
GHS JUDBA TOR GHAR
گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا ضلع تورغر
Operating as usual




گورنمنٹ ھائی سکول جدبا نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میرہ مداخیل اور ھائیر سیکنڈری سکول نیوکلے حسن زئی کو کرکٹ میچ میں شکست دیکر فائنل میچ اپنے نام کرلی
کرکٹ ٹیم کے کپتان واحد زمان اور کوچ نثار احمد خان اور پوری ٹیم سیمیت تمام شائقین کو بہت بہت مبارک ہو
منجانب شاھد علی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ھائی سکول جدبا

گورنمنٹ ھائی سکول جدبا نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میرہ مداخیل اور ھائیر سیکنڈری سکول نیوکلے حسن زئی کو والی بال میچ میں شکست دیکر فائنل میچ جیت اپنے نام کرلی والی بال ٹیم کے کپتان سید ابرار شاہ اور پوری ٹیم سیمیت تمام شائقین کو بہت بہت مبارک ہو
منجانب شاھدعلی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جدبا

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول جدباء میں انگریزی اور اردو نعت اور قرات کا مقابلہ ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر تورغر نے AC (HQ) اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر تورغر نے کہا کہ اس دن کو کشمیر یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آج کے دن 1947 میں بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر کی سرزمین پر قبضہ کر لیا تھا۔
پاکستان میں یہ دن ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے طریقے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستانی حکومت کشمیری علیحدگی پسندوں کی حمایت کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہے۔


آج انشاءاللہ تحصیل جدبا کے سطح پر بزم ادب کے مقابلے گورنمنٹ ھائی سکول جدبا میں منعقد ہونگے جسمیں مندرجہ ذیل سکول کے طلبہ شرکت کرینگے
1ھائی سکول برتونی
2 ھائی سکول دوڑ میرہ
3 ھائی سکول شگئ
4 ھائی سکول جدبا
تمام طلبہ بروقت پہنچیں ۔۔
۔۔شاھد علی ھیڈ ماسٹر ھائی سکول جدبا



گورنمنٹ ھائی سکول جدبا فرسٹ ائیر کی بہترین زیزلٹ سو فیصد طلبہ پاس


D M O
مانیٹرنگ آفیسر صاحب گورنمنٹ ھائی جدبا کا وزٹ کررھے ھے

گورنمنٹ ھائی سکول جدبا کے اساتذہ اور طلبہ کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کو 8000 روپے فنڈ جمع کردیا ننھے مننھے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیاماشاءاللہ

محترم DEMO صاحب کا GHS جدبا کا وزٹ سکول حاضری اور کارکردگی کو سراہا
گورنمنٹ ہائی سکول جدبا کے S PET جناب خالد صاحب خوب صورت اواز میں عشاء کی اذان دیتے ھوئے



گورنمنٹ ھاٸی سکول کا مسلسل بہترین رزلٹ پر سکول کے اساتذہ کا بکرا پارٹی اور انجواۓ
اساتذہ نے اس بات کا عہد کیاکہ ان شاء اللہ مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ طلبہ کےساتھ تعلیم پر توجہ دینگے

تحصیل ناظم جدبا حاجی محمد اور فرمان اللہ خان کا وزٹ جدبا ھاٸی سکول تعلیم کے حوالے سے ھیڈماسٹر شاھد علی صاحب سے مشاورت۔۔۔
گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا کے تمام طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہیکہ آج سے باقاعدہ سکول میں کلاسیں شروع ھوگی لھذا تمام طلبہ اپنی حاضری یقینی بناٸیے
شاھد علی ھیڈ ماسٹر GhS judba

پرائمری ، مڈل ہائی و ہائیر سیکنڈری سکول ٹائمنگ!!



🔘 *استاد کیوں مارتا ہے* 🔘
میرے "ٹیچر" نے ایک دن مجھے بہت مارا ۔۔۔
میں نے دل میں انہیں جتنی "گالیاں" دے سکتا تھا
دیں.....
ارادہ کیا....
جب بھی زرا بڑا ہوا تو انہیں قتل کر دو گا۔۔۔۔۔۔لازم کرنا ۔۔۔۔۔۔
لیکن وہ مجھے "سکھا" گئے....
ایک دن ملے "سائیکل" پر تھے ، کافی بزرگ ہو چکے تھے ۔۔۔
ان کے پاؤں شوگر کی وجہ سے سوجے رہتے
(کبھی کبھی بنا جوتوں کے سائیکل چلاتے ۔۔۔۔۔)
مجھے دیکھتے ہی بولے "بابو بیٹا۔۔"۔۔۔
میں "گاڑی" سے بھاگ کر اترا......
بڑے خوش ہوے
مجھے دیکھ کر ۔۔۔
ایک دم ہاتھ جوڑ کر بولے
(کمزور آواز میں)
یار......
مجھے "معاف" کر دینا.....
تجھے بہت "مارتا تھا"۔
پر اس لیے مارتا تھا کہ تم "کچھ بن" جاؤ اور آج تمہیں کسی "مقام" پر دیکھ کر رو پڑا ہوں کہ میرا شاگرد آج "بڑی گاڑی" میں بیٹھا ہے ۔۔
بیٹا تم میری خوشی کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔
اور رو پڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے سینے پر "گھونسہ" لگا ۔۔۔
"تڑپ" کر انہیں "سینے" سے لگا لیا ۔۔۔
سارا روڈ یہ منظر دیکھ رہا تھا ۔۔۔
پھر ان کے پاؤ چومے ۔۔
ہم--دونوں استاد---شاگرد
گلے لگ کر روتے رہے۔۔۔
عجب سی "مہک" تھی ان کے "سینے" سے آتی ،
مجھے ان کی "چھاتی میں سکون" محسوس ہو رہا تھا ۔۔
ابدی سکون ۔۔۔
جس جس راہ چلتے بندے کو پتہ چلا...
وہ بھی رو پڑا
استاد شاگرد کا پیار دیکھ کر
بات یہ ہے کہ آپ "اچھے نمبرز" نہ بھی لیں ۔۔
اچھے "گریڈز" نہ بھی لیں ۔۔۔
صرف اپنے "ٹیچر" کا "ادب" کریں....
تو 'اجر" ٹیچر نہیں "اللہ" دیتا ہے ۔۔۔
مجھے یہ "ملاقات" کبھی نہیں بھول سکتی ۔۔۔
مجھے "تراشنے" والے وہی تو تھے ۔۔۔
میں اک "گمنام", "بے شکل" *پتھر* تھا......
اس لیئے جتنا ہو سکے صرف *"استاد کے احترام"* کو ترجیح دیں اور یہی فقط "کامیابی" کی "سیڑھی" ہیں۔۔۔۔
آج میں جو کچھ بھی ہو اپنے اساتذہ کرام کی وجہ سے میں اس مقام پر کھڑا ہو اللہ تعالیٰ میرے تمام اساتذہ کرام کو اچھی صحت کے ساتھ ساتھ لمبی زندگی اور خوشحالی والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمیـــــــــــــن یارب العالمین


خیبر پختون خوا کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کل سے کھل جانے کا نوٹیفیکیشن جاری
گزشتہ روز شدید گرم موسم کی وجہ سے گرمائی علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھ دیا گیا تھا جو کہ اب محکمہ موسمیات کا رپورٹ کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ لہذا کل سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سے کھل دیے گئے ہیں

گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا ضلع تورغر بہترین رزلٹ نھم دھم
جناب شاھد علی صاحب۔۔شیرعالم صاحب زرمحمد صاحب عارف منصوری صاحب سید محمد شاہ صاحب خاٸستہ محمد صاحب ناصر حسین صاحب خالد صاحب اختر شاہ صاحب تاج الحق صاحب قاری نثار صاحب اور تمام اسٹاف اور طلبہ کو بہت بہت مبارک ہو

گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا کے نھم دھم کے سالانہ امتحانات بخیریت اختتام تک پہنچے طلبہ اور اساتذہ نے خوب محنت کی جبکہ نھم دھم کے پریٹکل 4 جون تا 8 جون ھاٸی سکول میں ہونگے تمام طلبہ کو موسم گرما کی 14 اگست تک چھٹی ہوگی ان شاء اللہ 15 اگست سے دوبارہ نٸے سیشن کا آغاز ہوگا۔۔۔۔


محترم مفتی عارف منصوری صاحب S AT استاد محترم گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا۔۔۔
#ایڈمن

محترم ناصر حسین SCT استاد محترم گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا۔۔۔

محترم شاھد علی صاحب ھیڈ ماسٹر گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا ۔۔۔

عبدالواجد صاحب سنٸر استاد گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا نے 35 سال سروس مکمل کرکے ریٹائر ہوگۓ اللہ تعالی انھیں لمبی عمر علم وعمل کے ساتھ نصیب فرمائے آمین
جناب عبدالواجد صاحب کا شگٸ ھاٸی سکول کے ھیڈ ماسٹر ھدایت اللہ صاحب اور سیف اللہ صاحب شگٸ میں استقبال کررھے ھیں

گورنمنٹ ھاٸی سکول جدبا کے سنٸر استاد جناب عبدالواجد صاحب ملازمت سے ریٹاٸر ھوگۓ اساتذہ نے استاد محترم کو الوداعی پارٹی دیا اور طلبہ و اساتذہ نے جدبا ھاٸی سکول سے جلوس کی شکل میں انکے آباٸی گاٶں شاہ ڈگ پہنچادیا