30/10/2022
🔶سلسلہ احادیث - مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی🔶
🔹حدیث نمبر 14 : دین اسلام کے بنیادی ارکان🔹
حدیث نمبر 14
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَر، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَعَبْدُ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بُنِيَ الإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ، شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ ِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘‘اسلام بنایا گیا ہے پانچ چیزوں پر، ایک تو گواہی دینا اس بات کی کہ کوئی سچا معبود نہیں سوا اللہ کے اور محمدﷺ اس کے بندے ہیں اور اس کے رسول ہیں، دوسرے نماز قائم کرنا، تیسرے زکوٰۃ دینا، چوتھے حج کرنا خانہ کعبہ کا، پانچویں رمضان کے روزے رکھنا’’۔ (صحیح مسلم حدیث نمبر 113)
#حدیث #اہلحدیث #عالمی
15/09/2022
پاکستان کے زیر اہتمام ڈی ائی خان، ڈی جی خان، لیہ، تونسہ، چارسدہ، مالاکنڈ، دیر، سوات، نوشہرہ اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت عالمی کی فلڈ ریلیف ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ فیلڈ میں موجود ہے۔ صوبہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں تک فلڈ ریلیف آپریشن کو وسیع کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ جماعت کی طرف سے بحالی سیلاب زدگان پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1000 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
آئیے آپ بھی فلڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لیجئے، سیلاب زدہ علاقوں تک امدادی سامان، میڈیکل کیمپس اور دیگر ضروریات پہنچانے کیلئے ہماری ٹیم سے رابطہ کیجئے۔
03456857778
03014229191
03338400744
03005948720
03224974618
03344246365
15/09/2022
پاکستان کے زیر اہتمام ڈی ائی خان، ڈی جی خان، لیہ، تونسہ، چارسدہ، مالاکنڈ، دیر، سوات، نوشہرہ اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت عالمی کی فلڈ ریلیف ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ فیلڈ میں موجود ہے۔ صوبہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں تک فلڈ ریلیف آپریشن کو وسیع کیا جارہا ہے۔
آئیے آپ بھی فلڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لیجئے، سیلاب زدہ علاقوں تک امدادی سامان، میڈیکل کیمپس اور دیگر ضروریات پہنچانے کیلئے ہماری ٹیم سے رابطہ کیجئے۔
03456857778
03014229191
03338400744
03005948720
03224974618
03344246365
13/09/2022
#نوشہرہ #خیبرپختونخواہ
مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی و اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی و صوبائی قائدین کا دورہ خیش کیمپ رسالپور۔ متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
04/09/2022
مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی و اہلحدیث یوتھ فورس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ضلع نوشہرہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی پیکجز تقسیم کیے گیے۔
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی خیبرپختونخواہ مولانا فضل الرحمٰن مدنی اور نائب صدر اہلحدیث یوتھ فورس خیبرپختونخواہ مولانا امین اللہ نے امدادی سامان تقسیم کیا۔
24/07/2022
الجامعۃ الاسلامیۃ جی ٹی روڈ پبی میں چھٹیوں کے بعد شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کی کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔
12/07/2022
جڑانوالہ اھل حدیث کے دوافراد کا فرقہ واریت کی بنیاد پربے دردی سے قتل مذہبی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان مدنی
سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان
26/06/2022
غریب، مسکین اور مسافر طلباء تک قربانی کا گوشت پہنچائیں۔
الجامعۃ الاسلامیۃ جی ٹی روڈ پبی
25/05/2022
میں یہ نہیں کہتا کہ میرا سر نہ ملے گا
لیکن میری آنکھوں میں تجھے ڈر نہ ملے گا
23/05/2022
الجامعة الاسلامية جي تى رود ببى بشاور اور اس کی برانچز
1. اسلامک سنٹر پشاور
2. اسلامک سنٹر ایبٹ آباد
3. اسلامک سنٹر حویلیاں
4. مدرسۃ الاسلامیۃ لڑی
میں طلباء و طالبات کیلئے داخلے جاری ہیں۔
شعبہ جات:
1. ناظرہ
2. حفظ القرآن الکریم
3. تفسیر القرآن الکریم
4. تجوید
5. درس نظامی ( دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم، سمسٹرز سسٹم برائے خواتین)
مولانا فضل الرحمان مدنی
مدیر الجامعۃ الاسلامیۃ جی ٹی روڈ پبی و برانچز
02/05/2022
جامع مسجد توحید لڑی میں نماز عید الفطر 07:00 بجے ادا کی جائے گی۔ امامت و خطابت مولانا فضل الرحمان مدنی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی خیبرپختونخواہ فرمائیں گے۔
26/04/2022
الجامعۃ الاسلامیۃ جی ٹی روڈ پبی پشاور
دورہ تفسیر القرآن الکریم کا اختتامی درس ہورہا ہے۔ آخری درس فضیلتہ الشیخ ابو وائل فضل حبیب حفظہ اللہ ارشاد فرمارہے ہیں۔ دورہ تفسیر فضیلتہ الشیخ قاری عبید اللہ حفظہ اللہ مدرس الجامعۃ الاسلامیۃ نے مکمل کیا ہے۔ آخر میں اختتامی دعا فضیلتہ الشیخ فضل الرحمان مدنی حفظہ اللہ مدیر الجامعۃ الاسلامیۃ نے کروائی۔
خواتین کیلئے پردہ کا انتظام موجود تھا بڑی تعداد میں خواتین نے بھی دورہ مکمل کیا۔
25/04/2022
الجامعۃ الاسلامیۃ جی ٹی روڈ پبی پشاور میں 26 اپریل 2022 کو صبح 9 بجے دورہ تفسیر القرآن الکریم کا اختتامی درس ہورہا ہے۔ آخری درس فضیلتہ الشیخ ابو وائل فضل حبیب حفظہ اللہ ارشاد فرمائیں گے۔ دورہ تفسیر فضیلتہ الشیخ قاری عبید اللہ حفظہ اللہ مدرس الجامعۃ الاسلامیۃ نے مکمل کیا ہے۔ آخر میں اختتامی دعا فضیلتہ الشیخ فضل الرحمان مدنی حفظہ اللہ مدیر الجامعۃ الاسلامیۃ کروائیں گے۔
خواتین کیلئے پردہ کا انتظام موجود ہے۔ تمام اہلِ اسلام کو اختتامی درس و دعا میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
23/04/2022
This is what happens in Al-Aqsa Mosque. Where is the Muslim world, Where is OIC, where are Saudia Arabia, Pakistan and Turkey. What is the purpose of 80 lac army of the Muslim World?
آج مسجد الاقصیٰ میں یہ واردات کی گئی۔ کہاں ہے امت مسلمہ، کہاں ہے او آئی سی(OIC) کہاں ہیں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی۔ مسلمان ممالک کی 80 لاکھ فوج کا کیا فائدہ ہے؟
26/03/2022
مدرسۃ الاسلامیۃ و جامع مسجد توحید لڑی (برانچ الجامعۃ الاسلامیۃ جی ٹی روڈ پبی) میں سالانہ بزم ادب و نتیجہ کا پروگرام بتاریخ 27مارچ 2022 بروز اتوار بعد از نماز ظہر منعقد کیا گیا ہے۔ تمام اہلِ اسلام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
21/03/2022
الجامعۃ الاسلامیۃ جی ٹی روڈ پبی پشاور کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ ختم نبوت و دستار فضیلت کانفرنس بروز اتوار بتاریخ 20 مارچ 2022 منعقد کی گئی جس میں صوبہ بھر سے جید علمائے کرام، خطباء و واعظین نے خطاب ارشاد فرمایا۔ الجامعۃ الاسلامیۃ پبی پشاور میں 200 طلباء کرام تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں حفظ، ناظرہ اور تجوید کی کلاسز ہیں، مجموعی طور پر پانچ کلاسز ہیں۔
الجامعۃ الاسلامیۃ کی مزید 4 برانچز ہیں۔
1. اسلامک سنٹر پشاور: تعداد طلباء و طالبات 162
2. اسلامک سنٹر ایبٹ آباد: تعداد طلباء و طالبات 130
3. اسلامک سنٹر حویلیاں : تعداد طلباء و طالبات 100
4. مدرسۃ الاسلامیۃ : تعداد طلباء و طالبات 80
مجموعی طور پر الجامعۃ الاسلامیۃ اور اس کی برانچز میں 672 طلبائے کرام و طالبات فری دینی علوم حاصل کررہی ہیں جن میں مندرجہ ذیل شعبہ جات ہیں
1. ناظرہ،
2. حفظ القرآن الکریم،
3. تجوید،
4. دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کے درس نظامی کے شارٹ کورسز برائے خواتین ہیں۔
اس سال الجامعۃ الاسلامیۃ اور اس کی برانچز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی تعداد 41 ہے اور طالبات کی تعداد 48 ہے۔
کانفرنس و دستار فضیلت طلباء کے موقع پر صوبہ بھر سے جید علمائے کرام و واعظین نے خطابات ارشاد فرمائے، اس کے علاوہ مختلف طبقات زندگی سے عوام الناس نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی محترم جناب محبوب الرحمٰن قریشی تھے,اس کے علاوہ سابق صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالغفور بیگ, محترم جناب غلام نبی سینا صاحب، محترم جناب عنایت الرحمٰن جمیل صاحب، محترم جناب ابوبلال صاحب، محترم جناب طارق صاحب، حاجی گل زمان صاحب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی خیبرپختونخواہ، حاجی شاہ جہاں صاحب صوبائی نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی خیبرپختونخواہ، پروفیسر فضل احد صاحب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی مالاکنڈ، حافظ ظہور الرحمٰن جنرل سیکریٹری اہلحدیث یوتھ فورس خیبرپختونخواہ اور دیگر مشہور و معروف شخصیات موجود تھیں۔
خصوصی خطابات:
فضیلتہ الشیخ عبداللہ سلفی حفظہ اللہ
فضیلتہ الشیخ حافظ نور احمد دین حفظہ اللہ
فضیلتہ الشیخ الدکتور ضیاء الرحمان جمیل حفظہ
فضیلتہ الشیخ پروفیسر فضل احد حفظہ اللہ
محترم جناب محبوب الرحمٰن قریشی صاحب
محترم جناب عبدالغفور بیگ صاحب
محترم جناب غلام نبی سینا صاحب نے کیے
مدیر الجامعۃ الاسلامیۃ فضیلتہ الشیخ فضل الرحمان مدنی حفظہ اللہ نے جامعہ اور اس کی برانچز کا تعارف پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے موقع پر مسجد کا ہال، برآمدہ فل ہونے کی وجہ سے لوگوں نے نماز عصر چمن میں ادا کی۔
پروگرام کے آخر میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی، پوزیشن لینے والے طلبائے کرام کو انعامات سے نوازا گیا، اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کو اعزازی سندیں عطا کی گئیں۔ اور آخر میں دعا کی گئی۔
20/03/2022
دستار فضیلت طلباء و طالبات الجامعہ الاسلامیہ پبی پروگرام جاری ہے