The Creative School - TCS

The Creative School - TCS

Share

At The Creative School, the world is our classroom. Our approach to education is hands-on, activity.

Operating as usual

27/01/2025

🌙 *School Closed Tomorrow for Shab-e-Mairaj* 🌙

Dear Parents,
The school will remain *closed* tomorrow *28 January 2025* , to honour *Shab-e-Mairaj-un- Nabiﷺ* , the holy night of our beloved Prophet *Muhammad ﷺ* miraculous journey.

*Classes will resume the next day.*

Best Regards,
*TCS*

01/01/2025

🎉 Happy New Year 2025! 🎉

A new year means new opportunities, fresh beginnings, and endless possibilities. Let’s step into 2025 with hope in our hearts, goals in our minds, and kindness in our actions.

Wishing everyone a year filled with joy, love, success, and unforgettable moments! Here’s to making 2025 our best year yet. 🥂✨

Photos from The Creative School - TCS's post 13/12/2024

الحمدللہ! پہلے مرحلے میں ابتدائی کلاسز میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں بہت جلد کے جی اور اول جماعت میں بھی ناظرہ کلاسز کا اجرا کیا جائے گا، تاکہ طلبہ ابتدائی عمر سے ہی قرآن مجید کی تعلیمات سے روشناس ہو سکیں۔
آپ کی دعاؤں اور تعاون کا طلبگار۔
دی کریئٹیو اسکول شیرشاہ

13/12/2024
13/12/2024

✨ Word Building Fun at The Creative School! ✨

Today, our little learners at The Creative School showcased their creativity and language skills in a fun Word Building Activity! 🧠🌟

From arranging letters to creating meaningful words, the kids explored the magic of language while boosting their vocabulary, confidence, and imagination. Watching them light up with excitement was truly heartwarming! 💡💬

📚 At The Creative School, we believe in learning through play and nurturing young minds to think, create, and express freely.

💭 Share your thoughts or favorite word-building activities in the comments—we’d love to hear from you!

13/12/2024

Winter activity by class Kindergarten (KG) students.

This is a lovely and creative activity! Using a handprint to create a tree design and decorating it with cotton balls to mimic snow perfectly captures the winter theme. It’s a simple yet engaging craft for kindergarten students to enhance their creativity and fine motor skills. Great job on this winter sheet activity!

13/12/2024

Successful PTM and Mid-Term Results at The Creative School

We are thrilled to share that The Creative School successfully hosted a Parent-Teacher Meeting at the end of November, where mid-term exam results were shared with parents. The event provided an excellent opportunity for teachers and parents to come together, discuss students’ progress, and celebrate their achievements.

We are proud of our students for their hard work and determination during the exams and grateful to the parents for their unwavering support. Together, we are shaping a brighter future for our learners!

13/12/2024

جدید دنیا کے چھوٹے بچّوں کے تعلیمی نظام میں اصلاح کے لیے یہ چیزیں اختیار کرنی چاہیئے:
۱۔ ایک استاد زیادہ سے زیادہ دس پندرہ بچّوں کو پڑھائے تاکہ سب کو توجہ مل سکے۔ سب کی شکلیں، چہرے اور نفسیات کو یاد رکھا جاسکے۔
۲۔ نصاب کم ہو مگر جتنا بھی ہو، ایسا ہو کہ اس کو پڑھایا بھی جاسکے اور اس سے فائدہ بھی ہو۔
۳۔ بچّے کو مدد حاصل کرنے سے رُوکا نہ جائے خواہ استاد سے ہو اس جیسے طالبِ علموں سے ہو۔
۴۔ مارکس کا کوئی تصور کم از کم بچّوں کے ابتدائی سالوں میں بالکل نہ ہو جب دماغ حساس ہوتے، ذرا سی پریشانی دماغ پر سوار ہوسکتی ہے۔
۵۔ امتحانات کی تیاری کوئی چیز نہیں، نہ امتحانات کا کوئی دن ہونا چاہیئے۔ ایک دن پہلے اتنا سارا اسٹریس لینے پر مجبور کرنا اور پھر اس اسٹریس کو کاغذ پر نکلوانا بہت ظلم ہے۔ جب ایک استاد پڑھائے، تب ہی تھوڑا بہت امتحان لے لے اور اپنی آسانی کے لیے لے تاکہ احاطہ کرسکے۔
۶۔ امتحانات کی تحریری شکل، سماعی شکل یا کوئی بھی شکل کم اہمیت کی حامل نہیں۔ مختلف طریقوں سے انسانی دماغ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۷۔ نہ زیادہ لکھوایا جائے، نہ زیادہ کتابیں خریدوائی جائیں۔ بھاری بستے چھوٹے چھوٹے بچّے اٹھا کر لے کر جاتے ہیں، خدا جانے یہ کیسی انسانیت ہے!
۸۔ پہلی دوسری جماعت اور اس طرح کی ابتدائی تعلیم میں ایک یا دو اساتذہ ایک جماعت کاے ہونے چاہیئے۔ اگر نصاب کم ہوگا اور آسان ہوگا، پڑھا ایک ہی شخص بہت سکتا ہے۔ یہ ذہنی طور پر ایک آسانی اور سہولت کا احساس پیدا کرتا ہے۔
۹۔ انسانی دماغ کے لیے آرام ضروری ہے۔ ایک گھنٹے مستقل پڑھانے کا تو سوال ہی نہیں ہونا چاہیئے۔ ایک بریک نہیں، کئی بریک ہونے چاہیئے۔
۱۰۔ یونیفارم (uniform) جیسی کسی بھی چیز کو ختم کردیا جائے۔ یہ غیر ضروری چیز ہے اور بہت سے ممالک میں ہے بھی نہیں۔
اگرچہ بڑوں کے لیے بھی نظامِ تعلیم قابلِ اصلاح ہے مگر بچّے زیادہ حسّاس ہوتے ہیں۔ وہ زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کی کسی فطری جبلت، خواہش اور نفسیاتی کیفیت کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار معاشرے کو تو کم از کم بالکل نہیں بننا چاہیئے۔ اس عمر میں پڑھ کر کچھ یاد کرنا نہیں ہوتا۔ کچھ یاد ہو، نہ ہو۔ سرسری سا بھی یاد ہو، فرق نہیں پڑتا۔ بس اپنی ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا بچّوں کو آنا چاہیئے۔ اس پر ان کو ناز ہونا چاہیئے، اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ ان کے پاس یہ ذہنی صلاحیتیں ہیں جس کو مختلف طرح وہ استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ بہت بڑے معرکے عبور کرنے کی عمر ہے بھی نہیں۔
سر وقاص سعید
پرنسپل
دی کریئٹیو اسکول شیرشاہ
0345-2553868

26/11/2024

محترم والدین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمداللہ
اللّہ کے فضل و کرم سے اسکول ھذا میں مرحلہ وار ناظرہ قرآن و قاعدہ کے پیریڈ کی ترتیب شروع کی جا رہی ہے۔
پہلے مرحلے میں پیر (Monday) سے کلاس پری نرسری اور نرسری میں ناظرہ کی کلاس شروع کی جا رہی ہے۔۔۔ جس کے لئے والدین اپنے بچوں کو جمیعت کا قاعدہ لے کر دیں گے۔
جزاک اللّہ
سر وقاص سعید
پرنسپل
دی کریئٹیو اسکول شیرشاہ
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں۔
0345-2553868

13/11/2024

راحمہ 7 سال کی ہنس مکھ بچی تھی اور اپنے گھر کے قریب گورنمنٹ سکول میں تیسری جماعت کی ذہین طالبہ تھی۔ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہونے کی حیثیت سے لاڈلی اور عزیز بھی تھی۔
گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے سے ایک روز پہلے کی بات ہے۔ آخری پیریڈ تھا۔ اور چھٹی ہونے میں دس منٹ باقی تھے۔ استانی صاحبہ اپنے رعب کے ساتھ کھڑی تھیں اور بورڈ پر تیزی سے ہاتھ چلا رہی تھیں۔ بچے خاموشی سے لکھنے میں مصروف تھے۔ راحمہ کو رفع حاجت پیش آئی۔ جب بات کنٹرول سے نکلی تو اس نے استانی کو پکارا۔ استانی نے مڑ کر دیکھا تو راحمہ فقط اپنی چھوٹی انگلی ہی اٹھا پائی۔
استانی نے جانے کی اجازت دی تو وہ گویا دوڑتی ہوئی سکول کے پچھلی طرف بنے واشرومز میں چلی گئی۔
ابھی اسے گئے چند ہی لمحے ہوئے تھے کہ چھٹی کی گھنٹی بج اٹھی۔ وہ رفع حاجت سے فراغت کے بعد اٹھی اور دروازے کو باہر دھکیلا، مگر یہ کیا۔۔۔ دروازہ باہر سے بند تھا۔ راحمہ نے دوبارہ دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر سب بے سود۔ کوئی شرارتاً دروازہ باہر سے بند کر گیا تھا۔ خوف کے مارے راحمہ چلائی مگر اس کی آواز بند دروازے، اور چھٹی کی خوشی میں چیختے چلاتے گھروں کو جاتے بچوں کی آوازوں میں دب گئی۔

دوسری طرف راحمہ جب وقت پر گھر نہ پہنچی تو اس کے ماں باپ کو فکر ہوئی۔
راحمہ کے ماں باپ نے اپنے طور پر ہر جگہ اسے ڈھونڈا۔ اس کی سہیلیوں کے گھروں میں معلوم کیا۔ پولیس میں رپورٹ لکھوادی گئی، اس کی استانیوں تک رسائی حاصل کی گئی۔ پولیس اور سکول کی پرنسپل کے ہمراہ ماں باپ نے تلاش کے لئے سکول کھلوایا۔
جبکہ اسکول کی پرنسپل اس بات کے شدید خلاف تھی۔ اور اس بات پر بضد تھی کہ بچی کسی سہیلی کی طرف یا ماں باپ کی کسی بات سے خفا ہو ک کسی عزیز کے گھر چلی گئی ہوگی۔

بہرحال چوکیدار اور پرنسپل کی نگرانی میں سکول کی تلاشی دلوا دی گئی۔ ماں باپ اور دیگر لوگوں نے راحمہ کا نام پکار پکار کر اسے پورے سکول میں تلاش کیا۔ مگر سکول کے واشرومز تک کسی کا دھیان نہیں گیا۔ نہ ہی چوکیدار نے اس طرف راہنمائی کی۔ جانے خدا ننھی راحمہ تب تک دروازہ پر ٹکریں مار مار کر بے ہوش ہو گئی ہو۔۔۔ اسے پتہ ہی نہ چلا ہوگا کہ اس کے ماں باپ اسے سکول میں تلاش کرنے آئے ہوئے ہیں۔

وہ دن گزرا۔ اگلے دن سے یوں بھی تین ماہ کی چھٹیاں شروع ہو چکی تھیں۔
سکول 3 ماہ کے لئے بند ہو چکا تھا۔
پولیس بچی تلاش کرنے میں ناکام رہی۔ یوں معاملہ دب گیا۔

وہ ایک روشن صبح تھی۔ بچے 3 ماہ کی چھٹیاں گزار کر سکول میں ایک دوسرے سے گلے مل رہے تھے۔ استانیاں ہنسی مذاق میں مصروف تھیں گویا عید کا دن ہو۔ ایسے میں پرنسپل کی نگرانی میں سکول کی آیا بند کمرے، کچن اور واشروم کے تالے کھلوا رہی تھی۔ واشروم کے دروازے پر پہنچ کر ایک لمحے کو دونوں رک گئیں۔ بے شمار چیونٹیاں قطار در قطار دروازے کے نیچے سے آجا رہی تھیں۔ اتنی بہت سی چیونٹیاں دیکھ کر پرنسپل گھبراگئی۔ آیا نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا تو اس نے جو منظردیکھا۔ اسے ابکائی آگئی۔
اندر ایک 7 8 سال کی بچی کے جسم کی لاش پڑی تھی جسے کافی حد تک چیونٹیاں کھا چکی تھیں۔ کہیں کہیں گوشت پوست باقی تھا جبکہ کافی جگہ سے ڈھانچے کی ہڈیاں دکھائی دے رہی تھیں۔ جبکہ چہرہ بھی گل سر چکا تھا۔ پہچاننا مشکل تھا۔
پرنسپل کو راحمہ یاد آگئی۔
اس کے ماں باپ کو بلوایا گیا۔
فوراً پولیس بھی پہنچ گئی۔
ماں باپ تو ماننے کو تیار ہی نہ تھے کہ یہ راحمہ ہے۔
مگر اس کے سکول بیگ، کپڑوں اور کتابوں پر لکھے نام اور لکھائی سے پہچان لیا گیا کہ وہ ننھی راحمہ ہی تھی۔
جہاں راحمہ کی لاش ملی تھی وہاں واشروم کی دیوار پر پینسل سے کچھ جملے تحریر تھے۔ بہت غور کے بعد وہ پڑھے گئے۔
لکھا تھا:
" ماما بابا دروازہ کھولیں۔ مجھے آپ کے پاس آنا ہے "
" یہاں بہت اندھیرا ہے مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے "
مجھے بھوک لگ رہی ہے ماما مجھے کھانا لا دیں "

جس وقت پڑھنے والے نے یہ جملے دہرائے۔ راحمہ کی ماں غم سے نڈھال ہو کر غشی سے زمین پر جس پڑی۔ باپ بے سروساماں آسمان کو تکنے لگا۔ عین اسی وقت سکول کی پرنسپل کی آنکھ سے دو آنسو نکل کر گال پر لڑھک گئے۔ مگر اب ان آنسوؤں کی کیا وقعت۔۔ اسے وہ وقت ضرور یاد آیا ہوگا جب راحمہ کی تلاش میں آنے والے اس کے ماں باپ کی مدد کرنے سے اس نے صاف انکار کر دیا تھا اور سکول کی تلاشی لینے کی مخالفت کی تھی۔
پولیس کی از سرِ نو چھان بین کے دوران سکول کی پرنسپل سے لے کر چوکیدار تک ہر کوئی الزام دوسرے پر ڈالتا رہا۔ کسی نے ذمہ داری لینا گوارا نہیں کیا۔

پولیس کی ایف آئی آر کے بعد پرنسپل کا تو سکول سے تبادلہ ہوگیا۔ مگر بہت سارے سوال ہیں جن کا جواب نہیں ہے،،،
کیا سکول کی پرنسپل کے تبادلے سے راحمہ واپس آجائے گی؟
آخر راحمہ کا کیا قصور تھا؟
کیا اس بچی کا قصور یہ تھا کہ چھٹی کے وقت وہ اپنی حاجت پر کنٹرول نہ رکھ پائی؟
راحمہ کے ماں پاب اپنی لاڈلی اکلوتی ننھی جان کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟
عموماً سکول بند ہونے کے بعد چوکیدار یا متعلقہ عملے کی ڈیوٹی ہوتی ہے کہ وہ واشروم، کچن، اسٹور وغیرہ چیک کرتے ہیں پھر دروازے لاک کرتے ہیں۔ لیکن یہاں چوکیدار یا متعلقہ عملے نے قصوروار پرنسپل کو ٹھہرایا کہ انہوں نے کبھی ایسا کرنے کو کہا ہی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔

اگر سکول کالج کے اساتذہ میری یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو ان سے ایک مؤدبانہ گزارش ہے کہ چھٹی کے بعد چوکیدار،سکول کی آیا کے ہمراہ ایک بار ضرور بند دروازوں کو کھلوا کر دیکھ لیا کریں۔ شرارت میں بچے ایک دوسرے کو دروازوں کے پیچھے بند کر کے بھول ہی جاتے ہیں۔ لیکن اگر بڑے بھی اس چیز کو سنجیدہ نہیں لیں گے تو ان میں اور بچوں کے بچپنے میں کیا فرق باقی رہ جائے گا۔۔۔!!
سر وقاص سعید
پرنسپل
دی کریئٹیو اسکول شیرشاہ
0345-2553868

Photos from The Creative School - TCS's post 18/10/2024
Photos from The Creative School - TCS's post 18/10/2024

دی کریئٹیو اسکول میں محفلِ میلاد کا انعقاد

الحمدللہ! دی کریئٹیو اسکول میں محفلِ میلاد کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں نعت خوانی اور درود و سلام کی فضائیں گونج اٹھیں۔ طلباء و طالبات نے حضور ﷺ کی شان میں محبت بھرے نذرانے پیش کیے اور روحانی ماحول میں سب نے اپنے دلوں کو منور کیا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد خوبصورت نعتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اساتذہ نے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی اور محبت و عقیدت کے ساتھ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے کا عزم کیا۔

تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات کے ساتھ سب کو درود و سلام کا ورد کرنے کی تلقین کی گئی.

Photos from The Creative School - TCS's post 06/10/2024

Happy Teacher's Day! 🎉
5th October 2024

Today, we celebrate the incredible dedication and impact of professional teachers who shape the minds of future generations. Your patience, wisdom, and passion for education make the world a better place. Every lesson you teach, every word of encouragement, and every challenge you help students overcome leaves a lasting imprint.

Thank you for your commitment to nurturing dreams and fostering growth. You are the true heroes of our society!

Let’s take a moment to appreciate and acknowledge all the hard-working teachers who continue to inspire us every day.

04/10/2024


Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

✨ Word Building Fun at The Creative School! ✨Today, our little learners at The Creative School showcased their creativit...
Winter activity by class Kindergarten (KG) students.This is a lovely and creative activity! Using a handprint to create ...
Successful PTM and Mid-Term Results at The Creative SchoolWe are thrilled to share that The Creative School successfully...
🌞📚 **Summer Holidays Homework 2024 Overview** 📚🌞Assalamualaikum!As we embark on our summer break, we're excited to share...
🌈 **Colour Day Celebration at The Creative School !** 🌈Our pre-primary classes had a fantastic time celebrating Colour D...
Alhmdulillah! Eid Reunion Party 2024Eid-ul-Fitr is one of the auspicious festivals of Muslims. To celebrate it, students...
Faiqa JamalClass: OneSelf reading of English Unit # 1 (Cambridge Series)The Creative School - TCSWhatsApp: 0345-2553868
Making use of a variety of material in painting and breaking free from brush and canvas for a versatile mind!#forkpainti...

Location

Category

Telephone

Website

Address

Street 68, Urdu Bazar Road, Sher Shah
Karachi
75730

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00