#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 178،179
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُتِبَ عَلَيۡكُمُ الۡقِصَاصُ فِى الۡقَتۡلٰى ؕ الۡحُرُّ بِالۡحُـرِّ وَالۡعَبۡدُ بِالۡعَبۡدِ وَالۡاُنۡثَىٰ بِالۡاُنۡثٰىؕ فَمَنۡ عُفِىَ لَهٗ مِنۡ اَخِيۡهِ شَىۡءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَاَدَآءٌ اِلَيۡهِ بِاِحۡسَانٍؕ ذٰلِكَ تَخۡفِيۡفٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَرَحۡمَةٌ ؕ فَمَنِ اعۡتَدٰى بَعۡدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۚ ۞
ترجمہ:
اے ایمان والو ! تم پر مقتولین کے خون (ناحق) کا بدلہ لینا فرض کیا گیا ہے ‘ آزاد کے بدلہ آزاد ‘ غلام کے بدلہ غلام اور عورت کے بدلہ میں عورت ‘ سو جس (قاتل) کے لیے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف کردیا گیا تو (اس کا) دستور کے مطابق مطالبہ کیا جائے اور نیکی کے ساتھ اس کی ادائیگی کی جائے یہ (حکم) تمہارے رب کی طرف سے تخفیف اور رحمت ہے ‘ پھر اس کے بعد جو حد سے تجاوز کرے اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔
آیت نمبر 179
وَ لَـكُمۡ فِى الۡقِصَاصِ حَيٰوةٌ يّٰٓـاُولِىۡ الۡاَلۡبَابِ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور اے عقل مند لوگو ! تمہارے لیے خون کا بدلہ (مشروع کرنے) میں زندگی ہے ‘ تاکہ تم (ناحق قتل کرنے سے) بچو
Online Baseerat-ul-Quran Academy
We have been providing online and home tuition services since 2016 we have subject specialist tutors.
Operating as usual
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 176
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَـقِّؕ وَاِنَّ الَّذِيۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِى الۡكِتٰبِ لَفِىۡ شِقَاقٍۢ بَعِيۡدٍ ۞
ترجمہ:
یہ (مخالفت) اس لیے ہے کہ اللہ نے حق کے ساتھ کتاب نازل کی ‘ اور بیشک جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف کیا وہ بہت زیادہ مخالفت میں ہیں ؏
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر:175, 174
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ يَشۡتَرُوۡنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ۙ اُولٰٓئِكَ مَا يَاۡكُلُوۡنَ فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُکَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَکِّيۡهِمۡ ۖۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
بیشک جو لوگ اس کو چھپاتے ہیں جس کو اللہ نے کتاب میں نازل کیا ہے ‘ اور اس کے بدلے میں تھوڑا سا معاوضہ لیتے ہیں یہ لوگ اپنے پیٹوں میں محض آگ بھر رہے ہیں اور اللہ قیامت کے دن ان سے کلام نہیں کرے گا ‘ اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کرے گا ‘ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے.
آیت نمبر 175
اُولٰٓئِكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالۡهُدٰى وَالۡعَذَابَ بِالۡمَغۡفِرَةِ ۚ فَمَآ اَصۡبَرَهُمۡ عَلَى النَّارِ ۞
ترجمہ:
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلہ میں گمراہی کو خرید لیا ‘ اور مغفرت کے بدلہ میں عذاب کو (خرید لیا) وہ آگ پر کس قدر صبر کرنے والے ہیں.
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 174
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ يَشۡتَرُوۡنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ۙ اُولٰٓئِكَ مَا يَاۡكُلُوۡنَ فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُکَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَکِّيۡهِمۡ ۖۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
بیشک جو لوگ اس کو چھپاتے ہیں جس کو اللہ نے کتاب میں نازل کیا ہے ‘ اور اس کے بدلے میں تھوڑا سا معاوضہ لیتے ہیں یہ لوگ اپنے پیٹوں میں محض آگ بھر رہے ہیں اور اللہ قیامت کے دن ان سے کلام نہیں کرے گا ‘ اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کرے گا ‘ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 172
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَ يُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا کُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ وَاشۡكُرُوۡا لِلّٰهِ اِنۡ کُنۡتُمۡ اِيَّاهُ تَعۡبُدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اے ایمان والو ! ان پاک چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تم کو دی ہیں ‘ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتےہو۔
حرام کھانے کا وبال :
امام مسلم روایت کرتے ہیں :
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ پاک ہے اور وہ پاک چیز کے سوا اور کسی چیز کو قبول نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہی حکم دیا ہے جو رسولوں کو حکم دیا تھا ‘ سو فرمایا : اے رسولو ! پاک چیزیں کھاؤ اور نیک کام کرو ‘ میں تمہارے کاموں سے باخبر ہوں ‘ اور فرمایا : اے مسلمانو ! ہماری دی ہوئی چیزوں سے پاک چیزیں کھاؤ ‘ پھر آپ نے ایسے شخص کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے ‘ اس کے بال غبار آلود ہیں ‘ وہ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے : یا رب ! یا رب ! اس کا کھانا پینا حرام ہو ‘ اس کا لباس حرام ہو ‘ اس کی غذا حرام ہو ‘ اس کی غذا حرام ہو تو اس کی دعا کیسے قبول ہوگی ! (صحیح مسلم ج ١ ص ٣٢٦)
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 171
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَثَلُ الَّذِيۡنَ کَفَرُوۡا كَمَثَلِ الَّذِىۡ يَنۡعِقُ بِمَا لَا يَسۡمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّنِدَآءً ؕ صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡـىٌ فَهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور کافروں کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو ایسے شخص کو پکارے جو بلانے اور آواز دینے کے سوا اور کچھ نہ سنتاہو ‘ یہ بہرے گونگے ‘ اندھے ہیں تو یہ کچھ نہیں سمجھتے۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 170
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّبِعُ مَآ اَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ شَيۡئًـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم اس کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم اس کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا ‘ خواہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھتے ہوں اور نہ ہدایت پر ہوں.
۔۔۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔۔۔۔
مشرکین ” بحیرہ “ سائبہ ‘ وسیلہ “ اور ” حام “ (بتوں کے نام پر چھوڑے ہوئے جانور) کو حرام قرار دیتے تھے اور یہ
گمان کرتے تھے کہ ان جانوروں کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان جانوروں کو اللہ نے حرام نہیں کیا ‘ لیکن یہ مشرکین اللہ پر افتراء باندھتے ہیں ‘ اور اس آیت میں یہ بتلایا کہ شیطان نے ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف اس تحریم کو منسوب کرنے کا حکم دیا ہے۔
مشرکین سے جب کہا جاتا کہ اللہ تعالیٰ نے ان جانوروں کو حرام نہیں کیا ‘ ان کا کھانا جائز ہے ‘ سو ان کو ذبح کرکے کھاؤ اور ان سے نفع اٹھاؤ تو وہ کہتے کہ ہم اپنے باپ دادا سے یہی سنتے چلے آتے ہیں کہ ان جانوروں کا کھانا حرام ہے ‘ ہم ان ہی کی پیروی کریں گے خواہ ان کے باپ دادا بےعلم اور بےہدایت ہوں۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ کفر اور معصیت میں آباء و اجداد کی تقلید کرنا باطل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تقلید کی مذمت کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ جن کی تقلید کی جارہی تھی وہ بےعلم اور بےہدایت تھے۔
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 168
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ كُلُوۡا مِمَّا فِى الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَيِّبًا ۖ وَّلَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِؕ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۞
ترجمہ:
اے لوگو ! زمین کی ان چیزوں میں سے کھاؤ جو حلال طیب ہیں ‘ اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرؤ ‘ بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے.
آیت نمبر 169
اِنَّمَا يَاۡمُرُكُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَالۡفَحۡشَآءِ وَاَنۡ تَقُوۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ۞
ترجمہ:
وہ تمہیں صرف برائی اور بےحیائی (کے کاموں) کا حکم دیتا ہے اور اللہ کے متعلق ایسی بات کہنے کا (حکم دیتا ہے) جس کو تم نہیں جانتے
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 168
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ كُلُوۡا مِمَّا فِى الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَيِّبًا ۖ وَّلَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِؕ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۞
ترجمہ:
اے لوگو ! زمین کی ان چیزوں میں سے کھاؤ جو حلال طیب ہیں ‘ اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرؤ ‘ بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے.
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 167
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡا لَوۡ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنۡهُمۡ كَمَا تَبَرَّءُوۡا مِنَّا ؕ كَذٰلِكَ يُرِيۡهِمُ اللّٰهُ اَعۡمَالَهُمۡ حَسَرٰتٍ عَلَيۡهِمۡؕ وَمَا هُمۡ بِخٰرِجِيۡنَ مِنَ النَّارِ ۞
ترجمہ:
اور (ان کی) پیروی کرنے والے کہیں گے : کاش ! ہمارے لیے دنیا میں لوٹنا (ممکن) ہوتا تو ہم ان سے اسی طرح بری الذمہ ہوجاتے جس طرح یہ ہم سے بری الذمہ ہوگئے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو باعث حسرت بنا کر انہیں دکھائے گا اور وہ نارجہنم سے ہرگز نکلنے والے نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کافروں کو اللہ تعالیٰ ان کے برے اعمال دکھائے گا ‘ پھر ان کو حسرت اور پشیمانی ہوگی کہ انہوں نے برے عمل کیوں کیے اور اچھے عمل کیوں نہ کیے تاکہ وہ عذاب سے نجات پا جاتے۔اسوقت ان کافروں کے پاس سوائے حسرت اورندامت کے کچھ نہیں ہوگا۔
یہ مثالیں اللہ نے ہم مسلمانوں کودیں ہیں۔تاکہ ہم احکام الہی پر عمل کریں اور ہدایت پررہیں اورآخرت میں حسرت وپیشمانی سے محفوظ رہیں۔
لہٰذاہمیں ان مثالوں سے درس ہدایت لیناچاہیے۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 166
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذۡ تَبَرَّاَ الَّذِيۡنَ اتُّبِعُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡا وَرَاَوُا الۡعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتۡ بِهِمُ الۡاَسۡبَابُ ۞
ترجمہ:
جن لوگوں کی (دنیا میں) پیروی کی گئی تھی جب وہ (آخرت میں) پیروی کرنے والوں سے بری الذمہ ہوجائیں گے اور عذاب کو دیکھ لیں گے اور ان کے تمام وسائل منقطع ہوجائیں گے۔
,۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔
سبب کے معنی ہیں : وہ رسی جس سے کسی چیز کو باندھ کر کھینچتے ہیں ‘ پھر اس کا اطلاق ہر اس چیز پر ہونےلگا کہ جس سے کسی چیز کو کھینچا جائے ‘ یہاں اسباب سے مراد یہ ہے کہ دنیا میں جن لوگوں اور جن چیزوں کو وہ نجات کا سبب سمجھتے تھے ‘ آخرت میں وہ سب ان سے منقطع ہوجائیں گے۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 165
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّتَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡدَادًا يُّحِبُّوۡنَهُمۡ كَحُبِّ اللّٰهِؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ ؕ وَلَوۡ يَرَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡٓا اِذۡ يَرَوۡنَ الۡعَذَابَۙ اَنَّ الۡقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِيۡعًا ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعَذَابِ ۞
ترجمہ:
اور بعض لوگ اللہ کے غیر کو اللہ کا شریک قرار دیتے ہیں اور ان سے اللہ جیسی محبت کرتے ہیں۔ اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں وہ سب سے زیادہ اللہ سے محبت کرنے والے ہیں ‘ اور اگر یہ ظالم (دنیا میں اس عذاب کو) جان لیتے جس عذاب کو یہ قیامت کے دن دیکھیں گے (تو یہ دنیا میں ضرور اقرار کرلیتے) کہ تمام قوت اللہ ہی کے لیے ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے.
(یوم والدہ:12مئی)
مدرز ڈے (Mother's Day) منانا فیشن ہے یا ماں کی انمول محبت کا مذاق؟ماں کی ممتا کوایک دن میں سمیٹنا ماں کی محبت کی توہین ہے۔ ماں کی لازوال انمول محبت کو ایک مسلمان کی حیثیت سے ہم کیسے ماؤں کی محبت،خلوص اور شفقت کو بھول کر سال میں صرف ایک دن اس کے نام کردیں،کون سا کمال ہے۔
پوری زندگی، پوری زندگی کا ہر سال ، سال کا پورا مہینہ، مہینہ کاہر دن اور دن کا ہر ہر لمحہ ماں کے نام ہونا چاہئے۔مدرز ڈے تو اغیار کی روایت ہے جہاں نہ رشتوں کا تقدس ہے اور نہ ہی کوئی اہمیت ہے۔ جہاں اولاد صاحبِ حیثیت ہونے کے باوجود اپنے ماں (باپ) کو بے وقعت سمجھنے لگتے ہیں اور ماں کی قربانیوں اور پر خلوص محبت کو ٹھوکر مار کر "اولڈ ہاؤس"میں رکھ دیتی ہے اور سال میں ایک دن اپنی ماں اور باپ کے نام کرکے اپنے فرض سے منہ پھیر لیتے ہیں لیکن بحیثیت مسلمان ہماری یہ روایت نہیں ۔ اللّٰہ و رسول کی طرف سے ماں کی محبت و شفقت کے مجسم روپ کوعزت و تکریم دینے کی تلقین کی گئی ہے اور ماں کی محبتوں اور خلوص کی پاسداری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمارے لئے اپنی ماں سے پیار کے اظہار کیلئے کوئی ایک دن مخصوص کرنا غلط ہے بلکہ ہر دن اور لمحہ اپنی ماں کی خدمت اور خیال رکھنے کیلئے ہونا چاہئے کیونکہ ماں سے پیار کیلئے کوئی ایک مخصوص دن کسی جذبے کا محتاج نہیں بلکہ ہر دن ،ہر آن ماں کے لئے ہونا چاہئے۔ اسی میں دنیا و آخرت میں ہماری کامیابی ہے۔
اللّٰہ رب العالمین ہمیں عقل سلیم اور تفقہ فی الدین عطافرمائے۔آمین
(Mother's Day)
ماں باپ کی نافرمانی کرنے والےکواس کی اپنی زندگی میں سزاملے گی
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كلُّ الذُنُوبِ يَغْفِرُ اللّٰهُ مِنْهَا مَا شاءَ إِلَّا عُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ فَإِنَّهُ يُعَجَّلُ لِصَاحِبِهٖ فِي الحَيَاةِ قَبْلَ الْمَمَاتِ (مشکوٰۃ المصابیح:421)
حضرت ابوکرہ سے روایت کہ حضورﷺ نے ارشادفرمایا : شرک کے علاوہ تمام گناہ ایسے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ان میں سے جس قدر چاہتا ہے بخش دیتا ہے،مگر والدین کی نافرمانی کے گناہ کو نہیں بخشتا بلکہ اللّٰہ تعالیٰ ماں باپ کی نافرمانی کرنے والے کو موت سے پہلے اس کی زندگی میں جلد ہی سزا دے دیتا ہے۔
بیٹے ہوں یابیٹیاں ان کااپنی ماں کےساتھ غیرمہذبانہ رویہ ونارواسلوک ناجائز اورکبیرہ گناہ ہے،جس کاخمیازہ آخرت کے علاوہ دنیا میں بھی بھگتناپڑتاہے،بلاشبہ جوبھی یہ ناروا سلوک اپنی ماں کےساتھ کرتاہےوہ شیطان کے مکرو فریب کا شکار ہوگیا ہے،ان پر لازم ہےکہ اپنے اس رویہ سے توبہ کرےاور والدین سے اس رویے کی معافی مانگے،ماں (باپ) کی خدمت کریں، بڑھاپے میں ان کا سہارا بنیں،جیساکہ بچپن میں وہ(ماں باپ) آپ کا سہارا بنے تھے،مشقتیں اٹھا کر آپ کو پالا تھااور ان کی زندگی کو اپنے لیے سعادت کا باعث سمجھیں۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 164
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ فِىۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَالۡفُلۡكِ الَّتِىۡ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِمَا يَنۡفَعُ النَّاسَ وَمَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ مَّآءٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَبَثَّ فِيۡهَا مِنۡ کُلِّ دَآ بَّةٍ وَّتَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ وَالسَّحَابِ الۡمُسَخَّرِ بَيۡنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
بیشک آسمانوں اور زمینوں کے پیدا کرنے ‘ رات اور دن کے بدل کرنے آنے اور ان کشتیوں میں جو لوگوں کے نفع کی چیزیں لیے ہوئے سمندر میں رواں دواں ہیں اور اس پانی میں جو اللہ نے آسمان سے نازل کیا ‘ پھر اس سے مردہ زمین کو زندہ کیا اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلا دیئے اور ہواؤں کے پھیرنے میں اور بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان اللہ کے تابع ہیں ‘ ضروران (سب) میں عقل والوں کے لیے (اللہ کی معرفت کی) نشانیاں ہیں۔
ماں کاعالمی دن
عالمی طورپرمختلف تواریخ وایام کو کسی ذات یا خاص تہوار کے ساتھ مخصوص کرکے ان کی اہمیت کواجاگر کیاجاتاہے۔ پاکستان سمیت اکثر ممالک میںMother's Day مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد اپنی والدہ کی اہمیت کا احساس کرنا،ان کی خدمت کرنا اور انھیں خوشی دینا ہے۔ویسے توایک مسلمان اورصالح شخص کےلئےہر دن والدین کادن ہوتاہے۔ چونکہ ایسے ایام میں سوشل میڈیاپر کافی پوسٹیں کی جاتی ہیں۔ایسے مواقع اور تواریخ میں جہاں معاشرہ کے افرادایک روش میں بہہ رہے ہوں توضروری ہے کہ اسلامی تعلیمات سے بھی آگاہی حاصل کی جائے۔
والدین کے متعلق اسلام کی عظیم تعلیم:
حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ رسول ا للّٰہﷺ نے ارشادفرمایا : جو صالح اولاد محبت کی نظر سے اپنے والدین کو دیکھے تو اسے ہر نگاہ پر ا للّٰہ تعالیٰ ایک مقبول حج کا ثواب بخشتا ہے لوگوں نے پوچھا: اگر دن میں سو مرتبہ دیکھے تو ؟ فرمایا: تب بھی،ا للّٰہ بہت بڑا ہے اور بڑا پاکیزہ ہے (یعنی ہر مرتبہ دیکھنے کا ثواب حج مقبول کی صورت میں دے گا۔)(الجامع لشعب الإیمان للبیهقي: 10/245)
مذہبِ اسلام OLD AGE HOME (اُولڈاِیج ہوم)کلچر کی تعلیم نہیں دیتا جس میں زندگی کے آخری ایام گزارنے والے بزرگ والدین اپنے نوجوان بچوں سے ملنے،ان سے بات کرنےاور ملاقات کرنے کوترس جاتے ہیں۔
مذہبِ اسلام نوجوان نسل کواپنے والدین کامطیع وفرمانبردار، ان کےسامنے عاجزی وانکساری اور ادب کرنے والا نیک صالح وسعادت مند د یکھنا پسند کرتا ہے ۔یہ مذہب اسلام اور سیرت طیبہ کی تعلیمات ہی ہیں کہ ہمارے بزرگ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے گھروں میں زندگی کے آخری ایام بہت راحت وسکون سے گزارتے ہیں ۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 163
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِلٰهُكُمۡ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۚ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِيۡمُ ۞
ترجمہ:
اور تمہارا معبود ‘ ایک معبود ہے ‘ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ‘ وہ نہایت رحم فرمانے والا بہت مہربان ہے۔
۔۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔۔۔
*واحدکامعنی*
اللہ تعالیٰ کے واحد ہونے کا معنی یہ ہے کہ الوہیت میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور عبادت کا مستحق ہونے میں وہ متفرد ہے اور اس کی کسی صفت میں کوئی اس کا مثیل اور نظیر نہیں ہے۔
*لاالہ الااللہ پڑھنے کی فضیلت*
امام ابوداؤد روایت کرتے ہیں :
حضرت معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےارشاد فرمایا : جس شخص کا آخری کلام"لا الہ الا اللہ “ ہو وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔(سنن ابوداؤد ج ٢ ص ٨٨‘ مطبوعہ مطبع مجتبائی ٗ پاکستان ‘ لاہور ١٤٠٥ ھ)
شیخ محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک حدیث ہم تک پہنچی ہے کہ جو ستر ہزار مرتبہ لَاۤ اِلٰه اِلَّا الله پڑھے یا پڑھ کر کسی کو بخش بھی دے تو جس کو ثواب بخشا جائے گا اس کی مغفرت ہوجائے گی اور پڑھنے والے کو بھی بخش دیا جائے گا۔ تو میں نے اس کے بہت سے مجموعہ کو اپنے پاس پڑھ کر رکھ لیا، ایک مرتبہ ایک دعوت میں بعض ساتھیوں کے ساتھ جمع ہوا تو وہاں دسترخوان پر ایک نوجوان آیا جس کا کشف مشہور تھا، اس نے کھانا شروع کردیا، اتنے میں کھاتے کھاتے زور سے رونے لگا، وہ رویا تو میں نے پوچھا تم رو کیوں رہے ہو حالاں کہ دسترخوان پر اتنے عمدہ عمدہ کھانے کھا رہے ہو؟اس نے کہا: میں اپنی ماں کو عذاب میں دیکھ رہاہوں، میں نے اس کی ماں کو ستر ہزار لااِلٰه اِلَّا الله کا ثواب بخش دیا۔ تو وہ نوجوان زور سے ہنسا تو میں نے پوچھا تم کیوں ہنسے؟ اس نے کہا: میں اپنی ماں کو جنت میں دیکھ رہا ہوں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ اس کے کشف سے میرا اس حدیث کی صحت پر یقین اور بڑھ گیا اور حدیث کی صحت سے اس کے کشف پر یقین اور بڑھ گیا کہ یہ واقعی ولی اللہ اور صاحبِ کشف ہے۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 162
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
وہ اس (لعنت) میں ہمیشہ (گرفتار) رہیں گے ‘ ان سے عذاب کم کیا جائے گا نہ ان کو مہلت دی جائے گی.
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 161
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةُ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓئِكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ ۞
ترجمہ:
بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور وہ حالت کفر میں مرگئے یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی (لعنت) ہے۔
۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔
اس آیت سے پہلے اللہ رب العالمین نے حضورخاتم الانبیاءﷺ کی سابقہ آسمانی کتب میں موجودصفات کوچھپانے والوں کا ذکر کیا اور ان پر لعنت فرمائی ‘ پھر ان میں سے توبہ کرنے والوں کا ذکر فرمایا اور اب ان کا ذکر فرمایاجارہاہے جنہوں نے اپنے اس کفر سے توبہ نہیں کی ‘ کفر پر اصرار کیا اور کفر پر ہی مرگئے ‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان پر اللہ کی فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔
اللہ کی لعنت کا معنی ہے : عذاب کی خبر دینا اور فرشتوں اور انسانوں کی لعنت کا معنی ہے : اللہ کی رحمت سے دور کرنے کی بدعا دینا۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 159
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡبَيِّنٰتِ وَالۡهُدٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا بَيَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِى الۡكِتٰبِۙ اُولٰٓئِكَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰعِنُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
بیشک جو لوگ ہمارے نازل کیے ہوئے روشن دلائل اور ہدایت کو چھپاتے ہیں جب کہ ہم ان کو لوگوں کے لیے کتاب میں بیان کرچکے ہیں ‘ تو یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ لعنت فرماتا ہے اور لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان دلائل اور ہدایت کو چھپانے والوں سے مرادعلماء یہود اور نصاری ہیں کیونکہ وہ لوگوں سے سیدنا حضورخاتم الانبیاءمحمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت اور آپ کے دین کو چھپاتے تھے اور ان کی کتابوں میں آپ کی بعثت اور آپ کی صفات کے متعلق جو کچھ لکھا ہوا تھا اس کو بیان نہیں کرتے تھے ‘ حالانکہ تورات اور انجیل میں یہ سب لکھا ہوا تھا۔
امام ابو جعفر طبری اپنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں :
حضرت عبداللہ ابن عباس (رضی اللہ عنہما) بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل ‘ حضرت سعد بن معاذ اور حضرت خارجہ بن زید (رضی اللہ عنہم) نے علماء یہود سے پوچھا کہ تورات میں حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق کیا لکھا ہوا ہے تو انہوں نے ان سے چھپایا اور ان کو بتانے سے انکار کردیا ‘ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (جامع البیان ج ٢ ص ‘ ٢٢ مطبوعہ دارالمعرفتہ بیروت ‘ ١٤٠٩ ھ)
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 158
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الصَّفَا وَالۡمَرۡوَةَ مِنۡ شَعَآئِرِ اللّٰهِۚ فَمَنۡ حَجَّ الۡبَيۡتَ اَوِ اعۡتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِ اَنۡ يَّطَّوَّفَ بِهِمَا ؕ وَمَنۡ تَطَوَّعَ خَيۡرًا ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ‘ سو جس نے بیت اللہ کا حج یا عمرہ کیا ‘ اس پر ان دونوں کا طواف (سعی) کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے ‘ اور بیشک جس نے خوشی سے کوئی (نفلی) نیکی کی تو بیشک اللہ جزا دینے والا خوب جاننے والا ہے۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 157
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اُولٰٓئِكَ عَلَيۡهِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَرَحۡمَةٌ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡمُهۡتَدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے خصوصی نوازشیں ہیں اور رحمت ہے اور یہی لوگ ہدایت پر ثابت قدم ہیں۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 156
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الَّذِيۡنَ اِذَآ اَصَابَتۡهُمۡ مُّصِيۡبَةٌ ۙ قَالُوۡٓا اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَؕ ۞
ترجمہ:
جن کو جب کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں : بیشک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور بیشک ہم اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں.
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 155
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ بِشَىۡءٍ مِّنَ الۡخَـوۡفِ وَالۡجُـوۡعِ وَنَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِيۡنَۙ ۞
ترجمہ:
اور البتہ ہم تم کو کچھ ڈر ‘ بھوک اور (تمہارے) مالوں ‘ جانوں اور پھلوں کے نقصان میں ضرور مبتلا کریں گے ‘ اور ان صبر کرنے والوں کو بشارت دیجئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔۔۔
دنیا میں لوگوں کا حادثات اور قدرتی آفات سے جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے اس کی دو قسمیں ہیں : ایک قسم تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے ‘ دوسری قسم مکافات عمل اور کفارہ ذنوب ہے ‘ کسی شخص نے کسی دوسرے شخص کو کسی جانی اور مالی نقصان میں مبتلا کردینا۔ بعض اوقات یہ جانی اور مالی نقصان آدمی کے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں اور اس کے گناہوں میں تخفیف ہوجاتی ہے یا وہ بالکل گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔
امام ترمذی روایت کرتے ہیں :
حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہ) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مومن کو جب بھی کانٹا چبھنے کی یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 154
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ يُّقۡتَلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتٌ ؕ بَلۡ اَحۡيَآءٌ وَّلٰـكِنۡ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جاتے ہیں ان کو مردہ مت کہو ‘ بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم (ان کی زندگی کا) شعور نہیں رکھتے
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 153
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اسۡتَعِيۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَالصَّلٰوةِ ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ ۞
ترجمہ:
اے ایمان والو ! صبر اور نماز سے مدد طلب کرو ‘ بیشک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 152
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاذۡكُرُوۡنِىۡٓ اَذۡكُرۡكُمۡ وَاشۡکُرُوۡا لِىۡ وَلَا تَكۡفُرُوۡنِ ۞
ترجمہ:
سو تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا اور میرا شکر ادا کرتے رہو اور میری ناشکری نہ کرو ؏
#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 151
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَمَآ اَرۡسَلۡنَا فِيۡکُمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِنَا وَيُزَكِّيۡکُمۡ وَيُعَلِّمُکُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِکۡمَةَ وَيُعَلِّمُكُمۡ مَّا لَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اسی طرح ہم نے تم ہی میں سے ایک عظیم رسول بھیجا ہے ‘ جو تم پر ہماری آیات تلاوت کرتا ہے اور تمہاری باطنی اصلاح کرتا ہے اور تم کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے جن کو تم نہیں جانتے تھے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Rajshahi Division