Gkkkdc Akora Khattak
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gkkkdc Akora Khattak, Education Website, .
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج،اکوڑہ خٹک میں اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کے تعاون سے "انسداد منشیات" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنسپل پروفیسر شجاع الدین،پروفیسر صاحبان، بی ایس اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان مقرر جناب ملک واجد یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر ،ریجنل ڈائریکیٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا تھے۔ تقریب کی نظامت سال اول کے طالب علم عاصم نے کی۔سال اول کے طالب علم سیداحمدشاہ نے تلاوت کی جب کہ ابوبکرصدیق نے نعت پیش کی۔ افتتاحی کلمات میں ڈاکٹرابرارخٹک (صدرہم نصابی سرگرمیاں) نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورسیمینار کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔انھوں نے موجودہ دور میں منشیات کی لعنت سے بچاو اور روک تھام کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں طلبہ،اساتذہ اور معاشرے کی ذمہ داریاں آشکار کیں۔ ملک واجد یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر ،ریجنل ڈائریکیٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس خیبرپختونخوا نے منشیات کی تعریف، اقسام،انسانی صحت پر اس کےاثرات اور نقصانات پر سیر حاصل گفتگو کی۔سوالات اور جوابات کے ذریعے سیمینار انتہائی دلچسپ اور پر مغز ثابت ہوااور فکرانگیز نکات سامنے آئے۔طلباوطالبات نے کھل کر سوالات کیے جن کے جوابات مہمان مقرر نے اانتہائی تفصیل سے دیے جن سے حاضرین بہت متاثر ہوئے۔پروگرام کے اختتام پر بہترین سوالات کرنے والے طلباوطالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گیے جب کالج کے سٹاف کے اعزاز میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔پروگرام کااختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
2nd marit list
1st marit list
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج اکوڑہ خٹک کو سٹیٹسکٹسStatistics لکچرر کی ضرورت ہے۔بی ایس یا ایم ایس سی ڈگری کے حامل امیدوارجمعرات 16نومبر صبح 10بجے ٹیسٹ انٹرویو کے لیے تشریف لائیں۔
خوش خبری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج اکوڑہ خٹک میں بی ایس اکنامکس (1st & 5th)اور بی ایس کمپیوٹر سائنس (1st) سمسٹر کاآغاز۔خواہش مند طلباوطالبات 15نومبرتک آن لائن رجسڑیشن کریں۔وہ طلبا وطالبات جنھوں نے ADاکنامکس کے لیے اپلائی کیاتھاوہ ازسرنواپلائی کریں۔
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج،اکوڑہ خٹک میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے پروقار تقریب اور واک کاانعقاد ہوا جس میں کالج کے تدریسی اور معاون عملے کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی شرکت کی۔تقریب کاآغاز سال اول کے طالب علم عابداللہ کی تلاوت سے ہوا۔اس کے بعدسال اول کے طالب محمدحاشرجان اور سال دوم کے طالب علم حمید اللہ نے کشمیر کے مسئلے اور یوم سیاہ کی مناسبت سے تقاریر کیں۔پروفیسر شکیل اختر نے مسئلہ کشمیر کے پس منظر اور پیش منظر پر کلیدی خطبہ دیا۔انھوں موضوع کا گہرائی وگیرائی سے جائزہ لے کر حاضرین کوآگاہ کیا۔پرنسپل پروفیسر شجاع الدین نے اپنے خطاب میں طلبا اور سٹاف کی تقریب میں شرکت اور انعقادپر شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کشمیر کی تحریک آزادی اور اہل پاکستان کی اس کے لیے لازوال قربانیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی شخصیت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تعلیم وتعلم میں محنت کرکے مملکت پاکستان کو ہر شعبے میں ترقی سے ہم کنار کرناہے تاکہ ہم اس قابل ہوسکیں کہ کشمیریوں کی ہر ممکن مددکرسکیں اور انھیں آزادی دلاکردینی وقومی فریضہ انجام دے سکیں۔ًتقریب کے اختتام پر واک ہوا اور دعاکے ساتھ جملہ سرگرمیاں اپنے اختتام تک پہنچیں۔
انڈر 17 انٹر سکول اینڈ کالج ماس ریسلنگ چیمپین شپ 2023 کا مالی بابا فٹ بال گراونڈ نوشہرہ میں بروز جمعہ بتاریخ 20اکتوبر 2023 کو انعقاد ہوا.جس میں 16 مختلف ٹیموں نے دس ویٹ کیٹگریز میں حصہ لیا.گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج کے طلباء نے بھی تمام ویٹ کیٹگریز میں مقابلوں میں حصہ لیااور شاندار کار کردگی کا مظاہرا کرتے ہوے مختلف ویٹ کیٹگریز میں چھ پوزیشن حاصل کئے.جس میں شعیب اور افضل نے اپنی اپنی کیٹگری میں اول جب کہ افضال خان نے دوسری اور حمایت,شہزاد اور اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی.چیمپین شپ کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس کرنل ریٹارئڈ خالدخان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں سے ہی مثبت اور صحت مند معاشرہ اور صحت مند قوم جنم لیتی ہے لہاذا ایسی سرگرمیاں وقتا فوقتا ہونی چایے.
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج،اکوڑہ خٹک میں ایسوسی ایٹ ڈگری(AD)اسلامیات اور اکنامکس میں داخلے جاری ہیں ۔خواہش مند طلبااور طالبات آن لائن درخواست جمع کرسکتے ہیں۔
گورنمنٹ خوشحال خٹک ڈگری کالج،اکوڑہ خٹک میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلباکے لیے تعارفی/آگاہی تقریب کا اہتمام ہوا،جس میں پرنسپل پروفیسر شجاع الدین ،پروفیسرصاحبان،کالج کے معاون سٹاف اور طلبانے شرکت کی۔تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے سال اول کے طالب علم عزیراحمد نے کیا۔تقریب کے اغراض ومقاصدپر ڈاکٹر ابرارخٹک نے روشنی ڈالی۔چیف پراکٹرپروفیسرآفتاب احمدنے کالج کے قواعدوضوابط کے حوالے سے طلباکوآگاہ کیا۔پروفیسریاسرحمید نے کالج ٹائم ٹیبل اور اوراساتذہ کا تعارف کرایا۔طلباکو slo based teaching and assessment پر ڈاکٹرابرارخٹک نے رہنمائی دی۔پرنسپل پروفیسر شجاع الدین نے طلباکو تعلم برائے عمل کے حصول کی تلقین کی تاکہ فلاح دارین کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔تقریب کااختتام دعاکے ساتھ ہوا،بعد میں طلباکو کالج کے مختلف بلاک، کمروں اور لیبارٹریوں کی طرف لے جایا گیا تاکہ وہ تعلیمی ماحول کے متعلق جان سکیں۔
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج اکوڑہ خٹک نے چوکیدار کی اسامی کے لیے جواشتہار دیاتھا،اس کاٹیسٹ اور انٹرویو جو کہ جمعرات21ستمبر کو ہونا تھے،بعض ناگزیر وجوہات کی بناپر منسوخ کیاجاتاہے،اس لیے درخواست دینے یاٹیسٹ انٹرویو کے لیے تشریف لانے کی زحمت نہ کی جائے۔
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج،اکوڑہ خٹک کو خالصتا عارضی بنیادوں پر(کالج فنڈ،ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے قواعدوضوابط کے مطابق) چوکیدار کی ضرورت ہے۔سابقہ تجربے/ سروس کوترجیح دی جائے گی۔خواہش مند حضرات جمعرات 21ستمبر صبح نوبجے (ٹیسٹ انٹرویوکے لیے)کالج تشریف لائیں۔
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج،اکوڑہ خٹک کو خالصتا عارضی بنیادوں پر(کالج فنڈ،ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے قواعدوضوابط کے مطابق) لکچرر اسلامیات کی ضرورت ہے۔خواہش مند حضرات جمعرات 14ستمبر صبح نوبجے (ٹیسٹ انٹرویوکے لیے)کالج تشریف لائیں۔
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کی کلاسیں پیر11ستمبر صبح 8.30 سے شروع ہونگیں۔
آن لائن داخلہ فارم جمع کرنے کا طریقہ کار
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج،اکوڑہ خٹک میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کاانعقاد ہوا جس میں کالج کے تدریسی اور معاون عملے کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی شرکت کی۔صبح کاآغاز کالج کے سبزہ زار میں پرچم کشائی سے ہوا جس میں پرنسپل پروفیسر شجاع الدین نے پروفیسر صاحبان کے ہمراہ سبزہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان اور اہل پاکستان کی سلامتی اورخوشحالی کے لیے دعا کی۔باضابطہ تقریب کاآغاز پروفیسر عظمت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جب کہ ڈاکٹرابرارخٹک نے اپنے ابتدائیے میں مملکت پاکستان کی تاریخ ،نظریہ پاکستان کےپس منظر ،وطن سے محبت کے تقاضوں اور دیانت و امانت کی اہمیت اور ضرورت کااحاطہ کیا۔پرنسپل پروفیسر شجاع الدین نے اپنے کلیدی خطاب میں جملہ سٹاف کی شرکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انھوں نے تحریک پاکستان کے لیےاسلاف کی لازوال قربانیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں استحکام پاکستان کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ وطن کی ہمہ جہت ترقی اور اقوام عالم میں اس کی سربلندی کے لیے قاِئد واقبال اور اسلاف کے نقش قدم پرچلنا ہوگا۔تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔۔