Comments
29/11/2022
سکول ہٰذا کی رسہ کشی (ٹگ آف وار)، فٹبال اور بیڈ منٹن، تینوں مقابلوں میں تحصیل بھی میں اول پوزیشنیں حاصل کرنے پر ٹرافیاں.
انعامی ٹرافیاں دینے کی تقریب ضلعی افسران کی طرف سے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ نگر میں منعقد ہوئی تھی۔
Yes! We are brand. 💕
12/11/2022
Once a fighter always a fighter.
ما شاءاللہ
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سرائے عالمگیر کی آج کی بڑی کامیابی.
سپورٹس مقابلوں میں تحصیل لیول کے فٹبال مقابلے کے فائنل میں سکول ہٰذا کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی اسکول سعادت پور کو 0-3 کے یک طرفہ مقابلے میں ہرا کر تحصیل چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
Yes! We are brand.
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سرائے عالمگیر کا حسب روایت ایک اور اعزاز
سپورٹس مقابلوں میں تحصیل لیول پر بیڈمنٹن ٹیم گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی تحصیل چیمپیئن۔
فٹ بال تحصیل سرائے عالمگیر میں Pool-A کے مقابلہ جات میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
رسہ کشی (ٹَگ آف وار) Pool-A کے مقابلہ جات میں بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پرنسپل ادارہ ہٰذا جناب پرویز احمد چیمہ صاحب کی طرف سے سپورٹس ٹیچرز سمیت جملہ سٹاف کو مبارکباد۔
Yes! We are brand...
💕 Staff Govt. Model High School Sarai Alamgir 💕
خبر غم
نہایت افسوس سے اطلاع دی جاتی ہے کہ باولی خورد کے معروف ٹیچر چودھری عبدالغفور صاحب کی اہلیہ محترمہ (حاضر سروس ٹیچر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کریالہ) قضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے باولی خورد جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
Dated: 07-10-2022
5 اکتوبر 2022 کو میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر میں ہونے والے مقابلوں میں ادارہ ہٰذا کے پوزیشن ہولڈرز طلبا میں پرنسپل محترم پرویز احمد چیمہ صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔
یاد رہے کہ 5 اکتوبر 2022 کو میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر کے زیر اہتمام جناح ہال میں بسلسلہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شہر بھر کے سکولوں سے طلبا نے حصہ لیا جس میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے ایک طالب علم نے مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ دوسرے طالب علم نے مقابلہ حسن قرآت میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ دونوں طلبا کو کیش انعامات کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔
Dated: 05-10-2022
میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر کے زیر اہتمام جناح ہال میں مقابلہ حسن نعت بسلسلہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر سرائے عالمگیر کے مختلف سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے طالب علم احتشام احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل پرویز احمد چیمہ نے احتشام احمد کو داد دی اور چیئرمین اقبال ادبی سوسائٹی محترم زرق زیب صاحب کی ادارے سے محبت اور لگن کو سراہا۔ اس موقع پہ محترم راجہ انور حسین صاحب بھی موجود تھے۔
"اللّٰہ نے مومنوں پر بڑا احسان کیا ہے کہ ان میں انہی میں سے ایک پیغمبر بھیجے۔ جو ان کو اس (خدا) کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں اور پہلے تو یہ لوگ واضح گمراہی میں تھے۔" (آل عمران - 64)
آج سکول ہٰذا میں اقبال ادبی سوسائٹی گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سرائے عالمگیر کے زیر اہتمام شانِ رحمۃ اللعالمین کے سلسلے میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کی گئی۔
Dated: 5 October 2022
*** اقبال ادبی سوسائٹی ***
سرپرست اعلی:
*پرنسپل پرویزاحمد چیمہ*
فوکل پرسن *زرق زیب*
معاونین:
*عطاءالمصطفی*
*نوویز احمد*
*ظہیر جاوید*
*راجا انور*
*یاسر محمود*
*راجا قمر*
*چودھری ارشاد احمد*
*مدثر حسین*
*شاہد اقبال*
Students of Govt. Model High School Sarai Alamgir, wishing their teachers a very Happy Teacher's Day.
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سرائے عالمگیر کے طلبا عالمی یومِ اساتذہ پر اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ۔۔۔۔
Dated: 5 October 2022
سکول ہٰذا کی آج ایک اور کامیابی ۔۔۔۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سرائے عالمگیر کے دو طلباء اسد اور احتشام نے گجرات میں منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلہ برائے حسن قرات اور نعت میں ضلع بھر میں تیسری تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
آج 4 اکتوبر 2022 کو گجرات میں ہونے والے ضلعی لیول مقابلوں میں اسکول کی نمائندگی حسب روایت محترم زرق زیب صاحب نے کی۔ تمام سٹاف ان کو اس محنت اور لگن پر داد پیش کرتا ہے۔
Yes! We are brand.
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سرائے عالمگیر کا ایک اور اعزاز۔
حکومت پنجاب کی طرف سے "ہفتہ شانِ رحمتہ اللعالمین" کے سلسلے میں قرأت و نعت کے مقابلوں میں تحصیل بھر کے مردانہ سکولوں میں اول پوزیشنیں حاصل کر لیں۔
3 اکتوبر 2022 کو ہونے والے تحصیل لیول کے مقابلوں میں تمام مردانہ سکولوں کی طرف سے طلبا نے شرکت کی۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سرائے عالمگیر کے درج ذیل طلبا نے پوزیشنز حاصل کیں:
اسد علی اکبر (کلاس 9).......... قرأت میں فرسٹ پوزیشن
احتشام احمد (کلاس 9).......... نعت میں فرسٹ پوزیشن
ان طلبا کی کامیابی میں خصوصی طور پر محترم زرق زیب صاحب اور محترم راجہ شاہد اقبال صاحب کی محنت و عزم شامل ہے۔
Yes! We are brand.
الحمدللہ۔
اللّٰہ کریم کے فضل سے ذبیح اللہ صفدر کنارہ نے نہم کے امتحان میں 480/505 نمبر حاصل کر کے گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر میں اول پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سرائے عالمگیر جماعت نہم کے شاندار نتائج ۔۔۔۔
بائیولوجی گروپ کے سٹوڈنٹ ذبیح اللّٰہ صفدر نے 505 میں سے 480 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔
معزز_اساتذہ_کرام /طلباء/والدین ....
پنجاب بورڈز نے اپنی پالیسی میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔براہ کرم نوٹ فرما لیں۔
1.پہلے میٹرک کے امتحان میں تین مضامین میں فیل کو مکمل فیل تصور کیا جاتا تھا۔اور طالب علم کو نہم اور دہم دونوں کے سارے پرچے واپس دینا پڑتے تھے۔جبکہ اس بار وہ جتنے بھی مضامین میں فیل ہے وہ ان کا سپلی میں پیپر دے سکتا ہے۔
2.سپلی کا داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2022 ہے۔جو لوگ داخلہ بھیجنا چاہتے ہیں وہ آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ سے داخلہ بھیجیں اور فارمز کا پرنٹ لے کے،حبیب بنک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کرائیں۔ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سے تصدیق کرا کے فارم بورڈ کے پتے پر بھیج دیں۔(پتہ فارم پر درج ہو گا)
3.سپلی کے ایگزامز میں فیل ہونے والے طلبا 2023 سالانہ اور پھر 2023 کے سپلی میں دوبارہ اپنے فیل شدہ پیپر کلئیر کر سکتے ہیں۔البتہ ان تین چانسز میں وہ پیپر کلئیر نہیں کر پاتے تو انہیں نہم دہم کے سارے پرچے واپس دینا ہوں گے۔
4.. سپلی کے امتحانات کو اب second annual exams کا نام دیا گیا ہے۔اب ان میں فریش طلبا یعنی جنہوں نے کبھی نہم دہم کے پیپر نہیں دئیے وہ بھی پیپر دے سکتے ہیں۔
5.سپلی کے پیپرز کا آغاز 10 اکتوبر 2022 سے ہو رہا ہے۔تو جو لوگ داخلہ بھیجنا چاہتے ہیں،بھیج دیں اور ایک ماہ میں اپنی تیاری مکمل کر لیں۔اگر آپ پیپر پیٹرن کو مد نظر رکھ کے تیاری کریں تو ایک ماہ میں باآسانی تیاری کی جا سکتی ہے۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سرائے عالمگیر کے میٹرک کے شاندار نتائج میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم مدثر ابرار(جنہوں نے 1026/1100 نمبر حاصل کیے) اور اس کے والد کے ساتھ ادارے کے کچھ اساتذہ کی تصویری جھلک۔
دائیں سے بائیں: محترم ظہیر جاوید صاحب انگلش ٹیچر، محترم شاہد اقبال صاحب اردو ٹیچر، محترم راجہ انور حسین صاحب انگلش ٹیچر، مدثر ابرار سٹوڈنٹ ، محترم مدثر حسین صاحب فزکس ٹیچر، سٹوڈنٹ کے والد محترم ، محترم انصر علی صاحب سائنس ٹیچر، محترم فرخ اعجاز صاحب انگلش ٹیچر۔
Yes! We are brand. Alhamdulillah...