ماہ ھی میں طلبہ کی اھلیت،محنت،اخلاق اورآگے بڑھنے کا گراف تیزی سے بلند ھوتا جارھا ھے۔
ھم(انتظامیہ)ھر شہری کو نہ صرف یہ اجازت دیتےھیں بلکہ اس کے شکرگزار رھینگے کہ وہ سکول آکر ھمارےموثر تعلیمی نظام،اساتذہ کی محنت،طلبہ کی حاضری،اخلاقی و تعلیمی معیار،سکول ڈسپلن،سائنٹیفک امتحانات،یومیہ ھوم ورک،ھرپیریڈ کے روزانہ ٹسٹوں،اساتذہ کو دئے جانے والے ھفتہ وار سلیبس اوراساتذہ سمیت طلبہ کے درمیان خوشگوار تعلیمی مقابلہ کے حوصلہ افزاء اثرات کا جائزہ لیں۔
30/06/2022
اساتذہ اور طلباء کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ۔
مئی کےآخری عشرہ میں سپیرئیر سکول ژوب کافرسٹ ٹرم امتحان ھوا۔
مضامین پڑھانے والے اساتذہ کو پیپرز کا علم نہیں تھا۔
بچوں کو نقل کا کوئی موقع نہ مل سکا۔
کوس کے پڑھائے گئے حصے کا حتی الامکان احاطہ کیا گیا تھا۔
نتیجہ آنےپرتمام پوزیشن ھولڈرزطلبہ،
مجموعی طور پر %50 سے زیادہ نتیجہ دینےوالے اساتذہ،
اور %70 سےزیادہ سکور کرنے والے تمام طلبہ کو شیلڈزاور ھر ھر فیصدنمبرز کےاعلان کردہ انعامی رقوم سے نوازا گیا۔
نتیجتا اساتذہ اور طلبہ دوسرے ٹرم (18تا23جولائی) کے امتحان کی تیاری کیلئے والہانہ طور پر مصروف ھوگئے ھیں۔
امتحانات کےعلاوہ تمام اساتذہ کوہرھفتے کا سلیبس دیا جاتاھے۔اور اگلے ھفتے اسکا زبانی جائزہ لیاجاتاھے۔
کلاسز کے درمیان مضامین ومختلف صلاحیتوں کے مقابلے منعقد ھوتے ھیں
الحمدللہ اناقدامات کےنتیجہ میں طلبہ کی اہلیت کا گراف بلند ھوتا جارھاھے۔
14/03/2022
سپیرئیر سکولنگ سسٹم ژوب ایک تعارف
تجربہ کار پرنسپل
کوالیفائڈوقابل سٹاف
سائنٹیفک طرز تدریس
موثروشفاف امتحانات
ماھوارمسابقتی انعامات
اردو/انگریزی خوشنویسی
عملی اخلاقیات کےنمبرز
انگریزی اردو بول چال
ملٹی میڈیاوتعلیمی لوازمات
سرپرستوں سےآن لائن رابطہ
30 اھل علم کی سپروژن
کلاسز کا اوپن انسپکشن
طلبہ میں خوداعتماد ی پیدا کرناھدف
مربوط ھم نصابی سرگرمیاں
13/03/2022
سپیرئیر سکولنگ سسٹم کیمپس۔1کیلئےکوالیفائڈ اساتذہ کےانتخاب کامرحلہ تکمیل کےقریب۔
ٹسٹ دینے والے27 امیدواروں میں سے اھلیت کی بنیاد پرذیل
ھائی کوالیفائڈ،قابل و انرجیٹک اساتذہ کا انتخاب کیا گیا۔
منتخب اساتذہ کو ٹریننگ بھی دی گئی۔
14 مارچ سےان شاءاللہ کلاسز کاآغاز ھوگا۔
09/03/2022
نسل نو کی تعلیمی بہتری،اخلاقی تربیت ومستقبل سازی کے معیاری مرکز
سپیرئیرسکول(برائے طلبہ وطالبات) کےامتیازات۔
1۔راقم کی 40سالہ تعلیمی شناسائی اورتدریسی وانتظامی تجربات کا مظہر۔
2۔ سماجی خدمت کی تعلیمی تحریک کا معیاری نمونہ۔
3۔تمام علمی حلقوں کے سینئیر ونمائندہ بیسیوں شخصیات کی مشاورت میں تائید وتحسین شدہ جدید طرز تعلیم۔
4۔ 30 اعلی تعلیم یافتہ وتعلیم شناس شخصیات کی سپروژن
5۔غیرکاروباری ادارہ۔ آمدن کا 70 %اساتذہ،طلبہ وادارہ کیلئے مخصوص۔
6۔تحریری ٹسٹ سے منتخب کردہ کوالیفائیڈ،قابل ومیچور (گریجویٹ،ایم اے،ایم ایس سی،بی ایڈ)اساتذہ کاسٹاف۔
7۔ماہوار نقد انعامات کے ذریعے اساتذ ہ وطلبہ کے درمیان باھمی خوشگوار تعلیمی مقابلے کی نئی روایت۔
8۔بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ انگلش ورژن(بی آر سیز
وکیڈٹ کا لجز)کا سلیبس۔
9۔طلبہ میں انشاء(خودلکھنے) کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے فرسودہ وروایتی طریق کار (کاپیاں لکھوانے ورٹوانے) کی بجائے آسان لیکچرز،ملٹی میڈیا،تدریسی معاونات و پریکٹیکلز کے ذریعےسبق سمجھانے، ھر پیریڈ میں تمام بچوں سے سوالات کے ذریعے جائزہ لینے،ھوم ورک دینےاور ماھوار 80%اوبجیکٹیو و20 %سبجیکٹیو ٹسٹ لینے کا لائحہ عمل۔
10۔نئے داخل شدہ کمزور طلبہ کیلئے معمولی اضافی فیسز پرسیکنڈ ٹائم تیاری کے کلاسز۔
11۔عملی اخلاقیات(صفائی،محنت،رویہ،دیانت وڈسپلن)کے ماھوارنمبرز۔جوسالانہ امتحان کے نمبرز میں کریڈٹ ھونگے
12۔طلبہ کی حاضری،ماھوار ٹسٹ رزلٹ وھوم ورک ڈائری آن لائن سرپرستوں کو بھیجی جائیگی۔
13۔ھرسیشن کے اختتام پرسرپرستوں کو بلاکر ھرکلاس کا اوپن تفصیلی انسپکشن ھوگا۔
14۔طلبہ/طالبات میں حوصلہ افزائی کےذریعےخوداعتمادی اجاگر کرنا بنیادی پالیسی ھوگی۔
15۔سٹوڈنٹس کی علمی مہارتوں وتخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کا مربوط ھم نصابی سسٹم۔
16۔ملٹی میڈیا،واٹر پیوریفیکیشن،ساونڈسسٹم،وہائیٹ بورڈز،تدریسی معاونات،سی سی ٹی وی کیمرے،ٹیچنگ ویڈیوز،انٹر نیٹ ایپ وکینٹین کی فراھمی۔
17 ۔شہر کے وسط میں11کمروں، 2برامدوں، 3صاف واش رومز،کھلےصحن۔واٹر بور اور واٹرٹینک پرمشتمل پانی وبجل کی حامل۔ وسیع چمن،درختوں وکیاریوں سےمزین عمارت ۔
جسکےساتھ اگلے سیشن میں ملحقہ عمارت بھی شامل کی جائے گی ۔
"کمائی نہیں خدمت ھمارا ھدف ھے"
08/03/2022
علمی حلقوں کی جانب سے سپیرئیر سکولنگ سسٹم کی بھرپور پذیرائی۔
سکول کی افتتاحی تقریب میں ژوب وشیرانی کے تعلیم یافتہ،تعلیم شناس وتعلیم دوست حضرات،تعلیمی افسران، سینیراساتذہ،پروفیسرز،سکول ٹیچرز،پرائیوٹ اداروں کے پرنسپلز،اکیڈمیز کے سربراھان،ڈاکٹرز،انجنئیرز،وکلاء،علماء عمائدین اورسوشل وسیاسی ورکرز نےموسم کی سنگینی کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت کی۔
راقم نےسکول کےجدیداصلاحات کاتعارف اورسماجی خدمت کےتعلیمی تحریک کےاغراض واھداف کی نشاندھی کی۔جبکہ حاضرین سے
ڈسٹرکٹ آفیسر آف ایجوکیشن جناب شیخ موسی خان صاحب،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب پائیو محمد صاحب،پرنسپل ماڈل ھائی سکول ژوب جناب وزیر خان بھارناصرصاحب،معروف ایڈوکیٹ عبدالصمد مندوخیل صاحب، سکالر پروفیسر سیف اللہ صاحب،ڈاکٹر وکیل خان شیرانی پرنسپل لائسیم سکول عتیق الرحمان صاحب سیاسی و سماجی رھنما علی شیرانی صاحب وعالم دین حافظ نور خان صاحب کاکڑ نے خطاب کیا۔
مقررین نے سپیرئیر سکول کے جدیداصلاحات کو نسل نو کے لئے نہایت مفید قرار دیکر راقم کے تعلیمی خدمات اور تعلیم کیلئےاصلاحی عزائم کی خوبصورت الفاظ میں تحسین کی۔
معروف ادیب پروفیسر عبدالغفارصاحب کی اختتامی دعا سے تقریب اختتام کو پہنچی۔
آخرمیں شرکاء کو ضیافت پیش کی گئی۔
05/03/2022
تعلیمی سسٹم میں جدت،تاثیرومثبت انقلاب کیلئے
سماجی خدمت کے تعلیمی تحریک کے زیر اھتمام
قائم کردہ معیاری ،مثالی وجدید تعلیم گاہ
سپیرئیر سکول ژوب(برائے طلبہ وطالبات)
کا افتتاحی پروگرام ان شاءاللہ کل بروز اتوار 10بجےصبح
مولوی سیف الرحمان صاحب مرحوم کے مدرسہ کے قریب
نیوآبادی مین بازار میں ھوگا۔
معیاری تعلیم کے خواھشمند تمام علم دوست حضرات اپنی شرکت سے اس "علمی تقریب "کو چار چاند لگا کر نیک مقصد میں ھماری حوصلہ افزائی فرمائیں۔
03/03/2022
سپیرئیر سکولنگ سسٹم ژوب کیلئےمعیاری اساتذہ کےانتخاب کا پہلا مرحلہ
17امیدوار آج ٹسٹ میں شریک ھوئے۔
متعدد گریجویٹ،ایم اے،ایم ایس سی وبی ایڈ امیدواروں نےاپنے مضامین میں اھلیت واستعداد کا مظاھرہ کیا۔
تمام کوالیفائیڈ،تجربہ کار،کمپٹنٹ و انرجیٹک اساتذہ کےانتخاب تک روزانہ کی بنیاد پر
سوائے 6مارچ (افتتاحی تقریب کے دن) کے
امیدواروں کے تحریری ٹسٹ کا سلسلہ جاری رھیگا۔
01/03/2022
عزیزشاگردوں سمیت ژوب و شیرانی کےتعلیم دوست جوانوں سےسپیرئیرسکول نیوآبادی میں2مارچ10بجے کی "تعلیمی میٹنگ"میں شرکت کی استدعا ھے۔
25/02/2022
محض ایک یاچندکاروباری سکولزبنانا نہیں
بلکہ اھل علم کی مشاورت وعوامی تائیدسے
اصلاح تعلیم،نسل نوکا مستقبل سنوارنےو سماجی خدمت کی وسیع،ھمہ پہلواور مستقل تحریک کاعزم ھے۔
22/02/2022
ضرورت اساتذہ
سپیرئیرسکولنگ سسٹم ژوب ایک فلاحی واصلاحی تعلیمی نیٹ ورک ھے۔اسکےکیمپس1(مڈل سکول برائے طلبہ و طالبات)
کیلئےذیل شرائط کے مطابق اساتذہ درکار ھیں۔
1۔خواہشمنداساتذہ اپنے شاگردوں کوقوم کاقیمتی اثاثہ ومستقبل کی قیادت سمجھ کران میں خوداعتمادی پیدا کرنے اور انکی بہتر شخصیت سازی کا رویہ اپنانے کا مظاھرہ کرسکیں۔
2۔اساتذہ کو اپنے دیگر رفقاء کیساتھ خوشگوار تدریسی مقابلہ کرنے کاچیلنج قبول کرنا ھوگا۔
3۔اساتذہ کا تقرر مضمون وار ھوگا۔کم ازکم ایک مضمون میں تحریری ٹسٹ کے ذریعے اپنی مہارت کا ثبوت فراھم کرنا ھوگا۔
ھراستادکو بنیادی ابتدائی تنخواہ 10000روپے کے علاوہ ذیل مالی فوائد مل سکیں گے۔
1۔ماھوار ٹسٹوں میں مجموعی طور پر 50%سےزیادہ رزلٹ دینے پر ھر فیصدپر 50روپےیعنی ماہوار2500روپےتک انعام۔
2۔ساتھی اساتذہ کے سیکریسی میں پیپرز بنانے اور مارک کرنےپر 1500 روپے تک ماھوار معاوضہ۔
3۔سیشن میں15 یوم سے کم رخصتیں لینے پربقیہ ایام کی یومیہ حساب سے اضافی اجرت۔
4۔ھراستاد کی بنیادی تنخواہ میں ھر سیشن کو سالانہ یکم مارچ سے10 فیصداضافہ۔
5۔ایک سال کے بعد قابل اطمینان کارکردگی پرمستقل کئے جانےوالےاساتذہ کو ماھوار فیسزکی آمدن میں سے 10 % مستقل ٹیچنگ سٹاف میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ھوگا۔
6۔ماسٹر ڈگری ھولڈر کیلئے 1000 روپے اضافی ماھوار الاونس۔
گویا ایک کوالیفائیڈ ومتحرک استاد اوسطا 15 سے20 ھزار تک اجرت پاسکتاھے۔
نیز انتظامیہ کیجانب سے اسکے عزت نفس کےتحفظ کی ضمانت دی جائیگی۔
28 فروری تک خواھشمنداساتذہ اپنے تحریری کوائف کیمپس1 میں جمع کریں۔
3مارچ کو تحریری ٹسٹ ھوگا۔
4مارچ کو منتخب اساتذہ کا تعین کیا جائیگا۔
5اور6 مارچ کو دودن کی ٹریننگ دی جائیگی۔جبکہ
7مارچ سے انشاءاللہ کلاسز کاآغاز کیا جائیگا۔
20/02/2022
معماران قوم وسماج پرور نوجوانو! تشکر
آج20فروری کوژوب کےعلم دوست وتعلیم شناس حضرات تعلیمی افسران،ریٹائرڈ وحاضرسروس سینئیرمعلمین، تعلیمی اداروں کے پرنسپلز،اکیڈمیز کے سربراھان،اساتذہ یونینز کےقائدین،پروفیسرز،علماء،نوجوان اساتذہ،سوشل ورکرز،صحافیوں،میڈیا ایکٹیوسٹس اورمیرے عزیز شاگردوں نے بندہ کی دعوت پرکثیرتعداد میں"تعلیمی میٹنگ" میں شرکت فرماکر"سپیرئیرسکولنگ سسٹم"کے تعلیمی منصوبے کو سراہ کر دورجدیدکاتقاضا قرار دیکر اپنے قیمتی،علمی،تکنیکی واصلاحی تجاویز سے بھی نوازا۔
میں مخلصانہ وماھرانہ معاونت پر شرکاء مجلس کااور حوصلہ افزاء تبصروں پراپنے تمام دوستوں کا صمیم قلب سے شکرگزار ھوں۔
ساتھ ہی تمام علم دوست وتعلیم شناس حضرات سےمتمنی ھوں کہ مذکورہ فلاحی واصلاحی تعلیمی مشن کواپنی سرپرستی ومعاونت سے نوازیں۔
آپکی رھنمائی،مشاورت وحوصلہ افزائی کا ایک ایک لفظ اور آپکی آمد کا ایک ایک قدم میرے لئے زاد راہ ھے۔
میں بشرط زندگی ان شاءاللہ ثابت کروں گا کہ یہ تعلیمی تحریک کاروباری نہیں بلکہ تعلیم کی اصلاح،عوام کی فلاح اور نئی نسل کامستقبل سنوارنے کا سفر ھے۔
19/02/2022
ژوب کے تمام علم دوست تعلیمی افسران،ایجوکیشنسٹس، سینیر اساتذہ،سوشل وسیاسی ورکرز، صحافی، میڈیا ایکٹیوسٹس اور میرے تمام شاگردوں کو 20فروری 10بجے کی تعلیمی میٹنگ میں شرکت کی یاد دھانی کرانا چاھتا ھوں ۔
اپنی شرکت سے ھماری حوصلہ افزائی فرمائیں۔
14/02/2022
عزیزان گرامی قدر!
پرائیویٹ تعلیمی ادارےفقط کاروباری ذرائع کی بہ نسبت سماجی خدمت،علاقائی تعلیمی ترقی اورنئی نسل کی علمی واخلاقی بہتری کےمراکز ھونےچاھئے۔
ضروری ھےکہ انکی کارکردگی،ضوابط،طریق کارحتٰی کہ مالیات وحسابات عوام سےپوشیدہ نہ ھوں۔
اسیلئے میں اپنے تعلیمی اداروں کی نگرانی کیلئے
علم دوست افراد پرمشتمل"ایجوکیشنل سپروائزری کونسل"
کےقیام کا ارادہ رکھتا ھوں۔
لہٰذاتعلیم سےوابستگی یادلچسپی رکھنےوالے تمام حضرات اساتذہ کرام،عمائدین،سیاسی وسماجی ورکرز،صحافی، میڈیاایکٹیوسٹس، بچوں کےسرپرستوں اورخصوصاًمیرے تمام شاگردوں سے استدعا ھےکہ
20فروری بروزاتوارصبح10بجے"سپیرئیرسکولنگ سسٹم"
کے کیمپس ۔1 نیوآبادی مین روڈ نزد مدرسہ مولوی سیف الرحمان صاحب تشریف لاکر
1۔پرائویٹ تعلیمگاھوں کےرفاھی پہلوؤں،
2۔موثرتعلیم،
3۔نئی نسل کی اچھی تربیت،
4۔کاروباری استحصال کے روک تھام،
5۔طلبہ واساتذہ کی فعالیت،
6۔بہتر منیجمنٹ
7۔تعیمگاھوں کی عوامی نگرانی اور
8۔مجوزہ "ایجوکیشنل سپروائزری کونسل"کےقیام کےبارے میں ھمارا لائحہ عمل سن کر اپنی تجاویز ومشاورت سے ھمیں نوازیں۔
اس پوسٹ ھی کو"دعوت نامہ"سمجھ کر20 فروری صبح 10بجے کی اس میٹنگ میں شرکت کے ذریعے اپنی علم دوستی کا مظاھرہ فرمائیں۔
جو دوست اس اھم وعام میٹنگ کو اپنی شرکت سےنوازنا چاھتے ھیں وہ کمنٹس یا ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے اگر مجھے اطلاع دیدیں تو یہ انکا احسان ھوگا۔
آپکی شرکت کیلئے چشم براہ
عبداللہ شاکر۔۔۔رابطہ نمبر 03023945455
04/02/2022
تمام علم دوست افراد کےسامنےسماجی خدمت کے تعلیمی منصوبے"سپیرئیرسکولنگ سسٹم ژوب "کےخدوخال پیش کررھاھوں۔
آپ کی تجاویزوتبصروں کا منتظر رھونگا۔
1۔مہنگی سیریزکیبجائےنصاب بلوچستان بورڈ (انگلش ورژن)ھوگا۔
2۔فرسودہ روایتی طریق کار(کاپیاں لکھوانےورٹوانے)کی بجائےآسان لیکچرزوملٹی میڈیاکےذریعےسبق سمجھانےو ذھن نشین کرانے،پریکٹیکلزکرانے،ریگولرزبانی جائزلینےاور اوبجیکٹیو ٹسٹ وامتحانات لینے کا لائحہ عمل ھوگا۔
3۔یومیہ دورانیہ 6گھنٹےاورھرپیریڈ50منٹ کاھوگا۔تاکہ ھوم ورک چیکنگ،نیاسبق اور پھر اسکا زبانی جائزہ مکمل ھوسکے۔
4۔تمام سرپرست گھرمیں بچوں اور بچیوں سے2گھنٹے ھوم ورک کرانے کی ذمہ داری لینگے۔
5۔عملی اخلاقیات کی تربیت کیلئےصفائی،محنت،روئیے، دیانت اورسنجیدگی کےماھوار نمبر دئےجائینگے۔جوامتحان کےنمبرزمیں کریڈٹ ھونگے۔
6۔ہرماہ ہرمضمون کاپڑھائےگئے سلیس سے(انٹری ٹسٹ اور کمپٹیٹیو ٹسٹوں کے طرزپر) 100اوبجیکٹیو سوالات پر مشتمل 100منٹ کاٹسٹ لیاجائیگا۔
6۔ہرماہ70%سےزیادہ نمبرلینے پر طلبہ وطالبات کو ھر پرسنٹ پر 5روپے انعام ملیگا۔مثلا75%پر25روپےاور 100% پر150روپے
7۔اساتذہ باھم مسابقت کرتے ھوئے فکس معاوضہ پراپنے نہیں۔ایک دوسرے کےپرچے بناکر چیک کرینگے۔اوراپنے مضامین کےمجموعی رزلٹ کےمطابق 2500تک انعامی معاوضہ حاصل کرسکیں گے۔
8۔اساتذہ کوپورےسیشن میں 15 دن سےکم چھٹیاں لینےپر یومیہ حساب سے اضافی تنخواہ اور 15سے زیادہ چھٹیاں لینےپراسی حساب سے کٹوتی ھوگی۔نیزہرسیشن میں 10% انکی تنخواھوں میں اضافہ ھوگا۔
9۔ھرمحنتی استادتنخواہ کےعلاوہ4000روپےتک اور قابل طالبعلم یاطالبہ150 روپےتک ھرماہ انعام پاسکے گا۔
ادارے کی ماھوار فیسز کےاضافی بچت کا 50فیصد انہی انعامات کی ادائگی کیلئےمختص ھوگا۔
10۔طلبہ وطالبات کاسالانہ سلیبس، ماھوار رزلٹ، یومیہ حاضری رپورٹ اورھوم ورک ڈائری مخصوص ایپ کےذریعے سرپرستوں کوSend کئے جائینگے۔
11۔سیشن کےاختتام پرتمام سرپرستوں کوہرکلاس کا اوپن زبانی جائزہ لینے کیلئے بلایا جائیگا۔
12۔تمام کلاسز میں تعداد 40 تک محدود ھوگی۔
13۔طلبہ/طالبات کی حوصلہ افزائی کےذریعے انکی خوداعتمادی بڑھانا بنیادی پالیسی ھوگی۔
27فروری کونیوآبادی نزد مدرسہ مولوی سیف الرحمان صاحب مین روڈپرکیمپس1 (نرسری تاھشتم)کاانشاءاللہ افتتاح ھوگا۔