Govt College of Management Sciences Abbottabad
A prestigious institute of Commerce & Management Sciences offering D.Com/D.B.A/ICS/D.I.T/B.B.A/BS-Com

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کی جانب عملی قدم
ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورزم ڈیولپمنٹ کے کورسز کا آغاز، نوجوانوں کے لیے نئے افق روشن
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبرپختونخوا، پروفیسر عمر علی خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق جدید دور میں وہی تعلیم کارآمد ہے جو طلبہ کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرے، اور انہیں نہ صرف ایک بااخلاق شہری بلکہ ایک معاشی سہارا بھی بنائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا۔ پروفیسر عمر علی خان نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے تحت صوبے کے منتخب پندرہ سے زائد کالجز میں ہوسپیٹیلیٹی، ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورزم ڈیولپمنٹ جیسے جدید اور پیشہ ورانہ کورسز متعارف کروائے جا رہے ہیں، جو نہ صرف ملک کے اندر روزگار کے دروازے کھولیں گے بلکہ بیرونِ ملک بھی نوجوانوں کو باعزت مواقع میسر آئیں گے۔اس سے قبل پروفیسر سید تصدیق حسین شاہ، پرنسپل جی سی ایم ایس ایبٹ آباد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں گلیات کی ہوٹل انڈسٹری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کورسز کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر چھ ماہ اور ایک سالہ تربیتی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں ان کورسز کو ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ، NEVTEC اور PTDC کے ساتھ الحاق کے ذریعے مزید مستحکم کیا جائے گا۔
سی بی ایس کے کوآرڈینیٹر، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن عباسی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ محنت اور وژن کے ساتھ ہم نے قلیل مدت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق سنگوٹہ سوات میں قائم گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز میں پہلا بیج کامیابی سے کورس مکمل کر رہا ہے، جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ، دیر، چترال، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں مزید اداروں میں یہ کورسز شروع کیے جا رہے ہیں۔
تقریب کے دوران پروفیسر شمس الحق، پرنسپل جی سی ایم ایس سنگوٹہ سوات نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے کورسز کی ساخت، سلیبس، تدریسی طریقہ کار، اور عملی تربیت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ان کی پریزنٹیشن کو شرکاء نے بے حد سراہا اور اسے ایک رہنما دستاویز قرار دیا۔
تقریب میں صوبہ بھر سے مینجمنٹ سائنسز کالجز کے پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ سوال و جواب کی نشست نے تقریب کو مزید نتیجہ خیز اور بامقصد بنا دیا۔
اختتامی کلمات میں پروفیسر عمر علی خان نے کامیاب انعقاد پر پرنسپل پروفیسر سید تصدیق حسین شاہ، کوآرڈینیٹر پروفیسر سردار محمد ارشد، پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی، پروفیسر حافظ قاسم محمود، پروفیسر محمد ادریس،سپرنٹنڈنٹ لائق حسین اور دیگر تمام فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کو تعلیمی میدان میں ایک روشن مثال قرار دیا۔
تقریب کا اختتام ایک شاندار اور پرتکلف ظہرانے پر ہوا، جہاں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کی جانب عملی قدم
ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورزم ڈیولپمنٹ کے کورسز کا آغاز، نوجوانوں کے لیے نئے افق روشن
ایبٹ آبادڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبرپختونخوا، پروفیسر عمر علی خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق جدید دور میں وہی تعلیم کارآمد ہے جو طلبہ کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرے، اور انہیں نہ صرف ایک بااخلاق شہری بلکہ ایک معاشی سہارا بھی بنائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا۔ پروفیسر عمر علی خان نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے تحت صوبے کے منتخب پندرہ سے زائد کالجز میں ہوسپیٹیلیٹی، ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورزم ڈیولپمنٹ جیسے جدید اور پیشہ ورانہ کورسز متعارف کروائے جا رہے ہیں، جو نہ صرف ملک کے اندر روزگار کے دروازے کھولیں گے بلکہ بیرونِ ملک بھی نوجوانوں کو باعزت مواقع میسر آئیں گے۔اس سے قبل پروفیسر سید تصدیق حسین شاہ، پرنسپل جی سی ایم ایس ایبٹ آباد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں گلیات کی ہوٹل انڈسٹری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کورسز کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر چھ ماہ اور ایک سالہ تربیتی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں ان کورسز کو ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ، NEVTEC اور PTDC کے ساتھ الحاق کے ذریعے مزید مستحکم کیا جائے گا۔
سی بی ایس کے کوآرڈینیٹر، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن عباسی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ محنت اور وژن کے ساتھ ہم نے قلیل مدت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق سنگوٹہ سوات میں قائم گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز میں پہلا بیج کامیابی سے کورس مکمل کر رہا ہے، جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ، دیر، چترال، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں مزید اداروں میں یہ کورسز شروع کیے جا رہے ہیں۔
تقریب کے دوران پروفیسر شمس الحق، پرنسپل جی سی ایم ایس سنگوٹہ سوات نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے کورسز کی ساخت، سلیبس، تدریسی طریقہ کار، اور عملی تربیت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ان کی پریزنٹیشن کو شرکاء نے بے حد سراہا اور اسے ایک رہنما دستاویز قرار دیا۔
تقریب میں صوبہ بھر سے مینجمنٹ سائنسز کالجز کے پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ سوال و جواب کی نشست نے تقریب کو مزید نتیجہ خیز اور بامقصد بنا دیا۔
اختتامی کلمات میں پروفیسر عمر علی خان نے کامیاب انعقاد پر پرنسپل پروفیسر سید تصدیق حسین شاہ، کوآرڈینیٹر پروفیسر سردار محمد ارشد، پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی، پروفیسر حافظ قاسم محمود، پروفیسر محمد ادریس،سپرنٹنڈنٹ لائق حسین اور دیگر تمام فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کو تعلیمی میدان میں ایک روشن مثال قرار دیا۔
تقریب کا اختتام ایک شاندار اور پرتکلف ظہرانے پر ہوا، جہاں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کی جانب عملی قدم
ہوٹل مینجمنٹ،ہوسپیٹلٹی اور ٹورزم ڈیولپمنٹ کے کورسز کا آغاز، نوجوانوں کے لیے نئے افق روشن
ایبٹ آباد (پریس ریلیز)
ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبرپختونخوا، پروفیسر عمر علی خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق جدید دور میں وہی تعلیم کارآمد ہے جو طلبہ کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرے، اور انہیں نہ صرف ایک بااخلاق شہری بلکہ ایک معاشی سہارا بھی بنائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا۔ پروفیسر عمر علی خان نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے تحت صوبے کے منتخب پندرہ سے زائد کالجز میں ہوسپیٹیلیٹی، ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورزم ڈیولپمنٹ جیسے جدید اور پیشہ ورانہ کورسز متعارف کروائے جا رہے ہیں، جو نہ صرف ملک کے اندر روزگار کے دروازے کھولیں گے بلکہ بیرونِ ملک بھی نوجوانوں کو باعزت مواقع میسر آئیں گے۔اس سے قبل پروفیسر سید تصدیق حسین شاہ، پرنسپل جی سی ایم ایس ایبٹ آباد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں گلیات کی ہوٹل انڈسٹری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کورسز کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر چھ ماہ اور ایک سالہ تربیتی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں ان کورسز کو ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ، NEVTEC اور PTDC کے ساتھ الحاق کے ذریعے مزید مستحکم کیا جائے گا۔
سی بی ایس کے کوآرڈینیٹر، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن عباسی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ محنت اور وژن کے ساتھ ہم نے قلیل مدت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق سنگوٹہ سوات میں قائم گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز میں پہلا بیج کامیابی سے کورس مکمل کر رہا ہے، جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ، دیر، چترال، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں مزید اداروں میں یہ کورسز شروع کیے جا رہے ہیں۔
تقریب کے دوران پروفیسر شمس الحق، پرنسپل جی سی ایم ایس سنگوٹہ سوات نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے کورسز کی ساخت، سلیبس، تدریسی طریقہ کار، اور عملی تربیت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ان کی پریزنٹیشن کو شرکاء نے بے حد سراہا اور اسے ایک رہنما دستاویز قرار دیا۔
تقریب میں صوبہ بھر سے مینجمنٹ سائنسز کالجز کے پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ سوال و جواب کی نشست نے تقریب کو مزید نتیجہ خیز اور بامقصد بنا دیا۔
اختتامی کلمات میں پروفیسر عمر علی خان نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل پروفیسر سید تصدیق حسین شاہ، کوآرڈینیٹر پروفیسر سردار محمد ارشد، پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی، پروفیسر حافظ قاسم محمود، پروفیسر محمد ادریس،سپرنٹنڈنٹ لائق حسین اور دیگر تمام فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی فرمائی۔
تقریب کا اختتام ایک شاندار اور پرتکلف ظہرانے پر ہوا، جہاں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی اور انتہائی عزت و احترام اور محبت سے مہمانوں کو رخصت کیا گیا
Contact the school
Opening Hours
Monday | 08:00 - 17:00 |
Tuesday | 08:00 - 17:00 |
Wednesday | 08:00 - 17:00 |
Thursday | 08:00 - 17:00 |
Friday | 08:00 - 17:00 |
Saturday | 08:00 - 14:00 |