
Date Sheet for HSSC (Part-I & Part-II) Annual-II
it's a pure educational page made for the pupose of promoting the educational activities with in the
Operating as usual
Date Sheet for HSSC (Part-I & Part-II) Annual-II
Datesheet for SSC Annual II 2022
Admissions of intermediate examination Annual_II start last date with normal fee is 24-10-22
*Happy teachers day*""*
"""*کتاب ایک بہترین ساتھی ھے""*""
*Like and share the link*
Tameer-e-millat girls school and college Rabat it's a pure educational page made for the pupose of promoting the educational activities with in the institution and to inform the parents and guardians of the students about their progress and their suggestion will be entertained.
Post of the day *""""*
ملاکنڈ بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بروز ہفتہ یکم اکتوبر 2022ء کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔
Tameer e millat school and college Rabat for girls admission open for session 2022 2023 *"""""*
Education is the most powerful weapon which you can use to change the world*"""*
How to manage your class in a better way.
تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں؛بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار*"""""*
Education is the art of making man ethical." *""""*
Education is the transmission of civilization *"""*
جس کے پاس کتاب ھے گویا اس کے پاس دوست ھے*""*
تعمیر ملت سکول اینڈ کالج برائے طالبات رباط داخلے جاری ہیں فرسٹ ایئر میں
Education must not simply teach work it must teach life*""*
تعمیر ملت سکول اینڈ کالج برائے طالبات رباط داخلے جاری ہیں فرسٹ ایئر میں*""*
**
بہترین استاد وہ ہے جو بیک وقت نفسیات ، اخلاقیات اور روحانیت
میں مہارت رکھتا ہو ۔ ان میں سے ہر مہارت کی خصوصیات دوسری
مہارت سے گہرا تعلق رکھتی ہیں ۔ اس لئے ہم ان تینوں مہارتوں کے لئے
کچھ مشترکہ اصول ذکر کریں گے ۔
1-اخلاص
اچھا استاد اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ہوتا ہے ۔ وہ اپنے پیشے کے ساتھ جس قدر بے لوث ہوگا ، اس کی دلچسپی اس قدر بڑھتی جائے گی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں اتنی ہی کم ہوتی چلی جائیں گی ۔ اخلاص وہ جوہر ہے جس سے عمل میں لذت پیدا ہوجاتی ہے ۔
2-تقوی
علم اور تقوی کا باہم گہرا تعلق ہے ، اسی وجہ سے قرآن کریم میں خشیت الہی کا مدار “ علم “ کو قرار دیا گیا ہے ۔ نیز یہ بات ہم ہر مخفی نہیں کہ استاذ کے دل میں جتنی خدا خوفی ہوتی ہے اس کی زبان میں اسی قدر تاثیر ہوتی ہے ۔
3- بہترین عملی کردار
شاگرد اپنے استاذ کو بہت باریک بینی سے دیکھتا ہے ، یوں استاذ کی چال ڈھال ، عادات و اطوار اور اخلاق وکردار لاشعوری طور پر بھی اس میں
اترنےلگتے ہیں ۔ شاگرد کی دقتِ نظری کیسی ہوتی ہے ، اس ضمن میں ایک واقعہ آپ کے سامنے رکھوں گا ۔ ہوا یوں کہ ایک دن میری گھڑی
خراب تھی تو میں گھر والوں کی گھڑی پہن کر کلاس میں چلا گیا ، دوران درس میری پوری کوشش رہی کہ گھڑی کپڑوں میں چھپی رہے ، دن گزرگیا
بات آئی گئی ہوگئی ، کچھ مدت کے بعد ایک طالب علم سے گفتگو ہورہی تھی ، وہ درسگاہ میں میری کسی بات کا حوالہ دے رہا تھا مگر مجھے یاد نہیں آرہا تھا ، میں نے مزید استفسار کیا تو اس نے کہا : استاد جی ! جس دن آپ لیڈیز گھڑی پہن کر آئے تھے ۔ “ مجھے سخت حیرت ہوئی کہ طلبہ کتنی گہرائی سے استاد کو پڑھتے ہیں ، بلکہ پڑھنے کے بعد اسے یاد رکھتے ہیں اور دوسروں سے اس کا تذکرہ کرتے ہیں ۔
4- تلاوت کا معمول
تلاوت کا معمول روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاھئے ۔ تلاوت کم ازکم اتنی اونچی آواز سے کرنی چاھئے کہ اسے خود سن سکے ، انشاء اللہ اس عمل کی تاثیر وہ خود محسوس کریگا ۔
5- ذکر اللہ
بہتر ہوگا کہ تلاوت کے علاوہ ذکر الہی کے لئے کچھ وقت الگ سے نکالے ۔ قلب کے احیا کے لئے یہ عمل انتہائی موثر ہے ۔
6-شکر
اچھا مدرس وہ ہوتا ہے جس کی طبیعت میں شکر کا وصف موجود ہو ، شکر سے مراد اس کی تینوں قسمیں ہیں : قلبی ، لسانی اور عملی ۔ قلبی شکر کا مطلب ہے کہ دل میں منعم ( محسن ) کا احترام اور اس سے محبت ہو ۔ جس ادارے سے اسکا روزگار وابسطہ ہے وہاں کے منتظمین کا قلبی شکر بے حد ضروری ہے ۔ جو مدرس اپنے طلبہ کے سامنے اپنے منعم کی برائیاں بیان کرتا ہے اور اس پر تنقید کرتا ہے وہ ناکام ترین مدرس ہے ۔ شکر لسانی دو طریقوں سے ہوتا ہے ، ایک وہ جس کی سورہ الضحی میں تعلیم دی گئی ہے ، کہ اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کیجئے ، جسے تحدیث بلنعمت کہا جاتا ہے ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اپنے محسن کا شکر زبان سے بھی ادا کرے جسے اللہ تعالی نے فرمایا ، ترجمہ :” میرا شکر ادا کرو اور اپنے والدین کا بھی” اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسمل کا ارشاد ہے کہ من لم یشکر الناس لم یشکر الل( جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہ کیا اس نے اللہ کا شکر بھی ادا نہیں کیا) تشکر سے مراد ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو ڈھنگ سے استعمال کرے ، جو استاذ نعمتوں کا درست استعمال نہیں کرتا وہ ناشکرا اور ناکام مدرس ہے ۔
7- حیا
استاد کے لئے حیا ایک ناگزیر وصف ہے ۔ حیا کا مطلب ہے انقباض النفس عن القبیح یعنی اللہ کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دی گئی باتوں اور چیزوں سے اس کا جی تنگ پڑے ، ایسی باتوں کی طرف جانا اس کے لئے گرانی کا باعث ہو ۔ استاذ میں حیا ہوگی تو آگے بھی یہ وصف ضرور متعدی ہوگا ، مگر افسوس ہے کہ موبائل نے ہم اساتذہ کی حیا اگر ختم نہیں کی تو کم ضرور کردی ہے ۔
8- ذمہ داری کا احساس
یہ بات مشاہدے اور تجربے سے ثابت ہے کہ طلبہ کا غیر ذمہ دارانہ رویے کا ایک باعث استاد کا غیر ذمہ دارانہ مزاج ہے ۔ کامیاب مدرس بننے کے لئے اپنے ذمہ داری کا احساس جگانے کی ضرورت ہے ۔
9- اچھی صحت
اچھا استاد وہ ہوتا ہے جس کا مزاج اچھا ہو ، اس کی بیٹھک اچھے لوگوں کے ساتھ ہو ، اس کی پہچان اچھی سوسائٹی ہو ۔ حدیث کے مطابق اسے عطار کے مانند ہونا چاھئے جس کے پاس سے گزرنے والا کم از کم معطر ضرور ہوسکے ، نہ کہ لوہار کی طرح جس کی صحبت اختیار کرنے والے کو بھٹی کی تہپش بھی گوارا کرنا پڑتی ہے ۔ برے لوگوں سے خیر خواہی اور اصطلاح کا تعلق تو رکھے مگر دوستی کا نہیں ۔
10-تحمل اور برداشت
تعلیم اور تزکیہ کے میدان میں صبروتحمل کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے ۔ انبیاء علیہ السلام کو اللہ تعالی نے بار بار اسکی تلقین فرمائی ہے ۔ استاذ میں جس قدر یہ خوبی ہوگی وہ اتنا ہی کامیاب مدرس ثابت ہوگا ۔
11- زہد اور بے رغبتی
ایک اچھا استاد وہ ہوتا ہے جس میں کمال درجے کا زہد ہو ، شاگرد کے مال پر اگر استاذ کی رال ٹپک رہی ہو تو شاگرد کی نظر میں ایسا استاد ٹکے کا نہیں رہتا ۔ حدیث میں جو ارشاد ہے ، ترجمہ :دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو اللہ تم سے سے محبت کریگا اور لوگوں کے مال ومتاع سے نظریں پھیر لو لوگ تمہارے دیوانے بن جائیں گے ۔
12-عفودرگزر اور وسعت قلبی
ہر معمولی بات پر پکڑ کرنے والا کبھی کامیاب مدرس نہیں بن سکتا ، استاد کو اپنے اندر وسعت قلبی پیدا کرنی چاھئے ۔ اللہ کی بھی یہی سنت ہے ۔
13-خدمت خلق کا جزبہ
افسوس ہے اس اہم ترین عبادت کو ہم نے شعبوں میں تقسیم کردیا ہے ، روز مرہ زندگی میں بطور عبادت اس اصول کا اطلاق ہمارے ہاں نادر ہے ۔ استاد اگر اپنے طلبہ کے سامنے خدمت خلق کا عملی نمونہ پیش کریگا تو ان کے دل میں عظمت بڑھے گی ۔ اس سلسلے میں اپنا ایک واقعہ بیان کروں گا کہ ضعف اور نقاہت کی وجہ سے چونکہ طبیعت مستعد نہیں رہی ، ایک مرتبہ میں نے کھانا تناول کرنے کے بعد بچوں سے کہا بیٹا دتسرخوان اٹھالو ، اتنے میں کیا سنتا ہوں کہ میرا چھوٹا نواسا دروزاے سے نکلتے ہوئے کہ رہا ہے “ خود تو بڑے بنے بیٹھے ہیں اور ہمیں کام پر لگایا ہوا ہے “ ایسے موقعوں ہر اگر بچوں کو ڈانٹ دیا جائے تو زیادہ سے زیادہ یہ فرق پڑے گا کہ وہ یہی بات آپ کے سامنے کہنے سے باز رہیں گے مگر ان کے ذہنوں کو آپ صرف اور صرف اپنے کردار سے کھرج سکتے ہیں ۔
14-قوت اور امانت
اچھا پیشہ ور وہ ہوتا ہے جس میں قوت اور امانت کا وصف بخوبی موجود ہو ۔ قرآن پاک میں حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں کا تبصرہ ذہنوں میں اوجھل نہیں رہنا چاھئے ،: بہترین اجیر وہ ہے جو قوی بھی ہو امین بھی - استاد کی قوت اس کا وسعت مطالبہ ، علمی رسوخ اور اپنے فن یا مضمون ہر دسترس ہے ۔ نالائق سے نالائق طالب علم بھی اپنے استاذ کی علمی قابلیت کو اچھی طرح بھانپ لیتا ہے ۔ استاذ کی “ امانت “ کا مدار اس بات پر ہے کہ وہ علم کو آگے منتقل کرنے میں کس قدر محتاط اور سخی ہے ۔
15-رجائیت
اچھا استاد کبھی مایوس نہیں ہوتا ، اس کی مثال اس پھل بیچنے والے کی سی ہے جو اپنے گاہگ کے سامنے پھل کی ایسی تعریف کرے کہ وہ تھوڑے کے بجائے زیادہ لینے پر مجبور ہوجائے اور اگر خدانخواستہ وہ اس طرح کے جملے دھرانے لگے کہ “ جناب بس کیلے کا موسم ہی نہیں رہا ، اس کا گاہک بھی آج کل ڈھونڈنے نہیں ملتا ، یہ دیکھئے پڑے پڑے کیلے کالے ہونے لگے ہیں ، شکر ہے کوئی تو آیا ، یہ سن کر بے وقوف ہی اس سے سودا خریدے گا ۔ افسوف کے ساتھ یہ کہنا ہڑتا ہے کہ ہم جس علم کو “ بیچ “ رہے ہیں اس کی قدو خود ہمارے دل میں بھی نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ استاد کے ذریعے شاگردوں میں مایوسی منتقل ہورہی ہے ۔
16-اخلاقی جرات
ایک اچھا استاذ اپنے اندر اخلاقی جرات رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ اخلاقی جرات کا تعلق استاذ سے ہے ، آپ کے اندر جتنی بھی بری باتیں ہوں جب تک ان سے جان نہیں چھڑا لیتے اخلاقی فقدان رہے گا ۔
17-قول وفعل میں مطابقت
جس استاد کے قول وفعل میں تضاد ہو وہ ایک بدنام اور ناکام مدرس ہے ۔
18-وضع قطع
استاذ کو چاھئے کہ اپنے باطن کی طرح ظاہر کو بھی اللہ کے رنگ میں رنگ دے ۔ شریعت کے مطابق وضع قطع نہ صرف سنت نبوی کی اتباع ہے بلکہ اس سے آپ باوقار تشخص کی تعمیر کرسکیں گے ۔
19-للّھیت
دینی خدمات محض تنخواہ کے لئے سر انجام نہ دے ۔ اس سے چاشنی اور لزت جاتی رہتی ہے ۔ اپنے کسے قول وفعل کے ذریعے شاگردوں کے سامنے بھی ایسا تاثر دینے سے باز رہے ۔
20- شاگردوں کے حقوق میں دعاگو
استاد کو چاھئے کہ اپنے شاگردوں کے لئے ہیمشہ دعاگو رہے ۔ یہ عمل اجرا اور اخلاص بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔
تعمیر ملت سکول اینڈ کالج برائے طالبات رباط داخلے جاری ہیں*** فرسٹ ایئر میں***
داخلے جاری ہیں ۔
نرسری تا ایف۔اایس۔سی تک۔
یتیم اور ذہین طلباء کے لئے سکالرشپ
یونین کونسل رباط میں سب سے زیادہ نمبر لینے والا ادارہ۔
𝟔 𝐒𝐞𝐩𝐭𝐞𝐦𝐛𝐞𝐫,𝟐𝟎22
𝐇𝐚𝐩𝐩𝐲 𝐃𝐞𝐟𝐞𝐧𝐜𝐞 𝐃𝐚𝐲🇵🇰
یوم دفاع پاکستان
شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام.
6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن جب جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم ہوئی.. ان تمام شہیدوں غازیوں دلیروں اور بہادروں کو سلام !!! اور ان سب کے لیے مل کے دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے.. اور ہمارے وطن عزیز کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے..
آمین یا رب العالمین۔❤️
ضلعی انتظامیہ دیر پائین۔ 25 اگست 2022
اطلاع عوام الناس ضلع دیر پائین۔
---------------------------------------------
دیر پائین میں حالیہ بارشوں اور خراب موسم کی پیش نظر 26 اور 27 اگست کو دیر پائین کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکول بند رہیں گے۔
Alhamdulillah!
Great Achievement.
سکالرشپ ٹیسٹ 21 آگست 2022 بروز اتوار
Come & Grabe this Golden opportunity.
Scholarship Test.
Date: 21 August 2022
Time: 9:00 am
Day: Sunday
Venue: TMS & College Rabat Dir Lower
Shinning Stars ✴️✴️✴️ of Tms Rabat
Alhamdulillah!
Tms Rabat
Fareeha Rooh 1022
Safoora Inam 1018
Tooba Rooh 507
Aleena Bibi 504
Happy 😁 independence day 🎉
خدا کرے کہ مری ارضِ پاک پہ اُترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھِلے، وہ کھِلا رہے صدیوں
یہاں خِزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
14 اگست کی خوشیاں سب کو مبارک ہو 🇵🇰🇵🇰🇵🇰