بلڈ دیجٸیے ۔
Unani Medical College Lahore
Admission for system of herbal treatment education. four years diploma course.
آخر ڈاکٹر بھی سچی بات کہنے پہ مجبور ہیں
فطرت سے دوری کا نام بیماری ہے
ہمارے گھروں کے پکے فرش۔۔۔
ہمارے گھروں میں ڈبے کا دودھ۔۔۔
ہمارے گھروں میں فاسٹ فوڈ کی بھرمار۔۔۔
ہمارے گھروں میں بناسپتی گھی۔۔۔
ہمارے گھروں میں ہفتوں پرانی بند سبزیاں۔۔۔
فریج میں رکھے ہوئے باسی گوشت۔۔۔
آٹا گوند کے ف*ج میں رکھ دینا کہیں کہیں دن۔۔۔
چمکدار رنگوں میں لپٹی، کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعی غذائیں۔۔۔
یہ سب کیا ہے؟
یہ سب فطرت سے انحراف کی نشانیاں ہیں، اور فطرت سے دوری ہی بیماری کی جڑ ہے۔
آج لوگ حیران ہو کر پوچھتے ہیں:
"ہم بیمار کیسے ہو گئے؟"
"یہ بیماری ہمیں کیسے لگ گئی؟"
"ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کھایا!"
یہ سوال سن کر ہنسی آتی ہے! ارے میرے بھائی، ہم سب—باشمول طبیب، ڈاکٹر، وکیل، پولیس، انجینئر—سبھی غیر فطری ماحول میں جی رہے ہیں۔ ہماری خوراک مصنوعی، ہماری خوشیاں مصنوعی، ہماری نیند مصنوعی، یہاں تک کہ ہماری مسکراہٹیں بھی مصنوعی ہو چکی ہیں۔
جب ہم فطرت سے ہٹ کر زندگی گزاریں گے تو قدرت کا انتقام یقینی ہے۔
ہم کہتے ہیں "خون سفید ہو گیا!"
خون سفید نہیں ہوتا، بلکہ ہم غیر فطری طرزِ زندگی اپنا کر اپنے جسم کے ہر عضو کو تباہ کر رہے ہیں۔
جب جگر خراب ہوگا، تو وہ گردے بھی برباد کر دے گا۔
جب دماغ متاثر ہوگا، تو پورا جسم مفلوج ہو جائے گا۔
جب دل کمزور ہوگا، تو پٹھے لاغر ہو جائیں گے۔
جب معدہ بگڑے گا، تو پورے نظام ہاضمہ میں فساد پیدا ہوگا۔
یہ کوئی جادو نہیں، یہ ہماری اپنی کی ہوئی حرکتوں کا نتیجہ ہے! ہم نے اپنی خوراک، اپنے طرزِ زندگی، اپنے معمولات سب کچھ فطرت کے خلاف کر لیا ہے۔
ہم وہ کھا رہے ہیں جو زمین نے پیدا نہیں کیا، بلکہ فیکٹری نے بنایا ہے۔
ہم وہ پی رہے ہیں جو گائے، بھینس، بکری کا دودھ نہیں بلکہ پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار کردہ ہے۔
ہم وہ سانس لے رہے ہیں جو کھلی تازہ ہوا نہیں بلکہ ایئرکنڈیشنڈ اور آلودہ فضا ہے۔
ہم وہ سوتے جاگتے ہیں جو قدرتی معمول کے مطابق نہیں بلکہ مصنوعی روشنیوں کے تابع ہے۔
پھر حیرانی کیسی؟ بیماری تو ہمارا مقدر بنے گی نا!
اگر صحت چاہتے ہو، تو فطرت کی طرف لوٹنا ہوگا۔
کھانے میں سادگی اور قدرتی اشیاء لاؤ۔
دودھ اصلی پیو، خالص پیو۔
گندم خریدو اور آٹا پسواؤ، سفید زہر سے بچو۔
سبزیاں تازہ خریدو، فریج میں سڑانے کے لیے نہ رکھو۔
گوشت حد سے زیادہ نہ کھاؤ، اعتدال میں رکھو۔
ہوا، پانی، سورج کی روشنی، قدرتی نیند—ان سب کو زندگی میں شامل کرو۔
فطرت کے قریب آ جاؤ، بیماری دور ہو جائے گی!
ورنہ یہ فاسٹ فوڈ، یہ ڈبے کا دودھ، یہ پلاسٹک میں بند خوراک، یہ بناسپتی گھی۔۔۔ تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے!
طب_حقیقی # عبدالمنان

Celebrating my 10th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

کنٹرولر امتحانات نیشنل کونسل فار طب جناب محمد اشرف صدیقی صاحب امتحان دیتے طلبا کے معائنے کے دوران ساتھ میں سپرینٹینڈنٹ امتحان جناب پروفیسر حکیم سیف اللہ لودھی اور ریزیڈنٹ سپرینٹینڈنٹ پرنسپل یونانی میڈیکل کالج پروفیسر حکیم ملک محمد یوسف کھوکھر کمرہ امتحان میں۔💝💝💝

نوجوانوں کے لیے نسخہ خاص ۔
آعوذ بالله من الشیطن الرجیم
🌾بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم🌹
ا لسَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُۃ🌼
صـبـــــــــــــح بـــــخــــیــــــــر !🌻
اللہ تبارک تعالی آپکی جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد، زندگی ، خوشیوں، عبادات ، تقوی ،اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی، انکساری اور عمر میں برکتیں، رحمتیں . وسعتیں، رفعتیں، اورعروج و بلندیاں عطاء فرماۓ.💐.
صـبح کـی حــسین اور خـوبصورت یادوں کےسـاتھ
اللہ پاکـــ,آپـ کے ھـر غـم کـوخوشـی,
ھـر دکھ کو سکھ🥀
ھـرگـناہ کو نیکی مـیـں بـدل دے اور آپـکی🌸 ھـر دعـا ھـر تـمنـا پـوری فـرمـائے:::🌺
الَّلهُمَّ آمين يارب العلمين ۔ 🌹🌹 پروفیسرحکیم محمد یوسف کھوکھر 10..12..2024 عیسوی ۔ 🌿 بروز منگل ۔❤ 07 جمادی الثانی 1446 ہجری ۔🌷🌙 27 مگھر 2081 بکرمی❤

26 دسمبر 2024 سے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں

یونانی میڈیکل کالج شاہررہ موڑ لاہور میں سیشن 2023 --24 کے لئے داخلے کھل چکے ہیں ہر وہ لڑکی یا لڑکا جس نے میٹرک سائینس کیا ہو داخلے کا اہل ہو گا ۔مناسب فیس وہ بھی قسطوں میں ۔جدید طریقہ تعلیم ،اناٹومی،فزیالوجی کے جدید شعبہ جات ،تشخیص کا جدید اعلٰی نظام اور انتہائی خوبصورت ڈسپینسری ،لائیبریری کی سہولت کے ساتھ ساتھ کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی چار سالہ کورس ۔نشستین محدود ہیں یکم ستمبر سے کلاسز کا اجراء ہو راہاہے ۔خواہش مند طلباء اور طالبات داخلے کے لئے رجوع کریں ۔۔۔۔۔۔۔پرنسپل یونانی میڈیکل کالج لاہور۔
پروفیسر حکیم محمد یوسف کھوکھر-------
27 اگست2024 بروز منگل --
عورتوں کے ہارمونز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسٹروجن پروجیسٹرون, ٹیسٹیسٹیرون
*ایسٹروجن*
لیڈیز میں زیادہ مقدار میں ہوتا ہے کیونکہ یہ جنسی تولیدی نظام کے متعلق ہے اور مردوں میں بہت ہی کم ہوتا ہے۔۔۔
*پروجیسٹرون*
یہ صرف لیڈیز میں ہوتا ہے جو پورے سائیکل کے دوران پورے جسم سے بلڈ اکٹھے کرتا ہے اور سائیکل کے اخر تک اگر ملاپ ہو جائے تو یہی بلڈ بچہ کی نشونما میں خرچ ہوتا ہے اگر ملاپ نہ ہو سکے تو اس کو حیض کے راستے خارج کر دیتا ہے اور رحم کی حفاظت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
*ٹیسٹیسٹیرون*
یہ خالص مردانہ ہارمونز ہے جو کہ مردانہ جنسی خصوصیات کو ایکٹو رکھتا ہے
ٹیسٹیسٹیرون ہارمونز لیول اپ ہونے سے ہی تمام جس پر بال وغیرہ نمودار ہوتے ہیں۔۔۔ اگر یہ کم ہو جائے تو جسم پر بال نہیں اتے۔۔۔۔۔۔ یہ زیادہ ہونے سے سیکسول پاور زیادہ ہوتی ہے۔۔۔۔۔
ٹیسٹیسٹیرون ہارمون لیڈیز میں بھی ہوتا ہے لیکن انتہائی کم مقدار میں ہوتا ہے
*منی کاٹیسٹ(Semen analysis)کی اصطلاحات کی سادہ الفاظ میں وضاحت*
*1پولیزوسپرمیا(Polyzoo Sperimin):*
اگر سپرم کاؤنٹ 350 ملین سے زیادہ ہوں توپولیزوسپرمیاکہاجاتاہے۔
*2.اولیگوز و سپرمیا (Oligozoo Spermia):*
سپرم کاؤنٹ 20 ملین سے کم ہو اسے اولیگوزسپرمیا کہتے ہیں۔
*3.اے سپرمیا(A Spermia):*
عضو تناسل سے منی کا اخراج بالکل نہ ہو تواے سپرمیا کہتے ہیں۔
*4.اولیگو سپرمیا(Oligo Spermia):*
منی بہت ہی کم مقدار میں خارج ہوتو اسے اولیگو سپرمیاکہاجاتاہے۔
*5.ہائپوسپرمیا(Hypo Spermia):*
منی کم مقدار میں خارج ہوتو اسے ہائپوسپرمیاکہتے ہیں۔
*6.ایزو سپرمیا(Azo Spermia):*
جب منی کا اخراج تو ہو لیکن اس میں سپرم بالکل نہ ہوں اسے ایزو سپرمیا کہتے ہیں۔
*7.اتھیوزوسپرمیا(Asthenozoo Spermia):*
منی کا اخراج توہو لیکن اس میں سپرم کی حرکت سست ہو یا بالکل نہ ہو تو اسے اتھیو زوسپرمیا کہتے ہیں۔
*8.اولیگو استھینوزو سپرمیا(Oligo Asthenozoo Spermia):*
جب بہت کم سپرم کاؤنٹ اور بہت کم حرکت ہو تو اسے اولیگو استھیو زو سپرمیا کہتے ہیں۔
*9.نیکروز و سپرمیا(Necrozoo Spermia):*
جب منی کا اخراج ہو لیکن اس میں تمام سپرم بالکل مردہ ہوں تو اسے نیکروزو سپرمیا کہتے ہیں
Contact the school
Telephone
Website
Opening Hours
Monday | 09:00 - 14:00 |
Tuesday | 09:00 - 14:00 |
Wednesday | 09:00 - 14:00 |
Thursday | 09:00 - 14:00 |
Friday | 09:00 - 14:00 |
Saturday | 09:00 - 14:00 |