لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ،
لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ،
إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ،
لاَ شَرِيكَ لَكَ
دانش کدہ
قرآن وسنت کی دعوت لیکر اٹھو اور ساری دنیا پر چھا جاؤ
Operating as usual
اللہ کی راہ میں اپنے تین تین بچوں اور کئی ایک پوتوں کو قربان کردینے کے بعد والدین کے چہرے پر جو مسکراہٹ اور خوشی کھیل رہی ہے اس کا تصور کرنا بھی ہمارے لیے مشکل ہے۔
بچوں کی والدہ کئی دن سے ہسپتال میں ایڈمٹ تھیں، بچوں اور پوتوں سے متعلق کلیجہ پھاڑ دینے والی اس خبر کے ملنے پر کوئی رونا دھونا نہیں، کوئی چیخ پکار نہیں، کوئی گریہ وماتم نہیں!
ماں نے دعا کے لیے ہاتھ اوپر اٹھا لیے!
اللہ کا شکر ادا کیا!
اگلے ہی لمحے بیڈ پر سے اٹھیں، وضو کیا، اور دو رکعت شکرانے کی نماز ادا کی۔
اللہ اکبر، یہ اطمینان اور سکون!
یہ کردار تو حضرت خنساء رضی اللہ عنھا کا تھا!
یہ کردار تو کبار صحابیات کا تھا!
یہ کردار تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والوں کا تھا!
یہ کردار تو حبشہ اور مدینہ ہجرت کرنے والوں کا تھا!
یہ کردار تو بدر واحد والوں کا تھا!
یہ کردار تو حضرت سمیہ، حضرت ام عمارہ، اور حضرت خنساء رضی اللہ عنھن کا تھا!
یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اس عظیم کردار کو اپنے درمیان دیکھ رہے ہیں،
یہ ہماری خوش بختی ہے کہ اس قرآنی نسل کو اپنے درمیان دیکھ رہے ہیں،
یہ ہماری سعادت ہے کہ صحابہ اور صحابیات کے کردار کو اپنے درمیان دیکھ رہے ہیں۔
اللہ رب العزت ان جیالوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے، راہ عزیمت کے ان مسافروں کی حفاظت فرمائے، ان کے حوصلوں کو سلامت رکھے، اور ان کو اپنے اعلی اور عظیم مقصد میں کامیابی سے ہم کنار فرمائے، آمین یا رب العالمین
یہ اللہ رب العزت کی طرف سے عطا کردہ ایک شاندار موقع ہے:
اپنی تربیت اور ذہن سازی کا،
اپنے بچوں کی تربیت اور ذہن سازی کا،
اپنے گھر خاندان کی تربیت اور ذہن سازی کا،
اپنے معاشرے اور سماج کی تربیت اور ذہن سازی کا۔
ایسے زندہ کردار شائد پھر نہ مل سکیں،
ایسی تابناک اور روشن مثالیں شائد پھر نہ مل سکیں،
عزیمت کے ایسے نقوش اور صبر واستقامت کے ایسے جیتے جاگتے اور چلتے پھرتے نمونے شائد اس دنیا میں پھر نہ مل سکیں!!!
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد
ابوالاعلی سید سبحانی کی وال سے
اہل وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک
اللہ تعالی ہماری عبادات کو قبولیت بخشے اور اہل غزہ سمیت تمام مسلمانوں کی مشکلات دور فرمائے۔ آمین
اس سے بہتر شب قدر اور کیا ہوگی کہ ہم جذبہ ایمان کے ساتھ قبلہ اول کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہے
حافظ نعیم الرحمن
یوم بدر، 17 رمضان المبارک، کفر و اسلام کا پہلا جنگی معرکہ۔
جمعتہ المبارک کا مختصر ترین خطبہ
مشہور فلسطینی داعی محمود الحسنات
فرماتے ہیں
کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ
میں کیا بیان کرو،
اور کس کو کروں،
کون ہے جو سنے،
جب 30 ہزار شہداء
70 ہزار زخمیوں،
20لاکھ مہاجرین
اور بھوکوں نے
اس امت کو خواب غفلت سے بیدار نہیں کیا
تو
میرے خطبے سے تو یہ ناممکن ہے 😥
Copy
شدید سردی، اوپر سے بارش، خیموں میں زندگی، خالی پیٹ، آسمان سے اتش،
اور لوہے کی بارش ---غزہ
جسے ہم بھول گے۔پروردگار عالم،فلسطین
مسلمانوں پر رحم فرما
امین
یہ ہے حقیقی صورت حال ؟
محترم جناب سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب
صاحب ثروت کے نام اہم پیغام
عبدالکریم ندیم کے منہ سچ نکل گیا
اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کو حق بات کہنے پہ اجر عظیم عطا فرمائے آمین
دستور پاکستان کے آرٹیکل 31(1) کے مطابق ریاست کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ پاکستان کے شہریوں کو ایسا ماحول مہیا کرے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں اور آرٹیکل31(2)میں لکھا گیا ہے قرآن پا ک اور اسلامیات کی تعلیم لازمی ہوگی اور عربی زبان کی ترویج کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ حکومت دستور پاکستان سے انحراف کر رہی ہے۔ حکومت کو دستوری ذمہ داریوں سے بھاگنے نہیں دینگے۔ٹرانسجینڈر کی تشہیر کے لئے پورے اسلام آباد میں بینر لگانے کے لئے فنڈز ہیں، بیرون ملک دوروں کے لئے فنڈز ہیں، لاہور میں میلے کے لیے فنڈز ہیں لیکن بچوں کے سکول کے لئے قرآنی سپارے شائع کرنے کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔
عوام اور علماء کرام اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔
فہم قرآن کلاس || پہلا روز.
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ فہم قرآن کلاس کے پہلے روز مفتی طارق مسعود صاحب نے درس دیا.
جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی.
ناظم جامعہ برادر عثمان کھٹانہ نے مفتی طارق مسعود صاحب کو یادگار تحفہ پیش کیا.
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب
استنبول - امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین کے زیراہتمام نمازجمعہ کے بعد سلطان فاتح مسجد کے سامنے غزہ سے اظہار یکجہتی کےلیے مارچ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اتحاد کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی اور دیگر اسلامی تحریکات کے رہنما اس موقع پر موجود تھے.
امدادی سامان کے بھرے ہوئے جہازوں کیساتھ جب تک اسلحہ سے بھرے جہاز غزہ کی سرحد پر نہیں اترینگے نہ مسجد اقصی اور فلسطین آزاد ہو گا نہ ہی غزہ کو بچایا جا سکے گا۔
پورا عالم اسلام اس وقت غلام ہے، صرف غزہ کی پٹی اس وقت کرہ ارض پر آزاد ہے۔
کون کہتا ہے بائیکاٹ سے کچھ نہیں ہورہا؟؟
پاکستانی عوام کی طرف سے اسر آئیلی پراڈکٹس کی بائیکاٹ سے ا سر ائیل کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان..
اپنا بائیکاٹ جاری رکھیں...
نے امت مسلمہ سے تعلق ثابت کر دیا
#حکمرانوں اور #فوج کی ترجیحات کچھ بھی ہوں
لاالہ الااللہ پہ یقین رکھنے والوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا
Videos (show all)
Website
Address
Rajshahi Division