08/04/2024
دی کڈز کئیر سکول قمبر سوات کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ 9 اپریل سے 14 اپریل تک سکول عید الفطر کی خوشیوں اور فرحت میں شریک ہوگا۔ اس دوران، سکول بند رہے گا اور بچوں کو استراحت اور خوشیوں کا وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تعطیلات بچوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی اور وہ نیا طاقتور دل، تازہ دماغ اور خوشیوں سے بھر پور واپس آئیں گے۔ عید کی خوشیوں کے دوران، خاندانی اور دوستانی تعلقات کو مزید مضبوط کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں۔ محترم والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی حفاظت، ان کے تعلیمی اور روحانی ترقی کیلئے اپنا کام جاری رکھیں - عید مبارک!
14/04/2023
An American while counselling students in KCS about Islam 🇵🇰
21/04/2022
خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس میں 6948 آسامیوں کی منظوری دے دی، نوجوان اور خاص طور پر خواتین کے لیے فورس کا حصہ بننے کا موقع۔
آج ہی اپلائی کرے- اپلائی کا لنک 🔝 :: https://etea.online/
27/02/2021
Admissions notice for new session 2021 💖
09/11/2019
ہم آج محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے پیدائش کے دن کے موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور اہلیان وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتے ہیں اوردعا کرتے ہیں کہ ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں، آمین۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ آپ ﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا۔ آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔ آپﷺنے دوسرے مذہب کے قوانین کو اس زمانہ میں تسلیم کیا جب ان کو تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف انہیں تسلیم کیا بلکہ ان پر عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا۔ جس میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی۔ ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اُس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔
تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔ رسول اکرم ﷺ اور خلفائے راشد ین نے پہلی صدی ہجری کے اوائل میں اس تصور کو عملی جامہ پہنایا۔ آج کی مہذب و تر قی یافتہ دنیا میں فلاحی ریاست کا جو اعلی سے اعلی تصور ہے وہ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے آج سے چودہ سو سال قبل اس دور کے جاہلیت اورزوال پزیر انسانی معاشرے میں ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھا دیا مزید بر آں اس اہم فیصلے کو خلفائے راشدین نے عدل و مساوات کی بنیاد پر چار چاند لگائے جو تاریخ عالم کا ایک سنہری باب ہے۔ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ کی بھلائی نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کی فلاح و بہبود تھا۔ یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے اور اپنے روز وشب کو تعلیمات بنو یﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
27/10/2019
قران مجید کے مختصر پیغام۔ ایک مرتبہ ضرور پڑھیں اور عمل کرنے کی کو شیش کریں۔ شکریہ