Al-noorschool.com
We are making sure our student records are updated with your latest contact information!
We urge parents to email us at [email protected]
the following:
Home address
Home phone number
Cell phone numbers (dad/mom/student)
اللہ تعالیٰ کے پاس ایک ’’خزانہ ‘‘ ہے… یہ ’’خزانہ‘‘ انسان کی ہر خواہش پوری کر دیتا ہے…آپ جانتے ہیں… انسان کی خواہشات کتنی ہیں؟ … سات سمندروں سے بھی زیادہ… صحراء کی ریت کے ذرّات سے بھی زیادہ… اسی لئے آپ نے دیکھا ہو گاجن کے پاس سب کچھ ہے وہ بھی… اور چاہتے ہیں… اور خود کو خالی خالی سمجھتے ہیں…
اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کے ہر خزانے کے مالک ہیں…
وَ لِلہِ خَزَائِنُ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضِ
مگر ہم جس خزانے کی بات کر رہے ہیں…وہ ایک خزانہ ہی اتنا بڑا ہے کہ… جس انسان کو مل جائے… اس کی ہر خواہش پوری ہو جاتی ہے… اور اس کا دِل مکمل مطمئن ہو جاتا ہے… آپ ’’ارب پتی‘‘ لوگوں کے پاس جائیں… آپ کو معلوم ہو گا کہ وہ بالکل مطمئن نہیں ہیں… پریشان ہیں، سخت پریشان…
کیونکہ ان کے پاس سب کچھ ہے… اللہ تعالیٰ کا یہ ”خزانہ“ نہیں ہے… یہ ’’خزانہ‘‘ دِل بھرتا ہے… مال بڑھاتا ہے… حسن بڑھاتا ہے… عزت بڑھاتا ہے… شان بڑھاتا ہے… رزق بڑھاتا ہے… سکون بڑھاتا ہے… خوشی بڑھاتا ہے… اور آدمی کو بادشاہوں سے زیادہ… طاقت اور اسباب دِلاتا ہے…
اللہ تعالیٰ کے اس عظیم الشان خزانے کا نام… ’’قناعت‘‘ ہے… یہ خزانہ پورا کا پورا اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہے… اس کا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور مالک نہیں… اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں عطاء فرما دیتے ہیں… اور جسے عطاء فرما دیتے ہیں… اُسے سب کچھ مل جاتا ہے… دنیا کی ہر نعمت اس کے قبضے میں آ جاتی ہے… اس کی آنکھیں سیر ہو جاتی ہیں… اس کا دل سیر ہو جاتا ہے… اور اس کی ہر چیز میں برکت ہو جاتی ہے… ’’قناعت‘‘ کی یہ نعمت اگر دنیا کے کسی بازار میں میسر ہوتی تو… لوگ اربوں کھربوں روپے خرچ کر کے… اس کا ایک ’’قطرہ‘‘ حاصل کرنا اپنی سعادت سمجھتے… مگر ’’قناعت‘‘ کسی بازار میں نہیں ملتی… اسی لئے دنیا کے اکثر مالدار اس سے محروم ہیں… دنیا کے اکثر اِنسان اس سے محروم ہیں… حضرت آقا مدنی ﷺ نے سمجھایا کہ… جو لوگ دنیا کو ہی اپنی فکر بنا لیتے ہیں… اللہ تعالیٰ ان پر چار چیزیں ڈال دیتے ہیں… یہ چار چیزیں مرتے دم تک ان پر مسلط رہتی ہیں…
(۱) ھمّ … یعنی فکرمندی، رنج، پریشانی…
آپ دنیا میں مشغول کسی انسان کو بے فکر، بے غم نہیں دیکھیں گے… بلکہ ان پر ہر دم ہموم و غموم کی کڑوی بارش برستی رہتی ہے…
(۲) شغل… یعنی مصروفیت، مشغولیت…وہ کبھی فارغ نہیں ہوتے… دنیا ان کی مالکن بن جاتی ہے… اور ان کے گلے میں پٹا ڈال کر… کبھی کہاں کھینچتی ہے… اور کبھی کہاں… روایت ہے کہ… دنیا کو حکم دے دیا گیا ہے کہ… جو لوگ اللہ تعالیٰ کی خدمت یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اللہ تعالیٰ کے کام کو اپنی فکر بنا لیں اے دنیا تو ان کی ’’خادمہ‘‘ بن جا… اور جو ’’دنیا ‘‘ کو اپنا مقصود بنا لیں تو اے دنیا تو ان کی ’’مالکن‘‘ بن جا…
(۳) فقر… یعنی محتاجی… انسان جس قدر دنیا دار ہوتا چلا جاتا ہے اسی قدر وہ لوگوں کا محتاج ہوتا چلا جاتا ہے… بادشاہوں سے لے کر زمانے کے مالداروں تک کو دیکھ لیں… جو قناعت سے محروم ہیں… وہ کس کس کے محتاج ہیں… محافظوں سے لے کر … باورچیوں تک کے… وکیلوں سے لے کر ججوں تک کے… انسانوں سے لے کر جانوروں تک کے… ایک ایک قدم پر محتاج…
(۴)امل … یعنی خواہشات ، توقعات ، امیدیں ، منصوبے… جو کبھی پورے نہیں ہوتے ایک کے بعد ایک خواہش… اور ایک کے بعد ایک حسرت…
مگر جسے ”قناعت“ نصیب ہو جائے وہ… بے فکر ہو جاتا ہے… اسے فراغت بھی خوب ملتی ہے…وہ محتاج بھی نہیں ہوتا اور اسے کسی چیز کے نہ ملنے کی حسرت بھی نہیں ہوتی…سبحان اللہ … کتنی خوبصورت اور حسین نعمت ہے… یہ قناعت… مگر اللہ تعالیٰ نے یہ پوری کی پوری اپنے قبضے میں رکھی ہے… دنیا کی اور بہت سے نعمتوں کی طرح… قناعت کی نعمت کا اس دنیا میں کسی کو عارضی مالک نہیں بنایا… البتہ… حضرت آقا مدنی ﷺ نے اپنی امت پر یہ احسان بھی فرمایا کہ…اسے ’’قناعت‘‘ مانگنے کا طریقہ اور سلیقہ سکھا دیا… اور اپنے قول و عمل سے… ’’قناعت‘‘ کی قدر اپنی اُمت کے دل میں بٹھا دی… حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی روایت سے… آپ ﷺ نے اپنی اُمت کو یہ عظیم الشان جامع دعاء سکھائی ہے…
اَللّٰھُمَّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَ اخْلُفْ عَلٰی کُلِّ غَائِبَۃٍ لِّیْ بِخَیْرٍ( مستدرک ، صحیح الاسناد)
اس کے پہلے جملے کا مطلب ہے
یا اللہ مجھے جو کچھ آپ نے عطاء فرمایا ہے اس پر مجھے قناعت عطا ء فرما دیجیے
یعنی اسے میرے لئے کافی فرما دیجئے… اس سے میری ضروریات پوری فرما دیجئے… اس سے مجھے دل کی، نفس کی، روح کی خوشی اور اطمینان عطاء فرما دیجئے … اس سے میری آنکھوں اور دل کو سیرابی عطاء فرما دیجئے… اللہ ، اللہ، اللہ … آج اگر مسلمان اس دعاء کو اپنا لیں تو وہ کتنا عظیم خزانہ پا سکتے ہیں۔
(مضمون: قناعت کی جنت)
12/03/2023
07/11/2020
20/05/2019
Al-noorschool.com
We are making sure our student records are updated with your latest contact information! We urge parents to email us at [email protected]
the following:
Home address
Home phone number
Cell phone numbers (dad/mom/student)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mian Ghulam Rasool Colony Street No 7
Sadiqabad
64350
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 12:30 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |