Ijaz Ali shah Katlang

Ijaz Ali shah Katlang

Only Educational information

Operating as usual

26/08/2023

صوبہ بھر میں سالانہ امتحان دوم نہم و دہم 25 اکتوبر سے شروع ہونگے۔۔

16/08/2023

نہم دہم
سالانہ نتائج 22 اگست 2023 بروز اتوار

16/08/2023

‏اسلامک بینکنگ کیسے چلتی ہے 👇👇

"کسی اسلامک بینک کے ایک شریعہ ایڈوائزر ایک دفعہ گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

پولیس والے نے پوچھا چلان کروں یا 500 چائے پانی کا خرچہ دیں گے؟

مفتی صاحب نے پولیس والے کو بولا کہ جرمانے کی ضرورت نہیں ہے اور رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہوتے ہیں مگر میں اسکا ایک اسلامی حل نکال سکتا ہوں"۔

پولیس والا حیرت سے کھڑا منہ تکتا رہا۔۔

مفتی صاحب نے اپنی گھڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں تمھیں 500 میں بیچتا ہوں۔۔ بولو قبول ہے؟

پولیس والے نے مفتی کو گھور کر دیکھا اور سوچا کہ یہ ہزاروں کی گھڑی مولوی 500 میں بیچ رہا ہے فائدہ میرا ہی ہے۔ یہ سوچتے ہی پولیس والے نے فوراً پیسے نکال کر مولوی کے ہاتھ میں دیے اور بولتا لاؤ دو گھڑی۔

مفتی صاحب مسکرا کر بولے کہ صبر کرو ابھی اسلامی ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہوئی۔ اس ٹرانزیکشن میں گھڑی کے مالک اب تم ہو لیکن استعمال کنندہ میں ہی ہوں۔

پولیس والے کا منہ کھلا رہ گیا!!! مفتی صاحب نے جیب سے ایک 1000 کا نوٹ نکال کر پولیس والے کو پکڑایا اور بولا کہ یہی گھڑی اب میں واپس تم سے خرید رہا ہوں۔ ٹھیک ہے؟

پولیس والے نے پوچھا مفتی صاحب سمجھ نہیں آئی کہ آپ کر کیا رہے ہیں؟

مفتی صاحب نے سمجھایا کہ یہ گھڑی میں نے تم کو 500 میں بیچ کر 1000 میں واپس خرید لی اور عین اسلامی اصولوں کے مطابق حلال خرید و فرخت کا سودا باہمی رضامندی کے ساتھ مکمل کرکے رشوت جیسے حرام کام سے خود بھی بچا اور تم کو بھی بچا لیا۔۔ 🤣🤣🤣"

12/08/2023

میٹرک پاس طلباء متوجہ ہوں ۔۔۔۔۔

Photos from Muft English's post 12/08/2023
09/08/2023
09/08/2023

شیخ الہند مولانا محمود حسن رح کے دست راست
تحریک ریشمی رومال کے عظیم رکن، برطانوی سامراج کے خلاف مزاحمت کا نام حاجی صاحب ترنگزئے رح

09/08/2023

کس کس کو یاد ہے۔۔۔ heart touching scene

09/08/2023

سال 2024 سے نویں اور گیارہوں میں کسی بچے کو فیل نہیں کیاجائیگا۔
تعلیمی بورڈز

09/08/2023

پشاور بورڈ میٹرک رزلٹ 20 اگست کو ہوں گے

30/07/2023

جو لوگ آواز نہیں اٹھاتے وہ اکثر جنازے اٹھاتے ہیں
😭نظام ظلم 😭
😢 باجوڑ 😢

12/07/2023

گورنمنٹ ہائی سکول بابوزئی کاٹلنگ نے میدان مار لیا۔ تکیہ سکاؤٹ کیمپ ایبٹ آباد میں تقریباً+400 بوائے سکاؤٹس میں سے کلاس ہشتم کے محمد صہیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل صاحب اساتذہ کرام اور والدین کو بہت بہت مبارک ہو ۔

27/06/2023

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں پولیس کانسٹیبل گریڈ-7 کے 3941 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان۔ ایٹا کے زیر اہتمام آن لائن رجسٹریشن یکم تا 20 جولائی 2023.

27/06/2023

انا للہ و انا الیہ رجعون ۔۔۔

24/06/2023

تیرہ کروڑ چونتیس لاکھ مالیت کی یہ lexus LX 570 نامی suv سواری اس ملک کے سرکاری افسر کو دی گئی ہے۔۔۔۔ جس ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور جس کے پاس ایل سی کھولنے اور درآمدات کے لیے پیسے نہیں ہے۔ یہ اس محتاج ملک کے سرکاری افسر کی سواری ہے۔۔۔جس کے عوام کو آٹے پر سبسڈی دینے کے بھی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں ۔ کیوں یہ ضروری ہے کہ عوام کے پیسے پر پلنے والی ان جونکوں کو ایسی ہی مہنگی ترین پرتعیش سواریاں دی جائیں۔ کیا عام چھوٹی گاڑیوں سے نوکروں کی شان میں کمی ہوتی ہے ۔
حقیقی انقلاب تب آئے گا، جب عوام سیاسی جماعتوں کی کرسیوں کے لیے نہیں۔۔۔۔۔بلکہ اپنے حق کے لیے آواز اُٹھائیں۔۔۔۔

20/06/2023

آسان لینگویج میں جائز اور حلال لوڈ شیڈنگ کو پرمٹ کہتے ہیں

20/06/2023

*KP Budget summary*
پے اینڈ الاونسز اور پنشن
وفاق کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں پے اینڈ الاونسز ماور پنشن میں اعلان کردہ اضافے مطابق اخراجات کا تخمینہ 35411.254 ملین لگای گیا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہے

ا : صوبائی نگران کابینہ نے گریڈ 1 سے 16 کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد ایڈہاک ریلیف جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد ایڈہاک ریلیف کے اضافے کی منظوری دی ہے

اس اضافے سے آئندہ چار ماہ میں 29677.883 ملین کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے

ب : صوبائی کابینہ نے صوبائی حکومت کے پنشنرز کے پنشن میں 17.5 % کے اضافے کی منظوری دیدی ہے
اس اضافے سے آئندہ چار ماہ کے اخراجات کا تخمینہ 5015.884 ملین روپے لگایا گیا ہے
ج : کابینہ نے صوبائی ملازمین کے سفری الاونس ( ٹریولنگ الاونس ) میں 50% اضافے کی بھی منظوری دیدی ہے
اس اضافے سے آئندہ چار ماہ کے اخراجات کا تخمینہ 133.874 ملین روپے لگایا گیا ہے

د : صوبائی معذور ملازمین کے سپیشل کنوینس الاونس مین 100% کا اضافہ کردیا گیا ہے

ڈ : صوبائی ملازمین کے آرڈرلی الاونس کو 14000 سے بڑھا کر 25000 کردیا گیا ہے

ذ : صوبائی ملازمین کے ڈیپیوٹیشن الاونس میں بھی پچاس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے

ر : سیکرٹریٹ پرفارمنس الاونس میں 100% کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اس اضافے سے آئندہ چار ماہ کیلئے اخراجات کا تخمینہ 517 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

ڑ : کابینہ نے ایگزیکٹیو الاونس کے او ایس ڈی افسران تک توسیع اور اجرا کی بھی منظوری دیدی ہے
ل : مزدور کی کم سے کم ماہانہ اُجرت 26000 بڑھا کر 32000 کردی گئی ہے

م : محکمہ پولیس اور جیل خانہ جات ملازمین کا ماہانہ راشن الاونس 681 سے بڑھا کر 1000 کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے

19/06/2023

سامان سے لدا ھوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ھواؤں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ھلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ھیں۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ھو، وھی پھینک دیں گے۔ جہاز کا ‏زیادہ تر لوڈ ایک ھی تاجر کا تھا۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں؟ سب کے مال میں سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ھیں۔

انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ اسے اپنی ھلاکت کا یقین ھو گیا، جب ‏ھوش آیا تو کیا دیکھتا ھے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ھے۔

یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا۔ اپنی سانسیں بحال کیں. وھاں پڑی لکڑیوں کو جمع کرکے سر چھپانے کیلئے ایک جھونپڑی سی بنائی. اگلے روز اسے کچھ خرگوش بھی نظر آئے۔ ان کا شکار کرکے گزر ‏بسر کرتا رھا۔ ایک دن ایسا ھوا کہ وہ کھانا پکا رھا تھا کہ اس کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی۔

اس نے بہت کوشش کی، مگر آگ پر قابو نہ پا سکا۔ اس نے زور سے پکارنا شروع کیا، تو نے مجھے سمندر میں پھینک دیا۔ میرا سارا سامان غرق ھو گیا۔ اب یہی جھونپڑی تھی میری کل کائنات، اسے بھی جلا کر راکھ کر ‏دیا۔ اب میں کیا کروں؟ یہ شکوہ کرکے وہ خالی پیٹ سو گیا۔

صبح جاگا تو عجیب منظر تھا۔ دیکھا کہ ایک کشتی ساحل پر لگی ھے اور ملاح اسے لینے آئے ھیں۔ اس نے ملاحوں سے پوچھا کہ تمہیں میرے بارے میں کیسے پتہ چلا؟ انہوں نے جو جواب دیا، اس سے تاجر حیران رہ گیا۔ ملاحوں نے کہا کہ ھمیں ‏پتہ تھا کہ یہ جزیرہ غیر آباد ھے لیکن دور سے دھواں اٹھتا ھوا نظر آیا تو سمجھے شاید کوئی یہاں پھنسا ھوا ھے جسے بچانا چاھئے۔ اس لئے ھن تمہارے پاس آئے۔ پھر تاجر نے اپنے پورا قصہ سنایا تو ملاحوں نے یہ کہہ کر اسے مزید حیران کر دیا کہ جس جہاز سے تمہیں سمندر میں پھینکا گیا، وہ آگے ‏جا کر غرق ھوگیا۔

یہ سن کر تاجر سجدے میں گر گیا، رب کا شکر ادا کرنے لگا اور کہا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے مجھے بچانے کیلئے تاجروں کے ہاتھوں سمندر میں پھنکوایا۔ اپنے بندوں کے بارے میں وہی زیادہ جاننے والا ہے۔

حالات جتنے بھی ‏سخت ہو جائیں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ ہر حال میں اپنے رب پر بھروسہ رکھئے۔.

Subhan Allah ❤️

Photos from Medical info's post 18/06/2023
17/06/2023

یہ بچہ جو کل سے غائب تھا وہ اللہ کے فضل سے مل گیا ہے الحمدللہ۔

Photos from Medical info's post 17/06/2023

For medical technicians

16/06/2023

اگر آپکا پڑوسی دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا اہل تشیع ہے تو اُسکا حساب وہ خود دے گالیکن اگر وہ بھوکا مر گیا تو حساب آپکو دینا پڑے گا

16/06/2023

ٹیچنگ ٹیکنیکس کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ پرائمری سے لے کر یونیورسٹی تک کی تعلیمی زندگی میں ہر ایک شخص کے تقریبا سو 100 اساتذہ کرام آتے ہیں تو ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے تمام اساتذہ کرام کے نام لکھیں۔

شرکاء نے جب اپنے اساتذہ کرام کے نام لکھیں تو ان میں سے ایک نے سب سے زیادہ 31 نام لکھے باقی شرکاء 13، 14 سے آگے نہ بڑھ سکے۔

اب اگر ہم سب سے زیادہ یعنی 31 کو دیکھ لیں تو کم سے کم 69 اساتذہ ایسے ہیں جن کے نام کسی کو یاد نہیں ہے ۔

پتہ ہے کیوں ؟
اچھے اساتذہ کے جو خوبیاں ہیں۔ چاہے وہ
1۔ وقت پرآنا ہو۔
2۔ احساسِ ذمہ داری ہو۔
3۔ پیشہ ورانہ مہارت ہو۔
4۔ اپنے مضامین پر عبور ہو۔
5۔ علم بہت زیادہ ہو۔
6۔ اچھے ٹیکنیکس جانتا ہو۔
7۔ خوش لباس ہو۔
8۔ صفائی پسند ہو۔
9۔ خوش گفتار ہو۔
10۔ اپنے شاگردوں کو واقعی کامیاب دیکھنا چاہتا ہو۔
وغیرہ
یہ ایسے خوبیاں ہیں جو انسانوں کے ذہنوں پر نقش چھوڑ جاتے ہیں ، باقی ذہنوں سے اتر جاتے ہیں اور ان کا ذہنوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔

اس لئے اساتذہ کو چاہیے کہ ایسے کام کریں جو اپنے شاگردوں کے ذہنوں پر ہمیشہ کے لئے اثر چھوڑ جائے۔ اس کے لئے کوشش کرنی چاہیئے کہ اپنی علم کو بڑھائے، طریقہ کار کو اچھا بنائے، اپنے کام میں خلوص پیدا کریں۔

تبھی اصل کامیابی ممکن ہے۔

16/06/2023

کیا استاد ڈاکو ھیں۔ پہلے یہ پڑھ لیں پھر فیصلہ کریں۔
1. کسی استاد کا بحریہ ٹاؤن میں گھر نہیں ھے
2. کسی استاد کا نیب میں کیس نہیں ھے
3. کسی استاد کے غیر ملکی چھپے اثاثے نہیں ھیں۔
4. ریٹائرمنٹ پر حج کرنے کی حسرت ھر استاد کے دل میں ھے جو بعض پوری کرنے سے پہلے مر جاتے ہیں۔ بچوں کی شادی اور ایک چھوٹا سا گھر بنا لینے پر استاد پھولے نہیں سماتا۔ ساری کیمونٹی مبارک دینے آ رھی ھوتی ھے۔
5. 90 فیصد اساتذہ کے گھر 5 یا دس مرلے کے ہیں۔ یا کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔
6. صبح سویرے سب سکول کالج پورے ٹائم پر کھلتے ہیں۔ کوئی سکول لیٹ نہیں کھلتا۔ پورے وقت پر آپ کے بچوں کو باحفاظت اپنے والدین کے حوالے کرتے ہیں۔
7. آپ کے شرارتی بچوں کو جن سے خود والدین پریشان ھوتے ہیں اساتذہ محبت اور شفقت سے کام کا بنانے والے استاد ہیں۔
8. کسی اچھا نہ پڑھانے والے استاد کے پاس لوگ منت نہیں کرتے کہ ھمارے بچے کو ایکسٹرا ٹائم دے دیں۔ ھمیشہ لائق ٹیچر کے پیچھے دنیا بھاگ رھی ھوتی ھے کہ ایکسٹرا ٹائم دے دیں۔ ٹیوشن پڑھا دیں۔ پھر وہ استاد اپنے گھر اور بچوں کے ٹائم میں سے اپنا ٹائم بچوں کو ایکسٹرا دیتا ھے۔
9. عزت دار لوگ اپنے اساتذہ کی عزت کرتے ہیں۔
10. اساتذہ کی لسٹ نکلوائیں سعودی عرب کے علاوہ ان لوگوں نے کوئی فارن ٹرپ نہیں لگایا۔ یہ ساری زندگی سائیکل سے بائک اور بائک سے ایک گاڑی تک مشکل سے پہنچتے ہیں۔
11. حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے قول کا مفہوم ھے کہ جس نے مجھے ایک لفظ پڑھایا وہ میرا آقا ٹھہرایا ۔

16/06/2023

خیبرپختونخوا
صوبائی بجٹ20 جون کوشام 4 بجے پیش کیاجائے گاتنخواہوں میں %30 اور%35 اضافہ ہوگا
چیف سیکرٹری KP

16/06/2023

Like My page

10/06/2023

د حافظ عمران صاحب مور صاحبہ وفات شوے دہ نن گیارہ بجے بہ ئے پہ چک بلندے زڑہ مقبرہ کے جنازہ ادا کیگی۔۔

04/06/2023

ہزاروں محفلیں ہوں گی ہزاروں کارواں ہونگے
نگاہیں ہم کو ڈھونڈیں گی نہ جانیں ہم کہاں ہوں گے

Photos from Ijaz Ali shah Katlang's post 16/04/2023

پیپر مارکنگ کے حوالے سے معلومات ۔۔۔

Photos from Ijaz Ali shah Katlang's post 16/04/2023

خاص طور پر اساتذہ کرام کے لئے۔۔۔

10/04/2023

⚽️✌
Chief guest Haji Khalid gul (social worker)

27/03/2023

خیبرپختونخوا میں میٹرک سالانہ امتحانات 2023ء کا آغاز 28 اپریل 2023ء سے ہوگا۔ مختلف تعلیمی بورڈز نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دیا۔

Photos from GHS Babuzai Katlang Mardan's post 01/03/2023

کلاس نہم اور دہم کی تیاری ایک منفرد انداز میں جاری ہے۔۔ GHS Babozai katlang Mardan

Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

گورنمنٹ مڈل سکول عالم گنج کے چمکتے ستارے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل مردان جناب ذوالفقار الملک صاحب کی موجودگی میں ملی نغم...
اے وطن تو سدا مسکراتا رہے۔۔ ذوالقرنین کلاس ہفتم
سر زمین وطن حق کی تصویر ہےپاکستان ذندہ باد دل کی تو قیر ہےشاہین اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔۔۔ ضلع میں تیسری پوزی...
Without sound system.. practice for district final...
Practice for district final ... Zulqarnain and his group
پشتو ملی نغمہ ۔۔۔۔۔ جی ایم ایس عالم گنج مردان
یہ ہے گورنمنٹ مڈل سکول عالم گنج کا چمکتا ستارہ۔۔۔عدیل شاہ تحصیل لیول تقریری مقابلے کے دوران۔۔۔۔
گورنمنٹ مڈل سکول عالم گنج کامیابی کی طرف رواں دواں۔۔ تحصیل رستم کو ملی نغمہ میں شکست دے کر ضلعی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
گورنمنٹ مڈل سکول عالم گنج کا اعزاز ۔ تین ٹاپ پوزیشنز تین سیکنڈ اور ایک ترڈ پوزیشن ۔۔
گورنمنٹ مڈل سکول عالم گنج کا درخشندہ ستارہ ۔ عدیل شاہ کلاس ہفتم
سالانہ ضلعی ادبی مقابلوں کے لئے تیاریاں۔۔۔۔
سالانہ ضلعی ادبی مقابلوں کے لئے تیاریاں شروع۔۔۔

Location

Category

Website

Address

Mardan
Other Education in Mardan (show all)
Unity of KP Teachers Unity of KP Teachers
Mardan

A.O.A This is a platform for All TEACHERS Of all cadres(SST,CT,PET,AT,TT,DM,PST,QARI) of all badges

Nmdcat 2023 Nmdcat 2023
Toru Mardan
Mardan

I am a medical student in BKMC MARDAN

The educators Takht bhai Campus The educators Takht bhai Campus
Sadar Colony
Mardan, 2300

The educators campus takht bhai

Ibad Biology Ibad Biology
Mardan

The official page of "Ibad Biology" YouTube channel. You will find free video lectures about various

Department of food science & technology-AWKUM Department of food science & technology-AWKUM
Mardan

Food science and technology

Soil & Water Testing Laboratory MFSC Mardan Soil & Water Testing Laboratory MFSC Mardan
Mardan

https://youtube.com/channel/UCpGg6jZkMvvP8sia7-FUJgw

Telawat_e_Quran Telawat_e_Quran
Kaghan
Mardan

Like and share our new page

Muhammad Riaz Muhammad Riaz
Tabeban Mahala
Mardan

madical student

Critical Reading Circle Critical Reading Circle
Mardan

We are a group of reading/book lovers located in Mardan, dedicated to fostering learning through lit

asifkhanmrd6 asifkhanmrd6
Mardan

PATHAN

Test Your English Grammar Test Your English Grammar
Mardan

Learning english

Chemistry With Muhammad Ibrahim - MI Chem Chemistry With Muhammad Ibrahim - MI Chem
𝐆𝐨𝐯𝐭 𝐃𝐞𝐠𝐫𝐞𝐞 𝐂𝐨𝐥𝐥𝐞𝐠𝐞 𝐍𝐨. 𝟐
Mardan

"""To The point Chemistry""" ETEA/MDCAT/KPPSC/PPSC/FPSC NAT G*T JEE IIT MDCAT