GHSS Tarakai Inter Section

GHSS Tarakai Inter Section

Comments

Fayaz alif ayazali
Fayazali

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHSS Tarakai Inter Section, School, Tarakai, Swabi.

02/09/2023

السلام علیکم عزیز طلبا!
سیکنڈ ائیر کے تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر آپ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بحکم
پرنسپل GHSS ترکئی

12/08/2023

نوٹس بنام طلبا
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے تمام طلبا کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی منانے کے سلسلے میں سکول کھلا رہےگا۔
اس بابت ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام طلبا کی شرکت لازمی ہے۔
تمام طلبا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وۂ 14 اگست کو اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر آپ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی جو آپ کے سکول سے اخراج پر منتج یو سکتی ہے۔

بحکم
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئی

28/06/2023

انٹر سیکشن کے طلبا پریکٹیکل امتحان کی ڈیٹ شیٹ ملاحظہ کریں۔

01/10/2022

GHSS Tarakai Toppers

17/08/2022

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئ (صوابی)

“نوٹس داخلہ“
تمام میٹرک پاس طلبا سکول ہذا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل اور آرٹس (Humanities) میں داخلے جاری ہیں. تمام خواہشمند اور اہل طلبا مورخہ 21/08/2022 سے داخلہ فارم سکول ہذا سے دفتری اوقات کار میں حاصل کر سکتے ہیں. داخلہ فارم کو ہر لحاظ سے مکمل کرکے 31/08/2022 تک واپس جمع کرنا لازمی ہو گا. نا مکمل اور دیر سے موصول ہونے والے داخلہ فارموں کو میرٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا.
مزید تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. داخلہ فارم کی واپسی کی آخری تاریخ: 31/08/2022
2. میرٹ لسٹ کی نمائش: 05/09/2022
3.انٹرویو ہمراہ والد/سرپرست: 01/09/2022 تا 04/09/2022

سائنس کے طلبا کا گروپ:
1. پری میڈیکل: فزکس، کیمسٹری، بیالوجی

آرٹس کے طلبا کا گروپ:
1. پشتو، سوکس، HPE
2. اسلامیات، سوکس، HPE

ضروری ہدایات برائے داخلہ:
1. انٹرویو کے دن والد کی حاضری ضروری ہے، والد کی فوتگی کی صورت میں طالب علم فوتگی سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ کسی قریبی رشتہ دار کو بطور سرپرست پیش کر سکتا ہے.
2. بیان حلفی کو سادہ کاغذ پر پرنٹ کرنا اور دستخط کرنا لازمی ہوگا۔
3.داخلہ فارم کے ساتھ بیان حلفی، DMC, کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، بیان حلفی اور 3 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کرنا لازمی ہے.
4. کاغذات کی کمی، غیر اخلاقی سرگرمی، نظم و ضبط کی پامالی اور دیگر غیر قانونی و آئینی سرگرمیوں میں ملوث پا کر کسی بھی وقت طالب علم کو ادارہ ہذا سے خارج کیا جا سکتا ہے جس پر والد یا سرپرست کو کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل نہیں ہو گا.
5. داخلہ کمیٹی کا فیصلہ ختمی ہو گا جس پر کسی کو اعتراض کا حق نہیں ہے،

بحکم پرنسپل
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئ (صوابی)

17/08/2022

السلام علیکم عزیز طلبا!
فرسٹ ائیر کے تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے کلاسز اگست سے باقاعدہ شروع ہوئے ہیں۔ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور ہم جماعتوں کو بھی مطلع کریں۔
غیر حاضر طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بحکم
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئی

31/05/2022

السلام علیکم عزیز طلبا!
تمام طلبا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا رول نمبر سلپ مورخہ 8,7,6 جون کو سکول سے حاصل کریں۔
نیز جن طلبا کے ذمے جرمانہ واجب الادا ہے ان کو جرمانے کی ادائیگی کے بغیر رول نمبر سلپ نہیں دیا جائے گا۔

شکریہ
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئی صوابی

29/10/2021

*اسپیشل امتحان 2021*

سوال 1: اسپیشل امتحان کونسے سٹوڈنٹس دے سکتے ہیں؟
جواب: اسپیشل امتحان وہ سٹوڈنٹس دے سکتے ہیں جنہوں نے تیاری نہ ہونے کی وجہ سے کلاس دہم یا بارہویں کا امتحان نہیں دیا تھا اس کے علاوہ وہ سٹوڈنٹس اسپیشل امتحان دے سکتے ہیں جن سٹوڈنٹس کو لگے کے ہمارے کلاس دہم یا بارہویں میں مارکس کم ہیں اور وہ اگر امپرو کرنا چاہیں گے تو وہ بھی اسپیشل امتحان دے سکتے ہیں
سوال 2:
کلاس بارہویں اور دہم کا اسپیشل امتحان کس ڈیٹ کو لیا جائے گا؟
جواب: بارہویں کلاس کا اسپیشل امتحان 27 نومبر بروز ہفتہ سے شروع ہو گا جبکہ کلاس دہم کا اسپیشل امتحان 11 دسمبر بروز ہفتہ سے شروع ہوگا.
سوال 3: کیا اسپیشل امتحان کی داخلہ فیس ہوگی؟
جواب: جن سٹوڈنٹس نے پچھلی بار داخلہ فیس ادا کرکے تیاری نہ ہونے یا کسی وجہ سے کلاس بارہویں یا کلاس دہم کا امتحان نہیں دیا تھا ان سٹوڈنٹس کا ابھی کنفرم نہیں ہوا کہ ان سے دوبارہ فیس لی جائے گی یا نہیں لیکن جو سٹوڈنٹس پاس ہیں ان کے مارکس کم ہیں اور آگے یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ نہیں ملتا ہے اور وہ امپرو کرنا چاہیں گے تو ان سے داخلہ فیس ضرور لی جائے گی
سوال 4:
جو سٹوڈنٹس اسپیشل امتحان دیں گے ان کا تو رزلٹ لیٹ آئے گا تو کیا اسپیشل امتحان والے سٹوڈنٹس کو کالج یا یونیورسٹی ایڈمیشن دے گی؟
جواب: جی ہاں دے گی کیونکہ جب سٹوڈنٹس احتجاج کررہے تھے ابھی ہماری تیاری نہیں ہے 1 مہینہ اور وقت دیں تو شفقت محمود نے خود کہا تھا جن سٹوڈنٹس کی تیاری نہیں ہے وہ اگر امتحان نہیں دینا چاہتے تو نہ دیں وہ نومبر میں ہونے والے اسپیشل امتحان میں اپئیر ہو سکتے ہیں تو سٹوڈنٹس نے کہا تھا کہ اسپیشل امتحان کا رزلٹ تو لیٹ آئے گا یونیورسٹیز اور کالجز کے ایڈمیشنز بند ہو چکے ہوں گے تو شفقت محمود نے کہا تھا کہ اسپیشل امتحان کے رزلٹ کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز دوبارہ ایڈمیشنز اوپن کرنے کے پابند ہوں گے
سوال 5: کیا اسپیشل امتحان سپلیمنری امتحان تصور کیا جائے گا اور رزلٹ کارڈ پر اینول کی بجائے سپلیمنری لکھا ہو؟ جواب: جی نہیں شفقت محمود نے کہا کہ اسپیشل امتحان کو بھی اینول امتحان تصور کیا جائے گا اور رزلٹ کارڈ پر اینول مینشن کیا جائے گا
سوال 6:
اسپیشل امتحان سابقہ سمارٹ سلیبس سے لیا جائے گا یا پورے سلیبس سے لیا جائے گا؟
جواب: اسپیشل امتحان بھی پچھلے امتحان کی طرح سمارٹ سلیبس سے لیا جائے گا
سوال 7: کلاس دہم اور بارہویں کے اسپیشل امتحان کے داخلے کب جائیں گے؟
جواب: کلاس دہم اور بارہویں کے رزلٹ کے ایک ہفتہ بعد داخلے شروع ہو جائیں گے
سوال 8: اگر کسی سٹوڈنٹ کے مارکس کم آتے ہیں اور اس کا کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ کا میرٹ نہیں بنتا ہے اور وہ اگر مارکس بڑھانے کے لیے امپرو کرنا چاہتا ہے اور اس کے مارکس سابقہ مارکس سے کم آتے ہیں یا وہ اس کے امپرو کے پیپر بہت ہی خراب ہوجاتے ہیں اور وہ فیل ہوجاتا ہے تو کیا بورڈ والے اس کو فیل کر دیں گے؟
جواب: جی نہیں یاد رہے کہ جب بھی آپ کسی بھی کلاس کو امپرو کرتے ہیں تو آپ کے مارکس اگر پہلے مارکس سے کم آجاتے ہیں تو آپ کو فیل نہیں کیا جائے گا آپ کا پاس والا پرانا رزلٹ کارڈ ہی آپ کو دیا جائے گا
یاد رہے کہ امپرو کے دوران نہ کسی کے مارکس کم کیے جاتے ہیں اور نہ فیل کیا جاتاہے
سوال 9:
کیا کلاس نہم اور گیارہویں کے سٹوڈنٹس امپرو کرسکتے ہیں؟
جواب: جی امپرو منٹ کرسکتے ہیں.
اپنے ذرائع سے یہی پتا لگا ہے باقی کوئی تفصیلی نوٹیفکیشن آئے گا تو باقی سب واضح ہونا۔
آخر میں میرا ماننا ہے کہ وہ طلباء جو اگلے سال مارکس امپرو کرنا چاہتے ہیں وہ نومبر میں ہونے والے سپیشل امتحانات میں ہی اپنے مارکس امپرو کرنے کی کوشش کر لیں میرے خیال میں اگلے سال امتحانات دینا اور ایک سال ضائع کرنا بیوقوفی ہوگی باقی آپ لوگوں کی مرضی۔

23/10/2021

السلام علیکم عزیز طلبا!
جن طلبا کا نام داخلہ میرٹ لسٹ میں آیا ہے وہ جلد ازجلد داخلہ فیس کلرک آفس میں جمع کریں۔ نیز جن طلبا نے فارم ب داخلہ کاغذات کے ساتھ جمع نہیں کیا وہ فارم ب مہیا کریں بصورت دیگر داخلہ منسوخ تصور ہوگا۔

شکریہ
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئی

23/10/2021
05/08/2020

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئ (صوابی)

“نوٹس داخلہ“
تمام میٹرک پاس طلبا حلقہ سکول ہذا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل، پری انجنئیرنگ، کمپیوٹر سائنس، انٹر سائنس اور آرٹس میں داخلے جاری ہیں. تمام خواہشمند اور اہل طلبا مورخہ 06/08/2020 سے داخلہ فارم سکول ہذا سے دفتری اوقات کار میں حاصل کر سکتے ہیں. داخلہ فارم کو ہر لحاظ سے مکمل کرکے 22/08/2020 تک واپس جمع کرنا لازمی ہو گا. نا مکمل اور دیر سے موصول ہونے والے داخلہ فارموں کو میرٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا.
مزید تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. داخلہ فارم کی واپسی کی آخری تاریخ: 22/08/2020
2. میرٹ لسٹ کی نمائش: 25/08/2020
3.انٹرویو ہمراہ والد/سرپرست: 27/08/2020 تا 29/08/2020

سائنس کے طلبا کا گروپ:
1. پری میڈیکل: فزکس، کیمسٹری، بیالوجی
2.پری انجینئرنگ: فزکس، میتھس، کیمسٹری
3. کمپیوٹر سائنس: فزکس، میتھس، کمپیوٹر

انٹر سائنسز کے طلبا کاگروپ:
1. سٹیٹسٹکس، میتھس، اکنامکس
2. سٹیٹسٹکس، میتھس، کمپیوٹر

آرٹس کے طلبا کا گروپ:
1. پشتو، سوکس، HPE
2. سوکس، اسلامیات، HPE
3. پشتو، سوکس، اسلامیات

ضروری ہدایات برائے داخلہ:
1. انٹرویو کے دن والد کی حاضری ضروری ہے، والد کی فوتگی کی صورت میں طالب علم فوتگی سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ کسی قریبی رشتہ دار کو بطور سرپرست پیش کر سکتا ہے.
2. بیان حلفی کو قانونی دستاویز (اسٹامپ پیپر) پر پرنٹ کرنا اور اوتھ کمشنر سے دستخط کروانا لازمی ہے.
3.داخلہ فارم کے ساتھ بیان حلفی، DMC, کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، بیان حلفی اور 3 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کرنا لازمی ہے.
4. کاغذات کی کمی، غیر اخلاقی سرگرمی، نظم و ضبط کی پامالی اور دیگر غیر قانونی و آئینی سرگرمیوں میں ملوث پا کر کسی بھی وقت طالب علم کو ادارہ ہذا سے خارج کیا جا سکتا ہے جس پر والد یا سرپرست کو کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل نہیں ہو گا.
5. داخلہ کمیٹی کا فیصلہ ختمی ہو گا جس پر کسی کو اعتراض کا حق نہیں ہے،

بحکم پرنسپل
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکئ (صوابی)

05/08/2020

تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ کے لیے سکول سے رابطہ کریں

14/03/2020

تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے تمام امتحانات تا حکم ثانی ملتوی کیے ہیں جبکہ تمام تعلیی ادارے بھی 15 روز کے لیے بند کر دیے گیے ہیں. شکریہ

02/03/2020

Pre-board Exam in progress

27/02/2020

Intermediate Pre-Board date sheet 2019-2020

Want your school to be the top-listed School/college in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Tarakai
Swabi