Darulifta Maktab Bayan ul Quran

Darulifta Maktab Bayan ul Quran

Education is the passport to the future, for tomorrow belongs to those who prepare for it today.

Operating as usual

14/01/2023

ان شاء اللہ رٸیل اسٹیٹ کے موضوع پر مساٸل جلد شروع کٸے جاٸنگے۔

17/06/2022
05/04/2022

*رمضان اور حلال روزگار:*
=================
ڈاکٹر عبد الحی عارفی رحمہ اللہ، جو کہ مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے شیخ ومرشد تھے، فرماتے تھے کہ ایسا شخص جو کسی سودی ادارے مثلا بینک، انشورنس کمپنی وغیرہ میں ملازم ہو اور وہ کسی حلال کام کی خواہش رکھتا ہو تو اسے رمضان میں تین کام کرنے چاہیے:

1-وہ اپنے اس ادارے سے ایک مہینے کی چھٹی لے لے۔
2- وہ رمضان کے مہینے کے سحر و افطار اور دوسرے ضروری اخراجات کے لیے کسی سے قرض لے لے۔
3-متبادل حلال روزگار کے لیے پورا رمضان خوب دعائیں کرے۔

حضرت فرماتے تھے ایسے شخص کو ضرور رمضان کے بعد تک متبادل روزگار مل جائے گا۔

04/04/2022

روزے سے متعلق چند طبی مسائل:
==================================
﴿1﴾ روزے کی حالت میں انجکشن یا ڈرپ لگوانا:
روزہ کی حالت میں مریض بوقتِ ضرورت انسولین یا گلوکوز کا انجکشن یا ڈرپ لگوا سکتا ہے، اور اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،کیونکہ انجکشن یا ڈرپ کے ذریعہ جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے وہ مخارقِ اصلیہ یعنی منفذِ اصلی کے راستوں سے نہیں ، بلکہ رگوں یا مسامات کے ذریعہ بدن میں پہنچائی جاتی ہے، جبکہ روزہ فاسد ہونے کیلئے ضروری ہے کہ بدن کے اصلی راستوں مثلاً منہ، ناک وغیرہ کے ذریعہ کوئی چیز حلق، پیٹ یا دماغ کے اندر پہنچے،البتہ بلاوجہ روزے کی حالت میں انجکشن یا ڈرپ لگوانا مکرہ ہے۔(ضابط المفطرات فی مجال التداوي –ص: 21،22)

﴿2﴾ روزے کی حالت میں خون اور شوگر کا ٹیسٹ:
روزہ کی حالت میں خون ٹیسٹ کروانا جائز ہے ،اسی طرح شوگر چیک کروانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا،لیکن جو شخص کمزور ہو اور یہ یقین یا غالب گمان ہو کہ ایسے شخص کے بدن سے خون نکالنے سے کمزوری مزید بڑھ جائیگی یا بیماری پیدا ہوجائیگی جس کی وجہ سے روزہ مکمل کرنا مشکل ہوسکتا ہے تو ایسی حالت میں خون کا ٹیسٹ کروانا مکروہ ہے۔

﴿3﴾ روزے میں انہیلر(Inhaler)کا استعمال:
انہیلر(inhaler)ایک قسم کا پمپ ہے جسے دمہ کے مریض استعمال کرتے ہیں،اس کو منہ میں رکھ کر دبایا جاتا ہے جس سے اس کی دوا براہ راست پھیپھڑوں میں چلی جاتی ہے۔ڈاکٹروں کی تحقیق کے مطابق((inhalerانہیلر کے استعمال کرنے سے صرف ہوا اندر نہیں جاتی،بلکہ اس کے ساتھ دوائی کے ذرات پیٹ کے اندر جاتے ہیں ، اس لئے روزہ کی حالت میں (inhaler)انہیلر کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

﴿4﴾ روزے میں زبان کےنیچے گولی رکھنا:
بلڈ پریشر کے مریض زبان کے نیچے جو گولی رکھتے ہیں اگر اس کے کچھ اجزاء لعاب میں شامل ہو کر حلق میں چلے جاتے ہیں تو اس گولی کے رکھنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اگر اس کا کوئی جزء لعاب میں شامل ہو کر حلق میں نہیں جاتا تو ایسی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
لہٰذا اگر کوئی شخص بلڈ پریشر کا مریض ہو، اور اس مرض کی شدت یا سخت تکلیف کی وجہ سے وہ گولی منہ میں رکھے، اور اس بات کا پورا خیال کرے کہ اس گولی کا کوئی جزء لعاب کے ساتھ مل کر حلق کے اندر نہ جائے تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا، مگر اس صورت میں ضروری ہے کہ جب دوا رکھنے کے بعد مریض کو افاقہ ہو جائے تو اچھی طرح کلی کر کے منہ کو خوب صاف کر لیا جائے تاکہ دوا کا کوئی ذرہ منہ کے اندر نہ رہے، لیکن خیال رہے کہ اگر دوا کا ایک ذرہ بھی حلق میں گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
یاد رہے کہ اگر رمضان میں بلڈ پریشر کے عذر کی وجہ سے مجبوری میں یہ دوا منہ میں رکھی اور اس کے اجزاء حلق میں گئے تو بھی صرف روزے کی قضاء لازم ہو گی، کفارہ لازم نہ ہو گا۔(رجسٹر نقل فتاوی،جامعہ دارالعلوم کراچی)

﴿5﴾ روزے میں آکسیجن لگوانا:
اگر آکسیجن صرف ہَوا پر ہی مشتمل ہو،اس میں کسی قسم کی کوئی دوا یا کوئی اور مادی چیز شامل نہ کی گئی ہو تو اس طرح کے آکسیجن لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،البتہ اگر آکسیجن میں کسی قسم کی کوئی دوا یا کوئی مادی چیز شامل کی گئی ہو جو مریض کے حلق سے نیچے اتر جاتی ہو تو اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا۔

﴿6﴾ روزے کی حالت میں کان دوا ڈالنا:
جدید طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق عام صحت مند آدمی کے کان سے حلق تک کوئی ایساراستہ کھلاہوا نہیں ہے جس سے دوا یا پانی حلق میں براہِ راست خود بخود جاسکے، کیونکہ کان کے آخر میں ایک باریک مگر مضبوط پردہ ہے جس نے حلق یا دماغ کی طرف جانے کا راستہ بند کردیاہے اور عام حالت میں کان میں ڈالی جانے والی کوئی بھی دوا یا غذا حلق تک نہیں پہنچتی، الاّ یہ کہ کسی کے کان کا پردہ پھٹ جائے یا کان کے پردے میں واضح سوراخ ہوجائے ایسی بیماری یا غیر معمولی صورت حال میں دوا اندرونی کان سے حلق کی طرف منتقل ہوسکتی ہے ورنہ نہیں۔
لہٰذا کان کے اندر دوا وغیرہ ڈالنے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا الاّ یہ کہ کسی شخص کے کان کا پردہ پھٹا ہواہو اور وہ دوا وغیرہ اس کے حلق تک پہنچ جائے، اس کے باوجود اگر کوئی شخص قدیم جمہور فقہاء کے قول کے مطابق خود احتیاط کرے اور روزہ کی حالت میں کان اندر دوا ڈالنے کے بجائے افطار کے بعد ڈالے تو اس کے لیے ایسا کرنا بلاشبہ بہتر اور شبہ سے بعید تر ہے۔(رجسٹر نقل فتاوی جامعہ دارالعلوم کراچی)

﴿7﴾ روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا:
آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،اگرچہ اس کا اثر حلق میں محسوس ہو،کیونکہ کئی احادیث میں یہ آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے روزہ کی حالت میں سرمہ لگایاتھا،دوسری وجہ یہ ہے کہ آنکھ میں جو دوا وغیرہ ڈالی جاتی ہے وہ ناک کے اندرونی حصے کے ذریعےحلق تک پہنچتی ہے اور وہ راستہ بہت باریک اور چھوٹا ہے، لہٰذا جس طرح مسام کے ذریعے کوئی چیز جوف تک پہنچ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا اسی طرح آنکھ کے ذریعے دوا وغیرہ ڈالنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

﴿8﴾ روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنا:
روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے قضاء لازم ہوگی۔(الفتاوی الولوالجیہ 1/220)

﴿9﴾ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال:
روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال مکروہ ہے،بشرطیکہ اجزاء حلق سے نیچے نہ جائے ،
کیونکہ اگر کوئی جزؤ حلق سے نیچے جائیگا تواس سے روزہ ٹوٹ جائیگا۔( جواہرالفقہ۵۱۸/۳)

﴿10﴾ روزے میں ویکس(Vicks)کا استعمال:
روزے کی حالت میں ویکس (Vicks) کا استعمال ممنوع نہیں ہے،اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،کیونکہ ویکس کا اثر تو بدن کے اندر تک پہنچتا ہے،لیکن اس کا کوئی جزء یا مادہ نہیں پہنچتا،البتہ ویکس کو گرم پانی میں ڈال کر اس کا بھاپ لیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا۔

﴿11﴾ روزے میں دانت نکلوانا اور مصنوعی دانتوں کا حکم:
روزے کی حالت میں دانت نکلوانے میں کوئی حرج نہیں،بشرطیکہ خون یا دوا حلق سے نیچے نہ چلی جائے،لیکن عام طور پر دانت نکالتے ہوئے مسوڑھوں سے کافی خون آتا ہے اور یہ بھی امکان رہتا ہے کہ خون حلق سے نیچے نہ چلا جائے،اس لیے اگر شدید مجبوری نہ ہو تو روزے کی حالت میں دانت نہ نکلوائے۔
اگر کسی نے مصنوعی دانت لگوائے ہیں تو روزے کی حالت میں ان دانتوں کا منہ کے اندر رہنا ممنوع نہیں ہے،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

﴿12﴾ روزے میں PR یا PV کروانا:
پی آر اور پی وی دونوں معائنے ہیں ،پی آر میں ڈاکٹر اپنی انگلی پر مواد (Lubricant)لگاکر مریض کے مقعد کا معائنہ کرتا ہے ،جبکہ پی وی میں ڈاکٹر عورت کی شرمگاہ(Vagina) میں انگلی ڈال کر معائنہ کرتا ہے،اس میں بھی انگلی پر دوا لگی ہوتی ہے۔
پی آر یا پی وی کرانے سے روزہ ٹوٹ جائےگا ،اس دن کی قضاء لازم ہوگی،لہذا بہتر یہ ہے کہ روزے کی حالت میں ایسا معائنہ نہ کیا جائے۔

﴿13﴾ روزے میں اے سی(A.C)یا فریزر کے بخارات اندر لےجانا:
روزے کی حالت میں قصداً فریزر کے اندر سر ڈال کر ٹھنڈے بخارات کو بذریعہ سانس اندر لے جانے سے روزہ ٹوٹ جائےگا،کیونکہ یہ بخارات باقاعدہ ایک جوہر(پانی)پر مشتمل ہوتے ہیں،البتہ اے سی کی ٹھنڈی ہوا کو سانس میں لینے سے روزہ نہیں ٹوٹےگا،کیونکہ یہ صرف ٹھنڈی ہوا ہے اور کچھ نہیں۔

﴿14﴾ روزے میں ڈیلیسس (Dialysis)کروانا:
جس مریض کے گردے کام کرنا بالکل چھوڑدے تو اس کو مہینے میں دو یا تین مرتبہ ڈیلیسس کرنا پڑتا ہے،جس میں ایک نلکی کے ذریعے جسم کا ساراخون نکال کر اس کو صاف کیا جاتا ہے اور اس میں کیمیائی پاکیزہ اجزاء شامل کیے جاتے ہیں،کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟اس سلسلے میں علماء کی آراء مختلف ہیں،علماء سعودیہ کی رائے یہ ہے کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،جبکہ ہند کے اکثر علماء کی رائے کے مطابق اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،لہذا احتیاط یہی ہے کہ ایسے روزے کی قضاء کرلی جائے۔(فتاوی اللجنہ الدائمہ، وجدید طبی مسائل)

﴿15﴾ معدہ میں کوئی آلہ داخل کرنا:
معدہ کے امراض میں تحقیق کے لیے بعض آلات کو معدہ میں داخل کیا جاتا ہے،ایسے آلات پر اگر کوئی سیال مادہ (liquid)وغیرہ لگایا گیا ہو تو اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا،کیونکہ آلہ پر لگا ہوالیکویڈمعدہ میں رہ جاتا ہے،البتہ اگر ایسے آلہ پر کوئی دوا یا مادہ وغیرہ نہ لگایا گیا ہو تو محض اس آلہ سے روزہ نہیں ٹوٹےگا۔

مفتی ابن امجد ہاشمی
صدر
دارالافتإ مکتب بیان القرآن

26/03/2022
09/09/2021
06/08/2021

Best clip of M***i Taqi Usmani

M***i Taqi Usmani

20/07/2021
Photos from Darulifta Maktab Bayan ul Quran's post 19/06/2021

استادِ محترم متکلم اسلام مولانا الیاس گھمن صاحب کا کلاس جاری۔۔۔۔۔۔9pm to 10pm ۔ ”دورہ تحقیق العقاٸد“

10/06/2021
13/05/2021
25/03/2021

Learn ONLINE QURAN UNDER NOON Academy
Online Branch of Madrassa Maarif-ul-Quran

23/03/2021
تصریف آیات کا مفہوم، مقصد اور حکمت 22/03/2021

تصریف آیات کا مفہوم، مقصد اور حکمت

محترم جاوید احمد غامدی کا 21 مارچ 2021 کو دنیا ٹی وی پر نشر ہونے والا تازہ ترین پروگرام:

”تصریف آیات کا مفہوم، مقصد اور حکمت“
جاوید احمد غامدی

The Meaning, Purpose and Wisdom of Tasreef-e-Ayat
Javed Ahmad Ghamidi

ویڈیو

https://ghamidi.tv/videos/the-meaning-purpose-and-wisdom-of-tasreefeayat-4162

اس پروگرام میں درج سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں:

1۔ قرآن مجید کے ”کتاباً متشاباً“ ہونے سے کیا مراد ہے؟
2۔ قرآن مجید کا کون سا پہلو ہے جس کی مثال دنیا کی دوسری کتابوں میں ملنا مشکل ہے؟
3۔ کیا سورۂ رحمٰن میں ”فبای آلاء ربکما تکذبان“ کے الفاظ ہر جگہ نیا پہلو بیان کر رہے ہیں؟
4۔ قرآن مجید کی تفسیر خود قرآن ہی سے کی جائے، اس اصول کی بنیاد کیا ہے؟
5۔ تزکیہ کو کسی جگہ مقدم رکھا گیا ہے اور کسی جگہ موخر، اس کی وجہ کیا ہے؟
6۔ یہ تصور کیوں پیدا ہو گیا کہ عام آدمی کو براہ راست قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھنا چاہیے؟
7۔ عام آدمی کے لیے قرآن مجید کے ترجمے کی بجائے اس پر مبنی تذکیری لٹریچر زیادہ مفید نہیں؟

تصریف آیات کا مفہوم، مقصد اور حکمت Discussion with Javed Ahmad Ghamidi. A program on Dunya TV Titled “Ilm-o-Hikmat, Ghamidi kay sath” hosted by Muhammad Hassan Ilyas aired on 21-03-2021.

21/03/2021
22/02/2021

___22فروری_____1958_____یوم__وفات__ __امام__الہند___مولاناابوالکلام_آزاد___رحمہ_اللہ💝💗
میں ستاروں کو الفاظ بنا سکتا ہوں اور چاندنی ان کی آواز ہوسکتی ہیں اور اسی طرح صبا میرا لہجہ بن سکتی ہیں۔ہمالیہ کی بلندی میرے خیال کا افق ہوسکتی ہیں اور سمندر کی تہہ میری فکر کا عمق، لیکن تمھارے قدم میرا ساتھ نہیں دیتی شاید تمھارے لغت میں:
"فقدان_ہمت_کا_نام_تقدیر_ہے"
امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد
مفتی ابنِ امجد ہاشمی

14/02/2021
Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Best clip of Mufti Taqi Usmani
اسباق اصول افتإٕ

Location

Category

Telephone

Website

Address

Mardan

Opening Hours

Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00
Other Schools in Mardan (show all)
National model high school toru official National model high school toru official
Mardan, 23300

the best Islamic school in balanced curricular and co-curricular activities

Aspire Grammar School Mardan Campus Aspire Grammar School Mardan Campus
Sudbarg Road, Sheikh Maltoon Town
Mardan, 23200

The role of "AGS" is not only to pursue academic excellence but also to make them productive members

Al saeed public school Fathma -Mardan Al saeed public school Fathma -Mardan
Fathma Mardan
Mardan, 23200

Knowledge about school

Goro ba Goro ba
Mardan

QUAID's UFD Academy Lundkhwar QUAID's UFD Academy Lundkhwar
Mardan

Will learn The World...

The LandMark School Mardan The LandMark School Mardan
Jan Abad Nisatta Road
Mardan

MISSION Groom how to think students with values VISION Be amongst the most

Government Primary School 1 kohi Barmol Government Primary School 1 kohi Barmol
Kohi Barmol
Mardan

rabbe zidnee elmaa

Al elm academy parkho العلم اکیڈمی پرخو Al elm academy parkho العلم اکیڈمی پرخو
اتفاق مارکیٹ قمر آباد روڈ پرخو بازار
Mardan