Ajmal Hameed TV

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ajmal Hameed TV, Education, Seoul.

انتباہ!ہم صرف انفارمیشن اور بزنس آئیڈیاز شیئر کرتےہیں۔کوئی بھی بزنس احتیاط اور ریسرچ کے بعد اپنی ذمہ داری پر شروع کیا کریں۔
For Promotion Only Whatsapp on
+14698179461

Operating as usual

05/06/2024

یاالہی ہمیں بھی یہ منظر دیکھنا نصیب فرما ۔ آمین

04/06/2024

"یہ لڑکا بس 1 ماہ میں زندگی بدل سکتا ہے"

03/06/2024

مفادِ عامہ کا پیغام !!!

تربوز کو ٹیکے تو نہیں لگائے جاتے
لیکن پھلوں کے بادشاہ آم کے ساتھ وہ سلوک کیا جارہا ہے جس سے افادیت بھرا یہ پھل زہر بن جاتا ہے۔
درخت سے کچے آم توڑ کر، پیٹی میں بند کرکے اس میں مسالہ رکھ دیا جاتا ہے تاکہ دو چار روز کے دوران پھل کا گُودا نرم ہوجائے اور ان کی رنگت بھی پیلی ہوجائے۔ یوں باغ سے منڈی، دکان اور آخر کار صارف تک پہنچنے میں یہ آم پک چکا ہوتا ہے۔

یہ مسالہ کیلشیم کاربائیڈ CaC2 جسے بازار میں موجود اکثریت آم پکانے میں استعمال کرتی ہے ایک زہر ہے جسے بشمول پاکستان دنیا بھر میں پھلوں کو پکانے کے استعمال میں ممنوع قراد دیا جاچکا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں چونکہ اکثریت کا مقصد منافع خوری ہے (الا ماشاء اللہ) لہٰذا عوام کی صحت جائے بھاڑ میں۔

اگر آپ کیلشیم کاربائیڈ کے بارے نہیں جانتے تو آپ کو بتاتے چلیں، گیس ویلڈنگ کا عمل تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا۔ اس میں پائپ جس لوہے کی ٹینکی کے ساتھ منسلک ہوتا ہے اس ٹینکی میں ایک مسالہ ڈال کر گیس پیدا کی جاتی ہے جو آکسیجن کے ساتھ مل کر تیز شعلہ پیدا کرتی ہے۔ یہ پتھر یا سفوف کیلشیم کاربائیڈ ہی ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صنعتی استعمال کا یہ مادہ آموں کی پیٹی میں اس قدر حرارت پیدا کردیتا ہے کہ اگر زیادہ دیر پڑا رہے تو یہ اندر تک گل سڑ جائیں۔جب کہ آموں کے پکانے کے عمل کے دوران یہ زہر پھل میں بھی سرایت کرجاتا ہے۔ اسکا استعمال پاکستان میں بھی ممنوع ہے لیکن ہم تو من حیث القوم قانون توڑنے میں فخر محسوس کرتے ہیں (الا ماشاء اللہ)۔

کیلشیم کاربائیڈ کے استعمال سے ایک تو آم کی قدرتی خوشبو میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم منھ اور معدے میں تیزابیت پیدا کرتے ہیں۔ ان کے استعمال سے گلے میں سوزش، خوراک کی نالی میں ورم، معدے کے السر، انتڑیوں، جِلد اور گردوں کی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔

لیکن اس صورتِ حال کا حل کیا ہے؟

کیلشیم کاربائیڈ کی جگہ Ethylene ایتھائلین C2H2 کا استعمال بے ضرر ہوتا ہے۔ یہ گیس قدرتی طور پر آموں میں موجود ہوتی ہے جس سے آم خود ہی پک جاتے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت پوری دنیا پھل پکانے کے لیے اس کے استعمال کی سفارش کرتی ہے۔ ایک بند کمرے میں آم پھیلا کر اس میں ایتھائلین گیس چھوڑ دی جاتی ہے۔ اس سے پکنے والے آم رنگت میں زیادہ پیلے تو نہیں ہوتے لیکن ان کا ذائقہ اور افادیت برقرار رہتی ہے اور صحت کے لیے بھی مضر نہیں۔

ایتھائلین یا قدرتی حرارت سے پکے آموں کا ذائقہ ہی جدا ہوتا ہے۔
اکثر دکانداروں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ایتھائلین اور کیلشیم کاربائیڈ کیا بلا ہیں اور گاہک کو بھی گہرے پیلے رنگ کے آم چاہییں۔ تو جو مانگ ہے اسی کے پیش نظر کیلشیم کاربائیڈ لگا کر آم فوراً پکا دیے جاتے ہیں اور ہم آم کے نام پر زہر کھا رہے ہوتے ہیں۔ حالانکہ ایتھائلین کوئی ایسی نادر و نایاب یا مہنگی چیز نہیں لیکن چند روپے کے فائدے کی خاطر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ جاری ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ ایتھا ئلین سے پکے آموں کی خرید یقینی بنائیے یا جہاں سے آم منگوائیں انہیں تاکید کردیں کہ انہیں کیلشیم کاربائیڈ نہ لگایا جائے۔ ان آموں کو کسی بند کمرے میں جس میں ہوا کا گزر نہ ہوتا ہو، چند دن رکھیں، آم قدرتی طور پہ پک جائیں گے۔

عام مشاہدہ یہی ہے کہ ریڑھیوں، دکانوں، اور منڈیوں میں اسّی سے نوّے فیصد آم کیلشیم کاربائیڈ سے پکے ہوتے ہیں۔ اگر بہ امرِ مجبوری آم خریدنا ہی ہوں تو یقینی بنائیے کہ پیٹی میں کیلشیم کاربائیڈ نہیں بلکہ فوڈ اتھارٹی کی سفارش کردہ ایتھائلین کی پُڑیاں موجود ہوں۔

اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔شکریا

02/06/2024

*اپنی کم آمدن پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دے دیا گیا ہو*

ایک بڑے محدث فقیہ اور امام وقت فرماتے ہیں کہ

○ *ليس شرطا أن يكون الرزق مالا*
*قد يكون الرزق خلقا أو جمالا*

رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو

○ *قد يكون الرزق عقلا راجحا*
*زاده الحلم جمالا وكمالاً*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی
اور تحمل و حلیمی عطا کر دے

○ *قد يكون الرزق زوجا صالحا*
*أو قرابات كراما وعيالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے
کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے
مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے

○ *قد يكون الرزق علما نافعا*
*قد يكون الرزق أعمارا طوالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو

○ *قد يكون الرزق قلبا صافيا*
*يمنح الناس ودادا ونَوالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو

○ *قد يكون الرزق بالا هادئا*
*إنما المرزوق من يهدأ بالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو

○ *قد يكون الرزق طبعا خيّرا*
*يبذل الخير يمينا وشمالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک و سلیم طبع عطاکی گئی ہو۔ وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے

○ *قد يكون الرزق ثوبا من تقى*
*فهو يكسو المرء عزا وجلالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو

○ *قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً*
*ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائ اور امن والی جائے پناہ بن جائے

○ *ليس شرطا أن يكون الرزق مالا*
*كن قنوعاً احمد الله تعالى*

○ پس رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
جو کچھ عطا ہوا
اس پر مطمئن رہو
اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہو
الحمدللّٰہ رب العالمین۔شکریا

01/06/2024

دنیا کی
سب سے بڑی معاشی سرگرمی !!!

‏عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
‏3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے۔

‏⁧‫نتیجہ: ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.

‏ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔

‏اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔

‏ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے.

‏ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ.

‏ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے.

‏یہ ﺳﺐ ﭘﯿسہ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ نا ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے .

‏یہ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠکہ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ.

‏ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿسہ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ نہیں ہوتا ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ. اس کو کہتے ہیں دنیا کا سب سے بڑا اکانومک ماڈل۔شکریا

01/06/2024

یہ مدینہ منورہ کا
"البقیع" قبرستان ہے۔

یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین مدفون ہیں۔ ‏
یہاں سیدہ عائشہ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنھما کے سوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی دیگر تمام ازواج مطہرات ( امہات المومنین) بھی مدفون ہیں۔ ‏
یہاں جنتی خواتین کی سردار سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی دفن ہیں۔
‏یہاں رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم کے لخت جگر ابراہیم، چچا عباس بھی دفن ہیں۔

‏قابل غور بات یہ ہے کہ ‏اس عظیم مقبرے میں کوئی نہ سالانہ عرس، نہ ڈھول کی دھاپ پر رقص ہے اور نہ ہی کوئی بھنگڑے کا ماحول۔
یہاں تعمیرات اور چڑھاووں کی شکل میں نہ مال کا ضیاع ہے نہ نذر و نیاز اور منتوں کی شکل بدعات و خرافات۔
‏یہاں نہ قبروں کو سجدے ہوتے ہیں نہ مرادیں مانگی جاتی ہیں۔
‏یہاں امیر کی قبر پکی اور غریب کی کچی والا سین بھی نہیں ہے

یہی اصل دین اسلام ہے اور یہی طریقہ نجات ہے۔شکریا

31/05/2024

سر اُسامہ نے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔

29/05/2024

What is this?
Please mention name

28/05/2024

‏زندگی کی کہانی ! ایک تصویر کے زبانی !

یہ ایک اسکول گروپ فوٹو ہے جو 1958 میں ہارلیم، USA میں لی گئی تھی۔1996 میں یہ تصویر دہرائی گئی۔ تصویر کے نیچے وہی لوگ کھڑے ہیں جہاں وہ 1958 میں کھڑے تھے۔ زیادہ تر لوگ گزر چکے ہیں۔ اور تصویر کھینچتے وقت ان کی جگہیں خالی چھوڑ دی گئیں۔

ان 2 تصویروں کے نیچے یہ 7 پوائنٹس لکھے ہیں:

(1) زندگی عارضی ہے۔ آپ کا خدا آپ کو کسی بھی وقت اپنے پاس واپس بلا سکتا ہے۔

(2) آج آپ جس عہدے پر فائز ہیں وہ بھی مستقل نہیں ہے۔ آپ اسے ایک دن خالی کردیں گے۔

(3) زندگی میں نفرت اور لالچ کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی قدر اور پیار کرنا ہوگا۔

(4) 50 سال کے عرصے میں، ہم میں سے اکثر اپنی کوششوں اور محنت سے حاصل کردہ تمام چیزوں کو پیچھے چھوڑ کر گزر چکے ہوتے ہیں۔

(5) نفرت اور لالچ کے لیـے یہ زندگی بہت مختصر ہے۔

(6) ایک دوسرے سے پیار کریں اور ایک دوسرے کی اچھائی کی تعریف کریں۔
ہمارا ساتھ ہمیشہ کے لیـے نہیں ہے۔

(7) جو کچھ بھی موجودہ لمحہ میں کیا جائے، وہی بہترین لمحہ ہے۔شکریا

27/05/2024

*گرمیوں میں
خدمت خلق کے چھوٹے چھوٹے کام*

1۔ گلی محلے، بازار سڑکوں اور انتظار گاہوں کے کنارے ٹھنڈے میٹھے پانی کے نظام کو فروغ دیا جائے، اپنے گھر دکان کے باہر پانی کا کولر بھر کے رکھ دیں یا چند دوست مل کر ضرورت کی جگہ پر نیا ہینڈ پمپ یا واٹر کولر لگوا دیں، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جنت کے چشموں سے سیراب ہونا نصیب کر دے۔

2۔ ٹریفک سگنلز، بس اسٹیشنز، عوامی انتظار گاہوں اور ایسی ہر جگہ پر جہاں لوگ کچھ وقت کے لیے رکتے ہوں، مخلوق خدا کو گرمی سے بچانے کے لیے سائبان کے نظام کو فروغ دیا جائے، کوئی درخت، چھوٹی چھتری یا گرین شیٹ لگوا دی جائے، شاید ہمارے اس عمل سے خدا ہمیں جہنم کی گرمی سے بچا لے۔

3۔ بغیر سائبان کے کھڑے چھابڑی فروشوں اور ٹھیلے والوں کے لیے سایے کا انتظام کر دیا جائے، ضرورت کے مطابق ایک مناسب سائز کی فولڈنگ چھتری وغیرہ ہدیہ کر دی جائے۔

4۔ اگر آپ دوران ڈارئیونگ بند گاڑی میں اے سی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو چلچلاتی گرمی میں پیدل چلنے والوں، سائیکل، موٹر سائیکل سواروں، اور رکشے والوں کا خصوصی خیال رکھیں، انہیں پہلے گزرنے کا موقع دیں، ٹھنڈک میں بیٹھے ہمارے اس چھوٹے سے عمل سے گرمی میں جلتا انسان یقینا ٹھنڈک محسوس کرے گا۔

5۔ گرم موسم میں اگر کسی سے گرمی سردی ہو جائے یا کوئی ایسے ہی الجھ پڑے تو اسے خدا کی رضا کے لیے معاف کر دیں اور سلام کرتے ہوئے اپنی راہ لیں، حدیث مبارکہ میں اس شخص کو جنت کے کنارے محل کی گارنٹی دی گئی ہے جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے۔

6۔ اپنے عزیز و اقارب اور گلی محلے میں نظر دوڑائیں، اگر کسی کو چھت والے یا فرشی پنکھے یا ائیر کولر کی ضرورت ہے تو اسے پورا کر دیں، پانی ٹھنڈا رکھنے کے لیے مناسب سائز کا کولر مہیا کر دیں۔

7۔ جتنا ہو سکے اپنے ارد گرد پودے اور درخت لگانے کو فروغ دیا جائے، چرند پرند اور انسان ٹھنڈے سائے سے لطف اندوز ہوں گے اور دعا دیں گے، دین نے ہم سے ہر جاندار کے ساتھ حسن سلوک میں اجر کا وعدہ کیا ہے، کیا خبر خدا ہمیں بھی جنت کے درختوں کا سایہ نصیب کر دیں۔

8۔ پرندوں کے لیے کسی سایہ دار جگہ میں دانے اور پانی کا انتظام کر دیں۔

9۔ کسی روڈ کنارے یا چوک میں کام کے منتظر بیٹھے مزدوروں اور اپنے قرب و جوار میں کسی مسجد و مدرسے کے بچوں کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں پیش کریں یا دودھ سوڈا اور روح افزا بنا کر دیں، دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں پلائیں یا معصوم بچوں کا کھوئے والی قلفیوں سے اکرام کریں، رزق حلال کی جستجو کرنے اور قرآن پڑھنے والوں کے سینوں کی ٹھنڈک ہماری قبر کو ٹھنڈا رکھنے کی طاقت رکھتی ہے۔

حدیث مبارکہ میں مخلوق خدا کے ساتھ خیر خواہی اور بھلائی کو برے خاتمے اور بری موت سے بچاؤ کے علاوہ ہر طرح کی آفتوں اور ہلاکتوں سے حفاظت کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے، اور پھر خلق خدا اپنے خالق کا کنبہ ہے، خدا کا محبوب بننے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ اس کے کنبے کی دیکھ بھال کی جائے اور راحت پہنچانے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔شکریا

27/05/2024

Wazirabad famous cutlery bazaar

27/05/2024

Sambrial nehar k thanday tarbooz

26/05/2024

پبلک سروس میسج !!!
سائنس کے مطابق سبز درخت یا پانی والی جگہ پر اس وقت کھڑے نہ ہوں جب بادل گرج رہے ہوں اور بارش ہو رہی ہو ,
بجلی گرنے کے آثار
جب کسی جگہ پر آپ کے سر کے بال یا جسم کے بال اوپر کی طرف کھڑے ہو جائیں,
مقناطیسی حالت محسوس ہو کہ کوئی چیز جسم کی اوپر کی طرف کشش کر رہی ھے
تو یہاں سے فورا" جلدی جلدی نکل جائیں
وھاں پر بجلی گرے گی_____
صدقہء جاریہ سمجھ کر معلومات دوسروں تک پہنچائیں____؟؟
شکریا

25/05/2024

کالج کی ریٹائرڈ پرنسپل صاحبہ نے نوجوانوں کی آنکھیں کھول دیں || ایسا زبردست بزنس پیش کر دیا جس کا مقابلہ کئی نوکریاں نہیں کر سکتی ||
Retired Principal of a College Has Presented Best Business Idea For Youth 2024 | Best Business Idea in Pakistan | Ajmal Hameed TV

24/05/2024

ایران کے سابق صدر
(2005-2013) محمود احمدی نژاد، صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پرامن طریقے سے بھیڑیں چرا رہے ہیں۔ سابق صدر نے اپنی صدارتی پنشن ترک کر دی، یونیورسٹی میں پڑھانے کے لیے واپس آئے، ماہانہ $250 وصول کرتے تھے، اور اپنے گھر میں معمولی زندگی گزارتے تھے۔ جب وہ ہوٹل میں ٹھہرتا ہے تو سب سے ارزاں کمرہ مانگتا ہے، شاید بستر کے بغیر بھی، کیونکہ وہ فرش پر کمبل کے نیچے ایک ہی گدے پر سونا پسند کرتا ہے، وہ بس میں گھومتا ہے، ایران کے صدر نے اپنا رکھا ہوا پیوجو Peugeot کار بیچ دیا۔ اس سوال کے بارے میں کہ وہ دو بار صدر رہنے کی وجہ سے اپنی مالی حالت کو سنجیدگی سے کیوں بہتر کر سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا، احمدی نژاد جواب دیتے ہیں کہ ایک حقیقی لیڈر کو اپنے لوگوں کی طرح زندگی گزارنی چاہیے۔شکریا

22/05/2024

طریقہ کار کیلئے پہلا کمنٹ چیک کریں

21/05/2024

پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کے ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے.
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی درخت لگانے کے حوالے سے ایک تحریک سی چل نکلی ہے. اور درخت لگانے کے حوالے سے طرح طرح کے نعروں سے فیس بک کی دیواریں سجی ہوئی ہیں.
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص درخت لگانا چاہتا ہے تو وہ کونسا درخت لگائے؟
یہ سوال اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کے شہروں میں ہر جگہ نظر آنے والے کونو کارپس کے درخت کو ماہرین ماحول دوست قرار نہیں دے رہے. اسی طرح سفیدے کے بارے میں بھی لوگوں کے ذہن میں بہت سے سوالات ہیں.
یہ مضمون اسی تناظر میں اپنے قارئین کے لئے پیش کر رہا ہے تاکہ لوگ درخت لگانے کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر سکیں.
یہ مضمون زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہر جنگلات سینئر پروفیسر جناب ڈاکٹر محمد طاہر صدیقی نے تحریر کیا ہے جو گزشتہ برس ایک نجی رسالے میں شائع ہوا تھا.
چیف ایڈیٹر ایگری اخبار: ڈاکٹر شوکت علی، ماہر توسیع زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

پاکستان کی آب وہوا کے لئے موزوں درخت کون کون سے ہیں؟

اس مضمون میں پاکستان کے مختلف خطوں کے لئے موزوں درختوں کی الگ الگ تفصیل بیان کی گئی ہے.

جنوبی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

جنوبی پنجاب کی آب و ہوا زیادہ تر خشک ہے اس لئے یہاں خشک آب و ہوا کو برداشت کرنے والے درخت لگائے جانے چاہئیں۔ خشکی پسند اور خشک سالی برداشت کرنے والے درختوں میں‌ بیری، شریں، سوہانجنا، کیکر، پھلائی، کھجور، ون، جنڈ اور فراش کے درخت قابل ذکر ہیں۔اسکےساتھ آم کا درخت بھی جنوبی پنجاب کی آب وہوا کےلئےبہت موزوں ہے۔

وسطی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

وسطی پنجاب میں نہری علاقے زیادہ ہیں اس میں املتاس، شیشم، جامن، توت، سمبل، پیپل، بکاین، ارجن اور لسوڑا لگایاجانا چاہئے۔

شمالی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

شمالی پنجاب میں کچنار، پھلائی، کیل، اخروٹ، بادام، دیودار، اوک کے درخت لگائے جائیں ۔کھیت میں کم سایہ دار درخت لگائیں انکی جڑیں بڑی نہ ہوں اور وہ زیادہ پانی استعمال نہ کرتے ہوں ۔
سفیدہ صرف وہاں لگائیں جہاں زمین خراب ہو یہ سیم و تھور ختم کرسکتاہے سفیدہ ایک دن میں 25 لیٹرپانی پیتا ہے۔لہذا جہاں زیرزمین پانی کم ہو اور فصلیں ہوں وہاں سفیدہ نہ لگائیں ۔

اسلام آباد اور سطح مرتفع پوٹھوہار کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

خطہ پوٹھوہار کے لئے موزوں درخت دلو؛ پاپولر، کچنار، بیری اور چنار ہیں ۔زیتون کا درخت بھی یہاں لگایا جا سکتا ہے۔

سندھ کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

سندھ کے ساحلی علاقوں میں پام ٹری اور کھجور لگانا چاہیے۔
کراچی میں املتاس، برنا، نیم، گلمہور،جامن، پیپل، بینیان، ناریل اور اشوکا لگایا جائے۔اندرون سندھ میں کیکر، بیری، پھلائی، ون، فراش، سہانجنا اور آسٹریلین کیکر لگاناچاہیے۔
کراچی میں ایک بڑے پیمانے پر کونو کارپس کے درخت لگائے گئے ہیں۔ یہ درخت کراچی کی آب و ہوا سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ درخت شہر میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں

بلوچستان کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

زیارت میں صنوبر کے درخت لگائے جانے چاہئیں ۔زیارت میں صنوبر کا قدیم جنگل بھی موجود ہے۔زیارت کے علاوہ دیگر بلوچستان خشک پہاڑی علاقہ ہے اس میں ون، کرک ،پھلائی، کیر، بڑ، چلغوزہ، پائن، اولیو اور ایکیکا لگایا جانا چاہئیے۔

کے پی کے اور شمالی علاقہ جات کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

کے پی کے میں شیشم،دیودار، پاپولر،کیکر،ملبری،چنار اور پائن ٹری لگایا جائے.

درخت لگانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

پاکستان میں درخت لگانے کا بہترین وقت فروری مارچ اور اگست ستمبر کے مہینے ہیں.

درخت کیسے لگائیں اور ان کی حفاظت کیسے کریں؟

اگر آپ سکول کالج یا پارک میں درخت لگا رہے ہیں تو درخت ایک قطار میں لگے گئیں اور ان کا فاصلہ دس سے پندرہ فٹ ہونا چاہیے۔گھر میں لگاتے وقت دیوار سے دور لگائیں ۔آپ بنا مالی کے بھی درخت لگا سکتے ہیں. نرسری سے پودا لائیں ۔ زمین میں ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا کھودیں۔نرسری سے بھل ( اورگینک ریت مٹی سے بنی) لائیں گڑھے میں ڈالیں، پودا اگر کمزور ہے تو اس کے ساتھ ایک چھڑی باندھ دیں ۔پودا ہمیشہ صبح یا شام کے وقت لگائیں۔دوپہرمیں نہ لگائیں اس سے پودا سوکھ جاتا ہے۔پودا لگانے کے بعد اس کو پانی دیں ۔گڑھا نیچا رکھیں تاکہ وہ پانی سے بھر جائے ۔گرمیوں میں ایک دن چھوڑ کر جبکہ سردیوں میں ہفتے میں دو بار پانی دیتے جائیں۔پودے کے گرد کوئی جڑی بوٹی نظر آئے تو اسکو کھرپے سے نکال دیں۔اگر پودا مرجھانے لگے تو گھر کی بنی ہوئی کھاد یا یوریا فاسفورس والی کھاد اس میں ڈالیں لیکن بہت زیادہ نہیں ڈالنی. زیادہ کھاد سے بھی پودا سڑ سکتا ہے ۔بہت سے درخت جلد بڑے ہوجاتے ہیں کچھ کو بہت وقت لگتا ہے۔سفیدہ پاپولر سنبل شیشم جلدی بڑے ہوجاتے ہیں جبکہ دیودار اور دیگر پہاڑی درخت دیر سے بڑے ہوتے ہیں۔ گھروں میں کوشش کریں شہتوت،جامن، سہانجنا،املتاس، بکائن یا نیم لگائیں۔شکریا
Copied

20/05/2024

Amazing business idea at your door step

20/05/2024

Ostrich Eating Time | Ostrich Farm | Business Idea | Ajmal Hameed TV

19/05/2024

بریکنگ نیوز !!!
ہیلی کاپٹر حادثہ یا پھر کچھ اور۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں لاپتہ ہو گیا۔
جس میں ایرانی وزیر خارجہ بھی سوار تھے۔۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قافلے میں تین ہیلی کاپٹر تھے۔ دو اپنی منزل پر پہنچ گئے۔۔
لیکن جس ہیلی کاپٹر پر ایرانی صدر سوار تھے وہ ابھی تک لاپتہ ہے
ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میان سرچ آپریشن جاری ہے......
ایرانی میڈیا

17/05/2024

پاکستان میں دیسی مرغیوں کا جدید فارم || جس کو دیکھ آپ بھی فارمنگ کرنا چاہیں گے || سالانہ 320 انڈوں کی پیداوار || دنیا کی ٹکر کی فارمنگ پاکستان میں ||
Modern Desi Hen Poultry Farm in Pakistan || Best Egg Laying Chicken Farming Now in Pakistan || Ajmal Hameed TV

17/05/2024

‏یہ قوم عاد کی ایک سیڑھی کی تصویر ہے!!!
جو عمان کے مشہور صحراء الربع الخالي میں موجود ہے.
آپ اُس دور اور اِس دور کے انسانی قد و قامت کا اندازہ لگائیے.
جہاں کهڑے لوگوں کے سر سے بهی اوپر سیڑھی کا سٹیپ ہے۔۔
قوم عاد حضرت ہود علیہ السلام کی قوم کو کہتے ہیں، جن کی طاقت اور قد و قامت کا تذکرہ قرآن مجید میں بهی موجود ہے.
{ فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ } (حم سجدہ، 15)
ترجمہ‏: "جو عاد تهے وہ ناحق ملک میں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے نہیں دیکها کہ خدا جس نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت بڑھ کر ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے رہے۔"

کیا انسان اور کیا اس کا غرور۔۔؟‏؟؟؟؟؟

اللہ تعالی ہم سب کو تکبر سے بچاۓ۔ آمین

17/05/2024

نیم کا درخت 55 ڈگری گرمی اور مائنس 10 ڈگری سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈك پیدا کرتا ہے۔
درخت زندگی ہیں ۔درخت زمین کا زیور ہیں۔درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
نیم کے ایک پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے ھوگی درخت لگائیں،زندگیاں بچائیں۔شکریا

16/05/2024

"عقل" والوں کے لیے زبردست مثال ہے !!!
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ھیں.. پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..
نہیں بالکل نہیں.. یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..
تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر.. ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے.. یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..
یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے.. اسے ”زکوۃ“ فرمایا گیا ہے.. یہ پاکی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال۔شکریا

16/05/2024

برائلر مرغی کے بارے میں حقائق !!!
برائلر مرغی کی بریڈ کو خاص طور پر گوشت کی پیداوار کے لیے پالا جاتا ہے۔ اسے عام طور پر سلیکٹو بریڈنگ کر کے مختلف افزائش کے پروگراموں کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے جس میں تیزی سے بڑھنے کی خصوصیت ہے یہ اس نسل ہی کی خصوصیات میں شامل ہے ناکہ اس کا تعلق اس کی فیڈ سے ہے۔ اسے مختلف پروگراموں میں مطلوبہ خصوصیات کے پیرنٹ اسٹاک کے انتخاب سے اور پھر ان خصوصیات کو اگلی نسل میں منتقل کرنے کے لیے ان کی افزائش کرنا شامل ہے۔ نسل در نسل، اس منتخب افزائش نسل کے طریقے سے جدید برائلر چکن نسلوں کی نشوونما کی گئی جو ہم آج دیکھ رہے ہیں۔
انسانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نا صرف لائیو سٹاک فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرکے گوشت اور دودھ حاصل کیا جاتا ہے بلکہ یہی طریقہ اب زراعت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ہم تک اب جو زرعی اجناس پہنچتی ہیں وہ کم وبیش اسی طرح کے عمل سے گزر کر ہم تک پہنچی ہیں جیسا کہ برائلر مرغی، مختلف فصلوں کو جدید خطوط پر زیادہ سے زیادہ پیداوار لینے کے لیے نئے سے نئے بیج تیار کیے گئے ہیں جو کہ آج سے سو سال پہلے کے مقابلے میں فی ایکڑ دوگنی سے زیادہ پیداوار دیتے ہیں۔
چونکہ برائیلر مرغی کے بارے میں اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر مختلف کہانیاں گھڑ کر پھیلا دی جاتی ہیں جن کا تعلق حقیقت سے نہیں ہوتا۔
بجائے اس کے کہ اس شعبے کے ماہرین سے اس متعلق حقائق جاننے کی کوشش کی جائے لوگ مختلف قسم کی کہانیوں پر یقین کرکے انہیں آگے پھیلانا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ بہت سے لوگ اس کاروبار سے وابستہ ایسے ہیں جن کو ہم آپ جانتے ہیں کم از کم ان سے اس متعلق حقائق جانے جا سکتے ہیں۔
کچھ حقائق جو کہ اسی گروپ میں مزمل صاحب نے لکھے تھے وہ اس پوسٹ میں شامل کر رہا ہوں۔
اکثر مرغی کے گوشت دیسی فارمی پہ بحث ہوتی اسی طرح دیسی اور فارمی انڈوں پہ بھی۔
دیسی اور فارمی انڈے کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
مرغی کا گوشت پروٹین حاصل کرنے کا سب سے سستا اور آسان ذریعہ ہے۔ بازار سے جو فارمی مرغی کا گوشت ہمیں ملتا اسے پولٹری انڈسٹری کی زبان میں برائلر چکن کہا جاتا ہے، جس کا عام طور پہ وزن 2 سے ڈھائی کلو گرام تک ہوتا، برائلر صرف گوشت کے لئے استعمال کیا جاتا اس کی عمر بھی زیادہ سے زیادہ 45 سے 50 دن ہوتی۔ اس کی خوراک جسے فیڈ کہا جاتا اس میں ہائی پروٹین انرجی استعمال کی جاتی جس میں وٹامنز، منرلز، پری اور پرو بائیوٹک، مکئ، چاول، سویا بین، اور کچھ اینٹی بائیوٹک جس میں لنکومائیسین یا اینرامائسین اور کچھ نیوٹریشنل فوڈ سپلیمنٹ استعمال کیے جاتے یہ فیڈ 100 فیصد حفظان صحت کے اصولوں کے تحت بنائی جاتی ہے۔ اگر یہی فیڈ عام گھریلو دیسی چوزوں کو دی جائے تو ان گروتھ اتنی تیزی سے نہیں ہو گی۔ چونکہ برائلر کے جینز ہی بڑھوتری والے ہیں۔
دوسری قسم برائلر کے ماں باپ ہیں جسے پولٹری انڈسٹری میں بریڈر کہتے ہیں۔ بریڈر کا وزن عام طور پہ 4 سے 6 کلو تک ہوتا اور اس کی عمر 2 سے 3 سال ہوتی۔ بریڈر مرغی انڈے دیتی جس کے انڈے سے برائلر چوزہ نکلتا۔ بریڈر مرغی کے ساتھ مرغے بھی ہوتے۔
بریڈر کے ماں باپ کو پولٹری انڈسٹری میں جی پی یعنی گرینڈ پیرنٹ کہا جاتا یہ ان کا عام طور پہ وزن بریڈر سے کچھ زیادہ ہوتا۔ جی پی بھی انڈے دیتے جن کے انڈوں سے بریڈر چوزہ نکلتا۔
یہ مختصر تعارف تھا برائلر جو کہ گوشت کے لئے ہوتا اس کا اسے طرح انڈے دینے والی الگ بریڈ ہوتی جسے لیئر مرغی کہتے۔
پاکستان میں جی پی کی 4 بڑی اقسام ہیں جو مختلف ممالک سے ہیں جن میں
ہبرڈ،
راس
عقاب
آر بریکر
اب آتے ہیں برائلر مرغی گوشت یا انڈے کس حد تک فائدہ مند یا نقصان دہ ہیں۔ پہلی بات دیسی یا فارمی مرغی کے گوشت انڈے غذائیت کے اعتبار سے ایک جیسے ہوتے صرف ہماری ذائقہ کا فرق ہوتا۔
برائلر مرغی گوشت یا انڈے میں ایک نقصان ہو سکتا مگر اس نقصان کے امکانات بہت ہی کم ہیں یوں سمجھے 100 میں سے 01. فیصد امکانات ہیں۔ بعض اوقات ایک شیڈ پہ کوئی بیماری پھیل جائے تو ڈاکٹر اس فارم پہ کوئی میڈیسن تجویز کرتا اب کچھ اینٹی بائیوٹک ایسے ہوتے جن کے استعمال کرنے سے یہ بتایا جاتا کہ 24 گھنٹے تک گوشت استعمال نہیں کرنا 36 گھنٹے تک انڈے نہیں کھانے مگر یہ صرف انڈے اور گوشت کے لئے نہیں بلکہ دودھ، سبزیوں اور فروٹ کے لئے بھی ایسا ہی ہے۔ اب اگر ایسا ہو کہ وہ مرغی جس میں ایسی میڈیسن استعمال کی گئی جسے استعمال کے بعد 24 گھنٹے کے لئے انڈے یا گوشت استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ آگر وہ آپ استعمال کریں تو وہ میڈیسن سالٹ آپ کی باڈی میں رززٹنس پیدا کرے گا۔ مگر ایک بات یاد رکھیں جتنے بھی پروفیشنل ڈاکٹر ہوتے وہ آخری دنوں میں کوئی میڈیسن ایسا استعمال نہیں کرواتے۔ جبکہ خود فارمر فلاک سیل کرنے کے 3 دن پہلے تمام قسم کی میڈیسن بند کر دیتے ہیں۔
بہتر ہے کہ کسی یو ٹیوبر کی گھڑی ہوئی کہانی جو اس نے ویوز لینے کی خاطر بنائی ہے کی بجائے اس شعبے سے منسلک کسی سے پوچھ لیں یا اس شعبے کے ماہرین کی رائے کو ترجیح دیں۔شکریا

15/05/2024

Mealworms Smart Business Idea 2024

15/05/2024

گندم فی من 2800
اور
پیزا لارج سائز 3000
اس پر آپ کی رائے کیا ہے؟؟؟

14/05/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Seoul?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

"یہ لڑکا بس 1 ماہ میں زندگی بدل سکتا ہے"
سر اُسامہ نے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔
What is this? #reels #VIRAL #shorts #business #reelschallenge #businessidea #reelsviralシ
What is this?Please mention name
wazirabad famous cutlery bazar #reels #shorts #viral
Wazirabad famous cutlery bazaar
sambrail nehar k thanday thar tarbooz #reels #viral #shorts
Sambrial nehar k thanday tarbooz
کالج کی ریٹائرڈ پرنسپل صاحبہ نے نوجوانوں کی آنکھیں کھول دیں || ایسا زبردست بزنس پیش کر دیا جس کا مقابلہ کئی نوکریاں نہیں...
اس لڑکی نے کمال کر دیا
Amazing business idea at your door step #reels #viral #shorts
amazing business idea #reels #viral #shorts

Location

Category

Telephone

Website

Address

Seoul
Other Education in Seoul (show all)
Fandcorp English Solutions Fandcorp English Solutions
송파구 방이동 186-18 상신빌딩 3층
Seoul, 05638

최고의 영어 커뮤니케이션 프로그램 설계 및 강의 업체

Photography Classes in Seoul Photography Classes in Seoul
Seoul

Learn from a seasoned, bilingual and published foreign photographer with experience teaching and pub

Appletree Edu Recruiting Appletree Edu Recruiting
#706, Da-dong, 135, Misagangbyeonhangang-ro, Hanam-si
Seoul, 12902

"I had a great experience in South Korea! Thanks to Appletree I was placed in an outstanding school,

KACEP 전문운동사회 KACEP 전문운동사회
서울시 강남구 언주로 99길 15
Seoul

안녕하세요 KASK(kacep전문운동사회) 공식 패이지 입니다

Hội sinh viên Việt Nam tại trường Đại học Kookmin - Hàn Quốc Hội sinh viên Việt Nam tại trường Đại học Kookmin - Hàn Quốc
정릉로 77
Seoul

Xin chào tất cả các bạn sinh viên đang học tập tại trường Đại học Kookmin - Seoul - Hàn Quốc Fanpage được tạo ra nhằm mục đích hỗ trợ các bạn trong vấn đề học tập, đời sống

Meaning Meaning
Seoul

អ្នកសិក្សាក្រៅរបងសាលា

드림영어 DreamEnglish 드림영어 DreamEnglish
Seoul

02-456-6282 � 즐겁게 폭풍성장하는 드림영어 아이들 �Innovative•Effective•Proven English Learning Solutions �구의동 광장동 초등 중등 영어•드림영어

이혜란 이혜란
Seoul

starmt.pinetree starmt.pinetree
서울시 은평구 불광로 6길 6-9
Seoul

lchayim_mokdong_ lchayim_mokdong_
218, Omok-ro, Yangcheon-gu
Seoul

세종대학교 미래교육원 플루트과정 세종대학교 미래교육원 플루트과정
세종대학교
Seoul

네이버카페

세인트폴 기독국제학교 세인트폴 기독국제학교
서울시 강남구 언주로 30길 13 대림아크로텔 C동 2608호
Seoul, 06292

세인트폴 국제학교와 한국교회가 만나 세인트폴 기독국제학교가 시작되었습니다. 글로벌 인재를 양성하고 복음으로 다음세대를 양육하고 싶으신 목회자님들, 많은 관심과 응원 부탁드립니다.