
. ·•☆⚖☆•· ▁▁▂▃★•━╯﷽╰━•★▃▂▁▁
🌹 *_دٙرس قُــرآن_* 🌹
🌹 *_سُـورٙة اَلِ عمــَران_*🌹
🌼 *أَعُوذُ باللَّهِ مِنَ الشَّيطانِ الرَّجیم*
📜 ``` میں پناہ میں آتا ہوں اللہ تعالٰی کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے ```
🌼 *بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ*
📜 ``` اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا ہے ```
🌼 *قُلۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللّٰہُ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ذُنُوۡبَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۱﴾*
📜 *31* - ``` آپ کہہ دیں اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو ، اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف کرے گا ، اور اللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والا ، بے حد رحم والا ہے ۔ ```
🌼 *قُلۡ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ الرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۳۲﴾*
📜 *32* - ``` آپ کہہ دیں اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ، پھر اگر وہ منہ موڑ جائیں تو اللہ تعالیٰ کافروں کو یقیناً پسند نہیں کرتا ۔ ```
🌼 *اِنَّ اللّٰہَ اصۡطَفٰۤی اٰدَمَ وَ نُوۡحًا وَّ اٰلَ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اٰلَ عِمۡرٰنَ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۳۳﴾*
📜 *33* - ``` یقیناً اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں میں سے آدم کو اور نوح کو اور ابراہیم کے خاندان کو اور عمران کے خاندان کو منتخب فرمایا ہے ۔ ```
🌼 *ذُرِّیَّۃًۢ بَعۡضُہَا مِنۡۢ بَعۡضٍ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿ۚ۳۴﴾*
📜 *34* - ``` وہ ایک دوسرے کی اولاد ہیں اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا ، سب کچھ جاننے والا ہے ۔ ```
🌼 *اِذۡ قَالَتِ امۡرَاَتُ عِمۡرٰنَ رَبِّ اِنِّیۡ نَذَرۡتُ لَکَ مَا فِیۡ بَطۡنِیۡ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلۡ مِنِّیۡ ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۳۵﴾*
📜 *35* - ``` جب عمران کی بیوی نے کہا : اے میرے رب ! جو میرے پیٹ میں ہے ، میں نے نذر مانی ہے کہ تیرے لیے آزاد چھوڑا ہوا ہو گا ۔ پس آپ مجھ سے قبول فرمائیں ، یقیناً آپ سب کچھ سننے والے ، سب کچھ جاننے والے ہیں ۔ ```
🌼 *فَلَمَّا وَضَعَتۡہَا قَالَتۡ رَبِّ اِنِّیۡ وَضَعۡتُہَاۤ اُنۡثٰی ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا وَضَعَتۡ ؕ وَ لَیۡسَ الذَّکَرُ کَالۡاُنۡثٰی ۚ وَ اِنِّیۡ سَمَّیۡتُہَا مَرۡیَمَ وَ اِنِّیۡۤ اُعِیۡذُہَا بِکَ وَ ذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ ﴿۳۶﴾*
📜 *36* - ``` پھر جب اس نے بچے کو جنم دیا تو کہا : اے میرے رب ! میں نے تو لڑکی کو جنم دیا حالانکہ اللہ تعالیٰ خوب جانتا تھا جو اس نے جنم دیا اور لڑکا تو لڑکی جیسا نہیں ہوتا ، اور بلاشبہ میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور یقیناً میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔ ```
🌼 *فَتَقَبَّلَہَا رَبُّہَا بِقَبُوۡلٍ حَسَنٍ وَّ اَنۡۢبَتَہَا نَبَاتًا حَسَنًا ۙ وَّ کَفَّلَہَا زَکَرِیَّا ۚ ؕ کُلَّمَا دَخَلَ عَلَیۡہَا زَکَرِیَّا الۡمِحۡرَابَ ۙ وَجَدَ عِنۡدَہَا رِزۡقًا ۚ قَالَ یٰمَرۡیَمُ اَنّٰی لَکِ ہٰذَا ؕ قَالَتۡ ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۳۷﴾*
📜 *37* - ``` سو اس کے رب نے اسے اچھی قبولیت کے ساتھ قبول فرمایا اور اس کی بہترین پرورش کی اور زکریا کو اس کا سرپرست بنایا ۔ زکریا جب کبھی اس کے پاس عبادت خانے میں آتے اس کے پاس رزق پاتے ، وہ پوچھتے مریم ! یہ تیرے پاس کہاں سے آیا ؟ وہ کہتیں یہ اللہ تعالیٰ کے پاس سے ہے ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے ۔ ```
🌼 *ہُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ ۚ قَالَ رَبِّ ہَبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۸﴾*
📜 *38* - ``` وہیں زکریا نے اپنے رب کو پکارا ، اس نے کہا : اے میرے رب ! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما بلاشبہ تو ہی دُعا کا خوب سننے والا ہے ۔ ```
🌼 *فَنَادَتۡہُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ ہُوَ قَآئِمٌ یُّصَلِّیۡ فِی الۡمِحۡرَابِ ۙ اَنَّ اللّٰہَ یُبَشِّرُکَ بِیَحۡیٰی مُصَدِّقًۢا بِکَلِمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ سَیِّدًا وَّ حَصُوۡرًا وَّ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۳۹﴾*
📜 *39* - ``` چنانچہ فرشتوں نے اس کو آواز دی جب کہ وہ عبادت خانے میں کھڑے نماز ادا کر رہے تھے : بے شک اللہ تعالیٰ آپ کو یحییٰ کی خوش خبری دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ایک کلمے ( عیسیٰ ) کی تصدیق کرنے والا اور سردار اور اپنے اوپر بہت ضبط رکھنے والا ہو گا اور نیک لوگوں میں سے نبی ہو گا ۔ ```
🌼 *قَالَ رَبِّ اَنّٰی یَکُوۡنُ لِیۡ غُلٰمٌ وَّ قَدۡ بَلَغَنِیَ الۡکِبَرُ وَ امۡرَاَتِیۡ عَاقِرٌ ؕ قَالَ کَذٰلِکَ اللّٰہُ یَفۡعَلُ مَا یَشَآءُ ﴿۴۰﴾*
📜 *40* - ``` زکریا نے کہا : اے میرے رب ! میرے ہاں بیٹا کیسے ہو گا حالانکہ یقیناً مجھ تک بڑھاپا آ پہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا : اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ۔ ```
─━═✿📚 *درس حدیث*📚✿═━─
🌹☜ *عن مُحَمَد بن زَيَاد قال: كَان عَبْدُ الله بْنُ الْحَارِثِ يَمُرُّ بِنَا فيقول: قال رسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : أَطْعِمُوا الطَّعَام، وأَفْشُوا السَّلَام، تُورَثُوا الْجِنَان.*
🌹☜ *محمد بن زیاد سے مروی ہے كہ عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے توكہنے لگے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كھانا كھلاؤ، سلام پھیلاؤ، جنتوں كے وارث بن جاؤ۔*
📜 *السلسـلة الصحیحـہ 815*📜