Jamiat Ulama-e-Britain

Jamiat Ulama-e-Britain

Comments

Guidelines by Jamiat Ulama-e-Britain
Great scholars of the UK have come out with a United decision regarding the ⚠️
Meeting was held in Jamiatul Ilm Wal Huda Blackburn.
برطانیہ کے مایاناز علماء کرام کا متفقہ ایک فیصلہ منظر عام پر آگیا ہے۔
#کروناویروس
میٹنگ مادر علمی دار العلوم بلاکبرن (جامعہ العلم والہدی ) میں ہوا تھا
Still shocked that an official statement by Jamiat Ulama-e-Britain is still not out!!

Jamiat Ulama-e-Britain is a group of Ulama in GB, they educate people, they guide people toward the

Operating as usual

01/10/2023

ویکفیلڈ سینٹرل جامع مسجد جمعیۃ علماء برطانیہ کی سالانہ میں توحید وسنت کانفرنس کی تیاریاں مکمل

01/10/2023
27/09/2023

ویکفیلڈ ) جمعیۃ علماء برطانیہ کی سالانہ توحید وسنت کانفرنس یکم اکتوبر ، بروز اتوار ، بعد نماز ظہر تا مغرب منعقد ہورہی ہے۔ جسمیں جماعت کے اکابرین اور پاکستان آزاد کشمیر سے تشریف لائے ہوئے ہمارے معزز مہمان گرامی حضرت شیخ الحدیث ونائب صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان و امیر جمعیۃ علماء اسلام آزاد کشمیر علامہ سعید یوسف خان صاحب دامت فیوضہم العالیہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ ان کے علاوہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ہمارے معزز مہمان علامہ یحی عباسی صاحب کا بھی خطاب ہوگا۔
جمعیۃ اکابرین علامہ عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم، قاری محمد اسماعیل، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا اسلم زاہد، مولانا محمد حسین، مولانا اسلام علی شاہ،حافظ محمد اکرام، ایوب لہر، قاری ممتاز حسین، مفتی خالد ، مولانا ابراہیم اور دیگرنے جماعت کے ذمہ دار اور متحرک کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے شہر کی مساجد میں نمازوں کے بعد اعلانات اور عوام کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں اور علماء کرام سے خصوصی ملاقاتیں کرکے انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں ۔ اکابرین جمعیۃ نے علماء کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعہ کے خطبات میں کانفرنس کی اہمیت اور کانفرنس کے انعقاد کے بارے عوام کو آگا کریں اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔
یہ کانفرنس جماعت کا سالانہ اجتماع ہوتا ہے اسکو کامیاب بنانا ہم انہوں نے جماعت کے ذمہ داران اور سے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی اس سالانہ کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔ یہ سال میں ایک کانفرنس ہوتی ہے اگر اس کو بھی ہم کامیاب نہ بنا سکیں تو یہ کافی سبکی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس برطانیہ کے مسلمانوں کے لئے دین اسلام کے سمجھنے کے لئے ایک سمت ہوگی۔ امت کے اتحاد کا باعث ہوگی۔

Sent from Yahoo Mail for iPhone

15/09/2023

جمعیۃ علماء برطانیہ
Jamiat Ulama e Britain
——————————————————
(ویکفیلڈ) جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین نے جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے قابل فخر اور قابل تقلید کارکن رہنما جمعیۃ کی آواز ‏حافظ حمد اللہ صاحب پر روڈ سائیڈ بم حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔اس حملے میں حافظ صاحب شدید زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور مذہب پرست لوگوں کو نشانہ بنانا ملک کے لئے تباہ کن ہے۔انہوں نے کہا کہ حافظ حمد اللہ صاحب جیسے ملک کے وفادار اور مذہب کے پیروکار پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے ۔ ملک کے پر امن شہریوں پر عمل کرنے والے لوگ ملک دشمن ہیں ۔ یہ ملک کے امن اور سلامتی کو تباہ وبرباد کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ سیکورٹی اداروں کو ملک میں انارکی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دہشت گردوں پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے آجکل سیاسی دہشتگرد ملک میں انار کی پھیلانے کی کوشش میں ہیں۔علماء کرام نے آج جمعہ کے اجتماعات میں حافظ حمد اللہ کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں شفاء کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے اور ان پر حملہ آوروں کو تباہ وبرباد کرے۔اللہ علماء کرام کی اور ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم ۔قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا اسلم زاہد، مولانا امداد اللہ قاسمی، حافظ محمد اکرام ، مولانا محمد حسین، حاجی ایوب لہر ، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری غلام نبی، قاری ممتاز حسین، قاری شمس الرحمن، حافظ اکرام الحق ربانی،مفتی خالد محمود، قاری طیب عباسی ، مولانا نعیم خان سواتی، مولانا عبد الرشید ہزاروی،مولانا عطاء اللہ خان، حاجی شیر اعظم ، مولانا محمد ابراہیم ، قاری نیاز احمد، مفتی محمد حسین، مفتی عبد القادر ، مفتی طارق علی شاہ، مفتی ادریس ، مفتی طارق خان، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد زمان ، قاری قمر زمان ، مفتی عزیز الرحمن ، مولانا خالد حسین، مفتی رفیع اللہ، حافظ بشیراحمد، حافظ عمر فاروق، قاری ابرار حسین شاہ، مولانا نصیب الرحمن، مفتی محمد قاسم، مفتی عزیز الرحمن ،ڈاکٹر اشرف، قاری حضرت علی، مولانا عبد الکریم شاہ، مولانا عبید الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، مولانا جمیل احمد ،قاری ہاشم خان ، مولانا عبد الباری ، مفتی ادریس، مفتی زکریا ، مولانا شاہد اقبال، مولانا سراج، مولانا فضل داد ، مولانا سلیمان، قاری عبد القیوم ، مفتی سعید الرحمن، قاری ارشد ، مولانا زاہد حسینی، مولانا انور ، مولانا عبد العزیز اسلم ، حاجی قمر عالم ، مولانا عبد الرحمن ، ڈاکٹر اشرف اور مولانا شاہ رفیع الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
اسلام علی شاہ
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء برطانیہ

Photos from Muhammad Islam Ali Shah's post 26/08/2023
Photos from Jamiat Ulama-e-Britain's post 02/08/2023
01/08/2023

‏‎جمعیۃ علماء برطانیہ
‏Jamiat Ulama e Britain
——————————————————)
‏‎ ویکفیلڈ۔ جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین نے جمعیۃ علماء اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ میں جمعیۃ علماء اسلام باجوڑ کے ذمہ داران ، جیّد اور ممتاز علماء کرام اور کاکنان کی ایک بہت بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوچکی ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔ شہداء کے لواحقین اور قائدین جمعیۃ خصوصا قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کو صبر جیل عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد ایک مخصوص جماعت کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ کبھی خودکش دھماکوں اور کبھی بندوق کی گولیوں سے نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ یہ کوئی بہت بڑا پلان ہے جس کے پیچھے کوئی خفیہ طاقت کار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی دہشتگردی سے ملک معاشی اور سیاسی طور پر کمزور ہوجاتا ہے۔ دوسرے ممالک اپنی سرمایہ کاری کو روک دیتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہ ایسی گھناؤنی حرکت سے مذہبی لوگوں کو ڈرا کر سیاست سے باہر رکھنا ملک اور ملک کی سلامتی کے لئے خطرناک ہوگا۔ مذہبی لوگوں کا ایک بہت بڑا طبقہ اس وقت عملی طور ملک کی سیاست میں جمعیۃ علماء اسلام کی شکل میں شامل ہے اگر اس کو سیاست سے باہر رکھا گیا تو پھر انتہاء پسندی کے طوفان کو نہیں روکا جاسکے گا۔اس لئے مقتدر قوتوں کو ایسے فیصلے کرنے سے پہلے ملک کی سلامتی کے لئے سوچنا چاہئے۔غلط پالیسیوں اور فیصلوں سے ملک پاکستان کا بیڑا پہلے سے غرق ہوچکا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور جمعیۃ علماء اسلام کے قائدین اور کارکنان اور مسلمانوں کے قتل عام سے سرزمین پاک کو محفوظ بنائے۔اور باجوڑ حملے کے پیچھے جو قوتیں کار فرما ہیں انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔خیالات کا اظہار مولانا عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم ۔قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا اسلم زاہد، مولانا امداد اللہ قاسمی، حافظ محمد اکرام ، مولانا محمد حسین، حاجی ایوب لہر ، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری غلام نبی، قاری ممتاز حسین، قاری شمس الرحمن، حافظ اکرام الحق ربانی،مفتی خالد محمود، قاری طیب عباسی ، مولانا نعیم خان سواتی، مولانا عبد الرشید ہزاروی،مولانا عطاء اللہ خان، حاجی شیر اعظم ، مولانا محمد ابراہیم ، قاری نیاز احمد، مفتی محمد حسین، مفتی عبد القادر ، مفتی طارق علی شاہ، مفتی ادریس ، مفتی طارق خان، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد زمان ، قاری قمر زمان ، مفتی عزیز الرحمن ، مولانا خالد حسین، مفتی رفیع اللہ، حافظ بشیراحمد، حافظ عمر فاروق، قاری ابرار حسین شاہ، مولانا نصیب الرحمن، مفتی محمد قاسم، مفتی عزیز الرحمن ،ڈاکٹر اشرف، قاری حضرت علی، مولانا عبد الکریم شاہ، مولانا عبید الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، مولانا جمیل احمد ،قاری ہاشم خان ، مولانا عبد الباری ، مفتی ادریس، مفتی زکریا ، مولانا شاہد اقبال، مولانا سراج، مولانا فضل داد ، مولانا سلیمان، قاری عبد القیوم ، مفتی سعید الرحمن، قاری ارشد ، مولانا زاہد حسینی، مولانا انور ، مولانا عبد العزیز اسلم ، حاجی قمر عالم ، مولانا عبد الرحمن ، ڈاکٹر اشرف اور مولانا شاہ رفیع الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
‏‎اسلام علی شاہ
‏‎ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء برطانیہ

07/07/2023

*جمعیۃ علماء برطانیہ *
——————————————————
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام علماء کرام وخطباء عظام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آج جمعہ کے دن قرآن کی عظمت اور سویڈن حکومت کی مذمت اور جامع قرآن حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے موضوع پر جمعہ کے اجتماع سے خطاب فرمائیں۔ اپنے اپنے علاقے کے ممبر پارلیمنٹ تک آواز پہنچانے کی مسلمانوں سے درخواست کریں کہ ان کو بھی اس آواز میں شامل کریں کہ آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری بند کی جائے۔
ساتھ میرے چچازاد بھائی سیف علی شاہ کی صحت کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
جزاکم اللہ خیرا
اسلام علی شاہ
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء برطانیہ

06/07/2023

‎جمعیۃ علماء برطانیہ
Jamiat Ulama e Britain
——————————————————)
‎ ویکفیلڈ۔ جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین نے سویڈن میں ایک مرتبہ پھر کھلے عام قرآن کو جلا کر قرآن کریم کی توہین کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ دل آزاری مسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حرکات سے یورپ کی پرامن محبت اور بھائی چار گی کی فضاء کو پراگندہ کرکے نفرت کی آگ میں دھونسنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں اس وقت مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے مسلمان اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں مگر نفرت کی آگ پھیلانے والوں کی کاوشوں کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ سویڈن حکومت سے سخت ترین احتجاج کرکے سویڈن حکومت پر واضح کریں کہ اس قسم کی حرکات سے مسلم دنیا میں سویڈن حکومت اور ان کے ملک کے بارے میں دنیائے اسلام میں نفرت پھیل رہی ہے جس سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات متاثر ہوسکتی ہیں۔ لہذا سویڈیش حکومت اپنے ملک میں آئین سازی کرکے اس قسم کی حرکات کرنے والوں کے لئے راستے بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم ۔قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا اسلم زاہد، مولانا امداد اللہ قاسمی، حافظ محمد اکرام ، مولانا محمد حسین، حاجی ایوب لہر ، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری غلام نبی، قاری ممتاز حسین، قاری شمس الرحمن، حافظ اکرام الحق ربانی،مفتی خالد محمود، قاری طیب عباسی ، مولانا نعیم خان سواتی، مولانا عبد الرشید ہزاروی،مولانا عطاء اللہ خان، حاجی شیر اعظم ، مولانا محمد ابراہیم ، قاری نیاز احمد، مفتی محمد حسین، مفتی عبد القادر ، مفتی طارق علی شاہ، مفتی ادریس ، مفتی طارق خان، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد زمان ، قاری قمر زمان ، مفتی عزیز الرحمن ، مولانا خالد حسین، مفتی رفیع اللہ، حافظ بشیراحمد، حافظ عمر فاروق، قاری ابرار حسین شاہ، مولانا نصیب الرحمن، مفتی محمد قاسم، مفتی عزیز الرحمن ،ڈاکٹر اشرف، قاری حضرت علی، مولانا عبد الکریم شاہ، مولانا عبید الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، مولانا جمیل احمد ،قاری ہاشم خان ، مولانا عبد الباری ، مفتی ادریس، مفتی زکریا ، مولانا شاہد اقبال، مولانا سراج، مولانا فضل داد ، مولانا سلیمان، قاری عبد القیوم ، مفتی سعید الرحمن، قاری ارشد ، مولانا زاہد حسینی، مولانا انور ، مولانا عبد العزیز اسلم ، حاجی قمر عالم ، مولانا عبد الرحمن ، ڈاکٹر اشرف اور مولانا شاہ رفیع الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
‎اسلام علی شاہ
‎ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء برطانیہ

17/01/2023

اناللہ وانا الیہ راجعون
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ تبلیغی مرکز ڈیوزبری کی شوری کے رکن محترم الحاج محمد بوستان صاحب کا انتقال ہوچکا ہے ۔
جنکی نماز جنازہ کل بروز بدھ 18 جنوری بعد نماز مغرب تبلیغی مرکز میں ادا کی جائے گی۔
مسلمانان برطانیہ سے نماز جنازے میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے اور ساتھ ان کی مغفرت کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے
اسلام علی شاہ
جمعیۃ علماء برطانیہ

شیخ الحدیث علامہ سعید یوسف خان صاحب کا زبردست بیان اللہ کی ربوبیت کے گواہ 14/11/2022

https://youtu.be/UO1vkWLwhj0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مولانا سعید یوسف خان صاحب کا بہت ہی عمدہ اور نصحیت آموز خطاب ہے۔ خود سن کر دوسرے کو بھیج کر سنائیں۔
Maulana Saeed Yusuf Khan has a very good and instructive speech. Listen to it yourself and send it to others.

شیخ الحدیث علامہ سعید یوسف خان صاحب کا زبردست بیان اللہ کی ربوبیت کے گواہ شیخ الحدیث علامہ سعید یوسف خان صاحب ، امیر جمعیۃ علماء اسلام آزاد وجموں کشمیر ، نائب صدر وفاق المدارس عربیہ پاکستان، مہتمم جامعۃ العلوم الاسلامیہ پلندری ، کا...

بیان مولانا عطاء اللہ خان صاحب ، موضوع توحید باری تعالی ، سالانہ توحید وسنت کانفرنس کے موقع پر 08/11/2022

بیان مولانا عطاء اللہ خان صاحب ، موضوع توحید باری تعالی ، سالانہ توحید وسنت کانفرنس کے موقع پر

بیان مولانا عطاء اللہ خان صاحب ، موضوع توحید باری تعالی ، سالانہ توحید وسنت کانفرنس کے موقع پر 25 ستمبر 2022 کو جمعیۃ علماء برطانیہ کی چونتیسویں سالانہ توحید وسنت کانفرنس برطانیہ کے شہر ویکفیلڈ میں منعقد ہوئی ۔ جس سے ملک اور دوسرے ممالک کے جیّد اور ممت...

16/10/2022

مولانا عطاء اللہ خان صاحب کا برسلز سیرت کانفرنس پشتو اور اردو میں خطاب

15/10/2022

سالانہ انٹرنیشنل سیرت کانفرنس بلجیئم کے شہر انتورپن میں منعقدہ ہوئی جس سے مولانا عطاء اللہ خان صاحب، مولانا نصیب الرحمن صاحب، مولانا اسلام علی شاہ ، مولانا صلاح الدین، مولانا حافظ اکرام الحق ربانی، حافظ محمد اکرام صاحب، حاجی عبد الحمید، مولانا اسحاق نے خطابات کیے اور قاری ممتاز حسین صاحب نے نعتیہ کلام پیش کیا قاری یوسف اور حافظ نعمان علی نے تلاوت فرمائی۔

Photos from Jamiat Ulama-e-Britain's post 15/10/2022

سالانہ عالمی سیرت کانفرنس یورپ کے دارالخلافہ بلجیئم کے شہر انتورپن کی تیاریاں مکمل ۔ آج سات بجے کے بعد شروع ہو رہی ہے۔جس میں جمعیۃ علماء برطانیہ اور جمعیۃ علماء یورپ کے قائدین شرکت کر رہے ہیں

25/09/2022

چونتیسویں سالانہ توحید وسنت کانفرنس ۲۰۲۲ کی دوسری نشست برائے راست ویکفیلڈ برطانیہ سے۔ جس سے قاری محمد نیاز کی تلاوت ، قاری ممتاز کی نعت، مولانا عطاء اللہ خان صاحب، مولانا خالد حسین، مولانا قاری طیب عباسی، شیخ الحدیث مولانا سعید یوسف خان صاحب کا خطاب

25/09/2022

چونتیسویں سالانہ توحید وسنت کانفرنس ۲۰۲۲ کی پہلی نشست ویکفیلڈ برطانیہ سے براہ راست ۔ قاری یوسف اور حافظ خان کی تلاوت، مولانا حافظ اکرام الحق، قاری محمد اسماعیل، خطیب پاکستان ویورپ مولانا یحی عباسی ، مولانا منیر قاسمی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانااسلم زاہد ، مولانا امداد اللہ نعمانی، مولانا عبدالحمید بلجئیم ، مولانا قاری عبدالرشید، مفتی ادریس، مولانا نصیب الرحمن کا خطاب

Photos from Jamiat Ulama-e-Britain's post 25/09/2022

سالانہ توحید وسنت کانفرنس کی تیاریاں مکمل

15/09/2022

سالانہ توحید وسنت کانفرنس کا اشتہار

Want your school to be the top-listed School/college in Wakefield?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

جمعیۃ علماء برطانیہ کے قائم مقام امیر مولانا اسلم زاہد صاحب کی طرف سے جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی خیبر پختونخواہ میں کا...
35 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ، 28 نومبر 2021, بروز اتوار کو برمنگھم مکی مسجد میں منعقد ہورہی ہے۔ اس کی تیاری کے سلسلے ...

Location

Category

Telephone

Address

Wakefield
Other Education in Wakefield (show all)
Space Inspired Space Inspired
Wakefield, WF12HD

Space Inspired is an independent education consultancy specialising in promoting Science, Technology

Core Learning Support Core Learning Support
Wakefield, WF2

Instilling a positive attitude to learning through bespoke fun child-led tuition support which empow

SLD Training SLD Training
One Navigation Walk, Hebble Wharf
Wakefield, WF15RH

Welcome to SLD Training, Specialist training provider supporting those working with vulnerable indiv

S2udent Central S2udent Central
41A Selby Street
Wakefield, WF13PD

S2UDENT CENTRAL LTD is a tutoring business in the heart of Wakefield. We tutor English, Maths and Sc

Cliff Hill Day Nursery Cliff Hill Day Nursery
Cliff Hill House 3 Sandy Walk
Wakefield, WF12DJ

Cliff Hill Day Nursery provides a secure, caring and stimulating atmosphere vital for your child's we

Starting From Cold Starting From Cold
Wakefield

Automotive training courses, running a mixture of distance learning and workshop based courses.

Prince's Trust Wakefield College Prince's Trust Wakefield College
Lower York Street
Wakefield, WF13LJ

The Wakefield College 12 week Prince's Trust Team Programme. Find out what we're up to on this page!

Care & Early Years at Wakefield College Care & Early Years at Wakefield College
Margaret Street
Wakefield, WF12DH

We have a range of Care & Early Years courses at different levels to prepare you for your career. It

EYFS_ Rocks EYFS_ Rocks
Wakefield

I make beautiful resources for EYFS to promote early language skills and support mental health.

North of England Pathology and Screening Education Centre North of England Pathology and Screening Education Centre
Unit 3, Wakefield Office Village, Fryers Way
Wakefield, WF59TJ

Ensuring the development of the NHS Cervical Screening Programme workforce across the UK

Ania Banks English / ESOL / EFL / ESL teacher Ania Banks English / ESOL / EFL / ESL teacher
Wakefield

I offer individual and group online lessons which will improve your ability and confidence to speak

Big Maths Big Maths
Premier House, High Street
Wakefield, WF43EB

Big Maths is the best whole school primary maths programme. Teach in small, logical steps!